آفر کی دلپذیری: دنیوی لذت یا اخروی سعادت؟
کیا آپ جانتے ہیں کہ 'آفر' کا لفظ آپ کو کیسے گمراہ کر سکتا ہے؟ دنیاوی لالچ اور شیطانی وسوسوں کے فرق کو سمجھیں اور اپنی اخروی زندگی کو محفوظ بنائیں۔
کیا آپ جانتے ہیں کہ 'آفر' کا لفظ آپ کو کیسے گمراہ کر سکتا ہے؟ دنیاوی لالچ اور شیطانی وسوسوں کے فرق کو سمجھیں اور اپنی اخروی زندگی کو محفوظ بنائیں۔
اخوان المسلمون کی حقیقت، ان کے بیرونی روابط اور خوارج سے مشابہت پر مبنی ایک علمی اور تاریخی تجزیہ۔
انسان سے گناہ ہو جائے تو کیا کرے؟ گناہوں کی پردہ پوشی کی اہمیت، توبہ کی فضیلت اور سیرتِ نبوی ﷺ کی روشنی میں دوسروں کی غلطیوں کو نظر انداز کرنے کا سبق۔
مدارسِ اسلامیہ کی اہمیت، نصابِ تعلیم میں اصلاح اور عصری چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے ایک جامع تجزیہ۔ جانئے مدارس کو جدید دور کے مطابق کیسے مستحکم بنایا جائے۔
کیا آپ شیطان کے بہکاوے سے بچنا چاہتے ہیں؟ اس تحریر میں شیطان کے مکر و فریب کے مراتب اور اس سے محفوظ رہنے کے لیے قرآنی و نبوی تدابیر تفصیل سے بیان کی گئی ہیں۔
مقلد اور غیر مقلد کی اصطلاح کا پس منظر کیا ہے؟ کیا سلفیت ان دونوں انتہاؤں کے درمیان اعتدال کا راستہ ہے؟ جانئے منہجِ سلف اور فہمِ صحابہ کی اہمیت اس تحریر میں۔
اگر کسی آدمی کو کسی کا ساتھ پکڑنا ہو اور اس کی پیروی کرنی ہوتو وہ یہ دیکھ لے کہ شخص مطلوب اہل ذکر میں سے ہے یا اس کا شمار غافلوں میں ہے، اس پر ہوائے نفس کی حکمرانی ہے یا وہ وحی الٰہی کا متبع ہے؟ اگر ہوائے نفس کا اسیر ہو، اہل غفلت میں سے ہو، اپنے معاملات میں افراط وتفریط کا شکار ہوتو پھر اس...
اسلام میں چار حرمت والے مہینوں کی فضیلت، ان کی حکمت اور اللہ تعالیٰ کے مقرر کردہ نظامِ اوقات کے بارے میں مکمل معلومات حاصل کریں۔ آج ہی یہ معلوماتی مضمون پڑھیں۔
جانئے رمضان المبارک کی طاق راتوں اور لیلۃ القدر میں درس، تقریر اور قیامِ اللیل کا مسنون طریقہ، احادیث کی روشنی میں ایک مفصل اور تحقیقی تحریر۔
خطبۂ جمعہ ایک عظیم عبادت ہے اور خطبہ سننے کے لیے اہتمام کے ساتھ تیار ہونا اجر و ثواب کا باعث ہے۔ جو شخص جمعہ کے دن غسل کرے، جلدی مسجد پہنچے، امام کے قریب بیٹھے، ہمہ تن گوش ہوکر خطبہ سنے اور ہر قسم کی لغو حرکت سے اجتناب کرے تو اس کے ہر […]
دين اسلام خير خواہى اور ہمدردى كا مذہب ہے، يہ ہمدردى دين كے مختلف احكامات ميں نظر آئے گى، روزه كے ذريعہ اسلام نے جہاں انسان ميں تقوى اور اخلاقى اصلاح كى راہيں ہموار كى وہيں انسانى بهائى چاره، بهوكوں كو كهلانے، ان كے دكھ درد كو محسوس كرنے اور انھيں كهلاكر ان كى دعائيں […]
اللہ تعالیٰ نے اس کار گاہ عالم فانی میں خوشی و غم، آرام و تکلیف، بیماری و تندرستی اور طرح طرح کی راحتوں اور مصیبتوں کو پیدا فرمایا ہے۔ انسان کو وہ کبھی نعمتیں عطا کرکے آزماتا ہے تو کبھی نعمتیں چھین کر اس کا امتحان لیتا ہے۔ انسان جہاں متنوع انعامات و […]
دینِ اسلام میں جمعہ کے دن کی بڑی فضیلت آئی ہے۔ یہ ایک مبارک دن ہے،یہ دن ہفتے کی عید ہوتا ہے، اس دن غسل کرنا،صاف ستھرا لباس زیب تن کرنا،خوشبو لگانا،سورہ کہف کی تلاوت کرنا اور جلد مسجد پہنچنا بڑے ثواب کا کام ہے۔ ہر مسلمان شخص اس کا خصوصی اہتمام کرتا ہے،اپنی تمام […]
کیا شر کا خالق بھی اللہ ہے؟ شر کی تخلیق کے پیچھے چھپی الہی حکمت، امتحانِ زندگی اور عدلِ خداوندی کو سمجھنے کے لیے یہ فکر انگیز تحریر ضرور پڑھیں۔
سورج کی تمازت، پاؤں تلے زمیں کی تپش اور بدن پر صرف دو سفید چادریں—نہ کوئی سجاوٹ، نہ کوئی شناخت، نہ کسی امتیاز کا دعویٰ۔ جب لاکھوں انسان—کالے، گورے، عرب، عجم، امیر، غریب، سب—دو سفید چادروں میں ملبوس ایک ہی ورد زبان پر لیے ہوئے لبیک اللهم لبیک... کی صدا میں گم ہیں، تو […]
خطبہ کا بنیادی مقصد لوگوں کو وعظ و نصیحت کرنا اور الله کے احکام و ممنوعات سے آگاہ کرنا ہے۔ جمعہ کا خطبہ ’امر بالمعروف‘ اور ’نہی عن المنکر‘ کی عملی صورت ہے۔ گرچہ خطبے جلسوں اور کانفرنسوں میں بھی دیے جاتے ہیں۔ لیکن جمعہ کا خطبہ کئی اعتبار سے دیگر خطبوں سے مختلف اور […]
عربی تحریر: ڈاکٹر عبد المجید منصور ترجمہ: محمد حامد مدنی [انٹرنیٹ پر رمضان المبارک کے متعلق کچھ تلاش کرتے ہوئے almoslim.net پر امام کو لقمہ دینے کے آداب سے متعلق ڈاکٹر عبد المجید منصور کی ایک بہترین تحریر نظر آئی، جس میں ان آداب کو ذکر کیا گیا ہے جن کا خیال رکھنا لقمہ دینے […]
اچھے انسان کو برے آدمی کی بھی اچھی اچھی چیزیں ہی دکھائی دیتی ہیں، ہاتھ ملانے میں بدبو کا بھبھکا اتنا نہیں آتا جتنا گلے ملنے پر میل چپک جاتی ہے۔ میل ضروری نہیں ہے کہ دکھائی دے، سفید کتے کی بھی نجاست کہاں دکھائی دیتی ہے۔ اچھا انسان تو راستے میں پڑے ہوئے سور […]
رواں ماہ دسمبر (2024ء) کی 4 اور 5 تاریخ کو جامعہ محمدیہ منصورہ مالیگاؤں میں ایک دو روزہ سیمینار بعنوان "مصارف زکاة" منعقد ہوا جس میں راقم سطور کو بحیثیت سامع شرکت کا موقعہ ملا اور اخیر میں تاثرات کے اظہار کے لیے موقعہ بھی دیا گیا۔ جس کے لیے میں اس سیمینار کی مجلس […]
مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کے زیر اہتمام ملکی سطح کی پینتیسویں کانفرنس بعنوان "احترام انسانیت اور مذاہب عالم" کو منعقد ہوئے تقریبا ایک ہفتہ گزر چکا ہے اور سوشل میڈیا پر آیا مثبت و منفی تبصروں کا ابال بھی قریب قریب تھم چکا ہے تو مناسب معلوم ہوتا ہے کہ اب کچھ اپنی بھی […]
موبائل کے اسکرین پر ایک انجان نمبر نظر آیا، کال رسیو کیا تو دوسری طرف سے ایک نوجوان کی آواز تھی، بڑی ہی مستحکم آواز میں اس نے مجھے جو کچھ بتایا وہ یہ تھا کہ "میری عمر تقریبا 26 سال ہے، میں بلڈ کینسر کا مریض ہوں، ہندوستان میں ڈاکٹروں نے جواب دے دیا […]
سوشل میڈیا کے عجائب میں سے ایک عجوبہ یہ بھی ہے کہ اس نے بہتیرے خوردوں اور ناکاروں کو بھی اصحاب قلم بنا دیا ہے، جہاں ایک تحریر گردش میں آئی صاحب نے اسے کاپی کیا، نیچے سے اصل کاتب کا نام دودھ سے مکھی کی طرح نکال دیا اور اپنا نام یوں ثبت کر […]
انگریزوں کے دور حکومت سے متعصبین اہل مذہب نے عاملین بالکتاب والسنۃ کو وہابیت کا خطاب ناصواب دے رکھا ہے، جو کہ انگریزوں نے اس پہچان کے لیے اختراع کیا تھا کہ جانیں کہ کون ان کا ہم مشرب اور حامی ہے اور کون اصل ہندوستانی ہے اور صحیح معنوں میں ہندوستان کو انگریزوں کے […]
ایک آدمی جو کم علمی اور احساس کمتری کی وجہ سے اپنی ذاتی زندگی کے معاملات و مسائل میں اپنے نجی موقف کو دل میں دبا کر جیتا ہے وہ اجتماعی بے توجہی کا ایسا مارا ہوتا ہے کہ ہر سماجی ناہمواری پر لفظوں سے پتھراؤ کرتا ہے۔ منکر پر نکیر کی ہر سچویشن میں […]
چاروں طرف سے دین، عقیدہ، منہج اور علماء حق پر یلغار ہے۔ دین اور عقیدہ کی اصلاح اور خدمت کے نام پرکچھ ایسے لوگ میدان دعوت میں کود پڑے ہیں کہ اصلاح کم اور فساد زیادہ پھیل رہا ہے۔ سادہ لوح لوگ شکوک وشبہات میں مبتلا ہورہے ہیں۔ متشابہات ہی نہیں بلکہ محکمات میں بھی […]
مذہب اسلام کی ایک بہترین تعلیم اپنی زبان کو قابو میں رکھ کر اس کا صحیح استعمال کرنا ہے۔ حضرت عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے وہ کہتے ہیں کہ میں نے ایک مرتبہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ , مَا النَّجَاةُ؟ قَالَ: […]
اسلام میں شہادتین کے اقرار کے بعد سب سے زیادہ اہمیت نماز کی ہے۔ اسلام میں یہ تصور نہیں کہ کوئی مسلمان بے نمازی ہو سکتا ہے، حتی کہ منافقین بھی نماز ادا کرتے تھے تاکہ مسلمانوں کی لسٹ میں نام باقی رہے، اور کسی کو ان کے منافق ہونے کا شبہہ نہ ہو۔ قرون […]
گاؤں کے حالیہ سفر میں عید الاضحی آبائی وطن میں منانی تھی۔ عید کی دلکش صبح آچکی تھی، ہلکی ہلکی بادصبا ساز دل کو چھیڑ رہی تھی، بھولی بسری یادوں کے قافلے دل میں اترنے لگے، دیہات کے عیدی ماحول کی پرانی کسک نے سرشار کردیا، صبح سے لے کر شام تک خوشگوار احساسات کی […]
قربانی ایک مشروع عبادت ہے۔ قرآن وحدیث میں اس کی مشروعیت کے دلائل موجود ہیں۔ سورة الكوثر کی آیت 2، سورة الأنعام کی آیت 162-163 اور سورة الحج کی آیت 34 سے قربانی کی مشروعیت معلوم ہوتی ہے۔ أنس بن مالک رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے دو […]
اسلام کی علمی تاریخ میں دلائل کے مزاج کو فروغ منہج سلف سے حاصل ہوا ہے، اس طرز فکر نے ایک ایسا شعوری ماحول پیدا کیا کہ ہر کہ و مہ کی زبان پر "ھاتوا برھانکم ان کنتم صادقین" کا مطالبہ ہوتا ہے، دلائل بھی منطقیانہ و فلسفیانہ نہیں بلکہ کتاب و سنت پر مبنی […]
سنت سے انحراف کی تاریخ بڑی قدیم ہے۔ جتنے بھی گمراہ فرقے پیدا ہوئے ان میں ایک مشترک چیز یہ پائی جاتی ہے کہ وہ سنت سے دور ہیں۔عقلی قیاس آرائیاں، منطق وفلسفہ اور جدت پسندی کے چکر میں سنت کا کلی یا جزوی انکار ان کی علامت بن گئی ہے۔ بعض نے جہاں کلی […]
رمضان رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ ہے۔ رمضان بخشش و مغفرت کا مہینہ ہے۔ رمضان مہینہ ہے اپنے ایمان کو بڑھانے کا۔ رمضان مہینہ ہے تقویٰ کو پختہ کرنے کا۔ اپنی بگڑی رب کے حضور پیش کر کے سنوار لینے کا مہینہ ہے۔ اپنے روٹھے رب کو رو رو کر منا لینے کا مہینہ ہے۔ […]
فرد کے مقابلے میں جماعت کی بڑی اہمیت ہے۔ بسا اوقات اجتماعی طور پر وہ کام ہو سکتا ہے جس کا انفرادی طور پر تصور بھی نہیں کیا جا سکتا۔ اس لیے جماعات و جمعیات اور مراکز و تنظیمات کا قوم و ملت کی تعلیمی، اقتصادی،سماجی اور سیاسی ترقی میں ہمیشہ […]
مولانا ارشد مدنی صاحب جمعیت علماء ہند کے صدر، دار العلوم دیوبند کے شیخ الحدیث اور مسلک دیوبند کے صف اول کے عالم دین اور ترجمان ہیں، آپ نے حالیہ ایک ویڈیو میں اپنے طلبہ کو یہ دعوت دی ہے کہ وہ آنکھ بند کرکے دیوبندی مسلک کے خلیفہ ثانی مولانا رشید احمد گنگوہی کی […]
ہمارے یہاں خرید وفروخت کی ایک صورت یہ ہےکہ جس کے پاس تالاب ہوتا ہے، وہ اس میں مچھلیاں پالتا ہے، یا بارش اور سیلاب کی وجہ سے اس میں خود ہی مچھلیاں آجاتی ہیں، جب اس میں مچھلیاں بڑی ہوجاتی ہیں تو وہ مچھلیوں کو تالاب میں ہی کسی آدمی سےبیچ دیتا ہے، حالانکہ […]
انسان چاہے کسی بھی مذہب کا پیروکار ہو، حتی کہ ملحد اور لبرل ہی کیوں نہ ہو اسے نکاح کی ضرورت ہے۔ یہ انسان کی فطری ضرورت ہے، اور ہر مذہب و معاشرے میں اس کے کچھ طور طریقے ہیں، رسم ورواج ہیں، قواعد وضوابط ہیں، جن کی روشنی میں ہونے والی شادی کو سماج […]
20 دسمبر 2023 بروز بدھ یوپی کے شہر بہرائچ میں جمعیة العلماء اترپردیش کے سکریٹری حضرت حافظ محمد سعید اختر صاحب نوری کی زیر نگرانی ایک پروگرام بعنوان "رد غیر مقلدیت" منعقد ہوا جس کا مقصد خود ان کے اپنے الفاظ میں " فتنہ غیر مقلدیت کے بڑھتے ہوئے اثرات کی روک تھام اور قرآن […]
انسان کو اللہ کی دی ہوئی نعمتوں میں سے عقل ایک عظیم ترین نعمت ہے، اسی عقل کی بنیاد پر وہ جانوروں سے ممتاز ہے، اسی عقل کے ذریعے خیر و شر، نفع و نقصان اور حق و باطل میں تمیز کرپاتا ہے اور شریعت اسلامیہ کے مطابق عقل ہی انسان کے مکلف ہونے کی […]
مسلمان جو ایک غالب قوم تھی وہ مغلوب ہوچکی ہے،یہ ایک مؤثر قوم تھی اب متاثر ہوچکی ہے،مغرب کی تقلید کا رونا تو پوری امت رو رہی ہے،ویلنٹائن ڈے جیسی لعنت کے بھی اس قوم میں طرفدار پیدا ہوچکے ہیں،دوسرے فتنوں کی بات ہی کیا؟اس سے گلوخلاصی کے لیے ذہن سازی پر ایک دور گذر […]
اسلام ایک مکمل ضابطۂ حیات ہے،انسانی زندگی کا کوئی گوشہ اس کی رہنمائی سے خالی نہیں ہے،اسی لیے وہ دنیا کے تمام مذاہب اور جدید افکار ونظریات کے سلسلے میں یہ واضح نقطۂ نظر رکھتا ہے کہ وہ انسان کی اس اعتدال وتوازن کے ساتھ رہنمائی نہیں کرسکتے، جو وہ کرسکتا ہے،اس کی نظر میں […]
میں، میرے لیے، میرے پاس، یہ تین باتیں ایسی ہیں کہ اگر ان کا اطلاق اپنی جائز حدود کے اندر ہو تب تو ٹھیک ہے۔ لیکن جب ان کا استعمال اپنی حدوں سے متجاوز ہو جائے تو یہ انسان کی ہلاکت و بربادی کا سبب بن جاتے ہیں۔ یہ ان الفاظ میں سے ہیں جن […]
انسان کی انفرادی نفسیات کی طرح قوموں کی بھی اجتماعی نفسیات ہوتی ہیں، جس طرح زندگی کے بدلتے حالات انسان کی نفسیات کو متاثر کرتے رہتے ہیں اسی طرح عروج و زوال کا اثر قوموں کی اجتماعی نفسیات پر بھی ہوتا ہے۔اور اکثراس قوم کے افراد کی اکثریت یا ایک بڑی تعداد ایک جیسی کیفیت […]
الشريعة وحرية الإبداع مقالہ نگار: علی حسن الروبی ترجمانی: ابو عفاف عبد الوحید سلفی شریعت اور فکر و فن کی آزادی کے موضوع پر وقتًا فوقتًا بحث و تکرار ہوتی رہتی ہے اور یہ سوال کھڑا کیا جاتا ہے کہ کیا اہل فکر و فن اور تخلیق کاروں کو شریعت کی حدود میں رہ کر […]
بعض فتنے ایسے ہوتے ہیں کہ انسان لا شعوری طور پر اس کا شکار ہو جاتا ہے، اور ایک مدت گزرنے کے بعد اس کے اثرات اس پر مرتب ہوتے ہیں، تب تک بہت دیر ہو چکی ہوتی ہے۔ اس فتنے میں مبتلا شخص رفتہ رفتہ خالق کائنات کے انکار تک پہنچ جاتا ہے، اس […]
كچھ عرصے سے دیكھا جارہا كہ بعض مسجدوں میں مقتدی امام كے پیچھے «ربنا ولك الحمد» كو بلند آواز سے بولتے ہیں، حالاں كہ یہ عمل سنت نہیں ہے، ذیل میں اس كے چند دلائل پیش كیے جارہے ہیں: (۱)تمام دعاؤں میں اصل خاموشی ہے، الا یہ كہ كسی دعا كو بآواز بلند پڑھنے كی […]
پنج وقتہ نمازوں کی امامت ایک اہم فریضہ ہے، ہر کوئی اس کا اہل نہیں ہو سکتا، منصب امامت پر فائز ہونے والے کے لیے کچھ شرائط ہیں جن کا پاس و لحاظ رکھنا ضروری ہے اس لیے کہ یہ شرائط امام کائنات نے متعین کی ہیں، اس کی تفصیل حدیث کی روشنی میں درج […]
وطن سے جذباتی وابستگی اورمحبت والفت فطرت کا تقاضا ہے۔ جائے پیدائش سے ہر کسی کا والہانہ تعلق ہوتا ہے۔انسان تو انسان دیگر تمام مخلوقات کے طرز زندگی اور اسلوب بودوباش پر اگر آپ غور کریں گے تو آپ کو ہر مخلوق کی اپنے مقر ومسکن سے دل بستگی واضح طور پر نظر آئے گی۔پرندہ […]
زندگی رنگ و نور سے بھری پڑی ہے۔ ہر طرف چہچہاہٹ ہے۔زندگی کا شور ہے۔ اپنے جیسے لوگ ہیں۔ جن میں وہ دوست بھی ہیں جن کے بنا چین نہیں۔ وہ بچے ہیں جو آنکھوں کی ٹھنڈک ہیں۔ وہ والدین ہیں جو سراپا شفقت ہیں۔ انواع و اقسام کی نعمتیں ہیں جن سے ہم لطف […]
بدعت دین میں نئے کام کا نام ہے تو معصیت احکام الہی کی خلاف ورزی کو کہا جاتا ہے، دونوں کے دونوں اللہ کی نافرمانی کی شکلیں اور اس کی ناراضگی کو دعوت دینے والے کام ہیں۔ تاہم اگر ان دونوں کا آپس میں موازنہ کیا جائے اور دین میں ان کی درجہ بندی دیکھی […]
موجودہ دور میں ٹیکنالوجی کی اہمیت وافادیت کسی سے مخفی نہیں ہے۔ یہ آج معلومات کی حصولیابی اور جانکاری کی فراہمی کا سب سے تیز ترین وسیلہ ہے۔ جس کے پیش نظر دنیا کا ہر فرد ٹیکنالوجی کے جہان میں اپنا اثرورسوخ قائم کرنے کی کوشش میں ہے۔ چاہے وہ تجارت سے جڑا ہو یا […]
وضو کرنے کے بعد اگر کسی کے جسم سے خون نکلے تو اس سے وضو ٹوٹتا ہے یا نہیں ٹوٹتا اس بارے میں علما کے مابین اختلاف ہے۔ اسی طرح اگر نماز کی حالت میں کسی کے جسم سے خون نکلے تو اس کی نماز ہوگی یا باطل ہو جائے گی اس بارے میں بھی […]
ادھر چند سالوں سے منہج کے نام پر ایک ناخوشگوار بحث کا آغاز ہوا ہے، کبھی کبھار یہ بحث تندوتلخ تبصروں کے دائرے میں داخل ہوکر سوشل میڈیا کی فضا کو مکدر کر دیتی ہے۔ یہ بحث اس وقت شروع ہوتی ہے جب کسی کے انحراف اور کجروی پر تنقید کی جاتی ہے، کسی کے […]
قرآن اللہ كا آخرى كلام اور انسانيت كے نام ہدايت كا پيغام ہے، اللہ تعالى نے اس كى حفاظت اپنے ذمے لے ركهى ہے، ارشاد بارى ہے: {إِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا الذِّكْرَ وَإِنَّا لَهُ لَحَافِظُون} (بے شک يہ كتاب نصيحت ہميں نے اتارى ہے اور ہم ہى اس كے نگہبان ہيں){سورة الحجر: 9} جب الله رب […]
کچھ لوگ ایسے بھی ہوتے ہیں جن سے اکیلے میں گفتگو کرتے وقت ان کی بہت ساری باتیں نظرانداز کرنا بڑا آسان ہوتا ہے۔وہ باتیں کتنی گھٹیا اور ناقابل برداشت ہیں یہ تب پتہ چلتا ہے جب سننے والے اور بھی لوگ ہوں۔ تب صرف ایک ہی خیال آتا ہے کہ بندہ کسی طرح چپ […]
مذہب اسلام کے تمام تر احکام وتعلیمات انسانی فطرت کے عین مطابق اور دینی و دنیاوی ہر اعتبار سے مفید ہیں۔ اس میں ہر اس چیز کی ہدایت وترغیب دی گئی ہے جس میں انسانیت کی فلاح وبہبود اور سماج ومعاشرے کے حق میں ادنی سی بھی بھلائی وبہتری موجود ہو۔ اور ہر اس چیز […]
اسلام کے پانچ بنیادی ارکان میں سے ایک اہم رکن رمضان المبارک کے مہینے میں روزہ رکھنا ہے۔ تمام مسلمانوں پر اس ماہِ مقدس کے روزے کی ادائیگی فرض ہے۔ یہ عبادت نفس کی طہارت اور تزکیہ کے لیے بہت ہی اہم ہے۔ اس کی ایک امتیازی خصوصیت یہ بھی ہے کہ ہر قوم میں […]
کہا جاتا ہے کہ دوریاں بدگمانیاں پیدا کرتی ہیں، اور بدگمانیاں عداوتیں، اور عداوتیں امن و سکون برباد کردیتی ہیں، اور فرد اور معاشرے کو ترقی سے روک دیتی ہیں۔ بھارت دنیا کا ایک قدیم اور یونیک قسم کا ملک ہے جہاں صدیوں سے سیکڑوں مذاہب کے ماننے والے شانہ بشانہ رہتے چلے آرہے ہیں۔ […]
مولانا کا بیان ہے: (میں نے کہا۔۔۔اوم کون ہے۔۔۔؟ بہت سے لوگوں نے کہا۔۔۔کہ وہ ایک ہوا ہے، جن کا کوئی روپ نہیں ہے، کوئی رنگ نہیں ہے۔۔۔وہ دنیا میں ہر جگہ ہے۔ ہوا ہر جگہ ہے، انھوں نے دنیا کو بنایا، آسمان کو بنایا، انھوں نے زمین کو بنایا، میں نے کہا […]
اسلام کی تمام تر تعلیمات امن وامان، صلح وآشتی،اخوت ومحبت اور رفق ونرمی کی داعی ہیں۔اس میں تشدد اور ظلم وجور کی کوئی گنجائش نہیں۔اللہ تعالی خود رفیق ہے اور رفق ونرمی کو پسند فرماتا ہے۔نرم خوئی وخوش مزاجی گلشنِ اخلاقِ اسلامیہ کا وہ گلِ سرسبد ہے جس کی خوش بو مشام جاں کو معطر […]
مسلم معاشرے میں مسلم خواتین کی صورت حال پر جب گفتگو کی جاتی ہے تو عام طور پر ان کا موازنہ غیر مسلم معاشرے کی خواتین سے کیا جاتا ہے اور کئی ایک پہلووں سے یہ دکھانے کی کوشش کی جاتی ہے کہ مسلم معاشرے میں صورت حال قدرے غنیمت ہے۔ اس میں کوئی شبہ […]
تقریبا ایک صدی سے زیادہ کا عرصہ گزرا، جب بر صغیر میں اسلام کی ایک جدید تصویر نمودار ہوئی۔ اس تصویر کا خاکہ بنانے والے وہ لوگ ہیں جن کو منکر حدیث کہا جاتا ہے۔جو مغرب کی زبان و ثقافت پر مطلع ہیں۔ اور جو ان سے افکار و ثقافت کے تبادلے کے حامی […]
پوسٹ اور کمنٹ کے اس زمانے میں اقوال زریں چھوڑنے کے بجائے اہم مستفادات کو مدلل طریقے سے مختصر مضمون کی شکل دے دینا صبر و ضبط نیز علم و حلم کی راہ ہے۔ اس سے اشکال کے امکانات بھی کم ہوتے ہیں اور استفادہ کے مواقع بھی وسیع ہوجاتے ہیں۔ زیر نظر مضمون اپنے […]
روایتی دین، تجدید اور تجدد پسندی (پہلی قسط) روایتی دین، تجدید اور تجدد پسندی (دوسری قسط) تجدد پسندی: عصر حاضر میں دین کی خدمت کے نام پر ایک طبقہ ظاہر ہوا جس کا منہج تجدد پسندی ہے، تجدد پسندی دین کے نام پر نئے افکار کو متعارف کروانے کا نام ہے اس طرح کہ اس […]
روایتی دین، تجدید اور تجدد پسندی (پہلی قسط) تجدید دین کیا ہے؟ حقیقی ’روایتی دین‘ کو ایسی’روایاتی‘ آمیزش سے پاک کرنے کے لیے اللہ تعالی نے کئی انتظام فرمائے ہیں۔ سب سے پہلے تو دین کے بنیادی مصادر کے طور پر قرآن وسنت کو متعین ومحدود فرمادیا، پھر ان کی قرب قیامت تک حفاظت کی […]
’روایتی دین‘ مفکرین کی دنیا کی ایک معروف اصطلاح ہے۔ مفکرین کی جماعت اور ان کو پڑھنے اور سننے والے بکثرت اس اصطلاح کا استعمال کرتے ہیں اور خود کو اس ’روایت‘ سے آزاد ’دین‘ کا علمبردار باور کرواتے ہیں۔ ’ روایتی دین‘ اور ’روایتی فکر‘ جیسی اصطلاحات کا معاملہ بظاہر ایک سادہ سی […]
زیر نظر مقالے کا تعلق گزشتہ مضمون 'صاحب قلم عالم دین: مولانا محمد خالد فیضی' میں مذکور ایک غیر مطبوعہ کتاب 'برسر محفل' کے موضوع سے ہے۔ تصور سے تصویر تک اور خواب سے تعبیر تک مرکزی دارالعلوم یعنی جامعہ سلفیہ بنارس کی ایک تاریخ ہے۔ اس تاریخ کے بیانیے میں ایک موڑ پر اختلاف […]
انسان ہمیشہ سے اس بات کے لیے کوشاں رہا ہے کہ وہ ساری چیزیں کنٹرول کرلے، خود سے ضرر دور کرسکے اور نفع کو کھینچ لے۔ لیکن اس کے برعکس وہ روز مشاہدہ کررہا ہے کہ بہت سی چیزیں اس کے کنٹرول سے باہر ہیں۔ اس کا نقصان ہوجاتا ہے اور وہ دیکھتا رہ جاتا […]
قرآن کریم کا ترجمہ کوئی آسان کام نہیں۔ اس کے لیے دینی علوم وفنون کی معرفت کے ساتھ ساتھ عربی زبان پر عبور، صرف ونحو کی باریکیوں پر مہارت بھی از بس ضروری ہے ورنہ غلطیوں کے امکان کو مسترد نہیں کیا جاسکتا۔عربی زبان یا صرف ونحو میں مہارت نہ ہونے کی وجہ سے نادانستہ […]
لفظ تقویٰ، جس کے معنی ہیں:پرہیزگاری، ڈرنا اور بچنا۔ تقویٰ دل کی اس کیفیت کا نام ہے جس کے حصول کے بعد بندہ گناہوں سے جھجک محسوس کرنے لگتا ہے اور نیک کاموں میں سبقت لے جانے کی تگ ودو میں لگ جاتا ہے۔ بہر حال تقویٰ سے مراد ڈرنا ہے۔ اللہ تعالیٰ قرآن […]
بر صغیر کے بہت سارے مسلمان غیر مسلموں کے ساتھ تعامل میں افراط وتفریط کے شکار ہیں۔ بعض رواداری میں اتنے آگے بڑھے ہوئے ہیں کہ ان کے مذہبی تہواروں مثلا ہولی، دیوالی، کرسمس وغیرہ پر انھیں مبارکباد دینے، بلکہ ان میں شرکت کرنے میں فخر محسوس کرتے ہیں، اور اسے اپنی روشن خیالی تصور […]
پچھلی دو قسطوں(اسلام کا وقتی بیانیہ:ایک جائزہ قسط اول/ قسط دوم) میں وقتی بیانیہ سے متعلق کئی ایک بنیادی باتوں کا تذکرہ ہوچکا ہے۔ گفتگو کو گزشتہ سے پیوست کرکے آگے بڑھاتے ہیں اور ایک اور بیانیہ دیکھتے ہیں، جس کی تاریخ بھی طویل ہے اور جس کے اثرات بھی دور رس رہے ہیں اور […]
ڈاکٹر ظفر الاسلام خاں صاحب نے ابھی حال ہی میں ”مسلم معاشرے کی خرابیاں اور ان کے سدھار کے سبیل“ کے عنوان سے ایک مقالہ پیش کیا تھا، مقالہ منجملہ گرانقدر اور شاندار تھا، لیکن اس میں آپ نے بینکوں کے سود سے متعلق اپنا موقف بیان کرتے ہوئے کہا: ”اس سلسلے میں ایک بات […]
خود کشی ایک ایسی بیماری ہے جس کا کوئی علاج نہیں، خودکشی کے بارے میں آپ نے بہت سنا ہوگا کہ خودکشی کرنے والا جہنمی ہے، اس کا گناہ کبھی معاف نہیں ہوگا، وہ ہمیشہ ہمیش جہنم میں رہے گا۔ تو کیا حقیقت میں خودکشی کی سزا اتنی زیادہ ہے کہ اللہ تعالیٰ اس کے […]
آج پوری دنیاے انسانیت امن وامان، صلح و آشتی اور سکون و اطمینان کی تلاش میں سرگرداں ہے۔ ظلم و بربریت، وحشت و دہشت اور خوف و ہراس سے پریشان انسانی سوسائٹی لفظ امن کو سننے کے لیے بے تاب ہے۔ خوف و دہشت کے انسداد اور امن وامان کے قیام کے لیے ہر مذہب […]
سودی بینک کے ساتھ کسی بھی طرح کا تعامل جائز نہیں ہے، کیونکہ سود حرام ہے اور کبیرہ گناہوں میں سے ہے، اور اللہ اور اس کے رسول ﷺ کے ساتھ اعلانِ جنگ ہے، لہذا اس میں کسی طرح کی اعانت حرام ہے، اللہ رب العالمین نے فرمایا: ولا تعاونوا على الإثم والعدوان(سورۃ المائدہ:۲)گناہ اور […]
زکاۃ اسلام کا تیسرا رکن ہے، جسے معاشرے کے غریب، محتاج، ضرورت مند اور پریشان حال لوگوں کے تعاون کے لیے فرض کیا گیا ہے، زکاۃ کا مال کہاں خرچ کرنا ہے اور کس قسم کے لوگوں کو دینا ہے اس کی رہنمائی سورہ توبہ کی آیت نمبر ٦٠ میں کی گئی ہے۔ بسا اوقات […]
عربی زبان میں ”فرشتوں“ کے لیے ملائکہ کا لفظ مستعمل ہے، یہ مَلَک کی جمع ہے۔ ”فرشتوں پر ایمان“ ارکان ایمان کا ایک اہم اور عظیم رکن ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارکان ایمان کو بیان کرتے ہوئے فرمایا: «أَنْ تُؤْمِنَ بِاللهِ، وَمَلَائِكَتِهِ، وَكُتُبِهِ، وَرُسُلِهِ، وَالْيَوْمِ الْآخِرِ، وَتُؤْمِنَ بِالْقَدَرِ خَيْرِهِ وَشَرِّهِ»۔ […]
دنیا دار دو طرح کے ہوتے ہیں:پہلی قسم خوش اور مطمئن دنیا دار؛ یہی عقل مند دنیا دار ہیں۔ دوسری قسم غمگین اور پریشان دنیا دار؛ یہ نادان دنیا دار ہوتے ہیں۔ دنیا داروں کی اکثریت اسی دوسری قسم کی ہے، یعنی وہ ہمیشہ غمگین اور پریشان رہتے ہیں۔ تو انھی نادان دنیا داروں کی […]
کئی سال پہلے کی بات ہے کہ مسجد عائشہ بیدر کرناٹک میں ایک اجلاس عام منعقد ہوا، متعدد اہل علم کے دعوتی وتذکیری خطابات کے بعد سوال و جواب کی بھی ایک نشست رکھی گئی۔ شریک اجلاس عوام الناس کی جانب سے مختلف اور متنوع سوالات پوچھے گئے انھی میں سے ایک سوال یہ بھی […]
آج جب ”منہج سلف“ کی بات کی جاتی ہے تو بعض حضرات بڑی خوبصورتی سے یہ مغالطہ دینے کی کوشش کرتے ہیں کہ ہمارے بر صغیر کے اکابر علماے اہل حدیث کے یہاں بھی تصوف اور اسما وصفات وغیرہ کے ابواب میں خلل موجود ہے، تو ان کے منہج پر بھی اعتراض کریں۔ سب سے […]
تاریخ کا مطالعہ کرنے والے پر یہ بات مخفی نہیں ہے کہ پوری دنیاے انسانیت نزول قرآن سے پہلے ضلالت وگمراہی کی عمیق کھائیوں میں ٹامک ٹوئیاں ماررہی تھی۔خصوصاً عرب معاشرہ ہر اعتبار سے ظلمت وجہالت، شرک وبت پرستی اور ظلم وجور کی اتھاہ گہرائیوں میں ڈوبا ہوا تھا۔مذہبی،معاشرتی،اخلاقی،سیاسی ہرلحاظ سےفسادزدگی وابتری کا شکار تھا۔ہر […]
عبادت کی غرض سے اللہ تعالی نے صرف ان تین مسجدوں کے لیے رخت سفر باندھنے کی اجازت دی ہے جن کی تعمیر انبیاء کے مبارک ہاتھوں سے ہوئی ہے: لا تشد الرحال الا الی ثلاثة مساجد: المسجد الحرام، ومسجد الرسول ومسجدالاقصی (صحيح البخاري:۲ /۶۰،حدیث نمبر:۱۱۸۹، صحيح مسلم:۲/۱۰۱۴، حدیث نمبر:۱۳۹۷، عن ابی ھریرۃ) صرف تین […]
آج دنیا نے مختلف شعبوں کی طرح خرید وفروخت اور بیع وشراء کے میدان میں بھی کافی ترقی کرلی ہے اور لین دین کے جدید طریقوں سے لوگوں کو متعارف کرایا ہے، جن میں سے ایک ’ای ایم آئی‘پر سامان خریدنا کافی مشہور اور متداول ہے۔ ای ایم آئی(EMI)درحقیقت Easy Monthly Installmentsکا مخفف اور […]
اسلام میں نماز کی اہمیت ومنزلت کسی مسلم فرد بشر سے مخفی نہیں ہے، یہ دین اسلام کا سب سے مضبوط ستون ہے، اللہ کی وحدانیت اور رسول ﷺ کی رسالت کے اقرار کے بعد سب سے پہلے انسان پر یہی نماز واجب ہوتی ہے، یہی انسان کو برائی سے روکتی اور بھلائی پر ابھارتی […]
از: مصطفی بن محمد مبرم۔ حفظہ اللہ ترجمانی: ابو حسان مدنیؔ ➀ سلفیت کوئی اختیار و انتخاب والا معاملہ نہیں ہے، بلکہ یہ وہ حق ہے جس کی پیروی لازم ہے، کیوں کہ سلفیت کتاب و سنت اور اجماع سلفِ امت کا نام ہے، بعض لوگوں نے کتابیں لکھیں:میں نے سلفیت کو اختیار کیا، […]
الحمد للہ رب العالمین، والعاقبۃ للمتقین، والصلاۃ والسلام علیٰ أشرف الأنبیاء والمرسلین، نبینا محمد، وعلیٰ آلہ وصحبہ أجمعین، ومن تبعہم بإحسان إلیٰ یوم الدین، أما بعد: انسانی فلاح ونجات کے لیے رب ذوالجلال کے حقوق کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ بندوں کے حقوق کی ادائیگی بھی نہایت ضروری ہے۔ یہی وجہ ہے کہ مذہبِ اسلام […]
اسلام اور مسلمانوں کے خلاف فکری جنگ اور نظریاتی یلغار کا سلسلہ اسی وقت سے چلا آرہا ہے جب سے اللہ رب ذوالجلال نے انسانیت کی رشد و ہدایت کی خاطر پیغمبر آخرالزماں جناب محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دین اسلام کے ساتھ اس دنیا میں مبعوث فرمایا ہے، البتہ آج میڈیا […]
مذہب اسلام اللہ تعالی کا نازل کردہ صاف ستھرا اور واضح تعلیمات پر مشتمل دین ہے، جو ایمان صحیح اور توحید کامل پر مبنی ہے، اس میں اوہام و خرافات اور بیہودہ افکار ونظریات کے لےو کوئی جگہ نہیں ہے، توہمات کا اصل منشا دین سے جہالت اور عقیدہ توحید کی کمزوری ہے، جو لوگ […]
انسان فطری طور پر مال اور روپئے پیسے سے بہت محبت کرتا ہے، لہذا زیادہ کمانے کے چکر میں وہ بھول جاتا ہے کہ اس کے کمانے کا طریقہ حلال ہے بھی یا نہیں۔جبکہ بروز قیامت انسان کے قدم اس وقت تک ہل نہیں سکتے جب تک وہ ایک ایک روپئے کا حساب احکم […]
پیغمبر اسلام ﷺ کا فرمان ہے کہ تم میں سے ہر ایک نگراں ہے اور اس کے ماتحتوں کے متعلق اس سے سوال ہوگا، امام نگراں ہے اور اس سے اس کی رعایا کے بارے میں سوال ہوگا، انسان اپنے گھر کا نگراں ہے اور اس سے اس کی رعیت کے بارے میں سوال ہوگا، […]
ہم علماء کے لیے شاہ اسماعیل (١٧٧٩ تا ١٨٣١ء) کی تصنیف تقویۃ الایمان کوئی نئی کتاب نہیں ہے۔ یہ کتاب ہم میں سے اکثر نے درسی یا غیر درسی کتاب کی حیثیت سے پڑھی ہے۔ اس کا موضوع خالص توحید ہے۔ اس لیے ہم اسے دیگر دینی کتب کی طرح ایک عام دینی کتاب کی […]
نیک اعمال سے لوگوں کو دور کرنے کے لیے شیطان مختلف حربے استعمال کرتا ہے۔ انھی میں سے ایک حربہ بندے کے دل میں ریاکاری کا خوف بھر دینا ہے۔ بعض لوگ اس شبہے کی بنا پر نیک عمل سے دور ہو جاتے ہیں کہ کہیں میں یہ عمل ریاکاری کے لیے تو نہیں کر […]
عربی تحریر: ڈاکٹر عبد الباری بن حماد انصاری حفظہ اللہ (استاد کلیۃ الحدیث الشریف، جامعہ اسلامیہ مدینہ طیبہ) اردو قالب: فاروق عبد اللہ نراین پوری مطلق تکبیر سے مراد وہ تکبیر ہے جو فرض نمازوں کے بعد پڑھنے کے ساتھ مقید نہ ہو۔ عشرۂ ذی الحجہ شروع ہو جائے تو جب چاہے یہ تکبیر پڑھ […]
عید قرباں کے آتے ہی ایک طرف مسلمانوں میں خوشی کی لہر دوڑ جاتی ہے تو دوسری طرف سوشل میڈیا اور ہندوستان جیسے ممالک میں زمین پر بھی نظریاتی اور عملی طور پر اس کی مخالفت شروع ہوجاتی ہے۔ بعض مذاہب نے جانوروں کے حقوق پر کام کرنے والی تنظیموں مثلاً پیٹا وغیرہ کے ساتھ […]
تحیۃ المسجد ایک اہم سببی نماز ہے جس کی کما حقہ جان کاری بہت سے لوگوں کو نہیں ہے۔ غالبا اس کی وجہ یہ ہے کہ اس پر کم ہی لکھا اور بولا جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ عامۃ الناس جب کسی کو یہ نماز پڑھتے ہوئے دیکھتے ہیں تو حیرت واستعجاب کا اظہار […]
الحمد لله وكفى وسلام على عباده الذين اصطفى، أما بعد! ماہ رمضان المبارک کے فرض روزوں کی تکمیل کے بعد یکم شوال کو مسلمانان عالم اللہ تعالی کی جانب سے حاصل ہونے والی ہدایت و توفیق پر اللہ رب العزت کے حضور شکرانہ کی دو رکعت نماز بارہ زائد تکبیروں کے ساتھ ادا کرتے ہیں۔گویا […]
(۱)پروگرام کے دوران بار بار میری نظریں اس بزرگ خاتون کے چہرے پر کچھ اس طرح جاکر ٹھہر جاتیں کہ میری لڑکھڑانے لگتی۔ محسوس ہوتا کہ وہ مجھ سے کچھ کہنا چاہتی ہیں۔ جوں ہی پروگرام ختم ہوا، ضعیفہ بھیڑ کو ہٹاتی ہوئی سیدھی مجھ تک آگئیں۔میں نے سلام کو ہاتھ بڑھائے تو نظر […]
قلبی واردات اور دیگر کچھ مضامین کی طرح اس میں بھی اشکال کے کئی پہلو تھے، مگر اس مضمون کی خاص بات یہ ہے کہ آپ نے کسی بھی اشکال کی گنجائش نہیں چھوڑی ہے۔ یہ موضوع اتنا اہم اور اس میں مذکور مرض اتنا عام ہے کہ اس پر گفتگو کرنے والے اردو میں […]
ماہ رمضان کے شروع ہوتے ہی اللہ عزوجل جنت کے سارے دروازے وا کر دیتا ہے۔ جہنم کے تمام دروازے بند کر دیتا ہے۔ اور شیاطین کو جکڑ دیتا ہے تاکہ اللہ کے بندوں کو بہکا اور ورغلا نہ سکیں۔ایک ایسی ایمانی فضا قائم ہوتی ہے کہ دنیا کی رنگینیوں میں رنگا ہوا اور راہ […]
آج کورونا مہاماری کے ان مشکل ترین حالات میں جبکہ پوری دنیائے انسانیت اللہ وحدہ لاشریک کی طاقت و قوت کے سامنے بے بس ہے، اس وبا نے ملکوں، شہروں دیہاتوں سمیت پوری دنیا کو اپنی آغوش میں لے رکھا ہے، ہر شخص کو اپنی اور اپنوں کی پڑی ہے، انسان ایک دوسرے سے بھاگ […]
ماه رمضان ميں ہر ايمان والے كا قدم مغفرت الہى اور جنت كى طرف رواں دواں ہوتا ہے، گرچہ ہرايك كى رفتار مختلف ہوتى ہے، كوئى تيز رفتارى كے ساتھ، كوئى ميانہ رفتارى كے ساتھ، كوئى قدرے سست رفتارى كے ساتھ، مگر عيد كا چاند ہوتے ہى مسلم معاشرے ميں ايك عجيب انقلاب آجاتا ہے، […]
ماہ رمضان کے اختتام پر صدقۂ فطر کی ادائیگی مشروع ہے۔ نبی اکرم ﷺ نے اسے فرض کیا ہے اور جس چیز کو آپ ﷺ نے فرض کیا ہو یا جس کی ادائیگی کا حکم دیا ہو وہ اللہ تعالیٰ کی جانب سے فرض کردہ عمل کے حکم میں ہے۔ باری تعالیٰ کا ارشاد ہے: […]
ابن تیمیہ رحمہ اللہ سے صدقۂ فطر میں صرف غلہ نکالنے کی بات ہی ثابت ہے، رہی بات ان کی طرف منسوب قول کی تو در حقیقت وہ تمام اقوال جن میں قیمت نکالنے کی بات ہے تو وہ سب کے سب مال کی زکاۃ سے متعلق ہیں نہ کہ صدقۂ فطر سے متعلق۔ ابن […]
آج سے تقریباً دس بارہ برس قبل دیہاتوں کی مسجدیں اس قدر عالی شان نہیں بنی تھیں جس طرح آج ہیں۔ عمدہ ٹائلوں، بہترین قالینوں، پنکھے اور اے سی وغیرہ سے عاری ہوتی تھیں۔ پھٹی پرانی چٹائیوں پر لوگ نمازیں ادا کرتے تھے۔ روشنی کے لیے لالٹین یا گیس کا استعمال کیا جاتا تھا اور […]
رمضان المبارک کا آخری عشرہ، پہلے دو عشروں کے مقابلے میں زیادہ باعظمت ہے۔ اس کی اہمیت و فضیلت اور اس میں عبادت الہٰی کے اہتمام بلیغ کے متعلق بطور خاص حدیثیں منقول ہیں۔ چنانچہ صحیح مسلم میں ام المومنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے: أن النبی کان یجتھد فی العشر […]
رمضان المبارك كا آخرى جمعہ الوداعى جمعہ كہلاتاہے، یعنی رمضان کی رخصتی والاجمعہ،جو خصوصا بر صغير ہندوپاك ميں كافى دهوم دهام سے منايا جاتا ہے۔ بہت سارے لوگ اس جمعہ كے لیے خاص طور پر نئے كپڑے سلواتے ہيں،بہت سارے لوگ يہ سمجھتےہيں كہ اس دن کے خاص احکام اور خاص عبادتیں ہیں، مخصوص سورتوں […]
عید الفطر کا دن اس اعتبار سے بے حد اہم ہے کہ آغاز اسلام سے آج تک عید منائی جارہی ہے۔عید کا دن اسلامی اجتماعیت اور اتحاد واتفاق کا آئینہ دار ہے۔ اتحاد واتفاق کی اہمیت کے پیش نظراسلام نے مختلف عبادات میں اجتماعیت کی روح کو بر قرار رکھا ہے۔ روزانہ پانچ وقت نماز […]
اللہ رب العالمین نے شریعت کو نہایت سادہ اور آسان بنایا ہے، کہیں بھی کسی قسم کی کوئی پیچیدگی نہیں، ہر عبادت میں حالات وظروف کا خیال رکھا ہے، باجماعت نماز پڑھنا فرض ہے، لیکن بارش وغیرہ کی صورت میں جماعت کی فرضیت ساقط ہوجاتی ہے، اسی طرح وضو نماز کے لیے شرط ہے لیکن […]
رمضان کا مہینہ بے شمار عظمت واحترام کا مہینہ ہے، دن کے فرض روزے، رات میں قیام اللیل، گناہوں کی معافی، رفع درجات اور اللہ کے قرب کے بے شمار مواقع، اعمال صالحہ کی طرف رغبت اور برے اعمال سے روکنے کے لیے متعین فرشتے، نیکیوں کے اجر و ثواب میں اضافہ، دعاؤں کی […]
زکوۃاسلامی فرائض اور ارکان اسلام میں سے ایک ہے اور اس کی اہمیت شہادتین اور نماز کے بعد ہے۔ زکوۃکے وجوب پرقرآن وحدیث اور امت کا اجماع ہے۔ ساتھ ہی دنیا کے تمام مسلمانوں کا اس بات پر بھی اتفاق ہے کہ زکوۃ کے وجوب کا منکر مرتد ہے۔ اس سے توبہ کرائی جائے گی […]
آپ ہمیشہ مسلمانوں پر رد کیوں کرتے ہیں، یہود ونصاری اور کفار ومشرکین پر رد کیوں نہیں کرتے؟ جب اہل بدعت پر رد کیا جاتا ہے تو بعض لوگ یہ کہتے ہیں کہ یہود ونصاری اور کفار ومشرکین پر رد کیوں نہیں کرتے، اپنوں پر رد کیوں کرتے ہیں؟ قارئین کرام! دین اسلام کی اصل […]
اللہ تعالی کے فرمان کے بموجب روزوں کی فرضیت کا مقصد بنی نوع انسان کے اندرتقوی و پرہیز گاری پیدا کرنا ہے اور یہ ایسی شئ ہے جو تمام اعمال صالحہ و خصائل حمیدہ کو شامل اور شریعت اسلامیہ کو محیط ہے، جو تمام خیر کی کلید ہے، جس کا حکم اللہ تعالی نے ساری […]
کیا آپ کی اہل حدیثیت یا سلفیت اتنی کمزور ہے کہ کسی کی موت پر تعزیت کرنے سے وہ ختم ہو جاتی ہے؟ در اصل یہ سوال منہج سلف سے ناواقفیت کی دلیل ہے، اگر سوال کرنے والے نے سلف کے بارے میں اہل بدعت کے تعلق سے کچھ بھی پڑھا ہوتا تو وہ ایسا […]
اسلام کی ایک تعبیر وہ ہے: جس میں رب العالمین عرش پر مستوی ہے، اپنی تمام مخلوقات سے جدا ہے، وہ بہترین صفات سے متصف بھی ہے لیکن اس جیسا کوئی نہیں، اس رب نے اپنے رسول کو تمام انس وجن کے لیے کامل نمونہ بنا کر بھیجا ہے اور اس آخری شریعت کے ذریعہ […]
ارکان اسلام میں اللہ و رسول کی شہادت کے بعد نماز، روزہ، زکوۃ اور حج کو مسلمان عام زبان میں عبادات کے نام سے جانتے ہیں۔ ان چاروں عبادتوں میں باہم مشترکہ امتیاز یہ ہے کہ ان کو اللہ تعالی نے وقت سے مربوط و متعلق کر دیا ہے۔ پانچ فرض نمازیں متعین اوقات میں […]
قرآن کریم کی نشر واشاعت کا سب سے بڑا مرکزاسی بستی میں قائم ہے جہاں پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر دس سالوں تک قرآن کریم کا نزول ہوتا رہا اور جہاں آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہر رمضان میں جبریل امین کے ساتھ قرآن کریم کا دور کیا کرتے تھے، عقیدت کی وہ […]
دعا عبادت ہی نہیں اصل عبادت ہے:’الدعاء ھو العباده‘(ابوداؤد عن النعمان بن بشير)، دعا بندوں کی ضرورت ہی نہیں بلکہ رب کا مطالبہ ہے:’وقال ربكم ادعوني استجب لكم‘(غافر:۶۰)،دعا ہماری بے بسی کا اظہار نہیں بلکہ اللہ کے نزدیک سب سے محترم شیئ ہے:’ليس شيء اكرم على الله من الدعاء‘(بخارى فى الأدب المفرد عن أبى هريرة)، […]
کیا خواتین مسجد میں جاکر با جماعت تراویح ادا کر سکتی ہیں؟ المسمی ب إهداء الدلائل والشواهد لمن حرَّم حضور النساء في المساجد [مفتی تقی عثمانی حفظہ اللہ کا ایک فتوی نظر سے گذرا جس میں ان سے ایک سائل نے دریافت کیا تھا کہ کیا خواتین تراویح کی نماز ادا کرنے ایسی مسجد میں […]
افطار کا وقت: ہر روزہ دار طلوع فجر سے غروب آفتاب تک کھانے پینے اور روزہ توڑنے والی دوسری چیزوں سے رکے رہنے کا مکمل پابند ہے، اور روزے کا وقت اس وقت ختم ہوتا ہے جب سورج کے غروب ہونے کا مکمل یقین ہوجائے، اس پر علمائے امت کا اتفاق ہے۔ صحیح بخاری(۱۹۵۴) اور […]
الحمد للہ وحدہ، والصلاۃ والسلام علی من لا نبی بعدہ، وأشہد أن لا إلہ إلا اللہ وحدہ لا شریک لہ، وأشہد أن محمدا عبدہ ورسولہ، وبعد: آج کل کثرت سے اس بات کا مشاہدہ کیا جاتا ہے کہ بہت سارے افراد نمازکی حالت قیام میں اپنے بازو کو پورے بازو پر رکھتے ہیں، حتی […]
لگتا ہے کہ سوچ کا پیمانہ بدل گیا ہے، خلوص نے ریاکاری سے سمجھوتہ کر لیا ہے، امداد کے نام پر تذلیل، تعاون کے نام پر توہین ہونے لگی ہے، مطلب یہ کہ اگر آپ غریب ہیں اور زکاۃ وصدقات و خیرات اور تعاون کے محتاج ہیں تو پھر اپنی بیچارگی کو کیمرے میں قید […]
لیجیے رمضان رحمتوں اور برکتوں کی سنہری ساعتیں لےکر آگیا،ہر طرف خیر و سعادت کے قمقمے جل اٹھے،ہلال رمضان کی خنک چاندنی نے دل وروح کو سرشار کردیا،ایمان کی باد بہاری نے مشام جاں کو معطر کردیا،یہ نیکیوں کی فصل بہار ہے،یہ عمل وریاضت کی جولان گاہ ہے،یہ کامیابی وکامرانی کی حسین شاہراہ اور جنت […]
سحری امت محمدیہ کی خصوصیت: سحری کھانا امت محمدیہ کی امتیازی شان ہے، اہل کتاب (یہود ونصاری) جب افطار کے بعد سوجاتے تھے تو ان کے لیے کل کا روزہ مکمل ہونے تک کھانا پینا حرام ہو جاتاتھا اور یہی معاملہ اسلام کی شروعات میں بھی تھا، لیکن امت محمدیہ پر اللہ تعالی نے آسانی […]
قصد و ارادہ اور اختیار کے ساتھ منی خارج کرنے سے بھی روزہ ٹوٹ جاتا ہےچاہے وہ بوسہ دینے اور لینے کی وجہ سے، یا ہاتھ سے نکالنے کی وجہ سے، چھونے کی وجہ سے یا کسی اور ذریعے سے، کیونکہ یہ شہوت ہے جس سے بچے بغیر روزہ درست نہیں ہوسکتا ہے۔ جیسا […]
روزے کی حالت میں دعا کی قبولیت کا امکان قوی ہوتا ہے، اللہ کا یہ خاص فضل روزے کے مکمل دورانیے کے ساتھ ہے، مسند أحمد (۸۰۴۳)، جامع ترمذی(۳۵۹۸)، سنن ابن ماجہ (۱۷۵۲)، صحیح ابن خزیمہ(۱۹۰۱) اور صحیح ابن حبان (۳۴۲۸) میں ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ […]
دنیا کا سب سے طاقتور ہتھیار صحافت ہے۔روے زمین پر جتنے بھی ذہنی انقلابات رونما ہوئے ہیں،سب کا مدار اسی صحافت پر ہے۔جمہوریت کی کامیابی کا راز عوام کے بیدار اور باشعور ہونے میں ہےاور عوام کی بیداری میں صحافت کا ہمیشہ سےزبردست رول رہا ہے۔ اسی لیے صحافت کو جمہوری نظام کا چوتھا […]
اگر کوئی شخص رمضان کے ایام میں طلوع فجر سے لے کر غروب شمس تک بیوی سے ہمبستری کرلے تو سخت گنہگار ہونے کے ساتھ ساتھ اس کا روزہ بھی فاسد ہوجائے گا، جیسا کہ ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: بَيْنَمَا نَحْنُ جُلُوسٌ عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، إِذْ جَاءَهُ رَجُلٌ فَقَالَ […]
ماہ رمضان کی آمد آمد ہے، عنقریب یہ مبارک مہینہ اپنی پوری رعنائیوں کے ساتھ سایہ فگن ہونے والا ہے، اس بابرکت مہینے کے متعلق بہت سے ایسے مسائل ہیں جو علماء کے درمیان مختلف فیہ ہیں، انھی میں سے ایک مسئلہ اس ماہ کی مبارک بادی کا ہے۔ محترم قارئین! سب سے پہلے ہمیں […]
اذان دراصل پنج وقتہ نمازوں اور جمعہ کی نماز کا وقت شروع ہونے اور آجانے کا اعلان اور بندوں کے لیے اللہ کی طرف سے ایک دعوت نامہ ہے جس میں اللہ تعالی اپنے بندوں کو اپنے گھر آنے اور اس کے ذکر اور یاد میں نماز باجماعت ادا کرنے کی دعوت عام دے رہا […]
اعتراض: صحابہ وتابعین کے زمانے میں جب احادیث کی کتابیں موجود نہیں تھیں تو وہ اپنے مسائل کے حل کے لیے کن کتابوں کی طرف رجوع کیا کرتے تھے؟ محترم قارئین! عقل سلیم انسان کو سلیم الفکراور صحت مند سوچ کا عادی بناتی ہے، عقل سلیم سے انسان اسی وقت متصف ہو سکتا ہے جب […]
مفتی طارق مسعود صاحب کے اعتراضات کے جوابات کچھ عرصہ قبل مفتی طارق مسعود صاحب کی ایک ویڈیو منظر عام پر آئی جس میں موصوف نے یہ ثابت کرنے کی کوشش کی کہ خواتین کے سجدہ کا طریقہ مردوں سے مختلف ہے۔اس وقت میں نے اس ویڈیو سے اغماض نظر اس لیے کیا تھا کیونکہ […]
اسلامی کیلنڈر کا نواں مہینہ رمضان المبارک تمام مسلمانوں کے لیےبڑی اہمیت وعظمت کا حامل ہے۔ اس کی شان وعظمت پر متعدد قرآنی آیات شاہد ہیں۔ ذخیرہ احادیث میں بھی ا س کی خصوصیات و فضائل موجود ہیں۔ تا ہم ان ہی فضائل کے ضمن میں بعض ایسی روایات بھی وارد ہوئی ہیں جو اسنادی […]
رمضان المبارک کا ماہ مقدس اپنی تمام تر جلوہ آرائیوں کے ساتھ ہمارے اوپر سایہ فگن ہونے والا ہے۔خوش نصیب ہیں وہ لوگ جنھیں اس ماہ مبارک کے فیوض و برکات سے اپنے دامن کو بھرنے اور اس کے تحائف و عطایا کو سمیٹنے کا زریں موقع دستیاب ہوگا۔بد بخت اور نامراد ہیں وہ لوگ […]
قرآن حکیم وہ واحد کتاب ہے جس کی محض الفاظ کی ادائیگی پر نیکیاں ملتی ہیں اور ہر ہر حرف پر دس دس نیکیاں ملتی ہیں لیکن اس کے باوجود ہم قرآن کریم کی تلاوت فقط ماہ رمضان میں باعث اجر و ثواب سمجھتے ہیں۔ بقیہ ایام طاقوں میں پڑے پڑے اس پر گرد و […]
نئے مرزا اسداللہ غالب کی نئی دریافت ایک تحریکی واسکوڈی گاما ’اسرارعالم‘ کی ہے۔ تفصیل ان کی جناتی زبان میں سنیے: ’’اسلامی تاریخ کا مطالعہ یہ بتاتاہے کہ واقعہ کربلا (۶۸۰ء) کے بعدامت مسلمہ محمدیہ کی فکری علمی اور ادارہ جاتی بحالی کے لیے سب سے توانا اورمعجزنما آثار انیسویں صدی کے اوائل میں ہندوستان […]
قرآن کریم میں بہت سی آیتوں اور سورتوں کی الگ سے فضیلت اور اہمیت بیان کی گئی ہے۔’آیۃ الکرسی‘ کو سب سے عظیم آیت، ’سورۃ الفاتحہ‘ کوسب سے عظیم سورت اور ’سورہ اخلاص‘ یعنی قل ھو اللہ احد کو ’ثلث القرآن‘(ایک تہائی قرآن) کہا گیا، لیکن قرآن کریم میں سورہ مائدہ کی آیت نمبر۳ کے […]
شعبان کی پندرہویں شب کی عبادت یا اس دن کے روزے کے تعلق سے وارد تمام روایات یا تو ضعیف ہیں یا پھر موضوع ہیں لہٰذا ان پر اپنے عبادت کی بنیاد رکھنا درست نہیں۔بعض مدعیان علم نے ایک روایت سے استدلال کرتے ہوئے پندرہویں شعبان کے روزہ کے جواز کی راہ ہموار کرنے کی […]
اہل علم کی ایک جماعت کا موقف یہ ہے کہ شعبان کی پندرہویں شب عام راتوں کی طرح ہے، اس کی کوئی فضیلت دوسری راتوں پر ثابت نہیں ہے اور اس باب میں جتنی بھی روایات آئی ہیں، وہ سب ضعیف اور منکر ہیں۔ امام ابن العربی المالکی رحمہ اللہ لکھتے ہیں: ليس في ليلة […]
ایک مسلمان شخص کے لیے یہ بات جاننا ضروری ہے کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے نزدیک نماز عصر کا چھوڑنا مال ومتاع کے لٹ جانے اور اہل وعیال کے قتل ہو جانے کے مترادف ہے۔ یعنی: نماز عصر کو چھوڑ دینے والا اس شخص کی طرح ہے جس کے مال کو لوٹ […]
اسلام میں احکام شرعیہ اور عبادتوں کے اوقات کو سورج اور چاند سے جوڑ دیا گیا ہے جو اسلام کی آفاقیت کی دلیل ہے تاکہ پوری دنیا کے مسلمان ان شرعی احکام کو ان کے اوقات پر انجام دیں اور اس میں ان کے لیے کوئی پریشانی نہ ہو۔اللہ تعالی فرماتا ہے: هُوَ الَّذِي جَعَلَ […]
تقلید کی تعریف: کسی ایسے شخص کے قول کو بلا دلیل مان لینا جس کا قول حجت نہیں بن سکتا۔ توضیح: اس تعریف کے مطابق تقلید میں دو چیزیں پائی جائیں گی: ۱۔اللہ، اللہ کے رسول کے علاوہ کسی اور کی بات ماننا۔ ۲۔بیان کیے گئے قول پر کوئی دلیل پیش نہ کرنا۔ اس کا […]
اخلاقیات ومعاملات میں شفافیت کے بغیر انسانی سماج کی صالحیت کا خواب شرمندۂ تعبیر نہیں ہوسکتا۔ مذہب اسلام نے انسانی معاشرے کوپر امن،صالح اور خوشگوار بنانے کے لیے جن سنہری اصول وضوابط کی رہنمائی کی ہے ان میں سےایک ایفاے عہدبھی ہے۔ کتاب وسنت میں متعدد مقامات پر وعدہ پورا کرنے کی تلقین […]
الحمد لله وكفى وسلام على عباده الذين اصطفى وبعد! ماہ شعبان ہجری تقویم کا آٹھواں مہینہ اور نیکیوں کا خاص موسم ہے۔ اس ماہ میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم بکثرت نفلی روزے رکھتے تھے۔ ام المومنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، فرماتی ہیں کہ: رسول اللہ صلی اللہ […]
اللہ تعالی نے قرآن کی حفاظت کی ذمہ داری خود اپنے اوپر لی ہے: إِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا الذِّكْرَ وَإِنَّا لَهُ لَحَافِظُونَ [سورة الحجر: ۹] ہم نے ہی اس ذکر -قرآن- کو نازل فرمایا ہے اور ہم ہی اس کی حفاظت کرنے والے ہیں۔ جس چیز کی حفاظت اللہ تعالی کرے اس کے ضائع ہونے کے […]
قرآن کریم اللہ کی نازل کردہ آخری کتاب ہدایت ہے، یہ کتاب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اوپر نازل ہونے کے بعد سے قیامت تک آنے والے تمام انسانوں کے لیے دستور حیات ہے۔ اسی لیے اللہ تبارک و تعالی نے اس کی حفاظت کی ذمہ داری بھی لی اور ہر طرح سے […]
بدعت کی تعریف بدعت لغت عرب میں بدع سے ماخوذ ہے جس کا معنی ہوتا ہے کسی چیز کا ایسے طریقے پر ایجاد کرنا جس کی پہلے کوئی مثال نہ ہو۔ اللہ تعالی کا یہ فرمان ہے: بَدِیْعُ السَّمَاوَاتِ وَالأَرْضِ (البقرہ: ۱۱۷)یعنی اللہ نے آسمان وزمین کو بغیر کسی کے نمونے کے بنایا ہے۔ موجودہ دور […]
الحمد لله وكفى وسلام على عباده الذين اصطفى، وبعد! ماہ رجب ہجری تقویم کا ساتواں مہینہ ہے اور یہ حرمت و احترام والے چار مہینوں میں سے ایک ہے۔مہینوں کی تعداد اللہ نے بارہ مقرر فرمائی ہے اور ان میں چار مہینوں کو حرمت والا قرار دیا ہے اور بطور خاص ان میں ظلم یعنی […]
دنیوی زندگی کے اعتبار سے انسانی وجود کے لیے غذا اور روزی سب سے اہم ضرورت ہے جس کے بغیر زندگی کا تصور ناممکن ہے۔ لہذا انسانی وجود کے مختلف مراحل کا اس اعتبار سے جائزہ اور اس کے مثبت نتائج سے دنیوی زندگی میں فائدہ اٹھانے کے لیے جب ہم جائزہ لیتے ہیں تو […]
انقلاب محمدی کی حقیقت: دنیا میں مختلف انقلابات رونما ہوئے ہیں اورہوتے رہتے ہے لیکن انقلاب محمدیﷺ اس اعتبار سے بنیادی طور پر مختلف ہے کہ دیگر سارے انقلابات کی نظریاتی وفکری اساس انسانوں کی ذہنی اختراع تھی،جیسا کہ اشتراکی انقلاب کا فلسفہ کارل مارکس کی اختراع، انقلاب فرانس کا فلسفہ والٹیر کی فکر اور […]
تغسیل و تکفین اور صلاۃ وتدفین میت کے واجبی حقوق ہیں، لہذا اگر کوئی شخص فوت ہو جائے تو بلا تاخیر اسے شرعی طریقے سے غسل دے کر، کفن پہنا کر اور نماز پڑھ کر دفن کر دینا چاہیے کیونکہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے: أَسْرِعُوا بِالْجِنَازَةِ، فَإِنْ تَكُ […]