مقلد بنام غیر مقلد: بڑا گمراہ کون؟
مقلد اور غیر مقلد کی اصطلاح کا پس منظر کیا ہے؟ کیا سلفیت ان دونوں انتہاؤں کے درمیان اعتدال کا راستہ ہے؟ جانئے منہجِ سلف اور فہمِ صحابہ کی اہمیت اس تحریر میں۔
مقلد اور غیر مقلد کی اصطلاح کا پس منظر کیا ہے؟ کیا سلفیت ان دونوں انتہاؤں کے درمیان اعتدال کا راستہ ہے؟ جانئے منہجِ سلف اور فہمِ صحابہ کی اہمیت اس تحریر میں۔
جانئے رمضان المبارک کی طاق راتوں اور لیلۃ القدر میں درس، تقریر اور قیامِ اللیل کا مسنون طریقہ، احادیث کی روشنی میں ایک مفصل اور تحقیقی تحریر۔
اللہ رب العالمین نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو لوگوں کے مابین معلم بنا کر بھیجا، آپ نے تئیس سال کی ایک لمبی مدت تک لوگوں کو دینِ اسلام کی تعلیم دی اور انھیں بار بار یہ احساس دلایا کہ ان کے پاس اللہ کی عطا کردہ نعمتوں میں سے سب سے عظیم نعمت […]
اسلام میں شہادتین کے اقرار کے بعد سب سے زیادہ اہمیت نماز کی ہے۔ اسلام میں یہ تصور نہیں کہ کوئی مسلمان بے نمازی ہو سکتا ہے، حتی کہ منافقین بھی نماز ادا کرتے تھے تاکہ مسلمانوں کی لسٹ میں نام باقی رہے، اور کسی کو ان کے منافق ہونے کا شبہہ نہ ہو۔ قرون […]
سنت سے انحراف کی تاریخ بڑی قدیم ہے۔ جتنے بھی گمراہ فرقے پیدا ہوئے ان میں ایک مشترک چیز یہ پائی جاتی ہے کہ وہ سنت سے دور ہیں۔عقلی قیاس آرائیاں، منطق وفلسفہ اور جدت پسندی کے چکر میں سنت کا کلی یا جزوی انکار ان کی علامت بن گئی ہے۔ بعض نے جہاں کلی […]
وسطیت اور اعتدال دور حاضر میں استعمال کی جانے والی سب سے خوبصورت اور پرکشش اصطلاح ہونے کے ساتھ ساتھ سب سے مظلوم اصطلاح ہے۔ اس کی مظلومیت کا یہ حال ہے کہ اسے کفار ومشرکین اور یہود ونصاری کے ساتھ ساتھ منحرف افکار کے حاملین اپنے مذموم مقاصد کے لیے خوب استعمال کرتے ہیں۔ […]
انسان چاہے کسی بھی مذہب کا پیروکار ہو، حتی کہ ملحد اور لبرل ہی کیوں نہ ہو اسے نکاح کی ضرورت ہے۔ یہ انسان کی فطری ضرورت ہے، اور ہر مذہب و معاشرے میں اس کے کچھ طور طریقے ہیں، رسم ورواج ہیں، قواعد وضوابط ہیں، جن کی روشنی میں ہونے والی شادی کو سماج […]
کسی بھی حدیث کی قبولیت کے لیے محدثین کرام نے درج ذیل چھ شرطیں رکھی ہیں: ۱۔روات عادل ہوں۔ ۲۔ضابط ہوں (یعنی غلطیوں اور بہ کثرت غفلت سے پاک ہوں)۔ ۳۔سند متصل ہو۔ ۴۔ضعف خفیف (مثلًا سند میں خفیف یا خفی انقطاع ہو، یا کوئی راوی مستور ہو) کی صورت میں متعدد طرق سے وارد […]
مذکورہ کتاب، مؤلف اور محقق تینوں ہی اہل علم کے لیے محتاج تعارف نہیں۔ اپنے اپنے میدان میں ہمیں تینوں ہی اوج ثریا پر نظر آتے ہیں۔ ”ذمیوں کے احکام ومسائل“ پر امام ابن قیم الجوزیہ رحمہ اللہ سے پہلے اور بعد میں متعدد علما نے کتابیں تصنیف کیں، لیکن جو مقام ومرتبہ اور شرف […]
وضو کرنے کے بعد اگر کسی کے جسم سے خون نکلے تو اس سے وضو ٹوٹتا ہے یا نہیں ٹوٹتا اس بارے میں علما کے مابین اختلاف ہے۔ اسی طرح اگر نماز کی حالت میں کسی کے جسم سے خون نکلے تو اس کی نماز ہوگی یا باطل ہو جائے گی اس بارے میں بھی […]
اہل سنت والجماعت کے متعدد اصولوں میں سے ایک اہم اصول یہ ہے کہ کتاب وسنت کے نصوص کو سلف صالحین کے فہم کے مطابق سمجھا جائے، فہم سلف کو پس پشت ڈال کر ان کی من مانی تفسیر نہ کی جائے۔ کتاب وسنت کے بہت سارے نصوص ایسے ہیں جن کا مفہوم سلف صالحین […]
بر صغیر کے بہت سارے مسلمان غیر مسلموں کے ساتھ تعامل میں افراط وتفریط کے شکار ہیں۔ بعض رواداری میں اتنے آگے بڑھے ہوئے ہیں کہ ان کے مذہبی تہواروں مثلا ہولی، دیوالی، کرسمس وغیرہ پر انھیں مبارکباد دینے، بلکہ ان میں شرکت کرنے میں فخر محسوس کرتے ہیں، اور اسے اپنی روشن خیالی تصور […]
عربی زبان میں ”فرشتوں“ کے لیے ملائکہ کا لفظ مستعمل ہے، یہ مَلَک کی جمع ہے۔ ”فرشتوں پر ایمان“ ارکان ایمان کا ایک اہم اور عظیم رکن ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارکان ایمان کو بیان کرتے ہوئے فرمایا: «أَنْ تُؤْمِنَ بِاللهِ، وَمَلَائِكَتِهِ، وَكُتُبِهِ، وَرُسُلِهِ، وَالْيَوْمِ الْآخِرِ، وَتُؤْمِنَ بِالْقَدَرِ خَيْرِهِ وَشَرِّهِ»۔ […]
آج جب ”منہج سلف“ کی بات کی جاتی ہے تو بعض حضرات بڑی خوبصورتی سے یہ مغالطہ دینے کی کوشش کرتے ہیں کہ ہمارے بر صغیر کے اکابر علماے اہل حدیث کے یہاں بھی تصوف اور اسما وصفات وغیرہ کے ابواب میں خلل موجود ہے، تو ان کے منہج پر بھی اعتراض کریں۔ سب سے […]
اللہ رب العالمین کا ارشاد ہے: وَجَعَلْناكُمْ شُعُوباً وَقَبائِلَ لِتَعارَفُوا [سورۃ الحجرات:١٣] اور ہم نے تمھیں کنبے اور قبائل میں تقسیم کیا تاکہ تم ایک دوسرے کو پہچان سکو۔ کنبے، قبائل اور بُلدان کی طرف اپنے آپ کو منسوب کرنے کی تاریخ بہت پرانی ہے۔ اسلام سے پہلے بھی اہل عرب اپنے آپ کو آباء […]
بر صغیر کے اکثر طلبہ بلکہ بعض کبار مشایخ بھی عربی املا میں بعض امور کی طرف دھیان نہیں دیتے، مثلا: (۱)ہمزہ وصل اور ہمزہ قطع کے درمیان فرق نہ کرنا۔ (۲)حالت نصب میں تنوین کو الف کے اوپر لکھنا۔ مثلًا ”زيدًا“ لکھنا ہو تو تنوین دال کے اوپر نہ لکھ کر الف کے اوپر […]
حافظ ابن حجر رحمہ اللہ کی تصنیفات میں ایک اہم خوبی مجھے یہ نظر آئی کہ ضخیم سے ضخیم کتاب میں انھوں نے شروع سے لے کر آخر تک ایک ہی طریقہ اور اسلوب اختیار کیا ہے۔ ایسا نہیں کہ شروع میں بہت زیادہ کسی چیز پر زور ہو اور بعد میں وہ چیز مفقود […]
علامہ بقاعی کا پورا نام برہان الدين ابو الحسن ابراهيم بن عمر بن حسن البقاعی ہے۔ سنہ ٨٠٩ ہجری میں سوریا کے ”بقاع“ میں پیدا ہوئے۔ اور سنہ ٨٨٥ ہجری میں وفات پائی۔ آپ نے ایک زمانے تک حافظ ابن حجر رحمہ اللہ سے کسب فیض کیا، خصوصا علم حدیث کو ان سے خوب پڑھا […]
نیک اعمال سے لوگوں کو دور کرنے کے لیے شیطان مختلف حربے استعمال کرتا ہے۔ انھی میں سے ایک حربہ بندے کے دل میں ریاکاری کا خوف بھر دینا ہے۔ بعض لوگ اس شبہے کی بنا پر نیک عمل سے دور ہو جاتے ہیں کہ کہیں میں یہ عمل ریاکاری کے لیے تو نہیں کر […]
عربی تحریر: ڈاکٹر عبد الباری بن حماد انصاری حفظہ اللہ (استاد کلیۃ الحدیث الشریف، جامعہ اسلامیہ مدینہ طیبہ) اردو قالب: فاروق عبد اللہ نراین پوری مطلق تکبیر سے مراد وہ تکبیر ہے جو فرض نمازوں کے بعد پڑھنے کے ساتھ مقید نہ ہو۔ عشرۂ ذی الحجہ شروع ہو جائے تو جب چاہے یہ تکبیر پڑھ […]
دعائے قنوت صیغہ مفرد کے ساتھ معروف ومشہور ہے۔لیکن کیا یہ دعا جمع کے صیغے کے ساتھ بھی نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہے؟ واضح ہو کہ اس حدیث کے بعض طرق میں یہ دعا جمع کے صیغے کے ساتھ بھی وارد ہے۔ اگر کوئی اس حدیث کے تمام طرق کو جمع نہ […]
سند عالی کہتے ہیں جس سند میں راوی اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے درمیان واسطے کم سے کم ہوں بہ نسبت اس سند کے جس میں اسی حدیث میں راوی اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے درمیان واسطے زیادہ ہوں۔ کسی سند کا عالی اور نازل ہونا ایک نسبی چیز ہے۔ مثلا […]
بہت سارے لوگوں کے ذہن میں یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ جب فلاں حدیث ضعیف ہے تو کبار علما اس سے استدلال کیوں کرتے ہیں۔ کیا انھیں اس کے ضعف کا علم نہیں تھا؟ اس کے متعدد اسباب ہو سکتے ہیں۔ مثلا: اس ضعیف حدیث کے علاوہ مسئلہ کی اور دلیلیں موجود ہوں، اور […]
امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ ہم سب کے امام ہیں اور ہم دوسرے تمام ائمہ سلف کے ساتھ ساتھ ان کے بھی خوشہ چیں ہیں۔ فقہی میدان میں ان کی امامت مسلم ہے، لیکن روایت حدیث کے باب میں متقدمین ائمہ کرام ومحدثین عظام نے ان پر کلام کیا ہے اور ان کےقلیل الحدیث ہونے […]
امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ کی امامت اور جلالت شان متفق علیہ ہے۔ فقہ میں ان کی عظمت کو بیان کرنے کے لیے امام شافعی رحمہ اللہ کا یہ قول ہی کافی ہے: الناس عيال على أبي حنيفة في الفقه ( لوگ فقہ میں ابو حنیفہ کے محتاج ہیں) [تاریخ بغداد:۱۵/۴۷۴] حافظ ذہبی رحمہ اللہ […]
اللہ تعالی نے قرآن کی حفاظت کی ذمہ داری خود اپنے اوپر لی ہے: إِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا الذِّكْرَ وَإِنَّا لَهُ لَحَافِظُونَ [سورة الحجر: ۹] ہم نے ہی اس ذکر -قرآن- کو نازل فرمایا ہے اور ہم ہی اس کی حفاظت کرنے والے ہیں۔ جس چیز کی حفاظت اللہ تعالی کرے اس کے ضائع ہونے کے […]
گزشتہ کئی سالوں سے الحمد للہ بردرس کی نقل وحرکت قریب سے دیکھ رہا ہوں۔ ایک وہ دور بھی تھا جب میں خود ان کا بڑا مداح تھا اور ان کے خلاف ایک لفظ سننا گوارا نہیں کرتاتھا۔ بعض ساتھیوں کے ساتھ خوب بحثیں بھی ہوتی تھیں،وہ ان کے انحرافات دکھلاتے اور میں ان کے […]
”ثقہ راوی کی زیادتی“ سے مراد یہ ہے کہ ایک جماعت ایک حدیث کو ایک سند نیز ایک متن سے روایت کریں اور اس کی سند یا متن میں بعض روات کوئی ایسا اضافہ کریں جو دوسرے روات بیان نہ کرتے ہوں۔ [شرح علل الترمذي لابن رجب الحنبلی:۲/۶۳۵] اسی اضافے کو محدثین کی اصطلاح میں […]
جب کسی بردر کی علمی ومنہجی غلطیوں کی نشاندہی کرکے عوام کو ان سے آگاہ کیا جاتا ہے تو بعض حضرات ان کے دفاع میں یہ کہتے ہوئے دیکھے جاتے ہیں: کیا غلطیاں صرف بردرس سے ہوتی ہیں، علما سے نہیں ہوتیں؟ جب دونوں سے غلطیاں ہوتی ہیں تو اس بنا پرصرف بردرس سے تحذیر […]
جب دعوت بردرس کی خطرناکیوں اور سنگینیوں کے متعلق کچھ لکھا جاتا ہے تو بہت سارے خیرخواہ یہ مشورہ دیتے ہیں: چونکہ وہ میدان میں کام کر رہے ہیں اس لیے انھیں میدان سے یک دم دور نہ کرکے ساتھ لے کر کام کرنا چاہیے۔ یہ بات سننے میں چاہے جتنی اچھی کیوں نہ لگے […]
بردرس کی دعوت کے متعلق جب بھی بات کی جاتی ہے ایک اشکال یا اعتراض ضرور پیش کیا جاتا ہے کہ علما کی کوتاہیوں کی وجہ سے انھیں میدان میں اترنا پڑا ہے۔ اگر علما نے دعوتی میدان ٹھیک سے سنبھالا ہوتا تو ان کو میدان میں اترنے کی ضرورت ہی نہ پڑتی۔ میرے خیال […]
سیدھا رستہ ایک ہے، ٹیڑھے میڑھے بے شمار۔ سفر قیامت تک جاری رہے گا، راہی منزل کی تلاش میں کچھ (قلیلا) سیدھے، باقی (اکثر) دائیں بائیں چلتے رہیں گے۔ بھٹکنے والوں کی اصلاح بھٹکانے والوں کی مرمت (ریپیرنگ) میں ہی ممکن ہے، ہاں زور زبردستی سے رہنما اکڑ بھی جاتا ہے۔ اللہ جنھیں دین کی […]
آج کل پوری دنیا خصوصا بلاد عربیہ میں اسلاف کرام کی علمی تراث کی تحقیق وتدوین کا کام زوروں پر ہے۔ یونیورسٹیوں میں اس پر ایم فل وپی ایچ ڈی کی اعلی علمی ڈگریاں تفویض کی جاتی ہیں۔ علمی میدان میں اس سے اعلی کوئی ڈگری نہیں ہوتی۔ اسی سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے […]
امام مسلم رحمہ اللہ نے اپنی صحیح میں ابن عباس رضی اللہ عنہ سے ایک حدیث روایت کی ہے، فرماتے ہیں: كنت ألعب مع الصبيان، فجاء رسول الله صلى الله عليه وسلم فتواريت خلف باب، قال: فجاء، فحطأني حطأة، وقال: «اذهب وادع لي معاوية» قال: فجئت فقلت: هو يأكل، قال: ثم قال لي: «اذهب فادع […]
استاد محترم فضیلۃ الشیخ عبد المحسن العباد - حفظہ اللہ ومتعہ بالصحہ والعافیہ - اپنے کتب حدیث کے دروس میں روات حدیث کے مختصر تعارف کا خصوصی اہتمام کرتے ہیں اور ان کے متعلق گاہے گاہے نہایت ہی اہم ونادر فوائد سے طلبہ کو نوازتے رہتے ہیں۔ شیخ کے دروس میں التزام کے ساتھ شریک […]
آج کل حرکات اور نقطوں کے بغیر کسی لفظ کو پڑھنا ہمارے لیے بہت مشکل ہے۔ لیکن ایک زمانہ تھا جب عربی خطوط میں اس طرح کی کوئی چیز نہیں پائی جاتی تھی۔ آپ ہاتھ کے لکھے زمانۂ قدیم کی کوئی تحریر دیکھیں غالبا آپ کو اس میں حرکات اور نقطے نظر نہیں آئیں گے۔ […]
مسجد نبوی کے مشرق میں واقع اہل مدینہ کا قبرستان بقیع الغرقد کے نام سے معروف ومشہور ہے جسے ہمارے بر صغیر کے زائرین ”جنت البقیع“ کہتے ہیں۔ یہ نام کہاں سے آیا؟ کب اس کی ایجاد ہوئی؟ اس کی تاریخ اللہ تعالی ہی بہتر جانتا ہے۔ البتہ اس میں کوئی شک نہیں کہ یہ […]
کسی لفظ پر حرکت لگانے کے لیے عربی میں ”ضبط“ اور ”شکل“ کا لفظ معروف ہے، حالانکہ لفظ ”اعراب“ بھی مستعمل ہے جیسا کہ امام سیوطی نے تدریب الراوی (۱/۴۹۶-۴۹۷) میں استعمال کیا ہے، لیکن اکثر وبیشتر لفظ ”اعراب“ سے ترکیب کرنے کا معنی سمجھا جاتا ہے۔ عربی بلکہ اردو میں بھی بعض کلمات ایسے […]
آج جب میں نے بی بی سی ہندی کی ویب سائٹ کھولی تو ایک خبر پر نظر پڑتے ہی کچھ دیر تک رب العالمین کی قدرت کے بارے سوچتا رہا۔ خبر کی سرخی تھی: बांग्लादेश का सरकार परिवार, जिसके पुरुष सदस्यों के पास फिंगरप्रिंट नहीं होते ”بنگلہ دیش کا سرکار پریوار، جس کے پوروش سدسیوں […]
کسی بھی عربی کتاب میں بہت سارے ایسے الفاظ اور علمی اصطلاحات ہوتے ہیں جہاں تک بہت سارے قارئین کی رسائی نہیں ہوتی، خصوصًا علمائے متقدمین کی کتابوں میں ایسے بے شمار کلمات اور اصطلاحات ہوتے ہیں جن کا صحیح معنی ہمیں معلوم نہیں ہوتا۔ ان مشکل الفاظ کی معرفت اور تفہیم کے لیے ہمیں […]
بسا اوقات نام میں مشابہت کی وجہ سے بڑی پریشانیاں کھڑی ہو جاتی ہیں اور ایک ہی نام سے مشہور دو یا اس سے زیادہ لوگوں میں تفریق نہ کر پانے کی وجہ سے ایک کے کارنامے دوسرے کی طرف منسوب ہو جاتے ہیں۔ مسئلہ تب زیادہ پیچیدہ ہو جاتا ہے جب ان میں سے […]
ایک ہی نام کے ایسے مصنفین جن میں تفریق کرنا بسا اوقات بعض طلبہ کے لیے مشکل ہوتا ہے بہت سارے ایسے مصنفین ہیں جن کے نام میں مشابہت کی وجہ سےبعض طلبۂ علم کو بسا اوقات التباس یا وہم ہو جاتا ہے، اور وہ مشہور مصنف کو ہی صاحب کتاب سمجھتے ہیں۔ یا دونوں […]
بدعتیوں کے ساتھ اٹھنے بیٹھنے کی ممانعت میں کتاب وسنت اور سلف صالحین کے نصوص بھرے پڑے ہیں۔ امام ابن بطہ العکبری رحمہ اللہ نے ”الإبانة عن شريعة الفرقة الناجية ومجانبة الفرق المذمومة“ اور امام لالکائی نے ”شرح أصول اعتقاد أهل السنة والجماعة“ میں خیر القرون کے ایک دو نہیں، بلکہ دو سو سے زائد […]
بعض کلمات اپنے غلط یا مرجوح ضبط کے ساتھ معاشرے میں مشہور ہوجاتے ہیں اور ہم انھیں جس طرح سنتے ہیں بلا تأمل وتحقیق اسی طرح ادا بھی کرتے ہیں۔ انھی میں سے ایک لفظ "خطۃ البحث" ہے۔ استاد محترم شیخ عبد الباری بن حماد انصاری اور کلیۃ الحدیث جامعہ اسلامیہ مدینہ طیبہ کے دیگر […]
بعض سلف صالحین کی صحیح بخاری کے ساتھ الفت ومحبت دیکھ کر رشک اور تعجب ہوتا ہے۔ انھی میں سے ایک خطیب بغدادی رحمہ اللہ ہیں۔ صحیح بخاری کے ساتھ ان کے قلبی لگاؤ کا اندازہ اسی سے لگا یا جا سکتا ہے کہ انھوں نے دو دو بار اسے پانچ دن سے کم میں […]
بعض حضرات کہتے ہیں کہ علمائے متقدمین جب لفظ ”اہل الحدیث“ یا ”اصحاب الحدیث“ کا اطلاق کرتے ہیں تو اس سے ان کی مراد وہ جماعت ہوتی ہے جن کا مشغلہ علم حدیث پڑھنا اور پڑھانا ہے۔ یعنی محدثین کی جماعت۔ ان کے مطابق آج کل جو ”منہج صحابہ وتابعین پر چلنے والوں‘‘ کے معنی […]
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین نے جہاں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے اقوال، افعال اور آپ کی سیرت کو بالتفصیل بیان کیا ہے وہیں انھوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے حلیہ مبارک کو بھی بہت ہی باریک بینی اور تفصیل کے ساتھ بیان کیا ہے۔ بہت سارے محدثین نے ”شمائل النبی“ […]
اگر آپ نے امام نووی رحمہ اللہ کی”المنہاج شرح صحیح مسلم بن الحجاج“ کا مطالعہ کیا ہوگا تو بے شمار جگہوں پر ”قال صاحب التحریر“ کا جملہ پڑھا ہوگا۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ یہ ”صاحب التحریر“ کون ہیں؟ آیئے آج آپ کی ملاقات اس عبقری شخصیت سے کراوتے ہیں۔ نام ہے: ابو عبد اللہ […]
اسلام ایک ایسا مکمل دین ہے جس نے زندگی کے ہر شعبہ میں انسان کی مکمل رہنمائی کی اور روز مرہ پیش آنے والے زندگی کے مختلف امور کو عبادت وبندگی سے جوڑ دیا تاکہ انسان کسی وقت اللہ تعالی کے ذکر سے غافل نہ رہے اور وہ آخرت میں اس کی بلندی درجات کا […]
بہت سارے مقررین اور واعظین ایک قصہ بیان کرتے ہیں کہ نبی معصوم علیہ الصلاۃ والسلام کو بندش وحی کےایام میں اس قدر غم لاحق ہوا اور آپ اس قدر ذہنی دباؤ کے شکار رہے کہ آپ نے بسا اوقات پہاڑ کی چوٹیوں سے اپنے آپ کو گرا کر خود کشی کی کوشش بھی کی […]
کتب حدیث میں کتب ستہ کا جو مقام ومرتبہ ہے وہ کسی سے مخفی نہیں۔ الحمد للہ اکثر مدارس میں یہ داخل نصاب ہیں۔اکثر یہ پوچھا جاتا ہے کہ ان کتب کو کم سے کم وقت میں ختم کرنے کا آسان طریقہ کیا ہے۔ میرے خیال سے اس کا سب سے آسان طریقہ یہ ہے […]
"زوائد" سے مراد کسی خاص کتاب پر دوسری کتاب کی زائد احادیث ہیں، جو مزید علیہ کتاب میں موجود نہ ہوں۔مثلا: صحیح مسلم کی وہ احادیث جو صحیح بخاری میں نہیں ہیں انھیں "زوائد مسلم على البخاري" کہا جائےگا۔ ”موجود نہ ہونے“کا معنی یہ ہے کہ وہ حدیث سرے سے ہی مزید علیہ کتاب میں […]
ہندوستانی علما وعوام کے نزدیک ختم صحیح بخاری کی مجلس کا انعقاد معروف ومشہور ہے۔ اکثر وبیشتر اسلامی مدارس میں تزک واحتشام کے ساتھ ختم بخاری کی مجلس منعقد کی جاتی ہے۔ یہ کوئی نیا طریقہ نہیں ہے۔ کافی پہلےسے کسی کتاب کے اختتام پر اس طرح کی مجالس کا اہتمام موجود رہا ہے۔ خصوصا […]
صحیح بخاری کی شہرت اور کتب حدیث میں اس کے مقام ومرتبہ کی وجہ سے محدثین کرام کی ایک بہت بڑی تعداد نے امام بخاری سے اسے سنا ہے اور اس کی روایت لی ہے۔ تقریبا نوے ہزار (90000) محدثین کرام نے اسے امام بخاری سے سنا ہے۔ آج کے اس ڈیجیٹل اور ٹیکنالوجی کے […]
علامہ بدر الدین محمد بن ابو بکر بن عمر المخزومی الاسکندری الگجراتی المالکی الدمامینی کی ولادت سنہ 763 ہجری میں اسکندریہ مصر میں اور وفات سنہ 827 یا 828 ہجری میں گلبرگہ ہندوستان میں ہوئی تھی۔ آپ نے اپنی آخری زندگی احمد آباد، گجرات، ہندوستان میں گزاری تھی۔ علامہ عبد العزیز دہلوی رحمہ اللہ فرماتے […]
علامہ سراج الدين ابو حفص عمر بن علي بن احمد الشافعي المصري (المتوفى: 804) المعروف بابن الملقن رحمہ اللہ کثرت تصنیف میں معروف ومشہور ہیں۔ تقریبا تین سو کے آس پاس آپ نے کتابیں لکھی ہیں۔ آپ کو کتابیں خریدنے اور جمع کرنے کا کافی شوق تھا، اسی طرح لکھنے کا بھی۔ لیکن افسوس کہ […]
آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے: "تُنْكَحُ الْمَرْأَةُ لِأَرْبَعٍ: لِمَالِهَا، وَلِحَسَبِهَا، وَلِجَمَالِهَا، وَلِدِينِهَا، فَاظْفَرْ بِذَاتِ الدِّينِ تَرِبَتْ يَدَاكَ" [متفق علیہ: صحیح بخاری، حدیث نمبر:5090/صحیح مسلم، حدیث نمبر:1466] (عورت سے نکاح چار چیزوں کی بنیاد پر کیا جاتا ہے: اس کے مال کی وجہ سے، خاندانی شرف کی وجہ سے، خوبصورتی کی وجہ سے [
برصغیر ہند وپاک سے آنے والے بہت سارے حجاج ومعتمرین کے یہاں یہ عقیدہ پایا جاتا ہے کہ سفر حج وعمرہ میں قبر نبوی اور مدینہ طیبہ کی زیارت ایک لازمی شی ہے، اس کے بغیر حج وعمرہ پورا نہیں ہوتا۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ تمام مسلمانوں کے لیے مسجد نبوی کی زیارت […]
برصغیر کے کئی بھائیوں نے یہ سوال کیا ہے کہ بعض علما ہمیں جمعرات کو روزہ رکھنے کا مشورہ دے رہے ہیں جس دن ہمارے یہاں آٹھویں تاریخ ہوگی، کیونکہ حجاج اسی دن عرفہ میں ہوں گے۔ جب کہ بعض کہتے ہیں کہ جمعہ کو عرفہ کا روزہ رکھا جائے کیونکہ نویں تاریخ کو یہ […]
وضو میں ناک اور منہ میں پانی ڈالنے کے متعلق احادیث نبویہ میں دو طریقے مذکور ہیں۔ پہلا طریقہ: ایک چلو پانی لیا جائے اور اس کا کچھ حصہ ناک میں اور کچھ حصہ منہ میں داخل کیا جائے۔ ناک کے لیے الگ اور منہ کے لیے الگ چلو سے پانی نہ لیا جائے۔ عبد […]
آج کل وطن عزیز کی موجودہ سیاسی صورتحال کے پیش نظر سوشل میڈیا میں ایک حدیث گردش کر رہی ہے کہ ہندوستان کی خرابی وبربادی چین کی وجہ سے ہوگی۔ یہ ایک لمبی حدیث کا ٹکڑا ہےجو کہ متعدد کتابوں میں بلا سند مذکور ہے۔ پہلے حدیث کا متن ملاحظہ فرمائیں، امام قرطبی فرماتے ہیں: […]
پانچویں قسط: حدیث «إن الله وَضَعَ عن المُسافِر الصَّومَ، وشَطْرَ الصَّلاة، وعن الحامِل أو المُرْضِعِ الصَّومَ» میں دلالت اقتران کی حیثیت چھٹی اور آخری قسط: حاملہ اور مرضعہ کے روزے کا مسئلہ ایک مختلف فیہ مسئلہ ہے، تابعین کے زمانے سے اس میں اختلاف رہا ہے اور اس کی کسی بھی صورت پر ان کے […]
چوتھی قسط: حاملہ ومرضعہ کے متعلق ابن عباس رضی اللہ عنہ کے اثر کی تخریج پانچویں قسط: حدیث «إن الله وَضَعَ عن المُسافِر الصَّومَ، وشَطْرَ الصَّلاة، وعن الحامِل أو المُرْضِعِ الصَّومَ» میں دلالت اقتران کی حیثیت انس بن مالک الکعبی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: […]
تیسری قسط: صومِ حاملہ و مرضعہ کے متعلق ابن عمر رضی اللہ عنہ کے اثر کی تخریج چوتھی قسط: ابن عباس رضی اللہ عنہ سے ان کے درج ذیل تلامذہ نے یہ حدیث ان سے روایت کی ہے: (1) عطاء بن ابی رباح (2) عطاء الخراسانی (3) عکرمہ (4) سعید بن جبیر (5) مجاہد (6) علی […]
دوسری قسط: کیا مسئلہ صومِ حاملہ ومرضعہ کی کسی صورت پر علما کا اجماع ہے؟ تیسری قسط: یہ اثر ان سے ان کے مولی اور مشہور جلیل القدر شاگرد نافع ابو عبد اللہ المدنی نے روایت کی ہے، اور نافع سے ان کے چار مشہور ثقہ تلامذہ نے، جن کے نام ہیں: عبید اللہ بن عمر […]
پہلی قسط: حاملہ ومرضعہ کو کب روزہ چھوڑنے کی اجازت ہے؟ دوسری قسط حاملہ ومرضعہ کے روزوں کے مسئلہ میں دو صورتوں پر اجماع کا دعوی کیا گیا ہے: 1 - حاملہ ومرضعہ کو اگر اپنے لیے روزہ چھوڑنا پڑے (بچے کے لیے نہیں) تو اس پر قضا واجب ہے۔ مذاہب اربعہ میں سے ہر […]
پہلی قسط اسلام کی خوبیوں میں سے ایک عظیم خوبی یہ ہے کہ اس میں آسانی ہے، سختی نہیں، یہ اسلام کا عمومی مزاج ہے۔ لا ضرر ولا ضرارا، المشقۃ تجلب التیسیر، جیسے قواعد اسی طرف اشارہ کرتے ہیں۔ انہی آسانیوں میں سے ایک آسانی شریعت نے یہ دی ہے کہ حاملہ اور مرضعہ کو […]
ابن عباس اور ابن عمر رضی اللہ عنہما سے صحیح اسانید سے مروی ہے کہ انھوں نے حاملہ اور مرضعہ کو رمضان کے روزے نہ رکھ پانے کی صورت میں صرف فدیہ ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔ بعض حضرات یہ دعوی کرتے ہیں کہ ان دونوں سے قضا کا فتوی بھی ثابت ہے جیسا […]
الحمد لله رب العالمين والصلاة والسلام على رسوله محمد وآله وصحبه أجمعين، أشهد أن لا إله إلا الله وحده لا شريك له وأشهد أن محمدًا عبده ورسوله، أما بعد: شیطان انسان کا ازلی دشمن ہے۔ وہ ہمیشہ انسان کو نیکی کی راہوں سے دور اور گناہ کے راستوں پر دھکیلنے کی کوشش میں لگا رہتا […]
انسان کو راہ راست سے بھٹکانے کے شیطان کے مختلف حربے ہوتے ہیں۔ شیطان ہر ایک کو ایک ہی طریقے سے بھٹکانے کی کوشش نہیں کرتا۔ علامہ ابن الجوزی رحمہ اللہ نے تلبیس ابلیس میں ان کے بہت سارے راستوں کی نشاندہی کی ہے۔ اگر کسی کو سود، شراب، جوئے اور دوسری برائیوں میں مبتلا […]
عام لوگوں کے مابین یہ بات بے حد مشہور ہے کہ حجرۂ عائشہ صدیقہ میں ایک چوتھی قبر کی جگہ خالی ہے جس میں عیسی علیہ السلام کو آپ صلی اللہ علیہ وسلم اور صاحبین کے بغل میں دفن کیا جائےگا۔ بلا شبہ اس پر ہمارا ایمان وعقیدہ ہے کہ عیسی علیہ السلام کو اللہ […]
گزشتہ کل اپنے تھیسیس (فتح الباری کی تحقیق) پر کام کے دوران حافظ ابن حجر رحمہ اللہ کی ایک عبارت آئی جسے انھوں نے ابوعبیدہ معمر بن المثنی کی” کتاب الخیل“ سے نقل کیا ہے۔ کمپیوٹر پر کافی سرچ کرنے کے باوجود وہ عبارت نہ ملی۔ پھر انٹرنیٹ سے پی ڈی ایف کاپی ڈاون لوڈ […]
”مصنف عبد الرزاق“ کا مفقود حصہ اور اس میں موجود نور نبوی پر دلالت کرنے والی”حدیث جابر“ کی حقیقت گذشتہ دنوں سوشل میڈیا پر نور نبوی پر دلالت کرنے والی ”حدیث جابر“ کافی گردش کر رہی تھی اور بعض احباب کی طرف سے اس کے متعلق سوالات آ رہے تھے کہ کیا یہ حدیث صحیح […]
کتاب وسنت کے بے شمار دلائل کی بنا پر اہل سنت والجماعت کا یہ عقیدہ ہے کہ اللہ تعالی نے آدم علیہ السلام کومٹی سے پیدا کیا ہے۔ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم آدم کی اولاد میں سے ہیں، بلکہ آپ سید ولدآدم ہیں۔ اللہ تعالی نے آپ کو آخری نبی بناکر اس دنیا […]
نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے مدینہ طیبہ کے متعلق یہ پیشن گوئی کی ہے کہ یہاں طاعون اور دجال داخل نہیں ہو سکتا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے: "عَلَى أَنْقَابِ الْمَدِينَةِ مَلَائِكَةٌ لَا يَدْخُلُهَا الطَّاعُونُ وَلَا الدَّجَّالُ" (مدینہ کے راستوں میں فرشتے ہیں، نہ اس میں طاعون داخل ہو سکتا ہے […]
موت ایک اٹل حقیقت ہے، روزانہ ہم کتنی ہی اموات کی خبریں سنتے رہتے ہیں لیکن ہمارے سخت دلوں پر کوئی خاص اثر نہیں ہوتا، پر جب ہمیں کسی عزیز وقریب اور محبوب کی وفات کی خبر پہنچتی ہے تو ہمیں جھنجھوڑ کر رکھ دیتی ہے، اور بار بار ان کا ہی چہرہ نظروں کے […]
"میرا ایمان اتنا کمزور نہیں کہ کسی کو ہیپی کرسمس یا ہیپی دیوالی کہنے سے اس پر کوئی اثر پڑے"۔ اپنے ایمان کے متعلق بعض اوور کنفیڈنس حضرات سے بسا اوقات ایسے جملے سننے کو مل جاتے ہیں۔ چنانچہ وہ بعض معصیات کا علی الاعلان ارتکاب کرتے ہوئے یہ تاثر دیتے ہیں کہ ایمان وکفر […]
احادیث مبارکہ میں عاشورہ کے روزے کی بڑی فضیلت اور تاکیدآئی ہے۔ یہ روزہ گزشتہ ایک سال کے گناہوں کا کفارہ ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے: صيام يوم عاشوراء، أحتسب على الله أن يكفر السنة التي قبله۔ (صحيح مسلم 1162) بالاجماع اس دن کا روزہ رکھنا مستحب ہے۔ علامہ ابن عبد […]