جمعہ، 23 اکتوبر، 2026
ہوم پیج
صفحۂ اول/زمرہ جات/عقائد و نظریات

عقائد و نظریات

تمام تحریریں: 68

کُلَیْب

اچھے انسان کو برے آدمی کی بھی اچھی اچھی چیزیں ہی دکھائی دیتی ہیں، ہاتھ ملانے میں بدبو کا بھبھکا اتنا نہیں آتا جتنا گلے ملنے پر میل چپک جاتی ہے۔ میل ضروری نہیں ہے کہ دکھائی دے، سفید کتے کی بھی نجاست کہاں دکھائی دیتی ہے۔ اچھا انسان تو راستے میں پڑے ہوئے سور […]

قلم قرطاس
1,27014 فروری، 2025

بات مداہنت و رواداری کے فرق کی ہے

مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کے زیر اہتمام ملکی سطح کی پینتیسویں کانفرنس بعنوان "احترام انسانیت اور مذاہب عالم" کو منعقد ہوئے تقریبا ایک ہفتہ گزر چکا ہے اور سوشل میڈیا پر آیا مثبت و منفی تبصروں کا ابال بھی قریب قریب تھم چکا ہے تو مناسب معلوم ہوتا ہے کہ اب کچھ اپنی بھی […]

قلم قرطاس
1,79217 نومبر، 2024

سَنگِ گِرَاں

ایک آدمی جو کم علمی اور احساس کمتری کی وجہ سے اپنی ذاتی زندگی کے معاملات و مسائل میں اپنے نجی موقف کو دل میں دبا کر جیتا ہے وہ اجتماعی بے توجہی کا ایسا مارا ہوتا ہے کہ ہر سماجی ناہمواری پر لفظوں سے پتھراؤ کرتا ہے۔ منکر پر نکیر کی ہر سچویشن میں […]

قلم قرطاس
2,00428 اکتوبر، 2024

علماء وعوام میں پھیلے باطل افکار وخیالات سے تحفظ کے لیے علمی رسوخ کی ضرورت

چاروں طرف سے دین، عقیدہ، منہج اور علماء حق پر یلغار ہے۔ دین اور عقیدہ کی اصلاح اور خدمت کے نام پرکچھ ایسے لوگ میدان دعوت میں کود پڑے ہیں کہ اصلاح کم اور فساد زیادہ پھیل رہا ہے۔ سادہ لوح لوگ شکوک وشبہات میں مبتلا ہورہے ہیں۔ متشابہات ہی نہیں بلکہ محکمات میں بھی […]

قلم قرطاس
1,84022 اکتوبر، 2024

کیا ہم اہل حدیث ہیں؟

فرد کے مقابلے میں جماعت کی بڑی اہمیت ہے۔ بسا اوقات اجتماعی طور پر وہ کام ہو سکتا ہے جس کا انفرادی طور پر تصور بھی نہیں کیا جا سکتا۔ اس لیے جماعات و جمعیات اور مراکز و تنظیمات کا قوم و ملت کی تعلیمی، اقتصادی،سماجی اور سیاسی ترقی میں ہمیشہ […]

قلم قرطاس
1,26114 مارچ، 2024

مولانا ارشد مدنی صاحب کی طرف سے مولانا رشید گنگوہی کی اندھی تقلید کی دعوت اور صحابہ وتابعین کا مسلک

مولانا ارشد مدنی صاحب جمعیت علماء ہند کے صدر، دار العلوم دیوبند کے شیخ الحدیث اور مسلک دیوبند کے صف اول کے عالم دین اور ترجمان ہیں، آپ نے حالیہ ایک ویڈیو میں اپنے طلبہ کو یہ دعوت دی ہے کہ وہ آنکھ بند کرکے دیوبندی مسلک کے خلیفہ ثانی مولانا رشید احمد گنگوہی کی […]

قلم قرطاس
1,99911 مارچ، 2024

وحي الشيطان

انسان کو اللہ کی دی ہوئی نعمتوں میں سے عقل ایک عظیم ترین نعمت ہے، اسی عقل کی بنیاد پر وہ جانوروں سے ممتاز ہے، اسی عقل کے ذریعے خیر و شر، نفع و نقصان اور حق و باطل میں تمیز کرپاتا ہے اور شریعت اسلامیہ کے مطابق عقل ہی انسان کے مکلف ہونے کی […]

قلم قرطاس
1,3627 دسمبر، 2023

پروا نہیں ہے ہم کو خود اپنے وجود کی

مسلمان جو ایک غالب قوم تھی وہ مغلوب ہوچکی ہے،یہ ایک مؤثر قوم تھی اب متاثر ہوچکی ہے،مغرب کی تقلید کا رونا تو پوری امت رو رہی ہے،ویلنٹائن ڈے جیسی لعنت کے بھی اس قوم‌ میں طرفدار پیدا ہوچکے ہیں،دوسرے فتنوں کی بات ہی کیا؟اس سے گلوخلاصی کے لیے ذہن سازی پر ایک دور گذر […]

قلم قرطاس
1,26328 نومبر، 2023

میں، میرے لیے، میرے پاس

میں، میرے لیے، میرے پاس، یہ تین باتیں ایسی ہیں کہ اگر ان کا اطلاق اپنی جائز حدود کے اندر ہو تب تو ٹھیک ہے۔ لیکن جب ان کا استعمال اپنی حدوں سے متجاوز ہو جائے تو یہ انسان کی ہلاکت و بربادی کا سبب بن جاتے ہیں۔ یہ ان الفاظ میں سے ہیں جن […]

قلم قرطاس
2,09530 اکتوبر، 2023

دورِ زوال کا ایک ظاہرہ: ملامت کاری

انسان کی انفرادی نفسیات کی طرح قوموں کی بھی اجتماعی نفسیات ہوتی ہیں، جس طرح زندگی کے بدلتے حالات انسان کی نفسیات کو متاثر کرتے رہتے ہیں اسی طرح عروج و زوال کا اثر قوموں کی اجتماعی نفسیات پر بھی ہوتا ہے۔اور اکثراس قوم کے افراد کی اکثریت یا ایک بڑی تعداد ایک جیسی کیفیت […]

قلم قرطاس
1,50028 اکتوبر، 2023

شریعت اور فکر و فن کی آزادی

الشريعة وحرية الإبداع مقالہ نگار: علی حسن الروبی ترجمانی: ابو عفاف عبد الوحید سلفی شریعت اور فکر و فن کی آزادی کے موضوع پر وقتًا فوقتًا بحث و تکرار ہوتی رہتی ہے اور یہ سوال کھڑا کیا جاتا ہے کہ کیا اہل فکر و فن اور تخلیق کاروں کو شریعت کی حدود میں رہ کر […]

قلم قرطاس
1,32920 ستمبر، 2023

دوسری زندگی

زندگی رنگ و نور سے بھری پڑی ہے۔ ہر طرف چہچہاہٹ ہے۔زندگی کا شور ہے۔ اپنے جیسے لوگ ہیں۔ جن میں وہ دوست بھی ہیں جن کے بنا چین نہیں۔ وہ بچے ہیں جو آنکھوں کی ٹھنڈک ہیں۔ وہ والدین ہیں جو سراپا شفقت ہیں۔ انواع و اقسام کی نعمتیں ہیں جن سے ہم لطف […]

قلم قرطاس
1,99229 جولائی، 2023

بدعت اور معصیت

بدعت دین میں نئے کام کا نام ہے تو معصیت احکام الہی کی خلاف ورزی کو کہا جاتا ہے، دونوں کے دونوں اللہ کی نافرمانی کی شکلیں اور اس کی ناراضگی کو دعوت دینے والے کام ہیں۔ تاہم اگر ان دونوں کا آپس میں موازنہ کیا جائے اور دین میں ان کی درجہ بندی دیکھی […]

قلم قرطاس
1,57216 جولائی، 2023

اوم سے متعلق حضرت مولانا ارشد مدنی کے بیان میں عقدی خرابیاں

مولانا کا بیان ہے: (میں نے کہا۔۔۔اوم کون ہے۔۔۔؟ بہت سے لوگوں نے کہا۔۔۔کہ وہ ایک ہوا ہے، جن کا کوئی روپ نہیں ہے، کوئی رنگ نہیں ہے۔۔۔وہ دنیا میں ہر جگہ ہے۔ ہوا ہر جگہ ہے، انھوں نے دنیا کو بنایا، آسمان کو بنایا، انھوں نے زمین کو بنایا، میں نے کہا […]

قلم قرطاس
2,08728 فروری، 2023

غامدیت کے خد و خال

تقریبا ایک صدی سے زیادہ کا عرصہ گزرا، جب بر صغیر میں اسلام کی ایک جدید تصویر نمودار ہوئی۔ اس تصویر کا خاکہ بنانے والے وہ لوگ ہیں جن کو منکر حدیث کہا جاتا ہے۔جو مغرب کی زبان و ثقافت پر مطلع ہیں۔ اور جو ان سے افکار و ثقافت کے تبادلے کے حامی […]

قلم قرطاس
1,41830 دسمبر، 2022

وہ ایک غلطی

پوسٹ اور کمنٹ کے اس زمانے میں اقوال زریں چھوڑنے کے بجائے اہم مستفادات کو مدلل طریقے سے مختصر مضمون کی شکل دے دینا صبر و ضبط نیز علم و حلم کی راہ ہے۔ اس سے اشکال کے امکانات بھی کم ہوتے ہیں اور استفادہ کے مواقع بھی وسیع ہوجاتے ہیں۔ زیر نظر مضمون اپنے […]

قلم قرطاس
1,98114 نومبر، 2022

ماہ صفر اور بد شگونی

انسان ہمیشہ سے اس بات کے لیے کوشاں رہا ہے کہ وہ ساری چیزیں کنٹرول کرلے، خود سے ضرر دور کرسکے اور نفع کو کھینچ لے۔ لیکن اس کے برعکس وہ روز مشاہدہ کررہا ہے کہ بہت سی چیزیں اس کے کنٹرول سے باہر ہیں۔ اس کا نقصان ہوجاتا ہے اور وہ دیکھتا رہ جاتا […]

قلم قرطاس
1,6043 ستمبر، 2022

امن و امان کا حقدار کون؟

آج پوری دنیاے انسانیت امن وامان، صلح و آشتی اور سکون و اطمینان کی تلاش میں سرگرداں ہے۔ ظلم و بربریت، وحشت و دہشت اور خوف و ہراس سے پریشان انسانی سوسائٹی لفظ امن کو سننے کے لیے بے تاب ہے۔ خوف و دہشت کے انسداد اور امن وامان کے قیام کے لیے ہر مذہب […]

قلم قرطاس
1,81415 اپریل، 2022

فرشتوں پر ایمان کے متعلق چند بنیادی باتیں

عربی زبان میں ”فرشتوں“ کے لیے ملائکہ کا لفظ مستعمل ہے، یہ مَلَک کی جمع ہے۔ ”فرشتوں پر ایمان“ ارکان ایمان کا ایک اہم اور عظیم رکن ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارکان ایمان کو بیان کرتے ہوئے فرمایا: «أَنْ تُؤْمِنَ بِاللهِ، وَمَلَائِكَتِهِ، وَكُتُبِهِ، وَرُسُلِهِ، وَالْيَوْمِ الْآخِرِ، وَتُؤْمِنَ بِالْقَدَرِ خَيْرِهِ وَشَرِّهِ»۔ […]

قلم قرطاس
1,5622 اپریل، 2022

کیا دین ڈاڑھی میں اٹکا ہے؟

کئی سال پہلے کی بات ہے کہ مسجد عائشہ بیدر کرناٹک میں ایک اجلاس عام منعقد ہوا، متعدد اہل علم کے دعوتی وتذکیری خطابات کے بعد سوال و جواب کی بھی ایک نشست رکھی گئی۔ شریک اجلاس عوام الناس کی جانب سے مختلف اور متنوع سوالات پوچھے گئے انھی میں سے ایک سوال یہ بھی […]

قلم قرطاس
1,89910 جنوری، 2022

سلفیت کے بعض خصائص و امتیازات

از: مصطفی بن محمد مبرم۔ حفظہ اللہ ترجمانی: ابو حسان مدنیؔ ➀ سلفیت کوئی اختیار و انتخاب والا معاملہ نہیں ہے، بلکہ یہ وہ حق ہے جس کی پیروی لازم ہے، کیوں کہ سلفیت کتاب و سنت اور اجماع سلفِ امت کا نام ہے، بعض لوگوں نے کتابیں لکھیں:میں نے سلفیت کو اختیار کیا، […]

قلم قرطاس
1,50730 ستمبر، 2021

ماہ صفر اور جاہلی تصورات

مذہب اسلام اللہ تعالی کا نازل کردہ صاف ستھرا اور واضح تعلیمات پر مشتمل دین ہے، جو ایمان صحیح اور توحید کامل پر مبنی ہے، اس میں اوہام و خرافات اور بیہودہ افکار ونظریات کے لےو کوئی جگہ نہیں ہے، توہمات کا اصل منشا دین سے جہالت اور عقیدہ توحید کی کمزوری ہے، جو لوگ […]

قلم قرطاس
1,2416 ستمبر، 2021

خود کے پجاری

قلبی واردات اور دیگر کچھ مضامین کی طرح اس میں بھی اشکال کے کئی پہلو تھے، مگر اس مضمون کی خاص بات یہ ہے کہ آپ نے کسی بھی اشکال کی گنجائش نہیں چھوڑی ہے۔ یہ موضوع اتنا اہم اور اس میں مذکور مرض اتنا عام ہے کہ اس پر گفتگو کرنے والے اردو میں […]

قلم قرطاس
1,79819 مئی، 2021

اور دین مکمل ہو گیا (شب برأت کے پس منظر میں)

قرآن کریم میں بہت سی آیتوں اور سورتوں کی الگ سے فضیلت اور اہمیت بیان کی گئی ہے۔’آیۃ الکرسی‘ کو سب سے عظیم آیت، ’سورۃ الفاتحہ‘ کوسب سے عظیم سورت اور ’سورہ اخلاص‘ یعنی قل ھو اللہ احد کو ’ثلث القرآن‘(ایک تہائی قرآن) کہا گیا، لیکن قرآن کریم میں سورہ مائدہ کی آیت نمبر۳ کے […]

قلم قرطاس
1,34427 مارچ، 2021

ماہ شعبان کی پندرہویں شب

اہل علم کی ایک جماعت کا موقف یہ ہے کہ شعبان کی پندرہویں شب عام راتوں کی طرح ہے، اس کی کوئی فضیلت دوسری راتوں پر ثابت نہیں ہے اور اس باب میں جتنی بھی روایات آئی ہیں، وہ سب ضعیف اور منکر ہیں۔ امام ابن العربی المالکی رحمہ اللہ لکھتے ہیں: ليس في ليلة […]

قلم قرطاس
1,38225 مارچ، 2021

تقلید: تعریف واقسام اور حکم

تقلید کی تعریف: کسی ایسے شخص کے قول کو بلا دلیل مان لینا جس کا قول حجت نہیں بن سکتا۔ توضیح: اس تعریف کے مطابق تقلید میں دو چیزیں پائی جائیں گی: ۱۔اللہ، اللہ کے رسول کے علاوہ کسی اور کی بات ماننا۔ ۲۔بیان کیے گئے قول پر کوئی دلیل پیش نہ کرنا۔ اس کا […]

قلم قرطاس
1,40922 مارچ، 2021

بدعت کے مسائل

بدعت کی تعریف بدعت لغت عرب میں بدع سے ماخوذ ہے جس کا معنی ہوتا ہے کسی چیز کا ایسے طریقے پر ایجاد کرنا جس کی پہلے کوئی مثال نہ ہو۔ اللہ تعالی کا یہ فرمان ہے: بَدِیْعُ السَّمَاوَاتِ وَالأَرْضِ (البقرہ: ۱۱۷)یعنی اللہ نے آسمان وزمین کو بغیر کسی کے نمونے کے بنایا ہے۔ موجودہ دور […]

قلم قرطاس
2,0018 مارچ، 2021

ماہ رجب کی حقیقت

الحمد لله وكفى وسلام على عباده الذين اصطفى، وبعد! ماہ رجب ہجری تقویم کا ساتواں مہینہ ہے اور یہ حرمت و احترام والے چار مہینوں میں سے ایک ہے۔مہینوں کی تعداد اللہ نے بارہ مقرر فرمائی ہے اور ان میں چار مہینوں کو حرمت والا قرار دیا ہے اور بطور خاص ان میں ظلم یعنی […]

قلم قرطاس
2,0421 مارچ، 2021

اردو میں لکھی گئی عقیدے کی کتابوں کے بھی دروس ہوں

پچھلے کچھ سالوں سے ایک خوش آئند بات یہ دیکھنے میں آرہی ہے کہ ہندستان کے مختلف شہروں میں میں اب تقریروں سے ہٹ کر عوام میں عقیدے کی مختلف کتابوں کی تدریس کا رجحان بناہے،ان سلسلہ وار دروس میں عام طور پر علماء عرب کی کتابوں بالخصوص شیخ الاسلام محمد بن عبدالوھاب کی کتابوں […]

قلم قرطاس
1,46222 فروری، 2021

ویلنٹائنس ڈے کی حقیقت اور اس کا حکم

الحمد لله رب العالمين والصلاة والسلام على نبينا محمد وعلى آله وصحبه أجمعين ومن تبعهم بإحسان إلى يوم الدين. أما بعد: عربی زبان میں اس کو عید الحب کے نام سے موسوم کیا جاتا ہے اس لیے سب سے پہلے یہ واضح ہوجائے کہ عید کسے کہتے ہیں۔ عید کی تعریف عید کا لغوی معنی: […]

قلم قرطاس
2,07420 فروری، 2021

عقیدہ توحید کامیاب زندگی کی کلید

الحمد لله وحدہٗ والصلوۃ والسلام على من لا نبی بعدہٗ امابعد! ءَاَرۡبَابٌ مُّتَفَرِّقُوۡنَ خَیۡرٌ اَمِ اللّٰہُ الۡوَاحِدُ الۡقَہَّارُ(یوسف:٣٩) کیا متفرق کئی ایک پروردگار بہتر ہیں؟ یا ایک اللہ زبردست طاقتور؟ زندگی، سانسوں کی روانی کا نام ہے۔ ہر ذی روح انسان رہتی سانسوں تک زندگی کی بہتری کے لیے کوششوں میں لگا رہتا ہے کیونکہ […]

قلم قرطاس
1,76710 فروری، 2021

فہم سلف کے مطابق قرآن و سنت کو سمجھنے کی ضرورت و اہمیت

تحرير: إبراهيم بن عبد الله المزروعیاردو ترجمانی: محمد شاہد يار محمد سنابلی الحمد لله رب العالمين والصلاة والسلام على خاتم النبيين، وأشهد أن لا إله إلا الله وحده لا شريك له، وأشهد أن محمداً عبده ورسوله، أما بعد:سلف صالحین کون ہیں؟سلف کے لغوی معنی: گزرے ہوئے زمانے کے آباء و اجداد اور قرابت دار۔ (لسان […]

قلم قرطاس
1,2553 فروری، 2021

عظمت صحابہ

دیہات میں رہنے والے ایک صحابی نے انصار صحابہ کرام کی برائی بیان کی، عمر رضی اللہ عنہ کے پاس انھیں لایا گیا، جب عمر رضی اللہ عنہ کو پتہ چلا کہ یہ بھی صحابی ہیں تو فرمایاکہ: اگر تم شرف صحبت سے باریاب نہ ہوتے تو آج تمھیں صحابہ کرام کو برا کہنے […]

قلم قرطاس
2,02631 جنوری، 2021

خدمت دین و ملت کے تین تجربے

امام عصر شیخ ابن باز بذات خود ایک امت تھے، تمام اصحاب بصیرت علماء اور مشائخ کے نزدیک وہ اپنے دور کے امام تھے۔ انھیں امامت حاصل تھی علم میں، بصیرت میں، تقوی میں، فقہ وافتاء میں، دعوت وتبلیغ اور جود وسخا میں، مہمان نوازی اورغریب پروری میں، تواضع انکساری اور حلم وتانی میں، تناصح […]

قلم قرطاس
1,73830 جنوری، 2021

منہج سلف کی عظمت و اہمیت

منہج سلف یعنی صحابہ تابعین اور تبع تابعین کے طریقے پر عقیدہ و عمل کو ماننے والے اہل حدیث کہلاتے ہیں۔اور منہج سلف یہ ہے کہ اسلام اور مصادر دین کو اسی طریقے سے جاننا سمجھنا اور اسی صحیح شعور و ادراک کے مطابق عمل کرنا جس طرح رسول گرامی ﷺ نے دین کو بتایا […]

قلم قرطاس
2,1553 جنوری، 2021

اہل حدیث اور سلفیوں کو مختلف نام اور القاب سے پکارنے والے

ہر زمانے میں اہل سنت والجماعت کے معاندین ان کے خلاف بر سرِ پیکار اور اہل سنت کو بدنام کرنے کی ہر ممکن کوشش کرتے رہے ہیں، انھی کوششوں میں سے ایک کوشش اہل سنت والجماعت کو مختلف ناموں سے پکارنا بھی ہے۔ یہ کفار مکہ کی سنت تھی جسے اہل بدعت ہر زمانے میں […]

قلم قرطاس
1,3252 جنوری، 2021

الاخوان المسلمون: سعودی عرب کے حالیہ فتوے کی روشنی میں ایک مطالعہ

الاخوان المسلمون ایک عالمی شہرت یافتہ تنظیم ہے، حالیہ دنوں سعودی عرب کی طرف سے جاری ایک فتوے نے اس کی سرگرمیوں اور طریقہ کار پر ایک سوالیہ نشان کھڑا کردیا ہے کہ جس تحریک کے کارندے پوری دنیا میں اپنی آئیڈیالوجی کےمطابق کام کرنے میں لگے ہیں، اس پر اچانک اتنا سخت موقف آخر […]

قلم قرطاس
1,45427 دسمبر، 2020

کرسمَس، دیوالی اور ان جیسے دیگر مشرکانہ تیوہار پر غیر مسلموں کی جانب سے تحفہ تحائف قبول کرنے کا حکم

اللہ رب العالمین کی نازل کردہ آخری شریعت ہر زمان ومکان کے لیے بالکل مناسب اور موزوں ہے، چودہ صدیاں گذرنے کے بعد بھی اس کے ہر احکام پر بالکل ویسے ہی عمل کیا جا سکتا ہے جیسا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں کیا جاتا تھا، کیوں کہ یہ دین […]

قلم قرطاس
1,25125 دسمبر، 2020

فرقہ خوارج کی ہمنوا جماعتیں: اصول و نظریات

(مملکت سعودی عرب کے ’امر بالمعروف والنهی عن المنكر بورڈ‘ کے چیئرمین ڈاکٹر عبد الرحمان بن عبداللہ السند حفظہ اللہ نے ’السرورية من أخطر فرق خوارج العصر‘ کے موضوع پر ایک محاضرہ دیا، اس کا ترجمہ ذیل میں پیش کیا جا رہا ہے) عصر حاضر میں خوارج کا سب سے خطرناک فرقہ ’سروریہ‘ ہے، جو […]

قلم قرطاس
1,43217 دسمبر، 2020

اخوانیت: فساد یا اصلاح؟

حالیہ ایام میں الاخوان المسلمون اور ان کے نہج پر سرگرم عمل تحریکات کا مسئلہ ہر طرف زیر بحث ہے۔ یوں تو بہت سارے اہل علم شروع ہی سے اس جماعت کےمتعلق کچھ نہ کچھ توضیحات وتنبیہات پیش کرتے رہے ہیں، البتہ عرب فسادیہ کی تباہ کن سرگرمیوں میں اس جماعت کی غیر مخفی بھرپور […]

قلم قرطاس
1,9842 دسمبر، 2020

صحابہ کرام کی فضیلت اور ان کے حقوق

عربی تحریر: پروفیسر سلیمان بن صالح بن عبد العزیز الغصن اردو قالب: آصف تنویر تیمی صحابی کی تعریف: جن کی ملاقات نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے ایمان کے ساتھ ہوئی ہو اور ایمان ہی پر ان کا انتقال بھی ہوا ہو۔ صحابہ کی جماعت امت میں سب سے افضل اور لوگوں میں سب سے […]

قلم قرطاس
1,72330 نومبر، 2020

محبتِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم اور اس کی علامتیں

تحریر: پروفیسر سلیمان بن صالح الغصن اردو قالب: آصف تنویر تیمی محمد بن عبد اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے رسول ہیں، جن کو اللہ تعالی نے تمام جہاں والوں کی طرف مبعوث فرمایا اور انھی پر نبوت اور رسالت کا اختتام کیا۔ اللہ تعالی نے فرمایا: "آپ کہہ دیجیے کہ اے لوگو! میں […]

قلم قرطاس
1,68917 نومبر، 2020

موجودہ دور میں الحاد پھیلانے والے تين محرکات

الحاد اپنے مفہوم میں مذاہب، ادیان، ربوبیت، نبوت ورسالت،جزاء وسزا کے انکار کا نام ہے، اس انکار کے لیے لامذہب ہونا ضروری نہیں، انسان کسی بھی مذہب کی پیروی کرتے ہوئے بھی ملحد ہو سکتا ہے اور ملک وقوم کے حالات وکوائف کے تناظر میں اس کی شکلیں بھی مختلف ہوسکتی ہے۔ موجودہ صدی فلم […]

قلم قرطاس
1,2343 نومبر، 2020

اظہار رائے کی آزادی کا صحیح مفہوم اور فرانس کا حالیہ رویہ

اظہار رائے کی آزادی انسان کے بنیادی حقوق میں شامل ہے، اگر انسان کو اس کے حق سے محروم کردیا جائے تو اس کی حیثیت جانور سے بھی بدتر ہوجاتی ہے اور انسانی آزادی پر قدغن لگا نے والاخوفناک درندہ سے کم نہیں ہوتا۔ اقتدار اور طاقت حاصل کرکے جو انسان معیار انسانیت سے گرجائے […]

قلم قرطاس
1,3391 نومبر، 2020

کرے ہے عداوت بھی وہ اس ادا سے

شیطان نے بدبختی وبربادی کی جو راہ انسانیت پرکھولی ہے وہ کہاں تک درازہوگی،یہ وقت ہی بتائے گا، مگر شیطان کی تخریب ودسیسہ کاری جاری ہے۔آج فتنے ہر چہار جانب موج ماررہے ہیں،غیروں کا کیا شکوہ،نام نہاداسلامیوں نے کردار وعمل کی جس پستی میں قدم رکھا ہے وہ ہم پر ہماری حالت کو عیاں کرنے […]

قلم قرطاس
1,67829 اکتوبر، 2020

بھٹکے ہوئے آہو کو پھر سوئے حرم لے چل(دوسری قسط)

(سلمان ندوی کی رافضی فکر کا تدریجی ارتقا) سلمان ندوی صاحب نے اپنے شاذ افکارکو جن بنیادوں کے سہارے پیش کیا ہے اور وہ اسباب جن کے دوش پر سوار یہ فکر لوگوں کو متاثر کررہی ہے ان میں سے چند نمایاں اسباب اور سہارے درج ذیل ہیں: ۱۔ بعض تاریخی روایات کا حوالہ: تاریخی […]

قلم قرطاس
1,44811 اکتوبر، 2020

اخوانی و تحریکی فکر کی کارستانیاں

اخوانیت اور تحریکیت ایک حقیقت کے دو روپ ہیں،اخوانیت مصر میں پروان چڑھی اور تحریکیت اخوانیت کا ہندوستانی ورژن ہے،دونوں ملت اسلامیہ کے جسم میں ایک خطرناک ناسور ہیں،عقیدۂ ومنہج کی صحت کے لیے زہر ہلاہل ہیں،اسلام دشمنوں کا آلۂ کار ہیں،اسلام کے نام سے ناموس اسلام کے غارت گر ہیں۔آج تک اس فکر نے […]

قلم قرطاس
2,1075 اکتوبر، 2020

بھٹکے ہوئے آہو کو پھر سوئے حرم لے چل

(سلمان ندوی کی رافضی فکر کا تدریجی ارتقا) ’’ منافق، صحابی نہیں ہے اورجن کو صحابی شمار کیا گیا وہ منافقین میں سے نہیں ہیں‘‘ یہ ایسی بدیہی حقیقت ہے جو ایمان والوں میں سے دیہات کی بڑھیا بھی سمجھتی ہے اور وقت کا علامہ بھی جس نے صحابہ کی بابت آیات، احادیث اور تاریخی […]

قلم قرطاس
1,8774 اکتوبر، 2020

مولانا سجاد نعمانی كا شاخسانہ اور ان كے نام كھلا پروانہ

الحمد للہ رب العالمین، والصلاۃ والسلام علی رسولہ الأمین وعلی آلہ وصحبہ أجمعین محترمی ومکرمی حضرت مولانا سجاد نعمانی! السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ امیدہے کہ مزاج گرامی بخیر ہوں گے، الله سےدعا والتجا بھی ہےکہ ہم اور آپ کو حق کو حق کی حقيقی شکل میں دیکھنے اوراختيار كرنےاور باطل کو باطل کی اصلی […]

قلم قرطاس
1,31718 ستمبر، 2020

مودودی کی راہ پر ندوی: صحابہ کرام کے خلاف گمراہ کن اور اشتعال انگیز بیانیے کا جائزہ

اردو زبان میں صحابہ کرام پر باضابطہ تنقید کی روایت مولانا مودودی کی قائم کردہ ہے۔ اس کے لیے مولانا نے ایک مستقل کتاب ہی تصنیف فرما ڈالی اور اس کا نام خلافت وملوکیت رکھا۔ جیسا کہ کتاب کے نام سے ظاہر ہے مولانا کا مدعا تھا کہ خلافت ملوکیت میں تبدیل کس طرح ہوئی،تاریخ […]

قلم قرطاس
1,77016 ستمبر، 2020

سلمان حسینی کی صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم سے متعلق تازہ دریدہ دہنی

سلمان حسینی ندوی نے گزشتہ چند برسوں سے حکومت سعودی عرب، وہاں کے علماء وفضلاء، دعاۃ وائمہ اور وہاں کے فرماں روا طبقہ کے خلاف زہر افشانی کرنا اپنا شعار بنالیا ہے، حالانکہ مملکت توحید دنیا کی واحد ایسی مثالی رفاہی وفلاحی اسلامی حکومت ہے جو شرعی اصولوں پر قائم اور اسلامی آئین […]

قلم قرطاس
1,57216 ستمبر، 2020

گستاخِ صحابہ کی اوقات ہی کیا ہے؟

اصحاب رسول پر زبان درازی کرنا اہل رفض و تشیع کا کام ہی ہے یہ کوئی نئی بات نہیں ہے، مگر افسوس ہے سلمان ندوی جیسے رافضی صفت حسینی پر جو اپنے آپ کو اہل السنہ والجماعہ بتا رہا ہے، حسینی لکھ کر اپنے آپ کو اہل بیت سے جوڑ رہا ہے مگر حال […]

قلم قرطاس
1,55713 ستمبر، 2020

الامان از سیدان ایں زمان!

اسلامی عقيده کاايك باب "مناقب صحابہ"ہے جو صحابہ کی فضیلت اور ان کی کوششوں اور کاوشوں کو بیان کرتا ہے۔ہمارا ایمان ان سے محبت و عقیدت کے بغیر نامکمل ہے،صحابہ کی عظمت اور ان کے مقام و مرتبے میں کمی کا سبب ایمان میں خلل اور کمی ہے۔ جب نبی صلی اللہ علیہ وسلم اللہ […]

قلم قرطاس
1,92412 ستمبر، 2020

مقامِ صحابہ اور سلمان ندوی صاحب کی ہرزہ سرائی

صحابہ کا مقام انبیاءعلیہم الصلاة والسلام کے بعد سب سے بلند ہے۔ ان کی عظمت اور بلندی درجات کے لیے یہی کافی ہے کہ اللہ تعالی نے اپنے آخری نبی( محمد صلی اللہ علیہ وسلم) کی ہم نشینی کے لیے ان کو پسند کیا۔ اور ان نفوس قدسیہ کی ایک لمحے کی صحبت کو( جو […]

قلم قرطاس
2,0439 ستمبر، 2020

پھر ایک صحابی کی شان میں گستاخی

حسنین کریمین (رضی اللہ عنہما) سے اپنی نسبت جوڑنے والاوہ ندوی ایک بار پھر صحابۂ رسولﷺ کے خلاف زہر افشانی کرتا پھر رہا ہے۔مسلم امہ کے درمیان مسموم فضا قائم کرنے میں لگا ہوا ہے۔ یہ شخص کبھی حضرات معاویہ و مغیرہ (رضی اللہ عنہما)کی شان میں گستاخیاں کرتا ہے،کبھی عام صحابہ کے خلاف ہرزہ […]

قلم قرطاس
2,0339 ستمبر، 2020

تعزيتی جلسے اور تعزیتی مضامین

چند دنوں پہلے تعزیتی مضمون اور تعزیتی جلسوں کی مناسبت سے دو سوال سامنے آئے اور اس دن شیخ عبد المنان سلفی رحمہ اللہ کی وفات کی مناسبت سے ابناء جامعہ سلفیہ کا زوم پر ایک ورچول اجلاس ہونے والا تھا۔ اسی پس منظر میں ان سوالوں کی اہمیت اور بڑھ گئی تھی۔ تاہم دینی […]

قلم قرطاس
1,7976 ستمبر، 2020

اگر یہ وسوسہ دل‌ میں پیدا ہو تو کیا کریں؟

شیطان - جو کہ انسان کا ازلی دشمن ہے - کسی بھی طرح انسان کو سکون و اطمینان سے رہنے نہیں دیتا بلکہ اس کی حالت اور ایمان ویقین کے اعتبار سے اس کے دل میں وسوسے ڈالتا رہتا ہے۔ اس کی پہلی کوشش یہی ہوتی ہے کہ انسان کو اس کے خالق کے بارے […]

قلم قرطاس
1,51010 جون، 2020

امام مہدی کا ظہور: دلائل اور حقائق

دنیا میں جب کبھی اتھل پتھل مچتی ہے، حالات خراب ہوتے ہیں ظلم و زیادتی، مار پیٹ، لوٹ کھسوٹ کا دور دورہ ہوتا ہے اور ابتری و بے اطمینانی شباب پر ہوتی ہے تو ایسے موقعوں پر امام مہدی کے ظہور کے چرچے اور کبھی کبھی بے بنیاد دعوے شروع ہو جاتے ہیں۔ کووڈ ١٩ […]

قلم قرطاس
1,32226 اپریل، 2020

مئی میں ثریا ستارہ طلوع ہونے سے کورونا ختم ہونے کی افواہ

لوگوں میں ایک خبر گردش کررہی ہے کہ: "جب ثریا ستارہ طلوع ہوتا ہے تو زمین پر وبائی امراض ختم ہوجاتے ہیں اور علم فلکیات کے حساب سے ثریا ستارہ 12 مئی کو طلوع ہونے والا ہے اس لئےکورونا وائرس بھی ختم ہوجائے گا"۔ کئی دنوں سے یہ خبر سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی […]

قلم قرطاس
1,86519 اپریل، 2020

کیا توہم پرستی ہماری زندگی کا حصّہ ہے؟

توہم پرستی اس دنیائے آب و گِل میں تبھی سے پائی جاتی ہے جب سے یہ دنیا بنائی گئی اور توہم پرستی ہر دور میں اپنے چولے بھی بدلتی رہی۔ ابتدائی ادوار میں ہر طرح کے مافوق الفطری عناصر کے لیے مختلف اور الگ الگ توہمات رائج تھیں، لیکن موجودہ دور میں "ننگا بابا" سے […]

قلم قرطاس
1,6587 اپریل، 2020

قبر رسول کے پاس استغفار کی شرعی حیثیت

کتاب وسنت کے بے شمار دلائل کی بنا پر اہل سنت والجماعت کا یہ عقیدہ ہے کہ اللہ تعالی نے آدم علیہ السلام کومٹی سے پیدا کیا ہے۔ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم آدم کی اولاد میں سے ہیں، بلکہ آپ سید ولدآدم ہیں۔ اللہ تعالی نے آپ کو آخری نبی بناکر اس دنیا […]

قلم قرطاس
1,4034 اپریل، 2020

صحابہ ہمارا عقیدہ

انبیاء کرام کے بعد سب سے برگزیدہ جماعت صحابہ کی جماعت ہے۔ یہ اپنے اقوال و اعمال سے دین کو ہم تک پہنچانے والے ہیں یہ اللہ کا انتخاب اور آفتاب رسالت کی کرنیں ہیں۔ جو چیز جنت میں جانے کے بعد سب سے بڑے انعام کے طور پر اہل جنت کو ملے گی وہ […]

قلم قرطاس
1,31228 نومبر، 2019

کرامات اولیاء

سلف صالحین اہل السنة والجماعۃ کے نزدیک عقائد کے بنیادی اصولوں میں سے ایک اصل اولیاءاللہ کی کرامات کی تصدیق ہے۔ اولیاءکی کرامتیں برحق ہیں، سلف صالحین، ائمہ دین اور محدثین نے کبھی بھی ان کا انکار نہیں کیا، البتہ کرامت کا اعتبار معیار ولایت پر مبنی ہے اور معیار ولایت اللہ کی کتاب اور […]

قلم قرطاس
1,87327 نومبر، 2019

اللہ تعالی کی صفت فوقیت اور اس سلسلہ میں شارح عقیدۂ طحاویہ...

اللہ تعالی کی صفت فوقیت اور اس سلسلہ میں شارح عقیدۂ طحاویہ کے موقف کا تنسیقی وتوضیحی مطالعہ ’’العقیدۃ الطحاویۃ‘‘ عقیدہ کی بنیادی کتابوں میں سے ہے، اس کے مؤلف ابوجعفر احمد بن محمد بن سلامہ بن سلمہ بن عبدالملک الازدی الحجری المصری الطحاوی (۲۳۹ ھ- ۳۲۱ھ) ہیں۔ مؤرخین اورتذکرہ نویسوں نے ان کی تالیفات […]

قلم قرطاس
1,37722 اگست، 2019

ارتداد کی لہر: اسباب و علاج

اسلام قبول کرنے کے بعد کفر کی جانب پلٹ جانے کو ارتداد کے نام سے جانا جاتا ہے۔ ارتداد کی واضح اور اجتماعی شکل نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے معا بعد بنو فزارہ، بنواسد، بنوعامر اور غطفان وغیرہ قبائلیوں کے اندر ظاہر ہوئی۔ اس کی وجہ یہ تھی کہ اہل مکہ، مدینہ […]

قلم قرطاس
2,04917 اکتوبر، 2018

توحید کے فروغ میں سعودی حکومت و سعودی علماء کا کردار/خدمات

مملکہ سعودیہ عربیہ توحید کا علمبردارملک اور خالص اسلام کا آہنی قلعہ ہے۔ توحید اور منہج کتاب وسنت اس ملک کا طرہ امتیاز ہے۔یہ مملکہ اپنے آغاز قیام سے لے کر اب تک توحید اور کتاب وسنت کے منہج پر گامزن ہے۔لہذا بت پرستانہ عقائد، غیراللہ کی عبادت اور ان کے نام پر قربانی، نذر […]

قلم قرطاس
2,16123 ستمبر، 2018

یزید کے بہانے صحابہ کرام پر طعن و تشنیع ناقابل برداشت

محرم الحرام کے اس مہینے میں سوشل میڈیا پر "اہل سنت و الجماعت" میں سے "رافضیوں" کے ہفوات بھرے مضامین کو پڑھ کر بہت افسوس ہوا کہ صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے معاملے میں یہ لوگ کس قدر بہادر اور جری واقع ہوئے ہیں، حضرت حسین رضی اللہ عنہ کی شہادت افسوسناک ہے، […]

قلم قرطاس
1,51922 ستمبر، 2018

الٰہیات کی غیر معمولی اہمیت اور ہماری جسارتیں

رب کائنات کا تعارف اور اس کی الوہیت و عبودیت، ربوبیت و خالقیت اور اسماء و صفات اور افعال کی تعریف قرآن حکیم نے نہایت سہل اور بہترین (BEST) انداز میں کی ہے جس کے افہام و تفہیم میں نہ کوئی پیچیدگی ہے اور نہ ہی کسی قسم کی موشگافی۔ جب خوارج، قدریہ، جہمیہ، معتزلہ […]

قلم قرطاس
2,05422 جولائی، 2018
عقائد و نظریات - دی فری لانسر میگزین | دی فری لانسر