آفر کی دلپذیری: دنیوی لذت یا اخروی سعادت؟
کیا آپ جانتے ہیں کہ 'آفر' کا لفظ آپ کو کیسے گمراہ کر سکتا ہے؟ دنیاوی لالچ اور شیطانی وسوسوں کے فرق کو سمجھیں اور اپنی اخروی زندگی کو محفوظ بنائیں۔
کیا آپ جانتے ہیں کہ 'آفر' کا لفظ آپ کو کیسے گمراہ کر سکتا ہے؟ دنیاوی لالچ اور شیطانی وسوسوں کے فرق کو سمجھیں اور اپنی اخروی زندگی کو محفوظ بنائیں۔
مدارسِ اسلامیہ کی اہمیت، نصابِ تعلیم میں اصلاح اور عصری چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے ایک جامع تجزیہ۔ جانئے مدارس کو جدید دور کے مطابق کیسے مستحکم بنایا جائے۔
اللہ تعالیٰ نے اس کار گاہ عالم فانی میں خوشی و غم، آرام و تکلیف، بیماری و تندرستی اور طرح طرح کی راحتوں اور مصیبتوں کو پیدا فرمایا ہے۔ انسان کو وہ کبھی نعمتیں عطا کرکے آزماتا ہے تو کبھی نعمتیں چھین کر اس کا امتحان لیتا ہے۔ انسان جہاں متنوع انعامات و […]
انسانی تہذیب کا سب سے روشن باب ہمیشہ سے مطالعۂ کتاب سے وابستہ رہا ہے۔ کتاب محض کاغذ اور سیاہی کا مجموعہ نہیں بلکہ فکر کی روشنی، دل کا سکون اور روح کا توشہ ہے۔ دنیا کے ہر بڑے انقلاب اور ہر بیداری کے پیچھے کتاب ہی کا چراغ روشن رہا ہے۔ قرآنِ حکیم نے […]
موجودہ دور کی اہم خرابیوں میں سے ایک یہ ہے کہ لوگ ایک دوسرے کی عزت و احترام کا لحاظ نہیں رکھتے۔ نہ بڑوں کے ادب ووقارکا کوئی پاس ہے نہ چھوٹوں پر شفقت و مہربانی کا خیال۔ ہر سو طوفانِ بدتمیزی بپا ہے۔ عدم برداشت، غیر سنجیدگی، جلدی بازی اور تذلیل و تحقیر کی […]
گھر کا بڑا بیٹا ایک ایسا کردار ہے جو بظاہر سب کے درمیان ہوتا ہے مگر حقیقت میں سب سے زیادہ تنہا ہوتا ہے۔ وہ بچپن ہی سے والدین کی نگاہوں میں توقعات کا ایک الگ مرکز بن جاتا ہے۔ جب چھوٹے بہن بھائی اپنی شرارتوں میں مصروف ہوتے ہیں، تب اس کے کانوں میں […]
بہار کی سرزمین ہمیشہ سے ہندوستانی سیاست کا محور رہی ہے۔ یہاں کے کھیت کھلیان ہوں یا کارواں در کارواں چلنے والی تحریکیں، ہر دور میں بہار نے ملک کے مستقبل پر اپنی گہری چھاپ چھوڑی ہے۔ ایسے میں کانگریس کے رہنما راہل گاندھی کا حالیہ بہار کا دورہ محض ایک سیاسی سفر نہیں بلکہ […]
ہر مسلمان کے لیے طلب علم کی فرضیت ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔ اس تقاضے کی تکمیل میں ہمارے رویے واقعی افراط و تفریط سے پاک نہیں ہیں۔ لیکن اس خرابی سے زیادہ ہمارے سماجی سروکار میں کرپشن ہے۔ مناسب حفاظتی انتظامات اور شرعی اطلاقات و انطباقات نہ ہونے کی وجہ سے صرف تعلیمی اداروں […]
فرد کے مقابلے میں جماعت کی بڑی اہمیت ہے۔ بسا اوقات اجتماعی طور پر وہ کام ہو سکتا ہے جس کا انفرادی طور پر تصور بھی نہیں کیا جا سکتا۔ اس لیے جماعات و جمعیات اور مراکز و تنظیمات کا قوم و ملت کی تعلیمی، اقتصادی،سماجی اور سیاسی ترقی میں ہمیشہ […]
دینی علم کی اہمیت وفضیلت ہر صاحب ایمان واسلام کے نزدیک دو دو چار کی طرح واضح اور روز روشن کی طرح عیاں ہے۔ توحید، رسالت، نماز، روزہ، زکات، حج اور معاشرت کے دیگر اسلامی آداب و احکام کا ضروری و بنیادی علم حاصل کرنا ہر مسلمان پر فرض ہے۔ ایک مسلمان کو اگر توحید […]
میں، میرے لیے، میرے پاس، یہ تین باتیں ایسی ہیں کہ اگر ان کا اطلاق اپنی جائز حدود کے اندر ہو تب تو ٹھیک ہے۔ لیکن جب ان کا استعمال اپنی حدوں سے متجاوز ہو جائے تو یہ انسان کی ہلاکت و بربادی کا سبب بن جاتے ہیں۔ یہ ان الفاظ میں سے ہیں جن […]
سامعین کے احوال و کوائف، ان کے معیار علم اور مقتضائے وقت کا پاس و لحاظ خطابت کے بنیادی آداب میں سے ہے۔ ایسا انداز تکلم اختیار کرنا جو سامعین کے دائرۂ فہم سے خارج ہو خطابت کی توہین ہے۔ مریض پیٹ درد کی شکایت کرے اور ڈاکٹر اسے آنکھ درد کی دوا دے تو […]
وطن سے جذباتی وابستگی اورمحبت والفت فطرت کا تقاضا ہے۔ جائے پیدائش سے ہر کسی کا والہانہ تعلق ہوتا ہے۔انسان تو انسان دیگر تمام مخلوقات کے طرز زندگی اور اسلوب بودوباش پر اگر آپ غور کریں گے تو آپ کو ہر مخلوق کی اپنے مقر ومسکن سے دل بستگی واضح طور پر نظر آئے گی۔پرندہ […]
اللہ تعالی نے انسان کو تمام مخلوقات میں سب سے افضل اور اشرف بنایا ہے۔اس کے بدن کی ساخت تمام مخلوقات میں سب سے خوبصورت ہے۔ اسے اللہ تعالی نے دراز قامت اور سیدھا بنایا ہے۔ اس کے اعضا وجوارح کو نہایت ہی تناسب کے ساتھ مرکب کیا ہے۔اسے دو ہاتھ، دو پیر، دو آنکھیں […]
مذہب اسلام کے تمام تر احکام وتعلیمات انسانی فطرت کے عین مطابق اور دینی و دنیاوی ہر اعتبار سے مفید ہیں۔ اس میں ہر اس چیز کی ہدایت وترغیب دی گئی ہے جس میں انسانیت کی فلاح وبہبود اور سماج ومعاشرے کے حق میں ادنی سی بھی بھلائی وبہتری موجود ہو۔ اور ہر اس چیز […]
اسلام کے پانچ بنیادی ارکان میں سے ایک اہم رکن رمضان المبارک کے مہینے میں روزہ رکھنا ہے۔ تمام مسلمانوں پر اس ماہِ مقدس کے روزے کی ادائیگی فرض ہے۔ یہ عبادت نفس کی طہارت اور تزکیہ کے لیے بہت ہی اہم ہے۔ اس کی ایک امتیازی خصوصیت یہ بھی ہے کہ ہر قوم میں […]
مذہب اسلام میں علم کی اہمیت کی سب سے بڑی اور واضح دلیل یہی ہے کہ اس کی تعلیمات وہدایات کا آغاز ہی "اقرأ" سے ہوا ہے۔ آدم علیہ السلام کی تخلیق کے بعد سب سے پہلے اللہ تعالی کی طرف سے جو چیز انھیں عطا کی گئی وہ علم ہی ہے۔ کائنات ارضی پر […]
اسلام کی تمام تر تعلیمات امن وامان، صلح وآشتی،اخوت ومحبت اور رفق ونرمی کی داعی ہیں۔اس میں تشدد اور ظلم وجور کی کوئی گنجائش نہیں۔اللہ تعالی خود رفیق ہے اور رفق ونرمی کو پسند فرماتا ہے۔نرم خوئی وخوش مزاجی گلشنِ اخلاقِ اسلامیہ کا وہ گلِ سرسبد ہے جس کی خوش بو مشام جاں کو معطر […]
تصنیف و تالیف ایک عظیم الشان، رفیع القدر اور باوقار عمل ہے۔ گنجینۂ علوم و معارف کی صیانت وحفاظت اسی کی مرہون منت ہے۔ ہر شخص کی دلی خواہش ہوتی ہے کہ اس کے اندر تحریری ملکہ پیدا ہو، اس کے لیے وہ حتی المقدور جتن بھی کرتا ہے، لیکن یہ ملکہ معدودے چند افراد […]
کتاب وسنت میں اخلاق حسنہ کی بڑی فضیلت وارد ہوئی ہے۔آپ ﷺ نے مکارم اخلاق کی تکمیل کو اپنی بعثت ونبوت کا مقصد قرار دیا ہے۔ایک با اخلاق آدمی ہی وہ حقوق وفرائض صحیح معنوں میں ادا کر سکتا ہے جو بندوں پر بندوں کی طرف سے عائد ہوتے ہیں۔اگر انسانوں میں سیرت و کردار […]
تعلیم نسواں کی اہمیت وضرورت کسی سے مخفی نہیں۔خواتین چوں کہ نصف ِمعاشرہ ہیں، اس لیے ان کی تعلیم وتربیت اتنی ہی ضروری ہے جتنی ضروری مردوں کی تعلیم وتربیت۔ بلکہ تعلیم نسواں تعلیم مرداں کے مقابلے میں اس لحاظ سے زیادہ اہمیت کی حامل ہے کہ تربیتِ اولاد میں ان کا مربیانہ کردار زیادہ […]
آج پوری امت مسلمہ نہایت ہی نا گفتہ بہ حالات سے گزر رہی ہے۔ حصن اسلام پر چہار طرف سے اعداے دین کی یلغار ہے۔ مسلمانوں کی حالت سمندروں کے جھاگ کی مانند بے وقعت اور اس خس و خاشاک کی طرح بے ثبات ہو چکی ہے جسے آب باراں کی معمولی سی روانی بہا […]
آج پوری دنیاے انسانیت امن وامان، صلح و آشتی اور سکون و اطمینان کی تلاش میں سرگرداں ہے۔ ظلم و بربریت، وحشت و دہشت اور خوف و ہراس سے پریشان انسانی سوسائٹی لفظ امن کو سننے کے لیے بے تاب ہے۔ خوف و دہشت کے انسداد اور امن وامان کے قیام کے لیے ہر مذہب […]
دوہزار نو میں جامعہ عالیہ عربیہ مئو سے فراغت کے بعد جامعۃ الامام البخاری سپتری نیپال میں تدریس کا آغاز کیا۔دو ہزار تیرہ تک وہاں تدریسی سفر جاری رہا۔ پھر اسی سال کے اخیر میں جامعۃ الہدی الاسلامیہ کولکاتا سے جڑ گیا۔ اور ہندوستان کے تعلیمی افق پر چمکتے دمکتے اس آفتاب علم و عرفان […]
سیمانچل میں ہر سال کی طرح امسال بھی جلسوں کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔یہ جلسے عام طور پرمدارس کے فقر واحتیاج کو عوام الناس کے سامنے رکھنے اور ان کی جیبوں کے بوجھ کو ہلکا کرکے ا داروں کے مالی حالات مستحکم کرنے کے لیے منعقد ہوتے ہیں۔لیکن رنگ برنگ کے دیدہ زیب اشتہارات […]
تاریخ کا مطالعہ کرنے والے پر یہ بات مخفی نہیں ہے کہ پوری دنیاے انسانیت نزول قرآن سے پہلے ضلالت وگمراہی کی عمیق کھائیوں میں ٹامک ٹوئیاں ماررہی تھی۔خصوصاً عرب معاشرہ ہر اعتبار سے ظلمت وجہالت، شرک وبت پرستی اور ظلم وجور کی اتھاہ گہرائیوں میں ڈوبا ہوا تھا۔مذہبی،معاشرتی،اخلاقی،سیاسی ہرلحاظ سےفسادزدگی وابتری کا شکار تھا۔ہر […]
مناظر طبیعت اور اشیاے خلقت کا اگر بغور مشاہدہ کیا جائے تو معلوم ہوگا کہ دنیاوی لحاظ سے اسی چیز کو استحکام وپائیداری حاصل ہے جس کی نشوو نما میں ایک معتد بہ وقت لگا ہو اور جس کے پروان چڑھنے میں صبر آزما انتظار کے مرحلے سے گزرنا پڑا ہو۔ بیل اور درخت ہی […]
چند سالوں سے رمضان المبارک کے ماہ مقدس کی آمد ورفت کے موقعے پر دو اختلافی اور ٹھیٹھ علمی وشرعی مسئلے بڑے ہی زور و شور سے معرض بیان و نگارش میں لائے جاتے ہیں۔ ایک رویت ہلال اور امت مسلمہ کے مابین اتحاد واتفاق کا مسئلہ اور دوسرا فطرانے میں نقدی کےجواز اور […]
ملک کے حالات دن بدن ناگفتہ بہ ہوتے جارہے ہیں،یہاں کا ہرذمہ دار اور باشعور باشندہ اپنے اور اپنے بچوں کے مستقبل کے تئیں فکرمندہے۔سماجی تانا بانا پورے طور پر بکھر چکا ہے۔فرقہ وارانہ ہم آہنگی کا ستیاناس ہوچکا ہے۔اقتصادی صورت حال روزبروز خستہ ہوتی جارہی ہے۔نوجوان طبقہ نان ونمک کے لیے پریشان ہے۔ملازمت کا […]
دنیا کا سب سے طاقتور ہتھیار صحافت ہے۔روے زمین پر جتنے بھی ذہنی انقلابات رونما ہوئے ہیں،سب کا مدار اسی صحافت پر ہے۔جمہوریت کی کامیابی کا راز عوام کے بیدار اور باشعور ہونے میں ہےاور عوام کی بیداری میں صحافت کا ہمیشہ سےزبردست رول رہا ہے۔ اسی لیے صحافت کو جمہوری نظام کا چوتھا […]
اس عالم آب وگل میں خیر وشر کے درمیان کشکمش ہمیشہ سے جاری رہی ہے۔بامقصد زندگی گزارنےوالے خیر اور طرق خیر کی تلاش وجستجو میں منہمک رہتے ہیں، راہ راست پر چل کر اپنے مطلوب اصلی کو پالینا ہی ان کا مطمح نظر ہوتا ہے۔جبکہ بےمقصد جینے والے بے لگام ہوتے ہیں، خواہشات نفسانی کےاشاروں […]
رمضان المبارک کا ماہ مقدس اپنی تمام تر جلوہ آرائیوں کے ساتھ ہمارے اوپر سایہ فگن ہونے والا ہے۔خوش نصیب ہیں وہ لوگ جنھیں اس ماہ مبارک کے فیوض و برکات سے اپنے دامن کو بھرنے اور اس کے تحائف و عطایا کو سمیٹنے کا زریں موقع دستیاب ہوگا۔بد بخت اور نامراد ہیں وہ لوگ […]
اخلاقیات ومعاملات میں شفافیت کے بغیر انسانی سماج کی صالحیت کا خواب شرمندۂ تعبیر نہیں ہوسکتا۔ مذہب اسلام نے انسانی معاشرے کوپر امن،صالح اور خوشگوار بنانے کے لیے جن سنہری اصول وضوابط کی رہنمائی کی ہے ان میں سےایک ایفاے عہدبھی ہے۔ کتاب وسنت میں متعدد مقامات پر وعدہ پورا کرنے کی تلقین […]
مکر کا معنی ومفہوم: علامہ سیوطی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: المكْر: ما يَقْصد فَاعله في بَاطِنه خلاف ما يَقْتَضِيه ظَاهره (معجم مقاليد العلوم في الحدود والرسوم:۲۰۷) مکر یہ ہے کہ مکر کار اپنے باطن میں اپنے ظاہر کے برخلاف قصد کرے۔ علامہ جرجانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: هو إيصال المكْروه إلى الإنسان مِن حيث لا […]
زمانہ جیسے جیسے ماڈرن بنتے جارہا ہے ویسے ویسے گدا گری کی مختلف قسمیں بھی معاشرے کے اندرترقی پذیر ہوتی جارہی ہیں۔ گدا گر تواضع کند خوے اوست کے تحت عام مشاہدہ یہ ہے کہ بھیک مانگنے والا عاجزی وخاکساری اختیار کرتا ہے، بھیک دینے والے کے سامنے لجاجت وفروتنی کا مظاہرہ کرتا ہے، […]
دعوت و تبلیغ اور اصلاح و تعمیر کے فرائض انجام دینا انبیاو رسل کے مشن کی تعمیل و تکمیل ہے۔ انبیاکے وارث ہونے کی بنا پر علماکی بہت بڑی ذمہ داری ہے کہ دعوتی مشن کو آگے بڑھائیں اورحالات وظروف کے مطابق اس کے لیےحتی المقدور نفع بخش و موثر وسائل و ذرائع اختیار کریں […]
داعی کی شخصیت کا موثر اور باوقارہونا دعوت کے مطلوبہ فوائدونتائج کی حصول یابی کے لیے نہایت ہی اہمیت کا حامل ہے۔اس کے طرز تعامل،نشست وبرخاست،رہن سہن اور طریقۂ دعوت سے پیغمبرانہ وقار کا مترشح ہونا ازبس ضروری ہے۔لیکن ایسا وقار جو پیغمبرانہ روش سے متصادم ہوبہرصورت قابل رد ہے۔وقار کا وہ خودساختہ مفہوم جس […]
دین بےزاری کا مرض روز افزوں ہوتا جارہا ہے۔ اس کے علاج وتدارک کی کوششیں بھی بظاہر بہت زیادہ کی جاتی ہیں۔ہرشخص اپنی بساط بھر سعی کرتا ہے۔لیکن ’’مرض بڑھتا گیا جوں جوں دوا کی‘‘ والا معاملہ ہے۔مثبت تاثیر پر منفی تاثیر کا غلبہ دکھائی دے رہا ہے۔مرض کے مطابق دوا تجویز نہ کی جائے […]
مذہب اسلام کے اندر تمام شعبہ ہاے زندگی سے متعلق سنہری اصول وضوابط اورفطرت کے عین مطابق قوانین وفرامین موجود ہیں۔کوئی ایسا گوشۂ حیات نہیں جس سے متعلق اسلامی تعلیمات کی جلوہ نمائی نہ ہو۔مذہب اسلام کی ہمہ گیریت پر تعجب و استہزا کا اظہار کرتے ہوئے مشرکین نے حضرت سلمان فارسی رضی اللہ عنہ […]
مادیت کے اس دور میں تقریباً ہر انسان کی یہی خواہش ہوتی ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ دولت وثروت حاصل کرے۔اس کے پاس بینک بیلنس،گاڑی اور عمدہ سے عمدہ رہائش گاہ ہو۔اس کے شبستانِ طرب میں عیش وعشرت کے سارے آلات ووسائل موجود ہوں۔اس کا ہر لمحہ ٔزندگی محرومیوں کی سوگواری اور افسردگیوں کی […]
دوہزار بیس کئی اعتبار سےحزن وغم کا سال ہے۔ کورونا کی مصیبتیں، لاک ڈاؤن کی تکلیفیں، اقتصادیات کا بحران اور جان و مال کی تباہ کاریاں ہی سال رواں کو "عام الحزن" قرار دینے کے لیے کافی تھیں، لیکن ستم بالائے ستم اور مصیبت در مصیبت یہ کہ سال رواں میں متعدد جید و […]
اللہ تعالی نے دنیا کی ترکیب میں تنوع رکھا ہے۔ اسی تنوع کا اس کے حسن وجمال اور توازن وتناسب میں اہم کردار ہے۔ اگر مخلوقات کی ترکیب وتخلیق میں بوقلمونی نہ ہوتی تو نظام کائنات کی کشتی ڈانواں ڈول ہوجاتی۔انسان ہی کی بات لے لیجیے کہ اگر سارے انسان مال ودولت، عزت وشہرت اور […]
اعمال وعبادات میں اخلاص روح کی حیثیت رکھتا ہے۔جس طرح بنا روح کے جسم کی کوئی حیثیت نہیں اسی طرح بنا اخلاص کے عمل کی کوئی قیمت نہیں۔ اعمال وعبادات میں دراصل حسن واخلاص ہی مطلوب و معتبر ہے۔ نمودونمائش کے جذبات سے پر عبادات کی کثرت محض باعث زحمت وعذاب ہے۔ جذبۂ ریاکاری کے […]
کورونا وائرس کی قہرسامانیوں سے بچنے کے لیے پوری دنیا کے لوگ ممکنہ احتیاطی تدابیر اختیار کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔ سماجی دوری بنائے رکھنے کے لیے مختلف ممالک میں لاک ڈاؤن نافذ ہے۔ لاک ڈاؤن کے ان ایام میں لوگوں کے پاس فرصت ہی فرصت ہے۔ فراغت کے ان اوقات کو لوگ اپنے اپنے […]
حالات بے حد تشویشناک و خوفناک ہیں، کورونا کی دہشت نے پوری دنیا کو اپنے زہرآلود پنجوں میں جکڑلیا ہے، اس کی تباہ کاریاں شدید سے شدیدتر ہوتی جارہی ہیں، اس کی ہلاکت خیزیاں سنگین سے سنگین تر بنتی جارہی ہیں۔ متاثرین کی اموات کا سلسلہ آئے دن بڑھتا ہی جارہا ہے، سات ارب سے […]
دینی مدارس و جامعات سے طلبہ کے تنفر کا گراف دن بدن بڑھتا جارہا ہے۔ ان کے اندر ایک طرح کی بے چینی سی در آئی ہے۔ قلق و اضطراب کی زد میں آکر وہ سوچنے پر مجبور ہیں کہ آخر ان جامعات سے فارغ ہوکر اپنی مادی ضروریات ک,ی تکمیل کیسے کریں گے۔ ارباب […]
ایک صالح معاشرہ کی تشکیل کے لیے ضروری ہے کہ افراد معاشرہ تمام طرح کی معاشرتی قباحتوں اور اخلاقی پستیوں سے اجتناب کریں، باہم عمدہ مراسم و علائق اور خوشگوار تعلقات و روابط کی استواری کے لیے ہمیشہ مستعد اور تیزگام رہیں، ایک دوسرے کے بارے میں حتی المقدور خوش گمانی کا مظاہرہ کریں، اتہامات […]