مولانا سعید الرحمن اعظمی — کچھ یادیں، کچھ ملاقاتیں
ممتاز عالم دین مولانا سعید الرحمن اعظمی کی یادگار باتیں، علمی خدمات اور ممبئی و مالیگاؤں کی ملاقاتوں کے احوال پر مبنی شیخ اسعد اعظمی ؍حفظہ اللہ کی خصوصی تحریر۔ پڑھیں مکمل مضمون۔
کل 30 نتائج برآمد ہوئے۔
ممتاز عالم دین مولانا سعید الرحمن اعظمی کی یادگار باتیں، علمی خدمات اور ممبئی و مالیگاؤں کی ملاقاتوں کے احوال پر مبنی شیخ اسعد اعظمی ؍حفظہ اللہ کی خصوصی تحریر۔ پڑھیں مکمل مضمون۔
مئو ناتھ بھنجن کے علمی و ادبی مرکز 'مکتبہ دارالسلام' کی تاریخ، ارتقاء اور اس سے وابستہ شخصیات کی یادگار داستان، ایک دلچسپ اور معلوماتی تحریر ضرور پڑھیں۔
مبصر: سہیل انجم کتاب: مولانا ابوالکلام آزاد مصنف: مولانا محمد اسحق بھٹی صفحات: 175 قیمت: 275 روپے ناشر: دانشکدہ پبلی کیشنز، مؤناتھ بھنجن، یوپی مولانا ابوالکلام آزاد کے عاشقوں، مداحوں اور عقیدت مندوں کی بہت بڑی تعداد ہے جو دنیا بھر میں پھیلی ہوئی ہے۔ ان میں ہر قسم کے لوگ شامل ہیں۔ تعلیم یافتہ […]
استاذِ جلیلِ قدر مولانا شفاء اللہ فیضی ’’ناظم صاحب‘‘ رحمہ اللہ کا انتقال ۷؍نومبر ۱۹۹۷ء کو ہوا۔ آج آپ کی وفات پر ایک لمبا عرصہ گزرچکا ہے۔ اب تک میں نے آپ کی شخصیت کو موضوع بناکر بہت کچھ لکھا، آپ کی شخصیت ہی ایسی تھی کہ آپ پر جتنا لکھا جائے، کم ہے۔ یہ […]
اسم الکتاب: اسھامات دائرۃ المعارف العثمانیۃ بحیدرآباد الھند فی نشر علوم الحدیث والمشیخات و الأثبات اسم المؤلف: راشد حسن المبارکفوری عدد الصفحات:280 الناشر: دارالمقتبس،بیروت،لبنان،2024 نوآبادیاتی ہندوستان میں مسلمانوں کے نشاطات کا ایک گوشہ اسلامی تراث کے احیا اور اشاعت سے عبارت ہے جس میں مسلم ریاستوں کے علم دوست ذمے داران کی توجہ،برطانوی استعمار
مئو ناتھ بھنجن کو شعر وشریعت کاشہر کہا جاتا ہے تو ٹھیک ہی کہا جاتا ہے، یہاں قدم قدم پر شعر وادب کے پارکھ اور فقہ و فتاوی کے ماہرین مل جاتے ہیں جو اپنے اپنے ذوق اور ظرف کے مطابق اسلامی تعلیم و ثقافت کے فروغ اور نئی نسل کی رہ نمائی میں مصروف […]
میں نے نقوی صاحب کو پہلی بار (دسمبر 2000ء) میں دیکھا تھا اور یہی ان سے پہلی ملاقات تھی جس نے مسلسل ملاقاتوں کا جواز پیدا کردیا۔ میں وقفے وقفے سے ان کے گھر جاتا تھا اور ان کی گفتگو سے لطف اندوز ہوا کرتا تھا جو بڑی فکر انگیز اور بصیرت افروز ہوا کرتی […]
رحمۃ للعالمین (عربی، تین مجلدات) مصنف: قاضی سلیمان منصور پوری مترجم: ڈاکٹر مقتدی حسن ازہری، عبدالسلام عین الحق سلفی تقدیم و تعلیق: شیخ صلاح الدین مقبول احمد صفحات مجموعی:1801 ناشر: دارالایلاف الدولیۃ، الکویت، 2024 تقریباً ایک صدی پرانی بات ہے۔ 29؍مئی کا دن تھا اور 1930 کا سال۔ جدے سے ایک بحری جہاز قافلۂ حجاج […]
کتاب:نفل نمازیں:احکام،مسائل،آداب مصنف:راشد حسن مبارک پوری ناشر: المجمع العلمی بالجامعۃ الاسلامیۃ فیض عام مئو ناتھ بھنجن(یوپی) سن اشاعت:2022 صفحات:400 قیمت:380 روپے نماز، اسلام کا دوسرا رکن ہے، اس کی اہمیت وفرضیت، احکام و آداب اور شرائط و مسائل بہت سی آیات واحادیث میں موجود ہیں، نیز نماز پڑھنے والے کے اجر و ثواب اور اس […]
ہندوستان میں مسلمانوں کی آبادی ایک سو پچاس ملین سے زیادہ ہے۔ انڈونیشیا کے بعد یہ دنیا کی دوسری سب سے بڑی مسلم آبادی ہے، جو بنگلہ دیش اور مشرق وسطی کے تمام ممالک سے زیادہ ہے، دنیا کے دس فیصد سے زیادہ مسلمان ہندوستان میں بستے ہیں اور یہاں کی کل آبادی کا14.4 فیصد […]
ہمارا آبائی مکان مالتی باغ میں تھا، باگڑ بلی مسجد کے ہم مصلی تھے، ابتداء عمر سے ہی وہیں نمازیں ادا کرتے تھے، کچھ سوجھ بوجھ ہوئی تو امام کو اچک اچک کر دیکھنے لگے۔ میں نے سب سے پہلے شیخ محمد بن عبد القیوم مدنی رحمۃ اللہ علیہ کو اپنا امام پایا، شیخ رحمہ […]
نام کتاب: رکوع کے بعد ہاتھ باندھنا:ایک علمی جائزہ مصنف: رفیع احمد بن محمد عاقل (دارالسلام،سڈنی،آسٹریلیا) ناشر: مرشد پبلی کیشن،شاہین باغ،نئی دہلی2020 ’’زیر نظر کتاب اپنے موضوع پر ایک منفرد علمی دستاویز ہے۔‘‘(ڈاکٹر عبد الرحمان الفریوائی) ’’کتاب کا اسلوب بیان خالص تحقیقی اور علمی ہے،یہ کتاب فقہی لٹریچر میں ایک بیش قیمت اضافہ ہے۔‘‘(محمد ابوالقاسم [&he
برصغیر ہندوپاک میں جماعت اہل حدیث کی صحافتی خدمات کی تاریخ کافی وسیع ہے، سلفیان ہند جہاں ایک طرف سیف وسنان کے ساتھ باطل طاقتوں سے نبرد آزما تھے، مسند تدریس پر جلوہ افروز ہوکر تعلیم وتعلم کی مجلسیں سجائے ہوئے تھے وہیں ان سب کے شانہ بشانہ ان محترم حضرات کا قلمی کارواں بھی […]
زندگی ہے اپنے قبضے میں نہ اپنے بس میں موت آدمی مجبور ہے، اور کس قدر مجبور ہے! متحدہ بہار میں تو بہت سے اہلِ قلم اور صاحبِ زبان ولسان پیدا ہوئے، اور پوری دنیا سے اپنے علم وفضل، مقام ومرتبہ اور حیثیت ووقعت کا لوہا منوایا۔ جھارکھنڈ، جب بہار سے الگ ہو کر […]
جن اساتذہ کرام، اعاظمِ رجال اور قابلِ قدر شخصیات کے سامنے زانوئے تلمذ تہہ کرکے علوم وفنون کی تحصیل کے ہمیں زریں مواقع ملے، اُن میں استاذِ محترم مولانا نعیم الدین مدنی؍ رحمہ اللہ کی ذاتِ گرامی بطورِ خاص قابلِ ذکر ہے۔ استاذِ محترم مولانا نعیم الدین سلفی مدنی بن محمد ابراہیم بن حوصل؍ رحمہ […]
نام و نسب: شہاب الدین بن عظیم اللہ بن عبداللہ بن امان اللہ والدہ ماجدہ: والدہ محترمہ کا نام عرب النساء تھا۔ نسبت: چوں کہ مولانا نے جامعہ اسلامیہ فیض عام مئو سے فراغت حاصل کی تھی، اس لیےان کی ایک نسبت فیضی بھی ہے اور دوسری نسبت مکی ہے کیوں کہ انھوں نے مہبط […]
یہ انٹرویو میرے اس مقالے کا حصہ ہے جو میں نے جامعہ رحمانیہ کاندیولی سے عالمیت کی سند کے حصول کے لیے لکھا تھا، اس وقت دس سے زائد علماء کو سوالات بھیجے تھے،سات علماء کی طرف سے جوابات موصول ہوئے تھے جن کو اس مقالے میں شامل کیا گیا تھا۔ مقالے میں جن سات […]
کسی لفظ پر حرکت لگانے کے لیے عربی میں ”ضبط“ اور ”شکل“ کا لفظ معروف ہے، حالانکہ لفظ ”اعراب“ بھی مستعمل ہے جیسا کہ امام سیوطی نے تدریب الراوی (۱/۴۹۶-۴۹۷) میں استعمال کیا ہے، لیکن اکثر وبیشتر لفظ ”اعراب“ سے ترکیب کرنے کا معنی سمجھا جاتا ہے۔ عربی بلکہ اردو میں بھی بعض کلمات ایسے […]
کورونا کی وجہ سے پورے عالم میں نظام زندگی درہم برہم ہے،کئی ممالک میں ابھی لاک ڈاؤن لگا ہوا ہے، مدارس بند ہیں،کالج یونیورسیٹیاں بھی مقفل ہیں۔بعض ممالک میں عبادت گاہیں بھی سرکاری طور پر نہیں کھلی ہیں،عالم اسلام کی مرکزی عبادت گاہیں (حرمین شریفین)بھی ایک زمانے تک عام مصلیان کے لیے بند کردی گئی […]
اللہ غریق رحمت کرے استاد گرامی قدر مفتی عبد العزیز اعظمی عمری کو-وہ اکثر کہا کرتے تھے کہ اگر کسی کو شہرت حاصل کرنی ہو تو کہیں مجمعے میں کھڑے ہوکرکسی بڑے آدمی کے خلاف یا کسی مسلمہ حقیقت کے خلاف ایسی بات کہہ دے جو غلط ہو- ساری دنیا اسی آدمی کے بارے میں […]
عید کی خوشیاں منائیں یا علمائے اسلام کے اس دارِ فانی سے جانے کا غم، ایک دوسرے کو عید کی مبارکباد پیش کریں یا ایک کے بعد ایک علمائے اسلام کے اٹھتے چلے جانے پر اپنی اور پورے عالمِ اسلام کی تعزیت کریں۔دھیرے دھیرے آفتابانِ علم و فن اور ماہتابانِ خطابت و صحافت اور ستارگان […]
امیر الملک والا جاہ نواب صدیق حسن خاں قنوجی رحمہ اللہ کا شمار ہندوستان کے ممتاز علماء میں ہوتا ہے۔ اپنی متنوع دینی خدمات اوراپنے کردار وعمل کی وجہ سے انھوں نے ہزاروں اور لاکھوں دلوں میں اپنے لیے محبوبیت پیدا کی اور بھرپور زندگی گزار کر جب اس جہان فانی سے رخصت ہوئے تو […]
الحمد لله رب العالمين و الصلاة و السلام على أشرف الأنبياء و المرسلين و من تبعهم بإحسانٍ إلى يوم الدين قربانی کا معنی: اونٹ، گائے، بیل، خصی، بکری میں جو عید الأضحی اور ایام تشریق میں بطور تقرب إلی اللہ ذبح کیا جاتا ہے اسے قربانی کہا جاتا ہے۔ (فقہ السنة ازسيد سابق:3/195) فیروز اللغات […]
علم و حکمت کا ایک سر چشمہ جو خشک ہوگیا (حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ) سن ۱۸ ھجری میں ملک شام میں طاعون پھیل گیا جو طاعون عمواس کے نام سے مشہور ہوا، یہ تاریخ اسلام کا پہلا بڑا طاعون ہونے کے ساتھ ساتھ تاریخ انسانی کی ہلاکت خیز وباؤں میں سے ایک شمار […]
پیش ہے واٹس اپ گروپ "دبستان اردو" کی سنہری روایت کی اگلی کڑی۔ اس انٹرویو میں گروپ ممبران نے جناب ابوالمیزان صاحب سے ان کی حیات، ان کے افکار وخیالات اور علم وفن کے میدان میں ان کے تجربات نیز فری لانسر کی تاریخ سے متعلق سوالات کئے ہیں۔ ابوالمیزان صاحب کا اصلی نام نصیر خان […]
قوت فکر وعمل پہلے فنا ہوتی ہے تب کسی قوم کی شوکت پہ زوال آتا ہے ایسا معلوم ہوتا ہے کہ مسلم قوم اب اپنی فکری صلاحیت کھو چکی ہے، اسے یہ معلوم نہیں کہ حالات کیا ہیں اور حالات کے تقاضے کیا ہیں، ان تقاضوں کے مطابق ہمیں کیا کرنا چاہیے اور کیا نہیں […]
کتاب: یادگار سلف مؤلف: حافظ شاہد رفیق (فاضل مدینہ یونیورسٹی) ناشر: دار ابی الطیب للنشر والتوزیع اشاعت اول: جولائی ٢٠١٩م مطبع: بیت السلام پرنٹنگ پریس صفحات: ٥٨٨ علماء کی سوانح قلمبند کرنے کا کام ہر زمانے میں ہوتا رہا، یہ ایک عادہ مستمرہ اور سنت جاریہ ہے۔ کبھی شاگرد نے […]
۲۶ فروری ۲۰۲۰ء (مطابق ۲ رجب ۱۴۴۱ ھ ) کو سعودی وقت کے مطابق تقریبا ایک بجے (بعد نماز ظہر ) جب اپنا موبائل کھولا تو پیغامات کی بھر مار تھی، ان میں ایک میسج جناب شیخ عامر ارشاد فیضی کا (ابنائے قدیم جامعہ فیض عام گروپ) کچھ یوں تھا: "السلام علیکم و رحمۃاللہ و برکاتہ، […]
موت ایک اٹل حقیقت ہے، روزانہ ہم کتنی ہی اموات کی خبریں سنتے رہتے ہیں لیکن ہمارے سخت دلوں پر کوئی خاص اثر نہیں ہوتا، پر جب ہمیں کسی عزیز وقریب اور محبوب کی وفات کی خبر پہنچتی ہے تو ہمیں جھنجھوڑ کر رکھ دیتی ہے، اور بار بار ان کا ہی چہرہ نظروں کے […]
حال ہی میں مکتبہ نعیمیہ مئو ناتھ بھنجن سے ایک مختصر کتاب "سعادۃ الدارین: ترجمہ تعلیقات سلفیہ برتفسیر جلالین" منظر عام پر آئی ہے، جس کے مترجم و محشی جناب مولانا اسعد اعظمی، استاذ جامعہ سلفیہ بنارس ہیں۔ بعض محبان علم اور شائقین کتاب اس کتاب کے مشتملات کے تعلق سے کنفیوزن کے شکار ہیں، […]