جمعہ، 23 اکتوبر، 2026
ہوم پیج

تلاش برائے: “ابوالمیزان”

کل 30 نتائج برآمد ہوئے۔

وفا

کوئی حسن ظن انتہائی خوشگوار حقیقت میں تبدیل ہوجائے تو صرف حیرت ہی نہیں ہوتی، بڑی مسرت بھی ہوتی ہے۔ وہ گھڑی بھی ایسی تھی کہ آنسو چھلک پڑے، خوشی کے آنسو۔حقیقت کے مشاہدے میں ذرا سا وقت گزرا تھا کہ اس کوالٹی کی تصدیق بھی ہوگئی جس کے بغیر کوئی تعلق نہیں سنبھلتا۔ پیچھے […]

منظر نما
1,51826 جنوری، 2025

آبشار خیال

شعبان بیدار کے تقریباً ستر مضامین کا مجموعہ "آبشار خیال" ابوالمیزان نے مرتب کیا ہے۔ مرشد پبلیکیشن، نئی دہلی سے ٢٠٢٣ میں شائع ہونے والی یہ کتاب تین سو چھتیس صفحات پر مشتمل ہے۔ سرورق دیدہ زیب، کاغذ معیاری اور جلد بندی مضبوط ہے۔ شعبان بیدار کے تعارف میں شیخ سرفراز فیضی حفظہ اللہ نے […]

قلم قرطاس
1,70119 جنوری، 2025

مجرمانہ خاموشی

آگ لگی ہو تو جس کے ہاتھ میں جو آتا ہے وہی دے مارتا ہے۔ آگ صرف پانی سے نہیں بجھائی جاتی، جن چیزوں کو آگ جلا دیتی ہے وہ بھی بسااوقات آگ کو بجھانے میں کام آتی ہیں جیسے کپڑے اور لکڑی وغیرہ۔ کہیں آگ لگی ہو اور کوئی صحت مند آدمی خاموش کھڑا […]

منظر نما
1,66619 اکتوبر، 2024

سفر

زندگی کیا ہے اک سفر کے سوا۔ سفر جسمانی ہو یا روحانی، ایفیکٹ اور امپیکٹ میں صرف انگیجمنٹ کے لیول کا فرق ہوتا ہے۔ یاسیت اور قنوطیت ہنر مند، مال دار اور وجیہ کے بھی شب و روز کا عنوان ہوسکتے ہیں، اس سے بچنے کا ایک ہی راستہ ہے، سلیبریشن۔ مگر وہ حقوق اللہ […]

منظر نما
1,82610 اکتوبر، 2024

املی کا چوتھا پیڑ

میرے گاؤں میں املی کے تین پیڑ تھے۔ گزرے ہوئے پل کسی خاص وجہ سے تھوڑے سے یاد رہتے ہیں اور اکثر ایسے ہوجاتے ہیں جیسے اونگھ یا نیند میں گزار دیے گئے ہوں۔ کمپیوٹر کے ریسائکل بن کا بھی یہی حال ہوتا ہے۔ چھوٹی چھوٹی فائلیں ری اسٹور کرنے کے قابل ہوتی ہیں اور […]

منظر نما
1,36922 ستمبر، 2024

جمعرات سے جمعرات تک

2/نومبر 2023 کو جمعرات تھی، آج بھی جمعرات ہے۔ آج 5/ستمبر 2024 ہے۔ پچھلے مہینے کی پہلی جمعرات کو سیفی ہاسپٹل میں وہیل چیئر سے کھڑا ہونا تھا تو مجھ سے دونوں بازو پکڑ کر اٹھانے کو کہا۔ وجہ یہ بتائی کہ اپنی طاقت لگاکر کھڑے ہونے میں سانس اکھڑنے لگتی ہے اور بہت وقت […]

منظر نما
1,3237 ستمبر، 2024

خود بدلنے کے لیے

انسان‌ کو یہ شعور آتے آتے کئی سال لگ جاتے ہیں کہ جہاں اس کا جنم ہوا وہ گاؤں یا شہر جغرافیائی اعتبار سے کس حیثیت کا مالک ہے، اس کے والدین کیسے ہیں، اس کا گھر کیسا ہے، اس کے عزیز، رشتے دار، دوست اور پڑوسی کیسے کیسے ہیں۔ ہوا، پانی، مٹی، موسم، غذا، […]

منظر نما
1,32118 جون، 2024

میرا نام عمر ہے

بدن میں کہیں چوٹ لگے اور خون نکل جائے تو درد جلدی چلا جاتا ہے۔ ریکوری بھی تیز ہوتی ہے اگرچہ کٹنے کا نشان دیر تک رہتا ہے۔ چوٹ لگنے پر خون نہ نکلے تو متاثرہ خون پہلے جمع ہوکر لوتھڑا بنتا ہے، پھر دھیرے دھیرے کالا پڑ جاتا ہے اور ایک دن جسم سے […]

منظر نما
2,07016 مئی، 2024

آبشار خیال: متنوع مضامین کا حسین انتخاب

کتاب: آبشار خیال(مجموعۂ مقالات شعبان بیدار) مرتب: ابوالمیزان صفحات: 336 قیمت: 550 سن اشاعت: 2023 ناشر: مرشد پبلی کیشن،شاہین باغ،نئی دہلی ’آبشار خیال‘شعبان بیدار کے متنوع مضامین کا مجموعہ ہے اوریہ تنوع موضوعات تک محدود نہیں ہے بلکہ مضامین کے حجم میں بھی نظرآتا ہے۔ مضامین کازیادہ تر حصہ تخلیقی ہے لیکن عربی اور […]

پس نوشت
1,50710 دسمبر، 2023

جوتے چپل

نیا ہو یا پرانا، چاہے پورا کمرہ بھر جائے یا پھر پورا گھر، مجھے یہ بالکل بھی پسند نہیں ہے کہ جوتے چپل ایک دوسرے کے اوپر رکھے جائیں۔ یہ سبب بھی نہیں ہے کہ مسلسل دبے رہنے کی وجہ سے ٹیڑھے ہوجاتے ہیں۔ آدمی اوپر سے جیسا دکھائی دیتا ہے اندر سے بھی بالکل […]

منظر نما
1,6598 ستمبر، 2023

’’آبشار خیال‘‘ کی پاکیزہ پھوار سے روح سرشار ہوجاتی ہے

اگر کوئی مذہبی عالم شاعر بھی ہو ادیب بھی ہوتو ظاہر ہے وہ بہت حساس بھی ہوگااور اس کی حساسیت کاچشمہ اس کے مذہبی اخلاق واقدار کی تہوں سے ہوکر جاری ہوتا ہوگا۔ لہٰذا ایسے کسی شخص کی فکر میں’’ آب زمزم‘‘ کی پاکیزگی، خیالات میں ’’ماء طہور‘‘ کی چاشنی، زبان وقلم میں’’ آب حیات‘‘ […]

قلم قرطاس
2,01815 جولائی، 2023

سحر کا جال، آبشار خیال

بہت دنوں کی بات ہے، شباب پر بہار تھی، فضا بھی خوش گوار تھی، بھلی سی ایک شا‌م میں آج سے تقریبا دس برس قبل میں ندوۃ الطلبہ (جامعہ سلفیہ بنارس) کی لائبریری میں تھا، میں نے مجلہ دی فری لانسر ممبئی پہلی بار وہیں دیکھا، اس مجلے کا جامعہ کے طلبہ میں بہت شہرہ […]

قلم قرطاس
1,91628 مئی، 2023

گہے خنداں: نوحۂ غم اور خندۂ بہار کا حسین امتزاج

کتاب: گہے خنداں (مزاحیہ مضامین اور کہانیاں) مصنف: ایم اے فاروقی ناشر: مرشد پبلیکیشن،جامعہ نگر،نئی دہلی سن اشاعت: 2022 صفحات:208 قیمت:250 روپے ’گہے خنداں‘ بائیس (22) مزاحیہ مضامین اور اٹھائیس (28) کہانیوں پر مشتمل ہے۔ فاروقی صاحب نے ’پیش لفظ‘ میں اپنے ادبی اور تخلیقی سفر کے بارے میں کئی اہم باتوں خصوصاً اردو فکشن […]

پس نوشت
1,22714 مئی، 2023

پھٹلاسی

راستے چھوٹے بڑے ہوتے ہیں، ٹیڑھے میڑھے بھی۔ منزل متعین ہو یا نہ ہو چلنا پڑے تو راستے ہی لے جاتے ہیں۔ راستے چلنے والوں کے لیے بنے ہیں، پاؤں سے چلیں یا سواری سے راستوں کی طرح چلنے والے بھی چھوٹے بڑے ہوتے ہیں، ٹیڑھے میڑھے بھی۔ چلنا اللہ کی ایک بہت بڑی نعمت […]

منظر نما
1,68019 اپریل، 2023

کوکن اسلامک لائبریری،کھیڈ

تین دہائیاں گزر چکی ہیں۔ چوتھے دہے میں اب مرکز کی ایک شناخت نہیں ہے۔ ایک ہی شناخت ایسی ہے کہ اس کی ’تنکا تنکا آشیانہ‘حیثیت کو سمجھنے میں آسانی ہوسکتی ہے۔ مرکز کے سفر میں جو نشیب وفراز ہیں اس کی بڑی تفصیل ہے، ایک مضمون اس تفصیل کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ مقصود بھائی […]

منظر نما
1,8167 اپریل، 2023

حافظ صلاح الدین یوسف، حیات و خدمات: معاصر دینی ادب کا ایک فکر انگیز اور بصیرت افروز جائزہ

کتاب: حافظ صلاح الدین یوسف: حیات و خدمات مرتب: ابوالمیزان ناشر: صوبائی جمعیت اہل حدیث، ممبئی صفحات: 469 اشاعت اول: دسمبر 2020 اسلام، جنوبی ایشیا کا دوسرا سب سے بڑا مذہب ہے، یہاں پر مسلمانوں کی مجموعی آبادی 600 ملین سے زیادہ ہے جو اس خطے کی تقریباً ایک تہائی آبادی پر مشتمل ہے، متعدد […]

پس نوشت
1,6715 فروری، 2023

شعبۂ دعوت وتدریس کا ایک تجربہ کار اور سنجیدہ ساتھی (شیخ نیاز احمد طیب پوری کی چند یادیں)

جامعہ سلفیہ بنارس میں گزرے ہوئے طالب علمی کے ایام ہمیشہ یاد رہیں گے۔ عمر ہی کچھ ایسی تھی کہ نہ معاش کا کوئی مسئلہ تھا اور نہ خانگی الجھنیں، کلاس میں حاضری دینا، درسی اور غیر درسی مطالعات میں خود کو مصروف رکھنے کے علاوہ بعض ساتھیوں کا تیسرا کام عصر کے بعد شہر […]

قلم قرطاس
1,25416 دسمبر، 2022

خان

خطاط کو کشش کا چاہے جتنا چسکا ہو 'خان' لکھے گا تو الف کو اتنا ہی کھینچے گا کہ شوشہ نہ لگے، خ کو ٹانگے رکھنا الف کا کام ہے، خ کے اوپر نقطے کی بندیا بھی الف کے سر سے نیچے رہتی ہے۔ خان تو بہت ہیں مگر یہ لفظ جتنا مسیح الدین چاچا […]

منظر نما
1,63511 اپریل، 2022

امرود کا پیڑ

دن کے جس لمحے سے زوال آفتاب شروع ہوتا ہے وہ طلوع آفتاب اور غروب آفتاب کے بیچوں بیچ کا ایک لمحہ ہے۔ یعنی سورج کو اگنے اور پورا ہونے میں آدھا دن لگ جاتا ہے تو باقی آدھا دن میں وہ ڈھلتے ڈھلتے ڈھلتا ہے۔ یہی معاملہ افراد و اقوام کے عروج و زوال […]

منظر نما
1,58019 مئی، 2021

بدعت کی آیرنی

کھانے پینے اور پہننے سے زیادہ اہتمام اللہ رب العالمین کی عبادت اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت میں ہونی چاہیے۔ عبادت کا نمونہ ہمارے نبی کی زندگی اور اطاعت کا صحابہ کرام کی زندگی میں موجود ہے۔ کھانے پینے اور پہننے پر عبادت و اطاعت کو ترجیح دینے کا رویہ تمام نبیوں […]

منظر نما
1,5407 مئی، 2021

ایک سال کا سوال

ایک سوال جو ہمیشہ بہت پریشان کرتا تھا وہ یہ کہ لوگ اسپتالوں میں جاکر ہی کیوں مرتے ہیں؟ یہ وبا جان لیوا ہے تو اس کا اثر اسپتالوں کے علاوہ دوسری جگہوں پر کیوں نہیں دکھائی دیتا؟ ابھی پچیس مارچ ٢٠٢١ کو میرے بدن میں درد ہوا تو دو ہزار پندرہ سے پچھلی تین […]

منظر نما
1,6591 مئی، 2021

مرنے والوں کی تیسری قسم: کون خوش نہیں ہوگا؟

پہلی قسم والے مرتے ہیں تو کیا اپنے کیا غیر سب کو بہت دکھ ہوتا ہے اور دوسری قسم والوں کی موت کی خبر سے کسی کو کچھ فرق نہیں پڑتا۔ امام احمد بن حنبل سے کہا گیا: ابن ابی دؤاد کے سپورٹروں پر جو گزر رہی ہے آدمی اس سے خوش ہوتا ہے، تو […]

منظر نما
1,41530 اپریل، 2021

کورونا کی کورونولوجی

بدعقیدگی مسلمانوں میں ہی ہے تو اکثریتی طبقے سے کسی اور توقع کا کیا معنی ہے۔ ان کا تو کام ہی بھکتی سے شروع ہوکر اندھ وشواس پر ختم ہوجاتا ہے۔ یکم دسمبر۲۰۱۹ کو ووہان چین میں پیدا ہونے والے کورونا وائرس کو ۱۱؍فروری۲۰۲۰ کو کووڈ-۱۹ نام‌ دے دیا گیا۔ اب تک دنیا بھر میں […]

منظر نما
1,90629 اپریل، 2021

مولانا اقبال جامعی: اللھم اغفرلہ وارحمہ

کل ۲۶؍ اپریل۲۰۲۱ کے صرف پندرہ منٹ باقی تھے، فری لانسر پر ایک چھوٹا سا مضمون پڑھ کر اپلوڈ کرنا تھا۔ جیسے ہی فارغ ہوا اور لنک شیئر کرنے کے لیے موبائل فون ہاتھ میں لیا تو سب سے پہلے حافظ عبدالحسیب عمری مدنی صاحب کے ایک میسج پر نظر پڑی۔ فوری طور پر لگا […]

منظر نما
1,47027 اپریل، 2021

خان صاحب

اکیس فروری۲۰۱۹ کو شام تین بجے مولانا وحید الدین خان صاحب سے پہلی اور آخری ملاقات نظام الدین میں واقع ان کی رہائش گاہ پر ہوئی تھی۔ انتظار کا وقفہ ذرا سا تھا، پتہ بھی نہیں چلا کہ انتظار گاہ میں کتابیں ہی کتابیں تھیں۔ مطالعہ جب پیام تعلیم، گل بوٹے، نور، بتول اور امنگ […]

منظر نما
1,64123 اپریل، 2021

مولانا خالد حنیف صدیقی تک: یہ سلسلہ غموں کا

پچھلے سال چھبیس جولائی کو جب پہلی بار ’حافظ صلاح الدین یوسف: حیات و خدمات‘ کے لیے مضمون لکھنے کی درخواست مولانا رفیق احمد رئیس سلفی صاحب کو بھیجی تھی تو انھوں نے کچھ نئے موضوعات کے علاوہ دو مشورے بھی دیے تھے۔ دوسرا مشورہ یہ تھا کہ ’’جن حضرات نے حافظ صلاح الدین یوسف […]

منظر نما
1,86520 اپریل، 2021

خلافت و ملوکیت سے خلافت و ملوکیت کی تاریخی اورشرعی حیثیت تک: برصغیرکی اسلامی سیاست کا مطالعہ

تقریبا تین صدیوں سے اسلامی فکر کا سیاسی نظام بڑے اضمحلال کا شکار ہے۔ گر چہ اسلام کے سیاسی نظام کا خاتمہ ہوئے دوصدیاں ہی گذریں ہیں مگر ان دوصدیوں سے پیوستہ صدی میں مسلم دنیا کا اضطراب نہ صر ف یہ کہ مسلمانوں کے لیے ایک حادثہ سے کم نہیں بلکہ غیر مسلم عوام […]

قلم قرطاس
1,33111 اپریل، 2021
دی فری لانسر | The Freelancer Urdu Magazine Mumbai