شِئْتُمْ أَمْ أَبَیْتُمْ
اخوان المسلمون کی حقیقت، ان کے بیرونی روابط اور خوارج سے مشابہت پر مبنی ایک علمی اور تاریخی تجزیہ۔
کل 30 نتائج برآمد ہوئے۔
اخوان المسلمون کی حقیقت، ان کے بیرونی روابط اور خوارج سے مشابہت پر مبنی ایک علمی اور تاریخی تجزیہ۔
بیماریاں جسمانی ہوں یا روحانی، دل و دماغ کو متاثر کیے بنا نہیں رہتیں۔ فکر وعمل میں تاثیر دکھائی دیتی ہے۔ جسمانی امراض کے اثرات تو ظاہر ہی ہوتے ہیں، مرض روح کو لگے تو عادات واطوار بھی مریضانہ ہوجاتے ہیں۔ عبادات بھی اعتدال سے اس قدر بڑھ جاتی ہیں کہ لوگ دھوکہ کھاجائیں، حالانکہ اعضاء وجوارح رکوع وسجود کے روحانی فوائد سے محروم رہ جاتے ہیں۔ قرآن کی ت
انسانی تہذیب کا سب سے روشن باب ہمیشہ سے مطالعۂ کتاب سے وابستہ رہا ہے۔ کتاب محض کاغذ اور سیاہی کا مجموعہ نہیں بلکہ فکر کی روشنی، دل کا سکون اور روح کا توشہ ہے۔ دنیا کے ہر بڑے انقلاب اور ہر بیداری کے پیچھے کتاب ہی کا چراغ روشن رہا ہے۔ قرآنِ حکیم نے […]
مولانا عبد الرؤف خاں ندوی سے شرف ملاقات استاد ذوق کا ایک خوبصورت شعر ہے: اے ذوق کسی ہمدمِ دیرینہ کا ملنا بہتر ہے ملاقاتِ مسیحا و خضر سے جماعت اہل حدیث ہند کے معروف عالم دین، مصنف، محقق، صحافی اور معرکۃ الآرا کتابی سلسلے ’’کاروان سلف‘‘ کے مصنف و مرتب فضیلۃ الشیخ مولانا عبدالرؤف […]
ڈاکٹر عبد الصبور ابو بکر سلفی مدنی اس وقت مرکزی دار العلوم جامعہ سلفیہ بنارس کے شیخ الجامعہ کے عہدہ پر فائز ہیں۔ بجا طور پر ہمارے محترم اس منصب جلیلہ کے اہل ہیں۔اللہ تعالی نے ڈاکٹر عبد الصبور کو گہرے علم ومعرفت کے ساتھ عمدہ ذوق عبادت سے بھی نوازا ہے۔ آپ کا شمار […]
عصر حاضر کی سیاست کو سمجھنا بہت آسان نہیں ہے۔ اپنی عوام کو خوش کرنے اور اس کی نظروں میں خود کو اہل ثابت کرنے کے لیے حکم راں طبقہ کے لیے معصوموں کی جانوں سے کھیلنا اور بستیوں کو اجاڑدینابائیں ہاتھ کا کھیل بن چکا ہے۔ حکم رانوں کی لڑکھڑاتی ہوئی کرسی کے پائے […]
چند دن قبل سوشل میڈیا پر ایک تحریر وائرل ہوئی جس کا عنوان تھا(سلفی تحریک کو عالمی سطح پر درپیش فکر اور شناخت کا شدید بحران) جس میں کاتب أبوالأعلی سبحانی صاحب نے سلفی دعوت کے ساتھ ظلم وناانصافی کی حدیں پارکردی ہیں۔ تحریر پڑھ کر پہلا تأثرتو یہی ابھرا کہ چھوٹا منہ بڑی بات […]
مرشد پبلیکیشن، نئی دہلی کے پروپرائٹر عزیزم مولانا عبد القدیر اکثر و بیشتر کسی نہ کسی کتاب کا اور بالخصوص نئی کتاب کا اشتہار یا اعلان سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتے رہتے ہیں۔ گزشتہ دنوں ان کی ایک پوسٹ سے ایک نئی کتاب ’’ساکنانِ قریۂ جاں‘‘ کا علم ہوا۔ تین وجوہات سے اس کتاب کو […]
ایک آدمی جو کم علمی اور احساس کمتری کی وجہ سے اپنی ذاتی زندگی کے معاملات و مسائل میں اپنے نجی موقف کو دل میں دبا کر جیتا ہے وہ اجتماعی بے توجہی کا ایسا مارا ہوتا ہے کہ ہر سماجی ناہمواری پر لفظوں سے پتھراؤ کرتا ہے۔ منکر پر نکیر کی ہر سچویشن میں […]
دین کی سمجھ نہ ہو تو دنیا میں بندہ اندھوں سے بھی گیا گزرا ہے۔ آنکھوں سے جسے دکھائی نہیں دیتا وہ اپنے کان، ناک، ہاتھ اور پاؤں کی مدد سے کئی فائدے حاصل کرسکتا ہے اور متعدد نقصانات سے بچ سکتا ہے۔ فقہ فی الدین سے عاری انسان اپنی کھلی آنکھوں سے دنیا کے […]
میں نے نقوی صاحب کو پہلی بار (دسمبر 2000ء) میں دیکھا تھا اور یہی ان سے پہلی ملاقات تھی جس نے مسلسل ملاقاتوں کا جواز پیدا کردیا۔ میں وقفے وقفے سے ان کے گھر جاتا تھا اور ان کی گفتگو سے لطف اندوز ہوا کرتا تھا جو بڑی فکر انگیز اور بصیرت افروز ہوا کرتی […]
آگ گرمی دیتی ہے اور جلاکر راکھ بھی کردیتی ہے۔ ہوا سفوکیشن سے بچاتی ہے اور توڑ مروڑ کر بھی رکھ دیتی ہے۔ پانی زندگی دیتا ہے اور ڈبوکر مار بھی ڈالتا ہے۔ انسان بھی اللہ کی ان تینوں سہولتوں کا اپنی سمجھ اور ضرورت کے حساب سے غلط اور صحیح دونوں استعمال کرسکتا ہے۔ […]
دنیا میں اکثر کام اکثریت ایک ہی طرز پر کرتی ہے۔ عوام و خواص دونوں اسی اکثریت کا حصہ ہیں۔ خواص میں جو اہل علم ہوتے ہیں وہ بھی اس سے مستثنیٰ نہیں ہیں۔ تقریر ہو یا تحریر، ایک ہی طرح کی سرگرمیوں سے دنیا پاٹ دیتے ہیں۔ اکثریت بے راہ روی کی عادی ہوتی […]
کتاب: آبشار خیال(مجموعۂ مقالات شعبان بیدار) مرتب: ابوالمیزان صفحات: 336 قیمت: 550 سن اشاعت: 2023 ناشر: مرشد پبلی کیشن،شاہین باغ،نئی دہلی ’آبشار خیال‘شعبان بیدار کے متنوع مضامین کا مجموعہ ہے اوریہ تنوع موضوعات تک محدود نہیں ہے بلکہ مضامین کے حجم میں بھی نظرآتا ہے۔ مضامین کازیادہ تر حصہ تخلیقی ہے لیکن عربی اور […]
عبداللہ المدیفر سعودی عرب کے ایک جواں سال جرنلسٹ ہیں، وہ ٹی وی اینکر اور پریزنٹر کے طور پر بڑی اچھی شناخت رکھتے ہیں، روتانا خلیجیة نامی چینل پر "الليوان" "في الصميم" اور "في الصورة" جیسے پروگراموں کے حوالے سے خصوصی شہرت کے حامل ہیں۔ انھوں نے سعودی عرب میں مختلف حوالوں سے شہرت رکھنے […]
زوال علم و ہنر مرگ ناگہاں اس کی: پیدائش 1957 وفات، 15 اکتوبر 2022 ء ہر سینہ نشیمن نہیں جبریل امیں کا ہر فکر نہیں طائر فردوس کا صیاد (اقبال) آج سے تقریباً چوالیس (44) سال قبل کی بات ہے جب میں جامعہ محمدیہ نصرۃ الاسلام شنکر نگر سے جماعت رابعہ پڑھ کر فارغ ہوا […]
بیت اللہ کے طواف سے فارغ ہوئے تھے کہ مکہ کی وادیوں میں اذان کے مقدس کلمات گونجنے لگے اور ساتھ ہی لوگ بڑی تعداد میں حرم کے اندر داخل ہونے لگے، جب تلک ہم دو رکعت ادا کرتے اور صفا مروہ کے چکر کاٹتے مجسمہ معصیت بارگاہ الہٰی میں سربسجود اسلامی مساوات کا درس […]
برصغیر ہندوپاک میں جماعت اہل حدیث کی صحافتی خدمات کی تاریخ کافی وسیع ہے، سلفیان ہند جہاں ایک طرف سیف وسنان کے ساتھ باطل طاقتوں سے نبرد آزما تھے، مسند تدریس پر جلوہ افروز ہوکر تعلیم وتعلم کی مجلسیں سجائے ہوئے تھے وہیں ان سب کے شانہ بشانہ ان محترم حضرات کا قلمی کارواں بھی […]
آج بروز منگل 24 مئی 2022 دوپہر سے واٹس اپ پر استاذ محترم مولانا حفیظ الرحمن اعظمی عمری مدنی رحمہ اللہ کی وفات کی خبر سن کر دل دکھی ہوگیا، جامعہ دارالسلام عمرآباد کے تعلیمی ایام کی یادیں دل ودماغ پر چھانے لگیں۔ 1-شرفِ تلمذ: استاذ محترم نہ صرف میرے بلکہ میرے والد مولانا محمد […]
درس دیتے ہیں بخاری کا حبیبِ نکتہ داں ابرِ نیساں کی طرح برسا رہے ہیں موتیاں فتح وتحفہ عون ومرعاۃ آپ کی ہیں حرزِ جاں پھر نہ کیوں یہ حرفِ زر سے لکھی جائے داستاں اس عالم آب و گل میں روزانہ ہزارہا انسان جنم لیتے ہیں، لیکن ایسی ہستیاں بہت کم جلوہ گر ہوتی […]
جن اساتذہ کرام، اعاظمِ رجال اور قابلِ قدر شخصیات کے سامنے زانوئے تلمذ تہہ کرکے علوم وفنون کی تحصیل کے ہمیں زریں مواقع ملے، اُن میں استاذِ محترم مولانا نعیم الدین مدنی؍ رحمہ اللہ کی ذاتِ گرامی بطورِ خاص قابلِ ذکر ہے۔ استاذِ محترم مولانا نعیم الدین سلفی مدنی بن محمد ابراہیم بن حوصل؍ رحمہ […]
آج جب ”منہج سلف“ کی بات کی جاتی ہے تو بعض حضرات بڑی خوبصورتی سے یہ مغالطہ دینے کی کوشش کرتے ہیں کہ ہمارے بر صغیر کے اکابر علماے اہل حدیث کے یہاں بھی تصوف اور اسما وصفات وغیرہ کے ابواب میں خلل موجود ہے، تو ان کے منہج پر بھی اعتراض کریں۔ سب سے […]
لڑکپن میں جو سبق آموز کہانیاں پڑھی تھیں ان میں سے ایک کہانی دُم کٹی لومڑی کی بھی تھی۔ کہانی کچھ اس طرح تھی کہ: جنگل میں ایک شکاری لومڑی کے پیچھے لگ گیا، اس سے جان بچا کر بھاگتے ہوئے لومڑی کی دُم ایک کانٹے دار جھاڑی میں الجھ گئی، جان بچانے کی خاطر […]
اسلام اور مسلمانوں کے خلاف فکری جنگ اور نظریاتی یلغار کا سلسلہ اسی وقت سے چلا آرہا ہے جب سے اللہ رب ذوالجلال نے انسانیت کی رشد و ہدایت کی خاطر پیغمبر آخرالزماں جناب محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دین اسلام کے ساتھ اس دنیا میں مبعوث فرمایا ہے، البتہ آج میڈیا […]
مذہبی، مالی و ثقافتی بالادستی اور قیادت کے شوق نے اقوام عالم کو ایک دوسرے سے بر سرپیکار رکھا ہے، اپنے اپنے مقاصد کے حصول کے لیے ہاتھ، ہتھیار، زبان و قلم اور دوسرے مختلف قسم کے اثر انداز وسائل کو زیر استعمال لایا گیا ہے، انھی وسائل میں سے ایک اہم وسیلہ ’فکری جنگ‘ […]
قرآن کریم کی نشر واشاعت کا سب سے بڑا مرکزاسی بستی میں قائم ہے جہاں پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر دس سالوں تک قرآن کریم کا نزول ہوتا رہا اور جہاں آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہر رمضان میں جبریل امین کے ساتھ قرآن کریم کا دور کیا کرتے تھے، عقیدت کی وہ […]
تقریبا تین صدیوں سے اسلامی فکر کا سیاسی نظام بڑے اضمحلال کا شکار ہے۔ گر چہ اسلام کے سیاسی نظام کا خاتمہ ہوئے دوصدیاں ہی گذریں ہیں مگر ان دوصدیوں سے پیوستہ صدی میں مسلم دنیا کا اضطراب نہ صر ف یہ کہ مسلمانوں کے لیے ایک حادثہ سے کم نہیں بلکہ غیر مسلم عوام […]
پہاڑوں اورغاروں میں پتھرکے ٹکڑوں اورسنگ ریزوں کی تعدادبے شمارہوتی ہے،لیکن انھی میں سے کوئی سنگ ریزہ لعل ویاقوت بن کر نکل آتاہے۔سمندرمیں بارش کے بے شمارقطرے ہرسال گرتے ہیں،لیکن انھی میں چندقطرے وہ بھی ہوتے ہیں، جوآغوش صدف میں پل کر موتی بن کر نکلتے ہیں۔دکتور محفوظ الرحمن بن زین اللہ سلفیؔ رحمہ اللہ […]
ربانی علماء کی مسلسل موت کو دیکھ کر ایسا محسوس ہورہا ہے کہ قیامت بالکل قریب ہے۔ ابھی چند روز قبل ڈاکٹر آر کے نور محمد عمری مدنی رحمہ اللہ کا انتقال ہوا۔ ابھی ان کی رحلت کا غم ہلکا بھی نہ ہوسکا کہ یہ خبر موصول ہوئی کہ ہندوستان کے مایہ ناز عالم دین،کہنہ […]
برادرم ابوالمیزان کی طرف سے ہدیہ کی گئی کتاب ’حافظ صلاح الدین یوسفؒ:حیات و خدمات‘ (ناشر صوبائی جمعیت اہل حدیث ممبئی ) کا مطالعہ کرتے ہوئے خیال آیاکیوں نہ اس میں موجود حافظ صاحب کے حالات زندگی کو سن عیسوی کے حساب سے ایک مضمون میں جمع کردیا جائے تاکہ قارئین ان کے مختصر حالات […]