مقلد بنام غیر مقلد: بڑا گمراہ کون؟
مقلد اور غیر مقلد کی اصطلاح کا پس منظر کیا ہے؟ کیا سلفیت ان دونوں انتہاؤں کے درمیان اعتدال کا راستہ ہے؟ جانئے منہجِ سلف اور فہمِ صحابہ کی اہمیت اس تحریر میں۔
کل 30 نتائج برآمد ہوئے۔
مقلد اور غیر مقلد کی اصطلاح کا پس منظر کیا ہے؟ کیا سلفیت ان دونوں انتہاؤں کے درمیان اعتدال کا راستہ ہے؟ جانئے منہجِ سلف اور فہمِ صحابہ کی اہمیت اس تحریر میں۔
جانئے رمضان المبارک کی طاق راتوں اور لیلۃ القدر میں درس، تقریر اور قیامِ اللیل کا مسنون طریقہ، احادیث کی روشنی میں ایک مفصل اور تحقیقی تحریر۔
اللہ رب العالمین نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو لوگوں کے مابین معلم بنا کر بھیجا، آپ نے تئیس سال کی ایک لمبی مدت تک لوگوں کو دینِ اسلام کی تعلیم دی اور انھیں بار بار یہ احساس دلایا کہ ان کے پاس اللہ کی عطا کردہ نعمتوں میں سے سب سے عظیم نعمت […]
اسلام میں شہادتین کے اقرار کے بعد سب سے زیادہ اہمیت نماز کی ہے۔ اسلام میں یہ تصور نہیں کہ کوئی مسلمان بے نمازی ہو سکتا ہے، حتی کہ منافقین بھی نماز ادا کرتے تھے تاکہ مسلمانوں کی لسٹ میں نام باقی رہے، اور کسی کو ان کے منافق ہونے کا شبہہ نہ ہو۔ قرون […]
سنت سے انحراف کی تاریخ بڑی قدیم ہے۔ جتنے بھی گمراہ فرقے پیدا ہوئے ان میں ایک مشترک چیز یہ پائی جاتی ہے کہ وہ سنت سے دور ہیں۔عقلی قیاس آرائیاں، منطق وفلسفہ اور جدت پسندی کے چکر میں سنت کا کلی یا جزوی انکار ان کی علامت بن گئی ہے۔ بعض نے جہاں کلی […]
وسطیت اور اعتدال دور حاضر میں استعمال کی جانے والی سب سے خوبصورت اور پرکشش اصطلاح ہونے کے ساتھ ساتھ سب سے مظلوم اصطلاح ہے۔ اس کی مظلومیت کا یہ حال ہے کہ اسے کفار ومشرکین اور یہود ونصاری کے ساتھ ساتھ منحرف افکار کے حاملین اپنے مذموم مقاصد کے لیے خوب استعمال کرتے ہیں۔ […]
انسان چاہے کسی بھی مذہب کا پیروکار ہو، حتی کہ ملحد اور لبرل ہی کیوں نہ ہو اسے نکاح کی ضرورت ہے۔ یہ انسان کی فطری ضرورت ہے، اور ہر مذہب و معاشرے میں اس کے کچھ طور طریقے ہیں، رسم ورواج ہیں، قواعد وضوابط ہیں، جن کی روشنی میں ہونے والی شادی کو سماج […]
کسی بھی حدیث کی قبولیت کے لیے محدثین کرام نے درج ذیل چھ شرطیں رکھی ہیں: ۱۔روات عادل ہوں۔ ۲۔ضابط ہوں (یعنی غلطیوں اور بہ کثرت غفلت سے پاک ہوں)۔ ۳۔سند متصل ہو۔ ۴۔ضعف خفیف (مثلًا سند میں خفیف یا خفی انقطاع ہو، یا کوئی راوی مستور ہو) کی صورت میں متعدد طرق سے وارد […]
مذکورہ کتاب، مؤلف اور محقق تینوں ہی اہل علم کے لیے محتاج تعارف نہیں۔ اپنے اپنے میدان میں ہمیں تینوں ہی اوج ثریا پر نظر آتے ہیں۔ ”ذمیوں کے احکام ومسائل“ پر امام ابن قیم الجوزیہ رحمہ اللہ سے پہلے اور بعد میں متعدد علما نے کتابیں تصنیف کیں، لیکن جو مقام ومرتبہ اور شرف […]
وضو کرنے کے بعد اگر کسی کے جسم سے خون نکلے تو اس سے وضو ٹوٹتا ہے یا نہیں ٹوٹتا اس بارے میں علما کے مابین اختلاف ہے۔ اسی طرح اگر نماز کی حالت میں کسی کے جسم سے خون نکلے تو اس کی نماز ہوگی یا باطل ہو جائے گی اس بارے میں بھی […]
اہل سنت والجماعت کے متعدد اصولوں میں سے ایک اہم اصول یہ ہے کہ کتاب وسنت کے نصوص کو سلف صالحین کے فہم کے مطابق سمجھا جائے، فہم سلف کو پس پشت ڈال کر ان کی من مانی تفسیر نہ کی جائے۔ کتاب وسنت کے بہت سارے نصوص ایسے ہیں جن کا مفہوم سلف صالحین […]
بر صغیر کے بہت سارے مسلمان غیر مسلموں کے ساتھ تعامل میں افراط وتفریط کے شکار ہیں۔ بعض رواداری میں اتنے آگے بڑھے ہوئے ہیں کہ ان کے مذہبی تہواروں مثلا ہولی، دیوالی، کرسمس وغیرہ پر انھیں مبارکباد دینے، بلکہ ان میں شرکت کرنے میں فخر محسوس کرتے ہیں، اور اسے اپنی روشن خیالی تصور […]
عربی زبان میں ”فرشتوں“ کے لیے ملائکہ کا لفظ مستعمل ہے، یہ مَلَک کی جمع ہے۔ ”فرشتوں پر ایمان“ ارکان ایمان کا ایک اہم اور عظیم رکن ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارکان ایمان کو بیان کرتے ہوئے فرمایا: «أَنْ تُؤْمِنَ بِاللهِ، وَمَلَائِكَتِهِ، وَكُتُبِهِ، وَرُسُلِهِ، وَالْيَوْمِ الْآخِرِ، وَتُؤْمِنَ بِالْقَدَرِ خَيْرِهِ وَشَرِّهِ»۔ […]
آج جب ”منہج سلف“ کی بات کی جاتی ہے تو بعض حضرات بڑی خوبصورتی سے یہ مغالطہ دینے کی کوشش کرتے ہیں کہ ہمارے بر صغیر کے اکابر علماے اہل حدیث کے یہاں بھی تصوف اور اسما وصفات وغیرہ کے ابواب میں خلل موجود ہے، تو ان کے منہج پر بھی اعتراض کریں۔ سب سے […]
اللہ رب العالمین کا ارشاد ہے: وَجَعَلْناكُمْ شُعُوباً وَقَبائِلَ لِتَعارَفُوا [سورۃ الحجرات:١٣] اور ہم نے تمھیں کنبے اور قبائل میں تقسیم کیا تاکہ تم ایک دوسرے کو پہچان سکو۔ کنبے، قبائل اور بُلدان کی طرف اپنے آپ کو منسوب کرنے کی تاریخ بہت پرانی ہے۔ اسلام سے پہلے بھی اہل عرب اپنے آپ کو آباء […]
بر صغیر کے اکثر طلبہ بلکہ بعض کبار مشایخ بھی عربی املا میں بعض امور کی طرف دھیان نہیں دیتے، مثلا: (۱)ہمزہ وصل اور ہمزہ قطع کے درمیان فرق نہ کرنا۔ (۲)حالت نصب میں تنوین کو الف کے اوپر لکھنا۔ مثلًا ”زيدًا“ لکھنا ہو تو تنوین دال کے اوپر نہ لکھ کر الف کے اوپر […]
حافظ ابن حجر رحمہ اللہ کی تصنیفات میں ایک اہم خوبی مجھے یہ نظر آئی کہ ضخیم سے ضخیم کتاب میں انھوں نے شروع سے لے کر آخر تک ایک ہی طریقہ اور اسلوب اختیار کیا ہے۔ ایسا نہیں کہ شروع میں بہت زیادہ کسی چیز پر زور ہو اور بعد میں وہ چیز مفقود […]
علامہ بقاعی کا پورا نام برہان الدين ابو الحسن ابراهيم بن عمر بن حسن البقاعی ہے۔ سنہ ٨٠٩ ہجری میں سوریا کے ”بقاع“ میں پیدا ہوئے۔ اور سنہ ٨٨٥ ہجری میں وفات پائی۔ آپ نے ایک زمانے تک حافظ ابن حجر رحمہ اللہ سے کسب فیض کیا، خصوصا علم حدیث کو ان سے خوب پڑھا […]
نیک اعمال سے لوگوں کو دور کرنے کے لیے شیطان مختلف حربے استعمال کرتا ہے۔ انھی میں سے ایک حربہ بندے کے دل میں ریاکاری کا خوف بھر دینا ہے۔ بعض لوگ اس شبہے کی بنا پر نیک عمل سے دور ہو جاتے ہیں کہ کہیں میں یہ عمل ریاکاری کے لیے تو نہیں کر […]
عربی تحریر: ڈاکٹر عبد الباری بن حماد انصاری حفظہ اللہ (استاد کلیۃ الحدیث الشریف، جامعہ اسلامیہ مدینہ طیبہ) اردو قالب: فاروق عبد اللہ نراین پوری مطلق تکبیر سے مراد وہ تکبیر ہے جو فرض نمازوں کے بعد پڑھنے کے ساتھ مقید نہ ہو۔ عشرۂ ذی الحجہ شروع ہو جائے تو جب چاہے یہ تکبیر پڑھ […]
دعائے قنوت صیغہ مفرد کے ساتھ معروف ومشہور ہے۔لیکن کیا یہ دعا جمع کے صیغے کے ساتھ بھی نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہے؟ واضح ہو کہ اس حدیث کے بعض طرق میں یہ دعا جمع کے صیغے کے ساتھ بھی وارد ہے۔ اگر کوئی اس حدیث کے تمام طرق کو جمع نہ […]
سند عالی کہتے ہیں جس سند میں راوی اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے درمیان واسطے کم سے کم ہوں بہ نسبت اس سند کے جس میں اسی حدیث میں راوی اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے درمیان واسطے زیادہ ہوں۔ کسی سند کا عالی اور نازل ہونا ایک نسبی چیز ہے۔ مثلا […]
بہت سارے لوگوں کے ذہن میں یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ جب فلاں حدیث ضعیف ہے تو کبار علما اس سے استدلال کیوں کرتے ہیں۔ کیا انھیں اس کے ضعف کا علم نہیں تھا؟ اس کے متعدد اسباب ہو سکتے ہیں۔ مثلا: اس ضعیف حدیث کے علاوہ مسئلہ کی اور دلیلیں موجود ہوں، اور […]
امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ ہم سب کے امام ہیں اور ہم دوسرے تمام ائمہ سلف کے ساتھ ساتھ ان کے بھی خوشہ چیں ہیں۔ فقہی میدان میں ان کی امامت مسلم ہے، لیکن روایت حدیث کے باب میں متقدمین ائمہ کرام ومحدثین عظام نے ان پر کلام کیا ہے اور ان کےقلیل الحدیث ہونے […]
امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ کی امامت اور جلالت شان متفق علیہ ہے۔ فقہ میں ان کی عظمت کو بیان کرنے کے لیے امام شافعی رحمہ اللہ کا یہ قول ہی کافی ہے: الناس عيال على أبي حنيفة في الفقه ( لوگ فقہ میں ابو حنیفہ کے محتاج ہیں) [تاریخ بغداد:۱۵/۴۷۴] حافظ ذہبی رحمہ اللہ […]
اللہ تعالی نے قرآن کی حفاظت کی ذمہ داری خود اپنے اوپر لی ہے: إِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا الذِّكْرَ وَإِنَّا لَهُ لَحَافِظُونَ [سورة الحجر: ۹] ہم نے ہی اس ذکر -قرآن- کو نازل فرمایا ہے اور ہم ہی اس کی حفاظت کرنے والے ہیں۔ جس چیز کی حفاظت اللہ تعالی کرے اس کے ضائع ہونے کے […]
گزشتہ کئی سالوں سے الحمد للہ بردرس کی نقل وحرکت قریب سے دیکھ رہا ہوں۔ ایک وہ دور بھی تھا جب میں خود ان کا بڑا مداح تھا اور ان کے خلاف ایک لفظ سننا گوارا نہیں کرتاتھا۔ بعض ساتھیوں کے ساتھ خوب بحثیں بھی ہوتی تھیں،وہ ان کے انحرافات دکھلاتے اور میں ان کے […]
”ثقہ راوی کی زیادتی“ سے مراد یہ ہے کہ ایک جماعت ایک حدیث کو ایک سند نیز ایک متن سے روایت کریں اور اس کی سند یا متن میں بعض روات کوئی ایسا اضافہ کریں جو دوسرے روات بیان نہ کرتے ہوں۔ [شرح علل الترمذي لابن رجب الحنبلی:۲/۶۳۵] اسی اضافے کو محدثین کی اصطلاح میں […]
جب کسی بردر کی علمی ومنہجی غلطیوں کی نشاندہی کرکے عوام کو ان سے آگاہ کیا جاتا ہے تو بعض حضرات ان کے دفاع میں یہ کہتے ہوئے دیکھے جاتے ہیں: کیا غلطیاں صرف بردرس سے ہوتی ہیں، علما سے نہیں ہوتیں؟ جب دونوں سے غلطیاں ہوتی ہیں تو اس بنا پرصرف بردرس سے تحذیر […]
جب دعوت بردرس کی خطرناکیوں اور سنگینیوں کے متعلق کچھ لکھا جاتا ہے تو بہت سارے خیرخواہ یہ مشورہ دیتے ہیں: چونکہ وہ میدان میں کام کر رہے ہیں اس لیے انھیں میدان سے یک دم دور نہ کرکے ساتھ لے کر کام کرنا چاہیے۔ یہ بات سننے میں چاہے جتنی اچھی کیوں نہ لگے […]