جمعہ، 23 اکتوبر، 2026
ہوم پیج

تلاش برائے: “حافظ عبدالحسیب عمری مدنی”

کل 30 نتائج برآمد ہوئے۔

دامن کو ذرا دیکھ، ذرا بندِ قبا دیکھ (أبوالأعلی سبحانی کی ایک تحریر کا مختصر جائزہ)

چند دن قبل سوشل میڈیا پر ایک تحریر وائرل ہوئی جس کا عنوان تھا(سلفی تحریک کو عالمی سطح پر درپیش فکر اور شناخت کا شدید بحران) جس میں کاتب أبوالأعلی سبحانی صاحب نے سلفی دعوت کے ساتھ ظلم وناانصافی کی حدیں پارکردی ہیں۔ تحریر پڑھ کر پہلا تأثرتو یہی ابھرا کہ چھوٹا منہ بڑی بات […]

قلم قرطاس
1,29112 دسمبر، 2024

دو روزہ سیمینار بعنوان "مصارفِ زکاة": چند گزارشات

رواں ماہ دسمبر (2024ء) کی 4 اور 5 تاریخ کو جامعہ محمدیہ منصورہ مالیگاؤں میں ایک دو روزہ سیمینار بعنوان "مصارف زکاة" منعقد ہوا جس میں راقم سطور کو بحیثیت سامع شرکت کا موقعہ ملا اور اخیر میں تاثرات کے اظہار کے لیے موقعہ بھی دیا گیا۔ جس کے لیے میں اس سیمینار کی مجلس […]

قلم قرطاس
1,9209 دسمبر، 2024

بات مداہنت و رواداری کے فرق کی ہے

مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کے زیر اہتمام ملکی سطح کی پینتیسویں کانفرنس بعنوان "احترام انسانیت اور مذاہب عالم" کو منعقد ہوئے تقریبا ایک ہفتہ گزر چکا ہے اور سوشل میڈیا پر آیا مثبت و منفی تبصروں کا ابال بھی قریب قریب تھم چکا ہے تو مناسب معلوم ہوتا ہے کہ اب کچھ اپنی بھی […]

قلم قرطاس
1,79217 نومبر، 2024

جب جواب دینا مشکل ہوجائے

موبائل کے اسکرین پر ایک انجان نمبر نظر آیا، کال رسیو کیا تو دوسری طرف سے ایک نوجوان کی آواز تھی، بڑی ہی مستحکم آواز میں اس نے مجھے جو کچھ بتایا وہ یہ تھا کہ "میری عمر تقریبا 26 سال ہے، میں بلڈ کینسر کا مریض ہوں، ہندوستان میں ڈاکٹروں نے جواب دے دیا […]

قلم قرطاس
1,63114 نومبر، 2024

پیکرِ اخلاق "بدرِ" کامل

دلوں کی رقت اور آنکھوں کی کیفیت جانچنے کا کوئی پیمانہ اگرچہ یہ تحریر نہیں ہے مگر موجودہ زمانے میں اچھے اخلاق کی اتنی اعلیٰ مثال جاننے کے بعد بھی اگر کسی کا دل چھلک کر آنکھوں میں نہیں آجاتا تو اسے اپنے روز و شب کے معمولات پر نظر ثانی کرنی چاہیے۔ حافظ صاحب […]

قلم قرطاس
1,30022 اکتوبر، 2024

فإذا الذي بينك وبينه عداوة.......

کل جمعہ پڑھاکر فارغ ہوا تو ایک کشمیری نوجوان آگے بڑھ کر آیا، عمر تقریبا 25 سے 30 کے درمیان ہوگی، بڑی محبت سے ملا اور کہنے لگا: "مولانا صاحب مجھے معاف کردیجیے، میں آپ سے بہت نفرت کرتا تھا۔" یہ غیر متوقع صورت حال خود میرے لیے تعجب خیز تھی، اس نے گفتگو جاری […]

قلم قرطاس
1,71419 اکتوبر، 2024

پرانا چراغ

درویش صفت، بزرگ عالمِ دین مولانا عبدالباسط ریاضی بروز جمعہ (5 محرم 1446ھ مطابق 12 جولائی 2024ء) تقریبا 82 سال کی عمر میں ہمیں داغ مفارقت دے گئے، إنا لله وإنا إليه راجعون غفر الله له وأسكنه فسيح جناته آمين۔ آپ کی زندگی زمینی سطح کی مسلسل حرکت و عمل سے عبارت تھی، جو ذمہ […]

قلم قرطاس
1,60214 جولائی، 2024

میں یہ جواب نہیں لکھوں گا

زندگی ایک درسگاہ ہے، آدمی سیکھنا چاہے تو روز مرہ کے معمولات بھی بہت کچھ سکھا جاتے ہیں اور زندگی کی بھاگ دوڑ میں آس پاس کے واقعات و حوادث آدمی کو کئی طرح کی سیکھ دے جاتے ہیں۔ یہ ماہِ شعبان ہے جس میں عموما مدارسِ اسلامیہ میں امتحان کا موسم ہوتا ہے، اسی […]

قلم قرطاس
1,31014 فروری، 2024

"تحفظِ سنت" کے یہ دراز سلسلے۔۔۔۔

20 دسمبر 2023 بروز بدھ یوپی کے شہر بہرائچ میں جمعیة العلماء اترپردیش کے سکریٹری حضرت حافظ محمد سعید اختر صاحب نوری کی زیر نگرانی ایک پروگرام بعنوان "رد غیر مقلدیت" منعقد ہوا جس کا مقصد خود ان کے اپنے الفاظ میں " فتنہ غیر مقلدیت کے بڑھتے ہوئے اثرات کی روک تھام اور قرآن […]

قلم قرطاس
2,13224 دسمبر، 2023

وحي الشيطان

انسان کو اللہ کی دی ہوئی نعمتوں میں سے عقل ایک عظیم ترین نعمت ہے، اسی عقل کی بنیاد پر وہ جانوروں سے ممتاز ہے، اسی عقل کے ذریعے خیر و شر، نفع و نقصان اور حق و باطل میں تمیز کرپاتا ہے اور شریعت اسلامیہ کے مطابق عقل ہی انسان کے مکلف ہونے کی […]

قلم قرطاس
1,3627 دسمبر، 2023

شيخی فی ذمۃ الله

آج (٢٦ نومبر ٢٠٢٣) خبر آئی کہ استاذ محترم شیخ عبداللہ مراد اس دار فانی کو چھوڑ گئے اور آج ہی بعد نماز ظہر مسجد نبوی میں آپ کی نماز جنازہ ادا کی گئی۔ إنا لله وإنا إليه راجعون غفر الله له وأسكنه فسيح جناته آمين شیخ عبداللہ مراد رحمہ الله نے ہمیں جامعہ […]

قلم قرطاس
2,06726 نومبر، 2023

عقل میری کام تیرا

عبداللہ المدیفر سعودی عرب کے ایک جواں سال جرنلسٹ ہیں، وہ ٹی وی اینکر اور پریزنٹر کے طور پر بڑی اچھی شناخت رکھتے ہیں، روتانا خلیجیة نامی چینل پر "الليوان" "في الصميم" اور "في الصورة" جیسے پروگراموں کے حوالے سے خصوصی شہرت کے حامل ہیں۔ انھوں نے سعودی عرب میں مختلف حوالوں سے شہرت رکھنے […]

قلم قرطاس
2,0868 نومبر، 2023

دورِ زوال کا ایک ظاہرہ: ملامت کاری

انسان کی انفرادی نفسیات کی طرح قوموں کی بھی اجتماعی نفسیات ہوتی ہیں، جس طرح زندگی کے بدلتے حالات انسان کی نفسیات کو متاثر کرتے رہتے ہیں اسی طرح عروج و زوال کا اثر قوموں کی اجتماعی نفسیات پر بھی ہوتا ہے۔اور اکثراس قوم کے افراد کی اکثریت یا ایک بڑی تعداد ایک جیسی کیفیت […]

قلم قرطاس
1,50028 اکتوبر، 2023

بوجھل

سادہ سی یہ بات صرف ایک سوال نہیں ہے، ایک نظر ہے ایک نقطۂ نظر۔ ایک ایسا‌ نقطۂ نظر جس کے خصوص پر عموم کے اجماع کی ضرورت نہیں ہے۔ ایاد آل حمود ہوں یا حافظ عبدالحسیب مدنی، اس نقطۂ نظر کے حاملین انگلیوں پر گنے جاسکتے ہیں۔ تعلیم و تعلم کے بازار میں تعلیم […]

قلم قرطاس
1,62521 اگست، 2023

بدعت اور معصیت

بدعت دین میں نئے کام کا نام ہے تو معصیت احکام الہی کی خلاف ورزی کو کہا جاتا ہے، دونوں کے دونوں اللہ کی نافرمانی کی شکلیں اور اس کی ناراضگی کو دعوت دینے والے کام ہیں۔ تاہم اگر ان دونوں کا آپس میں موازنہ کیا جائے اور دین میں ان کی درجہ بندی دیکھی […]

قلم قرطاس
1,57216 جولائی، 2023

شیخ عزیر شمس سے ایک ملاقات

یہ بات ہے کووڈ 19 اور پہلے لاکڈاون کے آغاز سے تقریبا ایک ماہ قبل کی، میں مکہ مکرمہ میں تھا اور اس سفر کے مقاصد میں سے ایک اہم مقصد شیخ عزیر شمس سے خصوصی ملاقات بھی تھا۔ اس وقت تک شیخ عزیر شمس سب کی طرح میرے لیے بھی ایک بڑا نام تھا […]

قلم قرطاس
2,13924 دسمبر، 2022

استاذِ گرامی قدر: ایک عبقری، جن کی پہچان انفرادیت تھی

’’ تم مستحق تھے جی! بلکہ تم ہی مستحق تھے! مجھے بے انتہا خوشی ہوئی!‘‘۔ میرے لیے یہ محض الفاظ نہیں، ایک باکمال استاذکا لُٹایا اَن مول خزانہ تھا۔ ایک ایسا استاذ جس کی ستایش کے دو بول بسا اوقات زندگی بھر کے لیے ایک ایسا مہمیز بن جاتے تھے، جو ایک بار نہیں باربار […]

قلم قرطاس
1,59121 نومبر، 2022

روایتی دین، تجدید اور تجدد پسندی (تیسری قسط)

روایتی دین، تجدید اور تجدد پسندی (پہلی قسط) روایتی دین، تجدید اور تجدد پسندی (دوسری قسط) تجدد پسندی: عصر حاضر میں دین کی خدمت کے نام پر ایک طبقہ ظاہر ہوا جس کا منہج تجدد پسندی ہے، تجدد پسندی دین کے نام پر نئے افکار کو متعارف کروانے کا نام ہے اس طرح کہ اس […]

قلم قرطاس
1,84318 اکتوبر، 2022

روایتی دین، تجدید اور تجدد پسندی (دوسری قسط)

روایتی دین، تجدید اور تجدد پسندی (پہلی قسط) تجدید دین کیا ہے؟ حقیقی ’روایتی دین‘ کو ایسی’روایاتی‘ آمیزش سے پاک کرنے کے لیے اللہ تعالی نے کئی انتظام فرمائے ہیں۔ سب سے پہلے تو دین کے بنیادی مصادر کے طور پر قرآن وسنت کو متعین ومحدود فرمادیا، پھر ان کی قرب قیامت تک حفاظت کی […]

قلم قرطاس
1,41013 اکتوبر، 2022

روایتی دین، تجدید اور تجدد پسندی (پہلی قسط)

’روایتی دین‘ مفکرین کی دنیا کی ایک معروف اصطلاح ہے۔ مفکرین کی جماعت اور ان کو پڑھنے اور سننے والے بکثرت اس اصطلاح کا استعمال کرتے ہیں اور خود کو اس ’روایت‘ سے آزاد ’دین‘ کا علمبردار باور کرواتے ہیں۔ ’ روایتی دین‘ اور ’روایتی فکر‘ جیسی اصطلاحات کا معاملہ بظاہر ایک سادہ سی […]

قلم قرطاس
1,56812 اکتوبر، 2022

جنوبی ہند میں قدامتِ اہل حدیث کے چند مِٹے مِٹے سے نشان

بات تقریبا 18 سال پرانی ہے کہ جامعہ اسلامیہ مدینہ طیبہ سے فراغت کے بعد میں جب ہندوستان لوٹ کر آیا تو ایک شوق تھا کہ جنوبی ہند میں تاریخ اہل حدیث سے متعلق اوراق پارینہ کو یکجا کیا جائے۔ (اس وقت تک تاریخ اہل حدیث جنوبی ہند کے درخشاں پہلو از مولانا عبدالوهاب جامعی […]

قلم قرطاس
1,9147 ستمبر، 2022

اسلام کا وقتی بیانیہ ایک جائزہ (قسط نمبر تین)

پچھلی دو قسطوں(اسلام کا وقتی بیانیہ:ایک جائزہ قسط اول/ قسط دوم) میں وقتی بیانیہ سے متعلق کئی ایک بنیادی باتوں کا تذکرہ ہوچکا ہے۔ گفتگو کو گزشتہ سے پیوست کرکے آگے بڑھاتے ہیں اور ایک اور بیانیہ دیکھتے ہیں، جس کی تاریخ بھی طویل ہے اور جس کے اثرات بھی دور رس رہے ہیں اور […]

قلم قرطاس
1,56315 جولائی، 2022

ذہنی کثافت ہمیں کھارہی ہے

سماج انسان کی ایک ضرورت ہے جس کے سہارے وہ اکثر بنتا بھی ہے اور بگڑتا بھی، بہت کچھ سیکھتا بھی ہے اور سکھلاتا بھی۔ میں جب اس سماج کو ایک درسگاہ کی نظر سے دیکھتا ہوں تو جہاں جہاں تک نظر جاتی ہے کام کی باتیں سمیٹنے کی کوشش کرتا ہوں۔ موجودہ دور میں […]

قلم قرطاس
1,62719 جون، 2022

اعتبار

جمعہ پڑھا کر مصلی پر ہی بیٹھا ہوا تھا کہ ہمارے ایک شناسا حسبِ معمول ملاقات کے لیے مصلی تک آئے۔ خلاف معمول رنجیدہ نظر آرہے تھے، حال چال دریافت ہونے کے بعد معمول کے مطابق اپنے کچھ دینی سوالات پوچھے پھر یہ کہنے لگے: شہر سے دور ایک قصبہ میں مسجد کی ترمیم کی […]

قلم قرطاس
1,4206 فروری، 2022

توقعات کا بوجھ

توقعات انسانی طبیعت کا خاصہ اور انسانی زندگی کا لازمی جزو ہیں۔ انسان اس دنیا میں جیتے ہوئے خود کو توقعات سے آزاد نہیں رکھ سکتا۔ کہا جاتا ہے کہ زندگی اور موت کے درمیان فرق حرکت و عمل کا ہے۔ جمود موت کی علامت ہے تو حرکت وعمل زندگی کی دلیل، اور کسی بھی […]

قلم قرطاس
1,3843 فروری، 2022

ایک خاموش خدمتگار نہ رہا

دعوتی اسفار میں مختلف افراد سے ملاقات اور ان سے تعلقات کے استوار ہونے کا ایک الگ ہی باب ہے۔ طرح طرح کے لوگ، جدا جدا طبیعتیں، قوم و ملت کی خدمت کے الگ الگ انداز اور محبتوں سے نوازنے کے اپنے اپنے طریقے، انھیں دیکھنے اور ان سے سیکھنے کے اتنے مواقع کہ زندگی […]

قلم قرطاس
1,7691 فروری، 2022

کیا دین ڈاڑھی میں اٹکا ہے؟

کئی سال پہلے کی بات ہے کہ مسجد عائشہ بیدر کرناٹک میں ایک اجلاس عام منعقد ہوا، متعدد اہل علم کے دعوتی وتذکیری خطابات کے بعد سوال و جواب کی بھی ایک نشست رکھی گئی۔ شریک اجلاس عوام الناس کی جانب سے مختلف اور متنوع سوالات پوچھے گئے انھی میں سے ایک سوال یہ بھی […]

قلم قرطاس
1,89910 جنوری، 2022

جب چھوٹے ہی بڑے ہوتے ہیں

محدثین کرام جنھوں نے حصول علم کے اصول و آداب مرتب کیے ہیں ان کے نزدیک ایک بات بڑی مشہور ہے: لا ینبُل الرجل حتی یأخذ العلم عمّن ھو فوقہ، وعمّن ھو مثلہ، وعمّن ھو دونہ(آدمی اس وقت تک باکمال عالم نہیں بن سکتا جب تک کہ وہ حصول علم میں اپنے سے اونچے لوگوں […]

قلم قرطاس
1,86429 نومبر، 2021

اعتراف

امام لیث بن سعد مصری( ٩٤ھ-١٧٥ھ) تبع تابعین میں سے ہیں، جلیل القدر محدث اور فقیہِ دوراں ہیں، امام مالک(٩٣ھ-١٧٩ھ) کے ہمعصر اور علم و عمل میں ان کے ہمسر یا ان پر مقدم تھے، مدینہ میں امام مالک کی امامت مسلم تھی تو مصر میں امام لیث بن سعد کی۔ ابن سعد نے لکھا […]

قلم قرطاس
1,88113 نومبر، 2021

’یہ دُم کٹی لومڑیاں‘

لڑکپن میں جو سبق آموز کہانیاں پڑھی تھیں ان میں سے ایک کہانی دُم کٹی لومڑی کی بھی تھی۔ کہانی کچھ اس طرح تھی کہ: جنگل میں ایک شکاری لومڑی کے پیچھے لگ گیا، اس سے جان بچا کر بھاگتے ہوئے لومڑی کی دُم ایک کانٹے دار جھاڑی میں الجھ گئی، جان بچانے کی خاطر […]

قلم قرطاس
2,02221 ستمبر، 2021
دی فری لانسر | The Freelancer Urdu Magazine Mumbai