دعوتی اسفار میں مختلف افراد سے ملاقات اور ان سے تعلقات کے استوار ہونے کا ایک الگ ہی باب ہے۔طرح طرح کے لوگ،
لوگوں کے اس ہجوم میں کچھ ایسے مخلصین بھی مل جاتے ہیں جو سیدھے آپ کے دل میں جگہ بنالیتے ہیں،
آدمی آدمی سے ملتا ہے
دل مگر کم کسی سے ملتا ہے
خلوص و محبت کے پیکر،
إنا لله وإنا إليه راجعون-غفر الله له وأسكنه فسيح جناته-آمين
پینسٹھ (65) سال کی کل عمر جس میں سے اکتالیس(41) سال تک اسی ذمہ داری سے وابستہ رہے۔
کم گفتار،
كم من مجهول في الأرض معروف في السماء (کتنے ہی ایسے لوگ ہیں جو زمین والوں میں گمنام یا کمنام ہیں مگر آسمان والے کے پاس وہ معروف و مشہور ہیں)
یاسین بھائی جیسے خاموش خدمتگاروں کو دیکھتا ہوں تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی یہ حدیث یاد آتی ہے: (إن الله يحب العبد التقي الغني الخفي) اللہ تعالی یقینا اس بندے سے محبت کرتا ہے جو متقی بے نیاز اور گمنام ہو۔(مسلم)
تقوی کی گواہی ان کے قریبی لوگ دیں گے،
شاید اللہ تعالی اپنے ایسے بندوں کے اعمال کا پورا پورا بدلہ آخرت میں دینے کے لیے دنیا میں انھیں کم دیتا ہے یا نہیں دیتا۔والعلم عندالله
دین کی خدمت سے جڑے یہ وہ لوگ ہیں جن کو آپ سرسری نظر سے دیکھیں تو وہ محض ایک "نوکر" یا "خادم" نظر آتے ہیں مگر بغور دیکھیں تو پتہ چلتا ہے کہ وہ نوکر کم خدمت گزار زیادہ ہیں،
کووڈ کی اس دوسالہ مدت نے جدائی اور فاصلوں کی نئی داستانیں رقم کروائی ہیں،
وقتِ رخصت تسلیاں دے کر
اور بھی تم نے بے قرار کیا
دور بیٹھے یاسین بھائی کے پسماندگان اور متعلقین کے حق میں یہی دعا ہے کہ:
عظم الله أجرنا وأجركم وغفر لميتكم وألهمكم الصبر والسلوان وإنا لله وإنا إليه راجعون. اللهم أجرنا في مصيبتنا و أخلف لنا خيرا منه
قارئین!
اس تحریر کے لکھنے کا مقصد اصلی دراصل اس امر کی طرف توجہ دلانا ہے کہ یاسین بھائی جیسے خدام کا یہ حق بنتا ہے کہ ان کو اپنی پرخلوص دعاؤں میں یاد رکھا جائے۔
{رَبَّنَا ٱغۡفِرۡ لَنَا وَلِإِخۡوَ ٰنِنَا ٱلَّذِینَ سَبَقُونَا بِٱلۡإِیمَـٰنِ وَلَا تَجۡعَلۡ فِی قُلُوبِنَا غِلࣰّا لِّلَّذِینَ ءَامَنُوا۟ رَبَّنَاۤ إِنَّكَ رَءُوفࣱ رَّحِیمٌ } اے ہمارے رب! ہمیں اور ہمارے اُن سب بھائیوں کو بخش دے جو ہم سے پہلے ایمان لائے ہیں اور ہمارے دلوں میں اہلِ ایمان کے لیے کوئی بغض نہ رکھ،






