جمعہ، 23 اکتوبر، 2026
ہوم پیج
صفحۂ اول/زمرہ جات/تذکرہ

تذکرہ

تمام تحریریں: 57

درد کا حد سے گزرنا ہے دوا ہوجانا (والدہ کی رحلت پر)

موت دنیا کی بے ثباتی اور زندگی کی ناپائیداری کا خاموش اعلان ہے، یہ انسانی زندگی کا سب سے بڑا تلخ مرحلہ ہے۔ اس دردناک لمحے کا عبرتناک پہلو یہ ہے کہ کسی کے جینے اور مرنے سے باہر کی دنیا پر کوئی اثر نہیں پڑتا، گردش لیل و نہار میں کوئی فرق واقع نہیں […]

قلم قرطاس
1,6459 ستمبر، 2025

ڈاکٹر ابو الحیات اشرف ‍‌رحمہ اللہ: ایک زندہ دل اسکالر اور عالم دین

ڈاکٹر ابو الحیات اشرف مورخہ 22 جون 2025ء کو دہلی میں وفات پاگئے۔ انا للہ وانا الیہ راجعون اللہ پاک ان کی قبر پر نور کی بارش برسائے۔ ان کے گناہوں پر عفو و درگزر کی چادر ڈال دے۔ ان کی خدمات جلیلہ کو قبولیت کا شرف بخشے۔ ان کے اہل خانہ کو صبر وسلوان […]

قلم قرطاس
1,25122 جون، 2025

نقشِ قدم: استاذ محترم شیخ نیاز احمد طیب پوری - کچھ یادیں کچھ باتیں

ہر تعلق میں دو لیئر ہوتے ہیں، قربت ہوتی ہے فاصلے ہوتے ہیں۔ قربت کے ابعاد میں فاصلے کی لکیریں ہوتی بھی ہیں اور دکھائی بھی دیتی ہیں۔ فاصلوں کی جہات میں قربتوں کے تار ہوتے بھی ہیں اور دکھائی بھی دیتے ہیں۔ یہ دونوں لیئر جس تعلق میں اپنی اپنی جگہ پر ہوتے ہیں […]

قلم قرطاس
1,46412 مارچ، 2025

مولانا یوسف جمیل جامعیؒ: شخصیت اور کچھ باتیں

مولانا یوسف جمیل جامعی رحمہ اللہ کی شخصیت اہلِ علم، شعراء، دعاۃ و مبلغین، مدارسِ اسلامیہ کے طلبہ وطالبات، جماعت وجمعیت کے احباب تعلیم یافتہ عوام کے لیے محتاجِ تعارف نہیں ہے۔ مجھے اپنے مادرِ علمی جامعہ دار السلام عمر آباد میں دورانِ طالبِ علمی فنِ حدیث اور مسابقات میں شرکت کے علاوہ اردو اسلامی […]

قلم قرطاس
1,74226 جنوری، 2025

پیکرِ اخلاق "بدرِ" کامل

دلوں کی رقت اور آنکھوں کی کیفیت جانچنے کا کوئی پیمانہ اگرچہ یہ تحریر نہیں ہے مگر موجودہ زمانے میں اچھے اخلاق کی اتنی اعلیٰ مثال جاننے کے بعد بھی اگر کسی کا دل چھلک کر آنکھوں میں نہیں آجاتا تو اسے اپنے روز و شب کے معمولات پر نظر ثانی کرنی چاہیے۔ حافظ صاحب […]

قلم قرطاس
1,30022 اکتوبر، 2024

استاد محترم شیخ حافظ ذكاء الله سلفی مدنی /حفظہ اللہ

جامعہ امام ابن تیمیہ میں ہم نے جن اساتذہ سے کسب فیض کیا ان میں سے ایک استاد محترم شیخ ذکاء اللہ مدنی حفظہ اللہ ہیں۔جامعہ میں ہمارا داخلہ جب ہوا شیخ کی تمام تر گھنٹیاں طالبات (کلیہ خدیجہ الکبری لتعلیم البنات) میں تھیں۔ثانویہ سے مرحلہ فضیلت تک ہم پہنچ گئے لیکن شیخ سے پڑھنے […]

قلم قرطاس
1,33720 ستمبر، 2024

استاد محترم شیخ عطاء الرحمن مدنی/ حفظہ اللہ

بر صغیر کے مشاہیر علماء میں ہمارے شیخ عطاء الرحمن مدنی حفظہ اللہ کا شمار ہوتا ہے۔جامعہ فیض عام مئو اور جامعہ اسلامیہ مدینہ منورہ کے اوائل فارغین اور مستفیدین میں آپ کا شمار ہوتا ہے۔بر صغیر کے مدنی علماء میں آپ تنہا ایسے عالم دین ہیں جو جان کی پروا کیے بغیر سمندر میں […]

قلم قرطاس
1,92712 ستمبر، 2024

ڈاکٹر عبدالعلی ازہری: یادیں، باتیں اور ملاقاتیں

مئو ناتھ بھنجن کو شعر وشریعت کاشہر کہا جاتا ہے تو ٹھیک ہی کہا جاتا ہے، یہاں قدم قدم پر شعر وادب کے پارکھ اور فقہ و فتاوی کے ماہرین مل جاتے ہیں جو اپنے اپنے ذوق اور ظرف کے مطابق اسلامی تعلیم و ثقافت کے فروغ اور نئی نسل کی رہ نمائی میں مصروف […]

قلم قرطاس
1,74014 جون، 2024

شہر میں اک چراغ تھا، نہ رہا (نقوی صاحب کی یاد میں)

میں نے نقوی صاحب کو پہلی بار (دسمبر 2000ء) میں دیکھا تھا اور یہی ان سے پہلی ملاقات تھی جس نے مسلسل ملاقاتوں کا جواز پیدا کردیا۔ میں وقفے وقفے سے ان کے گھر جاتا تھا اور ان کی گفتگو سے لطف اندوز ہوا کرتا تھا جو بڑی فکر انگیز اور بصیرت افروز ہوا کرتی […]

قلم قرطاس
2,08426 مئی، 2024

آہ ابن احمد نقوی!

جماعت اہل حدیث کے ایک ممتاز صاحبِ قلم ابن احمد نقوی بھی چل بسے۔ انھوں نے 89 سال کی عمر میں آٹھ مئی بروز بدھ نئی دہلی کے غفور نگر، جامعہ نگر کے اپنے مکان میں آخری سانس لی۔ پس ماندگان میں دو بیٹیاں اور تین بیٹے ہیں۔ اہلیہ، ایک بیٹا اور ایک بیٹی کا […]

قلم قرطاس
1,7399 مئی، 2024

بھلاتا لاکھ ہوں لیکن برابر یاد آتے ہیں

پیاروں کی محفل ہی ایسی ہوتی ہے کہ کوئی ایک اٹھ جائے تو محفل میں چپ سی لگ جاتی ہے، گذشتہ دو تین سالوں میں اتنے علما رخصت ہوئے کہ چمنستان علم سونا سونا نظر آنے لگا، مولانا محمد مدنی استاد جامعہ سلفیہ کا چٹ پٹ دنیا سے جانا ان کے تمام احباب کے لیے […]

قلم قرطاس
1,8489 مئی، 2024

میرے یار، میرے دوست تم بھی ساتھ چھوڑ گئے

کل شام چھ بجے میرے ماموں زاد بھائی مولانا حسان صاحب سلفی ناظم دارا الدعوۃ لال گوپال گنج الہ آباد کی اہلیہ کے انتقال کی خبر ملی مرحومہ رشتہ میں میری بہن ہوتی تھیں، نہایت دین دار خاتون تھیں، عمر کے آخری پڑاؤ میں شریک حیات کا جدا ہوجا نے کا صدمہ بے حد اذیت […]

قلم قرطاس
1,22714 مارچ، 2024

شیخ عبید اللہ طیب مکی رحمہ اللہ:صاحب جلال وجمال

جامعہ سلفیہ بنارس نے گذشتہ چند سالوں میں اپنے کئی قابل قدر، با صلاحیت اور لائق وفائق اساتذہ کو کھویا ہے، ماضی قریب میں مولانا علی حسین سلفی،مولانا نعیم الدین مدنی، مولانا محمد بن عبد القیوم مدنی، ماسٹر احمد حسین بستوی رحمہم اللہ یکے بعد دیگرے داغ مفارقت دے گئے، ان سے کچھ پہلے […]

قلم قرطاس
1,4031 مارچ، 2024

میں یہ جواب نہیں لکھوں گا

زندگی ایک درسگاہ ہے، آدمی سیکھنا چاہے تو روز مرہ کے معمولات بھی بہت کچھ سکھا جاتے ہیں اور زندگی کی بھاگ دوڑ میں آس پاس کے واقعات و حوادث آدمی کو کئی طرح کی سیکھ دے جاتے ہیں۔ یہ ماہِ شعبان ہے جس میں عموما مدارسِ اسلامیہ میں امتحان کا موسم ہوتا ہے، اسی […]

قلم قرطاس
1,31014 فروری، 2024

وہ افتخار بزم افاضل نہیں رہا (شیخ محمد بن عبدالقیوم مدنی بنارسی کی یاد میں)

۱۵؍اپریل۲۰۲۳ء مطابق ۲۳؍رمضان۱۴۴۴ھ کو صبح دس بجے جب یہ خبر ملی کہ شیخ محمد صاحب مدنی بنارسی اس دنیائے دوں کو چھوڑ کر عالم جاودانی کی طرف رخت سفر باندھ چکے ہیں تو دل اس خبر کو قبول کرنے اور برداشت کرنے کے لیے تیار نہ ہوا۔ سوچا کہ ہوسکتا ہے کوئی غلط فہمی ہو […]

قلم قرطاس
1,44727 اکتوبر، 2023

ٹھنڈی تھی جس کی چھاؤں وہ دیوار گر گئی(دادا جان کی یاد میں)

میں نے اس سے پہلے موت کو اتنے قریب سے نہیں دیکھا تھا،عشا کی نماز کا وقت ہو چلا ہے اور دادا جان -مولانا محمد اعظمی- اپنے آخری سفر کے لیے آخری سانسیں گن رہے ہیں، پندرہ روز سے اوپر ہو چکے ہیں جب آپ ہوش وہواس سے بیگانہ ہیں، کبھی کبھار آنکھیں کھول رہے […]

قلم قرطاس
1,93917 ستمبر، 2023

کوہِ گراں

کتابوں سے محبت انسانی زندگی میں موجود معروف محبتوں سے جداگانہ ہے۔ کتابیں انٹریکٹ نہیں کرتی ہیں مگر انسانی طبیعتوں کو استقلال، استقامت، انکساری اور یکسوئی کا جو درس دیتی ہیں وہ جذبات میں اعتدال کا تاپمان بنائے رکھنے میں بہت معاون ثابت ہوتا ہے۔ کتابوں سے بے مثال محبت کرنے والی ایسی ہی ایک […]

قلم قرطاس
2,1112 جون، 2023

شیخ محمدؒ: میرے اور میرے والد کے استاذ

ہمارا آبائی مکان مالتی باغ میں تھا، باگڑ بلی مسجد کے ہم مصلی تھے، ابتداء عمر سے ہی وہیں نمازیں ادا کرتے تھے، کچھ سوجھ بوجھ ہوئی تو امام کو اچک اچک کر دیکھنے لگے۔ میں نے سب سے پہلے شیخ محمد بن عبد القیوم مدنی رحمۃ اللہ علیہ کو اپنا امام پایا، شیخ رحمہ […]

قلم قرطاس
1,74318 اپریل، 2023

ماسٹر احمد حسین بستوی: ایک باکمال استاد، بے مثال شخصیت

ماسٹر احمد حسین بستوی جامعہ سلفیہ بنارس کے ان اساتذہ میں سے تھے جنھیں سلفیہ کبھی فراموش نہیں کرسکتا، افسوس کہ کچھ دنوں قبل مرحوم نے حیات مستعار کے مقررہ ایام کاٹ کر داعی اجل کو لبیک کہا اور اس دنیا سے رخصت ہوئے۔ موت کہتے ہیں جس کو اے ساغر زندگی کی کوئی کڑی […]

قلم قرطاس
2,12111 مارچ، 2023

بھائی عبدالتواب عرف شبّن: جماعت اہل حدیث علی گڑھ کا ایک مخلص اور بے لوث ساتھی

علی گڑھ کی پینتیس سالہ زندگی میں بہت سے مخلص اور مسلک اور جماعت کے بے لوث خادم ملے جن کی وجہ سے میرے لیے یہاں کی علمی اوردعوتی زندگی آسان بھی ہوئی اور وسیع بھی، جو قدم قدم پر ساتھ رہے اور ایک بے غرض دوست اور ساتھی کی حیثیت سے میرے ساتھ کھڑے […]

قلم قرطاس
1,3288 جنوری، 2023

علماء کرام: وفیات، احساسات اور واجبات

علماء کرام دین اسلام کے پاسبان اور اس کی سرحدوں کے نگہبان ہیں۔ دین کے اصول و فروع ان کے سینوں میں محفوظ ہیں۔ صدیوں سے کتاب و سنت کے علوم ان کے ذریعے لوگوں تک پہنچ رہے ہیں۔ وہ ملت اسلامیہ کے لیے کنز گراں مایہ اور اسلامی معاشرے کے روح رواں ہیں۔ یہ […]

قلم قرطاس
1,48226 دسمبر، 2022

شیخ عزیر شمس سے ایک ملاقات

یہ بات ہے کووڈ 19 اور پہلے لاکڈاون کے آغاز سے تقریبا ایک ماہ قبل کی، میں مکہ مکرمہ میں تھا اور اس سفر کے مقاصد میں سے ایک اہم مقصد شیخ عزیر شمس سے خصوصی ملاقات بھی تھا۔ اس وقت تک شیخ عزیر شمس سب کی طرح میرے لیے بھی ایک بڑا نام تھا […]

قلم قرطاس
2,13924 دسمبر، 2022

شعبۂ دعوت وتدریس کا ایک تجربہ کار اور سنجیدہ ساتھی (شیخ نیاز احمد طیب پوری کی چند یادیں)

جامعہ سلفیہ بنارس میں گزرے ہوئے طالب علمی کے ایام ہمیشہ یاد رہیں گے۔ عمر ہی کچھ ایسی تھی کہ نہ معاش کا کوئی مسئلہ تھا اور نہ خانگی الجھنیں، کلاس میں حاضری دینا، درسی اور غیر درسی مطالعات میں خود کو مصروف رکھنے کے علاوہ بعض ساتھیوں کا تیسرا کام عصر کے بعد شہر […]

قلم قرطاس
1,25416 دسمبر، 2022

استاذِ گرامی قدر: ایک عبقری، جن کی پہچان انفرادیت تھی

’’ تم مستحق تھے جی! بلکہ تم ہی مستحق تھے! مجھے بے انتہا خوشی ہوئی!‘‘۔ میرے لیے یہ محض الفاظ نہیں، ایک باکمال استاذکا لُٹایا اَن مول خزانہ تھا۔ ایک ایسا استاذ جس کی ستایش کے دو بول بسا اوقات زندگی بھر کے لیے ایک ایسا مہمیز بن جاتے تھے، جو ایک بار نہیں باربار […]

قلم قرطاس
1,59121 نومبر، 2022

شیخ محمد عزیر شمس ؒکی ذہانت اور ان کا موسوعاتی مطالعہ(غور وفکر کے چند پہلو)

برادر مکرم شیخ محمد عزیر شمس رحمہ اللہ کی اچانک وفات کا سانحہ اتنا بڑا ہے کہ ہم اسے ابھی تک بھول نہیں پارہے ہیں۔ پوری دنیا بالخصوص برصغیر اور عالم عرب میں ان کی موت کی خبر سن کر ان کا ہر جاننے والامضطرب ہو اٹھا۔ ان کی حیات،شخصیت اور متنوع خدمات کا […]

قلم قرطاس
1,91216 نومبر، 2022

مولانا سید جلال الدین عمری/ رحمہ اللہ: میرے استاذ، میرے مربی

خاکسار کا آبائی وطن ضلع بلرام پور کی تحصیل تلسی پور کا ایک گاؤں ’’گورا بھاری‘‘ ہے۔ گاؤں کے مکتب سے نکل کر مدرسہ اتحاد قوم(دارالتوحید)میناں عیدگاہ، اس کے بعد مفتاح العلوم ٹکریا، اورسراج العلوم جھنڈانگر(نیپال)سے ہوتا ہوا جامعہ سلفیہ بنارس پہنچا۔ جامعہ سلفیہ بنارس میں تعلیم ختم ہونے کے بعد سب سے اہم مسئلہ […]

قلم قرطاس
2,0169 اکتوبر، 2022

ہمدرد استاذ مولانا حفیظ الرحمن اعظمی عمری مدنی کی کچھ یادیں

آج بروز منگل 24 مئی 2022 دوپہر سے واٹس اپ پر استاذ محترم مولانا حفیظ الرحمن اعظمی عمری مدنی رحمہ اللہ کی وفات کی خبر سن کر دل دکھی ہوگیا، جامعہ دارالسلام عمرآباد کے تعلیمی ایام کی یادیں دل ودماغ پر چھانے لگیں۔ 1-شرفِ تلمذ: استاذ محترم نہ صرف میرے بلکہ میرے والد مولانا محمد […]

قلم قرطاس
2,00225 مئی، 2022

استاذ محترم حافظ عبداللطیف اثری ؒ: کچھ یادیں کچھ باتیں

رواں ماہ بتاریخ ١١ فروری سنہ ٢٠٢٢ بعد صلاۃِ عشاء فیسبک کھولتے ہی اچانک اِس افسوس ناک خبر پر نظر ٹِکی رہ گئی کہ استاذ محترم حافظ عبداللطیف اثری صاحب کا ان کے آبائی گاؤں شنکر نگر میں انتقال ہوگیا ہے، یقین ہی نہیں ہو رہا تھا، دل مضطرب اور طبیعت بے چین سی ہوگئی، […]

قلم قرطاس
1,22725 فروری، 2022

آہ! شیخ حافظ محمد الیاس عبدالقادر مدنی

فیس بک اور واٹس ایپ کے ذریعے یہ خبر پڑھی کہ میرے رفیق درس حافظ محمد الیاس باڑوی نے ریاض کے کنگ سلمان ہاسپیٹل میں ٩-١٠ فروری کی درمیانی شب عالم آخرت کو سدھار گئے۔ انا للہ وانا الیہ راجعون اس خبر وحشت اثر سے دل ملول ہوگیا اور ان کا سراپا ذہنی اسکرین پر […]

قلم قرطاس
1,87318 فروری، 2022

حافظ محمد الیاس ؒ: کچھ یادیں کچھ باتیں

الحمد للہ رب العالمین والصلاۃ والسلام علی اشرف الانبیاء والمرسلین نبینا محمد وعلی آلہ وصحبه وسلم تسليما كثيرا، أما بعد قال الله تعالى: وَمَا كَانَ لِنَفْسٍ أَنْ تَمُوتَ إِلَّا بِإِذْنِ اللَّهِ كِتَابًا مُؤَجَّلا(سورة آل عمران:۱۴۵) ایک انسان کے لیے یہ بہت بڑی خوش نصیبی ہے کہ وہ اپنی زندگی کے ایام کو نیک اور […]

قلم قرطاس
1,49817 فروری، 2022

ایک خاموش خدمتگار نہ رہا

دعوتی اسفار میں مختلف افراد سے ملاقات اور ان سے تعلقات کے استوار ہونے کا ایک الگ ہی باب ہے۔ طرح طرح کے لوگ، جدا جدا طبیعتیں، قوم و ملت کی خدمت کے الگ الگ انداز اور محبتوں سے نوازنے کے اپنے اپنے طریقے، انھیں دیکھنے اور ان سے سیکھنے کے اتنے مواقع کہ زندگی […]

قلم قرطاس
1,7691 فروری، 2022

جماعت اہل حدیث کے گرج دار خطیب مولانا عبدالشكور اثری رحمہ اللہ اور جھارکھنڈ

جھارکھنڈ میں بالعموم اور وسطی جھارکھنڈ میں بالخصوص جو خطبائے کرام اور دعاۃ الی اللہ تشریف لاتے رہے، اور اپنے مواعظ حسنہ سے یہاں کے عوام کو مستفید کرتے رہے، اور جم غفیر، جلسوں اور اجتماعات کو خطاب کرتے رہے، ان میں جامعہ اثریہ دارالحدیث، مئو کے سابق استاذ، سابق شیخ الجامعہ وشیخ الحدیث مولانا […]

قلم قرطاس
2,0695 جنوری، 2022

اعتراف

امام لیث بن سعد مصری( ٩٤ھ-١٧٥ھ) تبع تابعین میں سے ہیں، جلیل القدر محدث اور فقیہِ دوراں ہیں، امام مالک(٩٣ھ-١٧٩ھ) کے ہمعصر اور علم و عمل میں ان کے ہمسر یا ان پر مقدم تھے، مدینہ میں امام مالک کی امامت مسلم تھی تو مصر میں امام لیث بن سعد کی۔ ابن سعد نے لکھا […]

قلم قرطاس
1,88113 نومبر، 2021

علامہ فلاح کی یاد میں

گزشتہ سال اور سال رواں میں وبا کے دوران جو علماء ربانی دنیا سے رخصت ہوئے انھی میں علامہ دکتور ابو محمد فلاح بن إسماعیل بن أحمد المندکار رحمہ اللہ بھی ایک تھے۔ دکتور فلاح مندکار رحمہ اللہ نے کویت ہی میں تعلیم حاصل کی جو کہ آپ کی جاۓ پیدائش تھی، وہیں آپ کی […]

قلم قرطاس
2,01924 اکتوبر، 2021

مولانا ابو بکر سلفیؒ: کچھ یادیں کچھ باتیں اور چند تاریخی واقعات

شمالی بہار خطہ متھلانچل جسے ترہت کے نام سے بھی جانا جاتا ہے اور اسے کوہ ہمالہ نے اپنی آغوش میں لیا ہوا ہے، اپنی گوناگوں خوبیوں،سرسبزی و شادابی، مردم خیزی اور سب سے بڑھ کر جو حریت پسندوں کا مرکز وپناہ گاہ اور آرام گاہ بھی ہے، کبھی اسی متھلانچل اور ترہت کے سرسبز […]

قلم قرطاس
1,95213 اکتوبر، 2021

مولانا اخلاق حسین قاسمی دہلوی سے ملاقات: دوبزرگوں کی یاد!

یہ ان دنو ں کی بات ہے جب بغرض تعلیم میں دہلی میں مقیم تھا اور انیی ایام میں ضیغم اسلام نازش جماعت مولانا عبد الصمد رحمانی پر لکھا گیا مقالہ زیر ترتیب تھا۔اس پرکام کرتے ہوئے جماعتی وغیر جماعتی رسائل وجرائد اور مختلف جامعات کی لائبریریوں میں جا کر مولانا پر مواد جمع […]

قلم قرطاس
1,76330 ستمبر، 2021

علامہ بقاعی: حافظ ابن حجر کے ایک جلیل القدر شاگرد

علامہ بقاعی کا پورا نام برہان الدين ابو الحسن ابراهيم بن عمر بن حسن البقاعی ہے۔ سنہ ٨٠٩ ہجری میں سوریا کے ”بقاع“ میں پیدا ہوئے۔ اور سنہ ٨٨٥ ہجری میں وفات پائی۔ آپ نے ایک زمانے تک حافظ ابن حجر رحمہ اللہ سے کسب فیض کیا، خصوصا علم حدیث کو ان سے خوب پڑھا […]

قلم قرطاس
1,44826 اگست، 2021

میرے تمام چاہنے والوں کی خیر ہو

ملتے ہیں مدتوں میں کہیں ہم خیال لوگ میرے تمام چاہنے والوں کی خیر ہو اپنے تمام محبین اور خیر خواہوں کے لیے ہم دعائیں ہی کر سکتے ہیں اور کرنی بھی چاہئیں کیوں کہ جس طرح سے لوگ اس دنیا سے رخصت ہو رہے ہیں ہمارا آخری حیلہ و حربہ دعا ہی ہے۔ خواہ […]

قلم قرطاس
1,52427 اپریل، 2021

مولانا وحید الدین خان رحمہ اللہ: تین ملاقاتیں اور کچھ باتیں

مولانا وحید الدین بین الاقوامی شہرت کے حامل عالم دین تھے۔مولانا پر لکھنا یا ان کو سمجھنا بہت آسان نہیں ہے۔ اس لیے کہ ان کی علمی اور دعوتی سرگرمیاں پورے سو سال پر پھیلی ہوئی ہیں۔ اگر کوئی یہ سمجھے کہ چند صفحات یا چند سطروں میں لکھ کر ان کا حق ادا کردے […]

قلم قرطاس
1,94022 اپریل، 2021

بھینی بھینی یادیں

عزم وارادہ کی پختگی کے ساتھ کاردشوار سے عہدہ برآہونے کی خو اگر دیکھنی ہو توآیئے دیکھیں ایک شخصیت کوجس کانام ڈاکٹر عبدالباری خان ہے۔ابھی ماضی قریب میں کتنے ناموراشخاص مسلمانوں اورغیرمسلموں میں سے کوروناکاشکارہوگئے،جس میں ہندو پاک کی نمایاں ترین شخصیات شامل ہیں۔پاکستان کے نامور عالم صاحب احسن البیان وتصانیف کثیرہ حافظ صلاح الدین […]

قلم قرطاس
1,31511 اپریل، 2021

دکتور محفوظ الرحمنؒ: جانے والے تجھے روئے گا زمانہ برسوں

ڈاکٹر محفوظ الرحمن بن مولانا زین اللہ -رحمۃ اللہ علیہما -جامعہ سلفیہ بنارس کے اولین فارغین میں سے تھے،وہ میرے ایک سال تک ہم سبق رہے،دارالعلوم دیوبندسے فراغت کے بعدجامعہ سلفیہ آئے۔ان کے والدصاحب چونکہ جامعہ کے مخصوص گنے چنے مخلصین،محبین اور معاونین میں سے تھے اس لیے ان کی کوشش پر ان کاداخلہ فضیلت […]

قلم قرطاس
1,70310 اپریل، 2021

زندگی ابو کی اوروں سے جداگانہ رہی

میرے والد محترم جناب ڈاکٹر عبدالباری خان رحمہ اللہ اپنے تمام اوصاف وکمالات اورخوبیوں کی وجہ سے ایک عظیم شخصیت کے حامل تھے۔ان کی ذات وشخصیت اہل علم اور دانشوران قوم وملت کے لیے کسی تعارف وتبصرہ کی محتاج نہیں ہے۔ان کے تمام دینی وعلمی،قومی وملی اور سماجی خدمات وکارنامے بے شمار ہیں۔ والد محترم […]

قلم قرطاس
2,0934 اپریل، 2021

پیکرعزم وعمل ڈاکٹرعبدالباری خاں رحمہ اللہ

کسی بنجر زمین میں پودالگانایاکسی سنگلاخ وادی میں چشمہ نکالنا بڑامشکل کام ہے،مگر کچھ ایسے لوگ ہوتے ہیں جوبتوفیق الہٰی اپنے پختہ عزم اور بلند ہمت کے ذریعہ اس دشوار کام کوآسان بنادیتے ہیں،انھی لوگوں میں ڈاکٹر عبدالباری رحمہ اللہ کانام بھی شامل ہے، جو ڈومریاگنج،سدھارتھ نگر یوپی میں بیسویں صدی کے نصف آخرکے […]

قلم قرطاس
1,3213 اپریل، 2021

چاچا عبدالقیوم کوڈیا (رحمہ اللہ)

نام: عبدالقیوم بن سلیمان کوڈیا (لکڑا والا) مقام پیدائش: گھوگھاری محلہ، پائیدھونی ممبئی تاریخ پیدائش: ۱۶/جولائی۱۹۴۰ء آبائی وطن: جام نگر (گجرات) تعلیم: حاجی عبدالقیوم کوڈیا نے ابتدائی تعلیم چوتھی کلاس تک گجراتی میڈیم جام نگر، صوبہ گجرات سے اور پانچویں تا بارہویں تک کی تعلیم ممبئی میں حاصل کی، کالج میں فارسی بھی پڑھائی جاتی […]

قلم قرطاس
1,28718 مارچ، 2021

ابھی اس راہ سے کوئی گیا ہے

ابھی اس راہ سے کوئی گیا ہے کہے دیتی ہے شوخی نقش پا کی (مولانا مختار احمد ندوی (۱۹۳۰-۲۰۰۷) کی حیات و خدمات پر ایک تاثراتی تحریر) الحمد لله رب العالمین، والصلاة و السلام علی أشرف الأنبیاء والمرسلين أما بعد: جناب صدر وحضرات اساتذۂ کرام ومعلمات، عزیز طلبا وطالبات اور سبھی معزز سامعین وسامعات السلام […]

قلم قرطاس
1,4132 مارچ، 2021

مجھ سا ملنے کا نہیں اہل وفا میرے بعد

مولانا علی حسین سلفی کی وفات کا سانحہ معمولی نہیں تھا، چند لفظوں کا پیغام 'شیخ علی حسین سلفی نہیں رہے' صاعقہ بن کر گرا دل کی دنیا میں تہلکہ مچا گیا، ہوش و حواس گم ہوگئے، کسے خبر تھی کہ وہ اس طرح چٹ پٹ آنا فانا رخصت ہوجائیں گے۔ ان کے جانے کی […]

قلم قرطاس
1,45910 فروری، 2021

آہ!شیخ الحدیث ثناء اللہ مدنی رحمہ اللہ

(وفات:۷؍فروری۲۰۲۱ء) جامعہ سلفیہ بنارس کی مرکزی لائبریری پہلے وہاں ہوا کرتی تھی جہاں اب ندوۃ الطلبۃ کا کتب خانہ قائم ہے۔ ہمارا بچپن جامعہ میں ہی گزرا ہے، کھیل کے دوران کبھی ہمارا گزر لائبریری کی راہداری سے ہوتا تو پردۂ سماعت سے پڑھنے کی آواز ٹکراتی کبھی جھروکے سے پڑھنےوالوں کی ایک جھلک بھی […]

قلم قرطاس
1,7509 فروری، 2021

جاتے جاتے بہت کچھ لے جاتے ہیں، دے جاتے ہیں

شیخ صفی احمد سلفی مدنی بھی چل بسے۔ امت کے گلے کے ہار کا ایک اور منکا ٹوٹ گیا۔ اللهم أجرنا في مصيبتنا و أخلف لنا خير منه آپ کی زندگی کی صبح و شام حرکت و عمل سے معمور عوامی زندگی جینے والے ایک معتبرعالم دین کی سوانح حیات سے عبارت تھی۔ وہ شخصیات […]

قلم قرطاس
1,80831 جنوری، 2021

صفی رائچوری رحمہ اللہ

آج(۲۵؍جنوری۲۰۲۱) جب یہ خبر ملی کہ صفی مدنی صاحب کا انتقال ہوگیا تو ذہن میں بچپن کی یادیں گھوم گئیں۔ماہ وسال تو یاد نہیں البتہ اتنا ضرور یاد ہے کہ اپنی ہمشیرہ کی نسبت کے تعلق سے بنارس سے بذریعہ ٹرین وایا مدراس شہر گلزار بنگلور کا سفر تھا۔حصول معاش کی خاطر ہندوستان میں شہر […]

قلم قرطاس
2,14526 جنوری، 2021

سالار قافلہ حق ڈاکٹر محمد لقمان السلفی کی رحلت: ملت کا خسارہ

سالار قافلہ حق کی رحلت: ملت کا خسارہ (ڈاکٹر محمد لقمان محمد یاسین السلفی:۱۹۴۳-۲۰۲۰ء) الحمد لله رب العالمین والصلاة والسلام علی أشرف الأنبیاء والمرسلين أما بعد: دکتورمحمد لقمان السلفی ۱۰-۷-۱۴۴۱ھ=۵-۳-۲۰۲۰م کو اللہ کو پیارے ہوگیے۔ إناللہ وإناإلیہ راجعون۔ اللہ تعالیٰ ان کی نیکیوں کو قبول فرماے،خطاوں کومعاف فرماے، ان کے درجات کو بلند فرماےاورانھیں [&hel

قلم قرطاس
1,97224 جنوری، 2021

یادوں کے کچھ سائے (استاذ گرامی مولانا محمد ادریس آزاد رحمانی رحمہ اللہ)

مولانا محمد ادریس آزاد رحمانی ہمارے ان اساتذہ میں سے تھے، جن سے بے تکلف ہی نہیں بلکہ بے باک بھی تھا، وجہ یہ تھی کہ آپ ابا (مولانا ابو الخیر فاروقی) کے دوست اور رحمانیہ دہلی کے زمانے کے ان کے ساتھیوں میں سے تھے، مرنجاں مرنج طبیعت کے مالک اور انتہائی سادہ مزاج […]

قلم قرطاس
2,09222 جنوری، 2021

علامہ محمد ادریس آزاد رحمانی: حیات وخدمات

۱۹۶۵ء میں جامعہ رحمانیہ مدن پورہ بنارس کے ہوسٹل دار الاقامہ (پانڈے حویلی ) میں آتے جاتے میں نے آزاد صاحب کا ذکر خیر سنا اور معلوم ہوا کہ آپ شاعر وادیب ہیں۔ آزاد تخلص ہے۔اسی سے شہرت ہے۔ ابتدائی ایام میں ہم لوگ آزاد صاحب کی طرح مولانا محمد عابد حسن رحمانی کو […]

قلم قرطاس
1,29618 جنوری، 2021

اردو شعر وادب کا امام اعظم: شمس الرحمن فاروقی

یادش بخیر! یہ غالبا ۱۹۹۶ء کے اواخر کی بات ہے۔ شمس الرحمن فاروقی صاحب کو سرسوتی سمان ایوارڈ تفویض کیا گیا تھا۔اسی سال میں دہلی یونیورسٹی کے عربی شعبے میں ایم اے سال اول میں داخل ہوا تھا۔اس وقت میں وقتا فوقتا طبع آزمائی کرتا تو تھا مگر میں نے ابھی اردو شعر وادب کا […]

قلم قرطاس
2,0005 جنوری، 2021

رہ رہ کے خیال آتا ہے

جی ہاں! ہمیں مولانا ابوالمکرم عبدالجلیل رحمہ اللہ کی بہت یاد آتی ہے، جب آپ کا انتقال ہوا، میں کم سن تھا، وہی چھ سات برس کی عمر رہی ہوگی۔ انتقال کی صبح گھر پر لوگوں کی کافی بھیڑ اکٹھا ہوگئی، سبھی کے چہرے اداس،عیدالاضحیٰ کا دن تھا، کوئی مسرت و شادمانی نہیں، میں ورطہ […]

قلم قرطاس
1,81031 دسمبر، 2020

علامہ حافظ صلاح الدین یوسف کے ادیب عصر علامہ ڈاکٹر مقتدیٰ حسن ازہری سے تعلقات

علمی وادبی شخصیات ورجال کے آپسی تعلقات کا موضوع ایک وسیع میدان سخن ہے۔ اس پر تصنیفی کام نہ کے برابر ہوا ہے۔ اہل علم وقلم کو اس صنف سخن کی طرف توجہ دینی چاہیے اور تاریخ اسلام کے زریں اوراق سے متاع گم شدہ کی طرح مواد ومعلومات کو تلاش اورکھنگال کر کے نسل […]

قلم قرطاس
1,35220 دسمبر، 2020

مفسر قرآن مولانا عبدالقیوم رحمانی

۱۹۶۷ء یا ۱۹۶۸ء میں تلشی پور، ضلع گونڈہ (اب بلرام پور)میں صوبائی کانفرنس کا انعقاد ہوا تھا۔ نہایت شاندار۔ اس وقت عمر ہی کیا تھی۔ دیہات سے قصبے کاسفر، ہر طرف اجالا ہی اجالا تھا اور بہار ہی بہار۔ بڑا اچھا لگا تھا۔ اِس وقت تمام سہولتیں میسر ہیں لیکن نہ تواضع ہے نہ علمی […]

قلم قرطاس
1,87829 نومبر، 2020

مولانا عابد حسن رحمانی

مولانا عابد حسن رحمانی کی یاد آتی ہے تو ان کی سخاوت، مہمان نوازی، شفقت او رحوصلہ مندی کی یاد تازہ ہوجاتی ہے۔ انھیں جب بھی دیکھا ہمیشہ شاداں وفرحاں دیکھا، انھیں کبھی اپنی ذات میں گم نہ دیکھا، نہ حصارمفاد میں محصور، جامعہ سلفیہ بنارس کا وہ دورجس میں مولانا عابد حسن رحمانی، […]

قلم قرطاس
1,67525 نومبر، 2020
تذکرہ - دی فری لانسر میگزین | دی فری لانسر