جمعہ، 23 اکتوبر، 2026
ہوم پیج
صفحۂ اول/زمرہ جات/متفرقات

متفرقات

تمام تحریریں: 60

امسال(١٤٤٥ھ) حج میں اموات کے لیے سعودی حکومت کتنی ذمہ دار؟

امسال فسادی ٹولہ اور ان کے حواری دوران حج سیاسی مظاہروں کا پلان بنارہے تھے لیکن سعودی انٹلجنس نے ان سب کو حج سے پہلے ہی قابو کرلیا تھا۔ ما قدر اللہ وشاء دوران حج ہزار بارہ تیرہ سو حجاج کی موت واقع ہوگئی۔ اللہ تعالیٰ ان سبھوں کی مغفرت فرمائے اور ان کے لواحقین […]

قلم قرطاس
1,31728 جون، 2024

صبر

صابر گھر کا بڑا بیٹا تھا۔ اس سے چھوٹے تین بہنیں اور دو بھائی تھے۔ والد دن رات محنت مزدوری کرکے گھر کا خرچ چلاتے، گھر کا بڑا ہونے کے ناطے صابر کے کندھوں پر کئی ذمہ داریاں تھیں۔ ابو کا ہاتھ بٹانے کے لیے بہت کم عمر میں اسے گاؤں سے شہرجانا پڑا۔ کئی […]

قلم قرطاس
1,31431 جنوری، 2024

زندگی

زندگی کا فلسفہ جتنا آسان ہے اتنا ہی مشکل، سہل انگاروں کے لیے یہ ایک حسین خواب ہے لیکن انھیں نہیں معلوم کہ نیند ٹوٹنے پر یہ خواب ریزہ ریزہ ہو جائیں گے، وہ سمجھتے ہیں کہ یہ خواب ہی تو ہے جس کی تعبیر ممات ارضی ہے جو فنا کی مثیل ہے، وہ بے […]

قلم قرطاس
1,78931 جنوری، 2024

محبت اور جنون کا فرق

محبت اور جنون میں فرق ہوتا ہے۔محبت جنون نہیں ہوتی، جنون محبت نہیں ہوتا۔ محبت ایک پیارا، ایک لطیف جذبہ ہے جبکہ جنون ایک مذموم صفت، ایک بری لت، ایک مہلک بیماری ہے۔ محبت سکون ہے، جنون بے چینی۔محبت راحت ہے،جنون گھٹن۔محبت نرم خو ہوتی ہے اورجنون سنگ […]

قلم قرطاس
1,80427 اکتوبر، 2023

کور ذوقی کی انتہا

سامعین کے احوال و کوائف، ان کے معیار علم اور مقتضائے وقت کا پاس و لحاظ خطابت کے بنیادی آداب میں سے ہے۔ ایسا انداز تکلم اختیار کرنا جو سامعین کے دائرۂ فہم سے خارج ہو خطابت کی توہین ہے۔ مریض پیٹ درد کی شکایت کرے اور ڈاکٹر اسے آنکھ درد کی دوا دے تو […]

قلم قرطاس
1,23129 ستمبر، 2023

الحاد کا فتنہ اور شرعی علم کی ضرورت

بعض فتنے ایسے ہوتے ہیں کہ انسان لا شعوری طور پر اس کا شکار ہو جاتا ہے، اور ایک مدت گزرنے کے بعد اس کے اثرات اس پر مرتب ہوتے ہیں، تب تک بہت دیر ہو چکی ہوتی ہے۔ اس فتنے میں مبتلا شخص رفتہ رفتہ خالق کائنات کے انکار تک پہنچ جاتا ہے، اس […]

قلم قرطاس
2,01316 ستمبر، 2023

ایک مجدد کی ضرورت

١-دین اسلام دائمی اور آفاقی مذہب ہے۔ اس کے اندر بھر پور صلاحیت ہے کہ وہ قیامت تک چل سکے۔ لیکن یہ دنیا لمحہ بہ لمحہ تغیر پذیر ہے اور جو چیز بھی یہاں لانچ کی جاتی ہے وہ تغير پزیر ہوجاتی ہے۔ اس پر زنگ لگ جاتا ہے وہ زوال کا شکار ہوجاتی ہے۔ […]

قلم قرطاس
1,90226 مارچ، 2023

فیفا ورلڈ کپ قطر نے دنيا کو شراب نوشی کے نقصان کا احساس دلا دیا

فیفا ورلڈ کپ قطر ۲۰۲۲ جہاں بین الاقوامی سطح پر کئی تنازعات کا شکار ہوا ہے وہیں دنیا کو کئی خوشگوار اسباق بھی دے رہا ہے۔ عموما دنیا بھر اور خصوصا یورپی ممالک کے اندر مختلف امور کو لے کر کافی بحث ہوتی رہی اور یہ سلسلہ جاری ہے۔ دسیوں چیزیں زیر بحث آئیں۔ زیر […]

قلم قرطاس
1,5545 دسمبر، 2022

شہر اللہ المحرم

ماہ محرم الحرام کی عظمت: ماہ محرم ان چار مہینوں میں سے ایک ہے جنھیں اللہ تعالیٰ نے سورہ التوبہ آیت ۳۶ (ان عدۃ الشھور عند اللہ اثنا عشر شھراً فی کتاب اللہ) کے اندر ابتدائے آفرینش سے ہی حرمت و ادب والا بنایا ہے اور بطور خاص ان میں جنگ و جدال، ظلم و […]

قلم قرطاس
1,8504 اگست، 2022

اترپردیش مدرسہ تعلیمی بورڈ لکھنؤ سے اپیل

ملک میں مسلم شرح خواندگی سے سبھی واقف ہیں، اسلامی مدارس ومکاتب ہی ان کو جلا بخش رہے ہیں تاہم حکومتی سطح پر ان مدارس کی کیا حیثیت ہے بتانے کی ضرورت نہیں ہے۔ سچر کمیٹی کی رپورٹ آئی، گئی اور کہاں دب کر موہوم ہوگئی معلوم نہیں؛ حکومتوں نے اس پر کوئی دھیان نہیں […]

قلم قرطاس
1,81929 مئی، 2022

دعوت، داعی اور شیعیت کی خطرناکی

دعوتِ دین، اسلام کا ایک اہم فریضہ ہے، اس فریضے کی تاکید قرآن وحدیث میں اس قدر شرح وبسط کے ساتھ بیان کی گئی ہے کہ اس کا احاطہ مشکل ہے۔ دعوت وتبلیغ کی فضیلت، اس کے وسائل وذرائع، اس کا طریقہ کار، ایسے موضوعات ہیں جن پر سنجیدگی سے غور کرنا اور بروئے کار […]

قلم قرطاس
1,57711 جنوری، 2022

علمی ناپائیداری کا مرض

مناظر طبیعت اور اشیاے خلقت کا اگر بغور مشاہدہ کیا جائے تو معلوم ہوگا کہ دنیاوی لحاظ سے اسی چیز کو استحکام وپائیداری حاصل ہے جس کی نشوو نما میں ایک معتد بہ وقت لگا ہو اور جس کے پروان چڑھنے میں صبر آزما انتظار کے مرحلے سے گزرنا پڑا ہو۔ بیل اور درخت ہی […]

قلم قرطاس
1,80428 جون، 2021

رمضان کے بعد یہ چار کام کریں

ماہ رمضان کے شروع ہوتے ہی اللہ عزوجل جنت کے سارے دروازے وا کر دیتا ہے۔ جہنم کے تمام دروازے بند کر دیتا ہے۔ اور شیاطین کو جکڑ دیتا ہے تاکہ اللہ کے بندوں کو بہکا اور ورغلا نہ سکیں۔ایک ایسی ایمانی فضا قائم ہوتی ہے کہ دنیا کی رنگینیوں میں رنگا ہوا اور راہ […]

قلم قرطاس
2,01515 مئی، 2021

اختلاف کیجیے مگر سلیقے سے

چند سالوں سے رمضان المبارک کے ماہ مقدس کی آمد ورفت کے موقعے پر دو اختلافی اور ٹھیٹھ علمی وشرعی مسئلے بڑے ہی زور و شور سے معرض بیان و نگارش میں لائے جاتے ہیں۔ ایک رویت ہلال اور امت مسلمہ کے مابین اتحاد واتفاق کا مسئلہ اور دوسرا فطرانے میں نقدی کےجواز اور […]

قلم قرطاس
1,89713 مئی، 2021

وبائی حالات کے لیے اسلامی تعلیمات

آج کورونا مہاماری کے ان مشکل ترین حالات میں جبکہ پوری دنیائے انسانیت اللہ وحدہ لاشریک کی طاقت و قوت کے سامنے بے بس ہے، اس وبا نے ملکوں، شہروں دیہاتوں سمیت پوری دنیا کو اپنی آغوش میں لے رکھا ہے، ہر شخص کو اپنی اور اپنوں کی پڑی ہے، انسان ایک دوسرے سے بھاگ […]

قلم قرطاس
1,48311 مئی، 2021

فکری جنگ

مذہبی، مالی و ثقافتی بالادستی اور قیادت کے شوق نے اقوام عالم کو ایک دوسرے سے بر سرپیکار رکھا ہے، اپنے اپنے مقاصد کے حصول کے لیے ہاتھ، ہتھیار، زبان و قلم اور دوسرے مختلف قسم کے اثر انداز وسائل کو زیر استعمال لایا گیا ہے، انھی وسائل میں سے ایک اہم وسیلہ ’فکری جنگ‘ […]

قلم قرطاس
2,1115 مئی، 2021

سعودی عرب کی بھارت کو آکسیجن کی امداد: انسانیت نوازی کی عظیم مثال

پچھلے ایک سال سے زائد کی مدت سے پوری دنیا عالمی وبا کووڈ۱۹ کی وجہ سے مختلف پریشانیوں میں مبتلا ہے، خاص طور سے پچھلے چند مہینوں پہلے کورونا وائرس کی دوسری لہر کے بعد دنیا کے حالات سنگین ہوگئے ہیں۔اگر ہم اپنے ملک عزیز ہندوستان کی بات کریں تو دیگر ممالک کے مقابلے میں […]

قلم قرطاس
1,33126 اپریل، 2021

دینی صحافت کی عصری ذمہ داریاں

دنیا کا سب سے طاقتور ہتھیار صحافت ہے۔روے زمین پر جتنے بھی ذہنی انقلابات رونما ہوئے ہیں،سب کا مدار اسی صحافت پر ہے۔جمہوریت کی کامیابی کا راز عوام کے بیدار اور باشعور ہونے میں ہےاور عوام کی بیداری میں صحافت کا ہمیشہ سےزبردست رول رہا ہے۔ اسی لیے صحافت کو جمہوری نظام کا چوتھا […]

قلم قرطاس
1,33414 اپریل، 2021

مسجد، اس میں نکاح ضرورت بھی اور غیرضروری اضافی رسم بھی

مساجد کو اسلام میں سب سے زیادہ مرکزی حیثیت حاصل ہے۔اسی یے اس کی جانب سب سے زیادہ اور سب سے پہلے توجہ دی گئی۔ روئے زمین پر بننے والی سب سے پہلی عمارت بھی مسجد حرام خانہ کعبہ کی ہے: ان أول بیت وضع للناس للذی ببکۃ مبارکا وھدی للعالمین(سورہ آل عمران:۹۶) لوگوں کے […]

قلم قرطاس
1,6933 اپریل، 2021

ڈاکٹر شمس کمال انجم کی عربی اردو ترجمہ نگاری

شاعر و ادیب، محقق و نقاد ڈاکٹر شمس کمال انجم عصر حاضر کے اہم اور ممتاز عربی داں ہیں۔ایسے عربی داں جنھیں اپنی عربی دانی پر فخروغرور نہیں، بلکہ وہ اس کو فضل خداوندی سے تعبیر کرتے ہیں اور اس کے ذریعے زبان و ادب کے ساتھ دین و مذہب کی خدمت کامقدس فریضہ انجام […]

قلم قرطاس
1,52124 مارچ، 2021

حقیقی دوست

حقیقی دوست وہ ہے جو ایک دوست کا مونس و غمخوار ہو، اس کے راز کا محافظ ہو،اس سے کوئی غلطی یا خطا ہو جائے تو در گزر کر دے، خود اس سے بھی کوئی لغزش سرزد ہو جائے تو اس کا معترف ہو اور فورا معذرت طلب کرے، دوست کی الجھنوں اور پریشانیوں کو […]

قلم قرطاس
1,39213 مارچ، 2021

منہج انقلاب نبویﷺ

انقلاب محمدی کی حقیقت: دنیا میں مختلف انقلابات رونما ہوئے ہیں اورہوتے رہتے ہے لیکن انقلاب محمدیﷺ اس اعتبار سے بنیادی طور پر مختلف ہے کہ دیگر سارے انقلابات کی نظریاتی وفکری اساس انسانوں کی ذہنی اختراع تھی،جیسا کہ اشتراکی انقلاب کا فلسفہ کارل مارکس کی اختراع، انقلاب فرانس کا فلسفہ والٹیر کی فکر اور […]

قلم قرطاس
1,56127 فروری، 2021

وجود انسانی کے چار اہم مراحل

اللہ تعالی نے کائنات، زمین و آسمان اس میں پیدا کردہ مخلوقات اور خود انسان کو اپنی ذات، اس سے متعلق مکمل انسانی نظام حیات اور آس پاس موجود دیگر نعمتوں پر غور و خوض، فکر و نظر، اس پر تدبر اور اس کے جائزہ کا بار بار اور دیگر چیزوں سے بھی کہیں زیادہ […]

قلم قرطاس
1,27724 فروری، 2021

مملکت سعودی عرب مملکت توحید و سنت کیوں ہے؟

اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ مملکت سعودی عرب کے فضل و مرتبہ اور اس کی عظمت کی گواہی زبان حال بھی دیتی ہے اور ربانی علماء کی زبان مقال بھی، ان دونوں کی گواہی کی سچائی اور دیانتداری کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ یہ ملک مقدس مقامات اور […]

قلم قرطاس
1,63420 فروری، 2021

ٹوائلٹ(Toilet)

یادش بخیر! وہ بھی کیازمانہ تھاجب لوگ فقر وفاقہ تو نہیں کرتے تھے لیکن مال ودولت کی اس قدربہتات بھی نہیں تھی جس قدر آج ہے۔جب گاؤں میں کسی کسی کے پاس سائیکل ہوا کرتی تھی۔جب لوگوں کے مکانات کچے اور پھوس کے ہوا کرتے تھے۔میں بہت دور کی نہیں ماضی قریب کی بات کررہا […]

قلم قرطاس
1,7067 فروری، 2021

خیر امت کی خستہ حالی

نفس امارہ اور شیطان مردود کے جھانسے میں آکر راہ راست سے بھٹکے ہوئے انسانوں کو واعظ کی وعظ و نصیحت صراط مستقیم پر لا کھڑا کرتی ہے۔ سیدھی راہ سے ڈگمگاتے اور لڑکھڑاتے قدموں کو خطیب کی پند و موعظت طاقت و قوت بخشتی ہے۔ تذکیر سے مومنین کو فائدہ پہنچتا ہے اور عابد […]

قلم قرطاس
1,2575 فروری، 2021

چراغ تلے اندھیرا

جہالت و ضلالت کے مہیب اندھیرے نے اپنے پیر وہاں پسارے ہوں جہاں کتاب و سنت کے دیپ ایک بڑی تعداد میں موجود ہوں تو یہ بڑے دُکھ کی بات ہے۔ اور ایسے زرخیز علاقے میں جہاں بستی بستی قریہ قریہ علماء کرام کا ڈیرا اور بسیرا ہو، وہاں کے منبر و محراب پر ایک […]

قلم قرطاس
1,9021 فروری، 2021

ہدایت سے گمراہی تک کا سفر

مختار بن ابی عبید الثقفی کے نام سے مسلمانوں کی اکثریت واقف ہے، یہ شخص جھوٹا بدبخت تھا، مگر اسے رب العالمین کی حکمت کہیں کہ یہ ایک جلیل القدر صحابی ابو عبید بن مسعود الثقفی رضی اللہ عنہ کا بیٹا تھا جو جنگ ’جسر‘ میں شہید ہوئے تھے، نیز اس شخص کے مراسم عبد […]

قلم قرطاس
1,81026 جنوری، 2021

جہاں بانی سے ہے دشوار تر کار جہاں بینی

افتتاحی كلمات بمناسبت افتتاحی پروگرام ابنائے قدیم جامعہ سلفیہ بنارس بتاریخ یکم دسمبر۲۰۱۹، بمقام نئی دہلی اثر كچھ خواب کا غنچوں میں باقی ہے تو اے بلبل! ’’ نوا را تلخ تر می زن چوں ذوق نغمہ کم یابی‘‘ تڑپ صحن چمن میں، آشیاں میں، شاخساروں میں جدا پارے سے ہوسکتی نہیں تقدیرسیمابی […]

قلم قرطاس
2,12725 جنوری، 2021

مفتی خنفشار صاحب گوگَلِی یوٹیوبی کا قصہ (پہلی قسط)

دنیا میں جتنے بھی علوم وفنون پائے جاتے ہیں ان تمام کے سیکھنے کے ضابطے ہیں، چاہے وہ علم طب ہو، علم ہندسہ (انجینیرنگ) ہو،یا علم اقتصاد وغیرہ ہو، اگر آپ ان علوم کے سکھانے والوں کے پاس اچھا خاصا وقت نہیں گذارتے اس وقت تک آپ کو اس فن کا عشر عشیر بھی نہیں […]

قلم قرطاس
2,05317 جنوری، 2021

مسلمانو! ابھی زیادہ دیر نہیں ہوئی

کہتے ہیں کہ جو شخص سماج کو اپنے خون جگر سے سینچ رہا ہوتا ہے سماج سب سے زیادہ گالیاں بھی اسی کو دیتا ہے۔ جس کو اس کے ہم وطن جادوگر، پاگل اور دیوانہ کہتے ہیں وہی راتوں کو اشک بہا کر اللہ سے ’امتی امتی‘ کہہ رہا ہوتا ہے کہ خدایا گرچہ یہ […]

قلم قرطاس
1,9352 جنوری، 2021

الرحیق المختوم کے سرسری جائزے کا جائزہ

الرحیق المختوم پردارالافتاء دیوبند کے فتوے کے بعد رد وقدح کا جو سلسلہ شروع ہوا تو اس پر ایک تڑکتا بھڑکتا گرم گرم مضمون آگیا،اس مضمون میں یہ باور کرانے کی کوشش کی گئی ہے کہ سعودی عرب نے الرحیق المختوم کو ایوارڈ دینے میں ناانصافی کی ہے،یہاں تک کہ انعام کی بھاری رقم پر […]

قلم قرطاس
1,97130 ستمبر، 2020

آئی پی ایل کا جنون

سدا عیش دوراں دکھاتا نہیں گیا وقت پھر ہاتھ آتا نہیں حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺنے ارشاد فرمایا: من حسن اسلام المرء تركه مالا يعنيه(انسان کے اسلام کی خوبی اس کا لایعنی (لغو) باتوں سے بچنا ہے) امام ترمذی وغیرہ کی روایت کردہ یہ حدیث جوامع الکلم میں سے ہے۔ اس […]

قلم قرطاس
1,80526 ستمبر، 2020

سعودی نیشنل ڈے: اسلامی حکومت کا ایک عظیم دن!

سَارِعِي لِلْمَجْدِ وَالْعَلْيَاء مَجِّدِي لِخَالِقِ السَّمَاء وَارْفَعِ الخَفَّاقَ أَخْضَرْ يَحْمِلُ النُّورَ الْمُسَطَّرْ رَدّدِي اللهُ أكْبَر يَا مَوْطِنِي مَوْطِنِي عِشْتَ فَخْرَ الْمُسلِمِين عَاشَ الْمَلِكْ: لِلْعَلَمْ وَالْوَطَنْ تو شہرت و بلندی کی طرف رواں دوں رہ! آسمانوں کے پیدا کرنے والے کی بزرگی بیان کر! تو سبز پرچم کو سربلند کر! جس میں ہ

قلم قرطاس
2,07023 ستمبر، 2020

جماعت اسلامی ہند کی شرعی کونسل اور اس کی پالیسی میں نئی تبدیلی

ہفت روزہ دعوت نئی دہلی ۲۰ تا۲۶ ستمبر۲۰۲۰ میں ’’نئے مسائل کا حل تلاش کرنا شریعہ کونسل جماعت اسلامی ہند کا تاسیسی مقصد‘‘ کے عنوان سے جناب وسیم احمد صاحب کی ایک رپورٹ پڑھنے کا موقعہ ملا۔ جو زیادہ تر محترم ڈاکٹر محمد رضی الاسلام ندوی حفظہ الله جنرل سکریٹری شریعہ کونسل کی گفتگو پر […]

قلم قرطاس
1,38318 ستمبر، 2020

منصب داری سے پہلے علم حاصل کرنا

امام بخاری رحمہ اللہ اپنی مایہ نازتصنیف"الجامع الصحیح"کے "باب الإغْتِبَاطِ فِي الْعِلْمِ وَالْحِكْمَةِ"(علم اور حکمت پررشک کرنا) کے تحت فرماتے ہیں: وَقَالَ عُمَرُ رضي الله عنه: تَفَقَّهُوا قَبْلَ أَنْ تُسَوَّدُوا۔ قَالَ أَبُو عَبْد اللَّهِ البخاري رحمه الله: وَبَعْدَ أَنْ تُسَوَّدُوا وَقَدْ تَعَلَّمَ أَصْحَابُ النَّبِيّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَ

قلم قرطاس
1,72213 ستمبر، 2020

گرتے ہیں شہسوار ہی

کل حمد، ساری تعریف اس رب ذوالجلال کے لیے ہے جس نے سورج کو روشنی کی ردا اور چاند کو نور کی قبا پہنائی،پھولوں کو مہک اور تتلیوں کو رنگ کا لباس پہنایا،تاروں کو چمک کی ادا اور کلیوں کو چٹک کی آواز عطا کی،آسمان کو رفعت کا تاج اور سمندروں کو وسعت […]

قلم قرطاس
1,72513 ستمبر، 2020

ﻓَﻤَﺜَﻠُﻪُ ﻛَﻤَﺜَﻞِ ﺍﻟْﻜَﻠْﺐِ

نبی ﷺ کے زمانے میں امیہ بن ابی الصلت نامی ایک شاعر تھا، جو تاجر تھا، ملکوں کی سیر کرتا تھا، صحیح دین کی جستجو میں سرگرداں رہتا تھا، اہل کتاب سے اس کے روابط تھے، ان کے ذریعے اس نے سن رکھا تھا کہ ایک نبی آنے والے ہیں، چنانچہ وہ نبی بننے کی […]

قلم قرطاس
1,81313 ستمبر، 2020

ابنائے جامعہ سلفیہ زوم میٹنگ

کوویڈ 19 کی وجہ سے خاص طور پر اہلِ علم کی بڑھتی ہوئی وفیات کے تناظر میں پیدا ہونے والی صورتحال اور چیلنجز کے پس منظر میں 2 ستمبر 2020 بروز بدھ ساڑھے نو بجے شب ابنائے جامعہ سلفیہ کی ایک ورچول نشست منعقد ہوئی، جس میں ملک اور بیرون ملک جیسےساؤتھ افریقہ، ملیشیا، قطر، […]

قلم قرطاس
1,5959 ستمبر، 2020

تابینِ فوت شدگان یا تقریظِ زندگان!

دوہزار بیس کئی اعتبار سےحزن وغم کا سال ہے۔ کورونا کی مصیبتیں، لاک ڈاؤن کی تکلیفیں، اقتصادیات کا بحران اور جان و مال کی تباہ کاریاں ہی سال رواں کو "عام الحزن" قرار دینے کے لیے کافی تھیں، لیکن ستم بالائے ستم اور مصیبت در مصیبت یہ کہ سال رواں میں متعدد جید و […]

قلم قرطاس
1,6314 ستمبر، 2020

امام حرم نبوی شیخ حذیفی کے انتقال کی افواہ

گذشتہ دنوں امام حرم نبوی، مدینہ یونیورسٹی میں حدیث کے سابق پروفیسر شیخ عبد الرحمن علی الحذیفی کے انتقال کی خبر اڑا دی گئی۔ لیکن جب وہ مسجد نبوی میں جمعہ کے خطبے کے لیے تشریف لائے تو لوگ حیران رہ گئے اور تب لوگوں کو سمجھ میں آیا کہ یہ ہوائی کسی دشمن نے […]

قلم قرطاس
1,4174 ستمبر، 2020

ھجری کیلنڈر:جسے مسلمانوں نے فراموش کردیا

اسلام سے قبل عرب چاند دیکھ کر اپنی تاریخوں کا تعین کرتے تھے۔قریش نے عام الفیل سے اپنی تاریخ کی ابتدا کی۔اسلامی کیلنڈر سے قبل مسلمان عام الفیل سے اپنی تاریخ لکھتے تھے لیکن تاریخ کا وہ اہتمام نہیں کرپاتے تھے۔ امام ابن حجرعسقلانی نے فتح الباری میں ذکر کیا ہے کہ حضرت عمر رضی […]

قلم قرطاس
1,76125 اگست، 2020

نظام وقف کے قیام میں امام شافعی کا قائدانہ کردار

امام الموحدین، ناصر الحدیث، رئیس الفقہاء حضرت امام شافعی رحمہ اللہ کی ذات کسی تعارف کی محتاج نہیں، اسلامی علوم و فنون کا شاید کوئی ایسا باب ہو جس میں آپ کی رہنمائیاں اور مستنبط مسائل کا حصہ نہ رہا ہو۔ علوم حدیث وفقہ میں آپ کی بصیرت افروز کتابیں تاہنوز دینی درسگاہوں، ہائی کورٹ […]

قلم قرطاس
2,0049 اگست، 2020

اس کے نقش پا سے پھول کھل جاتے تھے

میں اپنی ماں کا اکلوتا بیٹا ہوں۔ میرے کئی بھائی بہن ہیں مگر لاڈ اور پیار مجھے اس طرح ملا گویا میں اپنی ماں کا اکلوتا بیٹا تھا۔ وہ مجھے پیار سے راجا بیٹا کہا کرتیں۔ میرے خوش ہونے پر بہت خوش ہوتیں اور ملول ہونے پر بالکل مرجھا سی جاتیں۔ میرے کھانا کھانے پہ […]

قلم قرطاس
1,96221 جولائی، 2020

بارش بڑی نعمت

جولائی کا مہینہ شروع ہوچکا تھا، لوگ بارش کا بے صبری سے انتظار کر رہے تھے، لیکن اس مرتبہ بارش کے اثرات نظر نہیں آرہے تھے۔ گرمی کی شدت نے لوگوں کو بےحال کر رکھا تھا، گرمی اس قدر تھی کہ راستے بھی سنسان نظر آرہے تھے، دھوپ کی شدت نے لوگوں کو گھروں میں […]

قلم قرطاس
1,88520 جولائی، 2020

بعثت نبوی سے قبل، مابعد اور موجودہ حالات

زمین جب خشک ہوجاتی ہے اور بے آب و گیاہ میدان بن جاتی ہے تب تب رب کریم کی جانب سے بارش کا نزول ہوتا ہے پھر انسان، حیوان، چرند، پرند اور دیگر مخلوقات کی جان میں جان آجاتی ہے۔ جسمانی اعضاء بحال ہوتے ہیں، ہڈیوں میں گودے بھر آتے ہیں۔ یہ چیز انسان اور […]

قلم قرطاس
1,50415 جولائی، 2020

بھارتیہ ٹڈی دل

میرے ناقص علم کے مطابق محض مچھلی اور ٹڈی کو یہ فضیلت حاصل ہے کہ یہ مردار بھی حلال ہوتی ہیں، ان کو ذبح کرنے کی حاجت نہیں ہوتی ہے۔ مچھلیاں ہر جگہ پائی اور کھائی جاتی ہیں جب کہ ٹڈیاں نہ تو ہر جگہ پائی جاتی ہیں اور نہ بیشتر لوگ اسے کھانا پسند […]

قلم قرطاس
1,98229 جون، 2020

ٹورینٹ پاور کمپنی بھیونڈی کی دھاندلی

اس میں کوئی شک نہیں کہ شہر بھیونڈی میں ٹورینٹ پاور کمپنی کی آمد سے بظاہر حالات کچھ بہتر ہوئے ہیں۔ مگر حقیقت تو یہ ہے کہ اس نے چمک دمک کی آڑ میں یہاں کی معیشت کو نقصان پہنچانے کی مناسب حد تک کوشش کی ہے۔ شہر کو بہتر روشنی فراہم کرکے اقتصادی تاریکی […]

قلم قرطاس
1,83425 جون، 2020

لاک ڈاؤن کا مفید پہلو

عام طور پر کسی چیز کے دو پہلو ہوتے ہیں، مفید اور مضر، مثبت اور منفی۔ اس اعتبار سے دیکھا جائے تو لاک ڈاؤن کے بھی دونوں پہلو ہیں، جس کا اعتراف ہر کس وناکس کرنے پر مجبور ہے۔ اور اگر کوئی اعتراف بھی نہ کرے تو عیاں را چہ بیاں۔ معاشی اور اقتصادی نقصان […]

قلم قرطاس
2,09921 جون، 2020

سوشانت کی خودکشی: اعصاب شکن زلزلہ

ہنستے مسکراتے نوجوان عمر فنکار سوشانت سنگھ کی خودکشی کی ایک کہانی وہ ہے جو میڈیا سنا رہا ہے۔ دوسرا بیان وہ ہوگا جو ہر زاویے سے مکمل تفتیش کے بعد نکھر کر سامنے آئے گا۔ لہذا خودکشی کی تصدیق کرنا یا اس پر آنکھ بند کرکے یقین کرنا ابھی جلد بازی بلکہ قبل از […]

قلم قرطاس
1,84115 جون، 2020

مؤذن اور اذاں

مسلمانوں پر دن میں پانچ وقت کی نماز فرض ہے جو ایک اجتماعی عبادت ہے اور اس کو اس کے مقررہ وقت میں ہی مسجد میں ادا کرنا ضروری ہوتا ہے۔ اس فرض کو ادا کرنے اور کروانے کے لیے مسجدوں میں امام اور مؤذن متعین ہوتے ہیں۔ امام پنج وقتہ نمازوں کی امامت کے […]

قلم قرطاس
1,3305 مئی، 2020

عقل بے مایہ امامت کی سزاوار نہیں

اللہ تعالیٰ نے انسان کو جن عظیم نعمتوں سے نوازا ہے ان میں سے سب سے بڑی نعمت عقل ہے، جس کے ذریعہ اللہ تعالیٰ نے انسان کو اپنی دیگر مخلوقات پر فضیلت بخشی اور دیگر تمام جانداروں پر فوقیت عطا کی ہے، تاکہ وہ غور و فکر سے کام لے کرعبرت و نصیحت حاصل […]

قلم قرطاس
2,07624 اپریل، 2020

ارطغرل ڈرامہ میں پدرم سلطان بود کے آگے کیا ہے؟

دن پہلے پاکستان کے ایک ٹی وی چینل نے ایک اعلان نشر کیا جس کو دیکھ کر یہاں حکومت کی طرف سے فراہم کیے جانے والے رامائن کی یاد آگئی۔ یہاں "رامائن" چل رہا ہے تو وہاں "ارطغرل" چلے گا۔ دونوں میں کوئی فرق نہیں ہے۔ دونوں ہی خیالی کہانیاں ہیں۔جو "ارطغرل" دیکھنے کے فضائل […]

قلم قرطاس
1,91823 اپریل، 2020

خطرات کے تجزیہ کا اسلامی انداز

کوویڈ 19 ایک دہشت ناک عالمی وبا اور دنیا کے لیے ایک ایسا خطرناک دشمن ہے جس نے پوری دنیا کو خوف وہراس میں مبتلا کردیا ہے۔ دشمن انتہائی طاقتور اور سخت جان ہے اور اس سے مقابلہ کے لیے کسی ملک کے پاس کوئی کارگر ہتھیار نہیں ہے، اس نے ترقی یافتہ ممالک اور […]

قلم قرطاس
2,06012 اپریل، 2020

مسجد اقصی اور قبة الصخره

فلسطین کرہ ارضی پر واحد ایسا زمینی ٹکڑا ہے جو تینوں آسمانی مذہب (اسلام، یہودیت اور نصرانیت) میں مقدس تسلیم کیا جاتا ہے۔ صلیبی اور صیہونی طاقتیں ہمہ وقت اپنی دسیسہ کاریوں اور سازشوں سے اس پر قابض ہونے کی تاک میں تھیں (افسوس آج مسلمانوں کا تاریخی اور ثقافتی شہر ماسونی قوتوں کے زیر […]

قلم قرطاس
1,7579 اپریل، 2020

قومی شہری رجسٹر (این آر سی): تفہیم اور طریقۂ کار

ملک کی بگڑتی ہوئی معاشی صورت حال، بے روزگاری کا پھیلتا ہوا دائرہ اور دنیا میں ملک کی گرتی ہوئی ساکھ سے نظریں ہٹانے کے لیے مذہبی منافرت عام کرنے کے سارے کام کیے جارہے ہیں۔ ان میں ایک بڑا کام قومی آبادی رجسٹر کا قضیہ بھی ہے۔ حزب مخالف میں اتنا دم خم نہیں […]

قلم قرطاس
1,9676 اکتوبر، 2019

تعمیر و ترقئ وطن: ہندوستان اور دیگر ممالک

وطن عزیز کی آزادی کی تہترویں کڑی کی مناسبت سے تمام اہالیان وطن کے لیے محبت و بھائی چارگی، امن و سلامتی، اتحاد و اتفاق، فرقہ وارانہ ہم آہنگی، حقوق و حریات، قانون کی بالادستی، مذہبی آزادی و رواداری اور وطن کی تعمیر و ترقی کے لیے نیک خواہشات اور دعائیں۔ دوستو: قوموں کی زندگی […]

قلم قرطاس
1,83615 اگست، 2019

سعودی عرب کی راجدھانی ریاض میں “ڈافوس اِن ڈِزرٹ” عالمی اقتصادی فورم

منگل کے روز 23 اکتوبر 2018 کو سعودی عرب کی راجدھانی ریاض میں Future Investment Initiative فورم کے دوسرے ایڈیشن کا آغاز ہوا اور مکمل تین روز تک جاری رہا۔ اس فورم میں دنیا بھر سے 135 سے زائد مقرر اور ایکونومک ایکسپرٹ شریک رہے۔ یہ کانفرنس ریاض شہر کے رٹز کارلٹون ہوٹل میں منعقد […]

قلم قرطاس
1,71027 اکتوبر، 2018

ماب لنچنگ کا ایک اور شکار؛ ننھا عظیم

مایوسی، غمی اور خوشی کے ملے جلے جذبات کے ساتھ ماں نے عظیم کو گھر سے وداع کیا ہوگا۔ مایوسی اس لیے کہ اس کا لاڈلا، اس کے جگر کا ٹکڑا، اس کی آنکھوں کا تارا، اس کی باہوں کا کھلونا آج اس سے الگ ہورہا ہے۔ خوشی اس لیے کہ وہ اپنی محبتوں، ہزاروں […]

قلم قرطاس
1,47726 اکتوبر، 2018

لوڈشیڈنگ کا عذاب

ان دنوں مہاراشٹرا حکومت لوڈشیڈنگ کا اعلان کچھ اس طرح کر رہی ہے جیسے وہ اپنے ہر اقدام سے عوام کو اب تک با خبر کرتی رہی ہو۔ ڈگڈگی پیٹ کر پچھلے دو تین روز سے مسلسل خبر دی جا رہی ہے کہ بجلی کٹوتی ناگزیر ہے اس کے بغیر ملک اندھکار میں چلا جائے […]

قلم قرطاس
1,35110 اکتوبر، 2018
متفرقات - دی فری لانسر میگزین | دی فری لانسر