جمعہ، 23 اکتوبر، 2026
ہوم پیج

آئی پی ایل کا جنون

تحریر: صادق عتیق صدیقی26 ستمبر، 20201,805قارئین2 تبصرےمطالعے کا وقت: ۳ منٹ
فونٹ سائز:
یہ تحریر سنئے
مطالعہ کا انداز:

سدا عیش دوراں دکھاتا نہیں

گیا وقت پھر ہاتھ آتا نہیں

حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺنے ارشاد فرمایا:

من حسن اسلام المرء تركه مالا يعنيه(انسان کے اسلام کی خوبی اس کا لایعنی (لغو) باتوں سے بچنا ہے)

امام ترمذی وغیرہ کی روایت کردہ یہ حدیث جوامع الکلم میں سے ہے۔

اس میں نبی اکرم ﷺ نے مومن کی ایک اہم صفت کو اجاگر کیا ہے جسے اختیار کر لینے کے بعد اس کا اسلام اور ایمان کامل اور عمدہ بن جاتا ہے۔یہ صفت ہے مومن کا فضول باتوں اور لہو و لعب سے کنارہ کش ہونا۔اسی صفت کو اللہ رب العالمین نے قرآن مجید میں اس طرح بیان کیا ہے:

وَالَّذِينَ هُمْ عَنِ اللَّغْوِ مُعْرِضُونَ( اور جو لغو باتوں سے دور رہتے ہیں)

لغو ہر اس بات اور کام کو کہتے ہیں جو فضول بیکار اور لاحاصل ہو۔

آج ہمارا معاشرہ خصوصاً نوجوان طبقہ مختلف لغویات کاعادی ہے۔انھی میں سے ایک IPL ہے جو بہت تیزی کے ساتھ نوجوانوں کو ان کے مقصد اصلی سے پھیر رہا ہے۔

ایک روایت میں اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

پانچ چیزوں کو پانچ چیزوں سے پہلے غنیمت جانو۔ان میں سے ایک آپ نے فرمایا:

فراغك قبل شغلك(اپنے فرصت کے لمحات کو مشغولیت سے پہلے)

اسی طرح بخاری کی ایک روایت میں اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:

دو نعمتیں ایسی ہیں جن کے تعلق سے اکثر لوگ دھوکے میں ہیں۔ان دونوں کا تذکرہ کرتے ہوئے آپ نے فرمایا:

الصحة والفراغ(صحت اور وقت)

اس حدیث کی رو سےہم سراسر دھوکے میں ہیں۔ہم اس بے سود آئی پی ایل کے جنون میں اپنا وقت ضائع کر رہے ہیں،اپنے جسم اور اپنی آنکھوں کو بھی تکلیف دے رہے ہیں۔جب کہ اللہ کے نبی نے عشاء سے پہلے سونے اور عشاء بعد فضول باتوں اور لایعنی کاموں سے منع فرمایا ہے۔

اسی طرح بخاری کی دوسری روایت میں آپ نے عبداللہ بن عمرو کو متنبہ کرتے ہوئے ارشاد فرمایا:

فان لجسدك عليك حقاً وان لعينك عليك حقاً

ایک عربی مقولہ بھی بہت مشہور ہے:

الوقت کالسیف ان لم تقطعه قطعك

اس لیے ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم ابھی بھی ہوش کے ناخن لیں اور اپنے قیمتی وقت کو ضائع ہونے سے بچائیں۔ورنہ وہ دن دور نہیں جب ہمیں وقت کے تھپیڑے کھانے پڑیں اور تب سوائے افسوس کے کوئی چارہ نہ ہو۔

اللہ رب العالمین ہمیں اپنے وقت کی حفاظت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین تقبل یا رب العالمین

اعلامیہ و ادارتی وضاحت: اس تحریر میں ظاہر کی گئی آراء اور بیانات مصنف کی ذاتی رائے ہیں، ادارہ ‘دی فری لانسر’ کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ کسی بھی تحریر کی اخلاقی و قانونی ذمہ داری خود مصنف پر عائد ہوتی ہے۔ مزید تفصیلات کے لیے ہمارا قانونی اعلامیہ و ٹیک ڈاؤن پالیسی ملاحظہ فرمائیں۔
اس مضمون کا علمی کوئز تیار کیا جا رہا ہے...
آفیشل واٹس ایپ چینل — The Freelancer Urdu

دی فری لانسر کے باضابطہ واٹس ایپ چینل سے جڑیں

تمام نئی وقیع تحریریں، علمی و تحقیقی مضامین اور ادبی کالم براہِ راست اپنے موبائل پر حاصل کریں۔

تبصرے و آراء (2)

A
Afzal husain
28 ستمبر، 2020
Masha Allah
A
Altamash
27 ستمبر، 2020
ماشاءاللہ

اپنا تبصرہ یا رائے ارسال کریں

متعلقہ مضامین

آئی پی ایل کا جنون - دی فری لانسر | دی فری لانسر