زندگی جن کے تصور سے جلا پاتی تھی
ہندوستان کے ممتاز عالم دین شیخ الحدیث مولانا شمس الحق سلفی کی علمی خدمات، تدریسی سفر اور دعوت و اصلاح کے کارناموں پر مبنی ایک تفصیلی اور معلوماتی مضمون۔
کل 30 نتائج برآمد ہوئے۔
ہندوستان کے ممتاز عالم دین شیخ الحدیث مولانا شمس الحق سلفی کی علمی خدمات، تدریسی سفر اور دعوت و اصلاح کے کارناموں پر مبنی ایک تفصیلی اور معلوماتی مضمون۔
عربی نظم ونثرمیں ہندوستانی ادباء کی بے لوث خدمات پر مشتمل تاریخ کے اوراق پر جب ہم نظر ڈالتے ہیں تو یہ حقیقت آشکارا ہوتی ہے کہ وطن عزیز نے زبان وادب کے چیدہ علماء، قلم کے عظیم شہسواران اور اصحاب فکر ونظر کو جنم دیا ہے جنھوں نے لسانیات میں عبور، دسترس اور قدرتِ […]
موجودہ دور کی اہم خرابیوں میں سے ایک یہ ہے کہ لوگ ایک دوسرے کی عزت و احترام کا لحاظ نہیں رکھتے۔ نہ بڑوں کے ادب ووقارکا کوئی پاس ہے نہ چھوٹوں پر شفقت و مہربانی کا خیال۔ ہر سو طوفانِ بدتمیزی بپا ہے۔ عدم برداشت، غیر سنجیدگی، جلدی بازی اور تذلیل و تحقیر کی […]
اصول اور مفادات کے تصادم میں عموما پہلے مفادات کی جیت ہوتی ہے، اسی لیے انسان اکثر مفادات کی طرف بھاگتا ہے: (وکان الانسان عجولا) مفادات حالات کے تابع ہوتے ہیں، حالات بدلتے رہتے ہیں اس لیے مفادات عارضی ہوتے ہیں۔ اصولوں پر قائم رہنے کے لیے ایمان و یقین کے ساتھ جس صبر وشکر […]
ڈسکہ، ضلع سیالکوٹ کی ایک اہم تحصیل اور معروف صنعتی شہر ہے۔ اس کی تاریخی حیثیت اور وجہ تسمیہ کے متعلق دو روایات ہیں: ڈسکہ شہر مغل بادشاہ شاہ جہاں (1592۔1666ء) کے دور میں قائم کیا گیا تھا اور اس کا پہلا نام شاہ جہان آباد تھا۔ ریونیو ریکارڈ کے مطابق علاقے کی زمین داس […]
یہ مضمون تقریبا دو مہینہ پہلے اس وقت لکھا گیا تھا جب اسرائیل اور حماس کے درمیان سیز فائر کا معاہدہ ہوا تھا اور حماس کے لیڈران پورا غزہ تباہ ہونے کے باوجود ایران میں جا کر طوفان اقصی کی کامیابی کا جشن منا رہے تھے۔ (ض ت) سات اکتوبر کو حماس نے اسرائیل پر […]
ہر تعلق میں دو لیئر ہوتے ہیں، قربت ہوتی ہے فاصلے ہوتے ہیں۔ قربت کے ابعاد میں فاصلے کی لکیریں ہوتی بھی ہیں اور دکھائی بھی دیتی ہیں۔ فاصلوں کی جہات میں قربتوں کے تار ہوتے بھی ہیں اور دکھائی بھی دیتے ہیں۔ یہ دونوں لیئر جس تعلق میں اپنی اپنی جگہ پر ہوتے ہیں […]
عربی تحریر: ڈاکٹر عبد المجید منصور ترجمہ: محمد حامد مدنی [انٹرنیٹ پر رمضان المبارک کے متعلق کچھ تلاش کرتے ہوئے almoslim.net پر امام کو لقمہ دینے کے آداب سے متعلق ڈاکٹر عبد المجید منصور کی ایک بہترین تحریر نظر آئی، جس میں ان آداب کو ذکر کیا گیا ہے جن کا خیال رکھنا لقمہ دینے […]
اللہ رب العالمین نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو لوگوں کے مابین معلم بنا کر بھیجا، آپ نے تئیس سال کی ایک لمبی مدت تک لوگوں کو دینِ اسلام کی تعلیم دی اور انھیں بار بار یہ احساس دلایا کہ ان کے پاس اللہ کی عطا کردہ نعمتوں میں سے سب سے عظیم نعمت […]
اچھے انسان کو برے آدمی کی بھی اچھی اچھی چیزیں ہی دکھائی دیتی ہیں، ہاتھ ملانے میں بدبو کا بھبھکا اتنا نہیں آتا جتنا گلے ملنے پر میل چپک جاتی ہے۔ میل ضروری نہیں ہے کہ دکھائی دے، سفید کتے کی بھی نجاست کہاں دکھائی دیتی ہے۔ اچھا انسان تو راستے میں پڑے ہوئے سور […]
چند دن قبل سوشل میڈیا پر ایک تحریر وائرل ہوئی جس کا عنوان تھا(سلفی تحریک کو عالمی سطح پر درپیش فکر اور شناخت کا شدید بحران) جس میں کاتب أبوالأعلی سبحانی صاحب نے سلفی دعوت کے ساتھ ظلم وناانصافی کی حدیں پارکردی ہیں۔ تحریر پڑھ کر پہلا تأثرتو یہی ابھرا کہ چھوٹا منہ بڑی بات […]
ایک آدمی جو کم علمی اور احساس کمتری کی وجہ سے اپنی ذاتی زندگی کے معاملات و مسائل میں اپنے نجی موقف کو دل میں دبا کر جیتا ہے وہ اجتماعی بے توجہی کا ایسا مارا ہوتا ہے کہ ہر سماجی ناہمواری پر لفظوں سے پتھراؤ کرتا ہے۔ منکر پر نکیر کی ہر سچویشن میں […]
دلوں کی رقت اور آنکھوں کی کیفیت جانچنے کا کوئی پیمانہ اگرچہ یہ تحریر نہیں ہے مگر موجودہ زمانے میں اچھے اخلاق کی اتنی اعلیٰ مثال جاننے کے بعد بھی اگر کسی کا دل چھلک کر آنکھوں میں نہیں آجاتا تو اسے اپنے روز و شب کے معمولات پر نظر ثانی کرنی چاہیے۔ حافظ صاحب […]
علم اور ہنر میں جو فرق ہے وہ صرف اہل علم جانتے ہیں۔ بات جہاں سے شروع ہونی چاہیے ہنر والوں نے وہی پوائنٹ چھوڑ دیا۔ بلکہ اسی بنیاد پر ردہ چڑھانا شروع کردیا۔ ایک ہاتھ میں کرنی اور دوسرے ہاتھ میں چھینی ہتھوڑی لے کر لیپاپوتی کرنے اور ٹھونکنے ٹھٹھانے سے عمارت مضبوط نہیں […]
ہر مسلمان کے لیے طلب علم کی فرضیت ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔ اس تقاضے کی تکمیل میں ہمارے رویے واقعی افراط و تفریط سے پاک نہیں ہیں۔ لیکن اس خرابی سے زیادہ ہمارے سماجی سروکار میں کرپشن ہے۔ مناسب حفاظتی انتظامات اور شرعی اطلاقات و انطباقات نہ ہونے کی وجہ سے صرف تعلیمی اداروں […]
کتاب: راجیو گاندھی: ارمان و فتوحات مصنف: وجاہت حبیب اللہ مترجم:شبیر احمد صدیقی، محمد حارث بن منصور سن اشاعت: ۲۰۲۳ء ناشر: براؤن بک پبلی کیشنز، نئی دہلی صفحات: ۳۵۰ قیمت: ۶۵۰؍روپے سنجے گاندھی کی حادثاتی موت (جون ۱۹۸۰ء) کے بعدراجیو گاندھی ہندستانی سیاست کے مطلع پر نمودار ہوئے اور پہلا انتخاب(جون ۱۹۸۱ء) امیٹھی (اترپردیش) سے […]
دین کی سمجھ نہ ہو تو دنیا میں بندہ اندھوں سے بھی گیا گزرا ہے۔ آنکھوں سے جسے دکھائی نہیں دیتا وہ اپنے کان، ناک، ہاتھ اور پاؤں کی مدد سے کئی فائدے حاصل کرسکتا ہے اور متعدد نقصانات سے بچ سکتا ہے۔ فقہ فی الدین سے عاری انسان اپنی کھلی آنکھوں سے دنیا کے […]
مبصر: سہیل انجم کتاب: مولانا ابوالکلام آزاد مصنف: مولانا محمد اسحق بھٹی صفحات: 175 قیمت: 275 روپے ناشر: دانشکدہ پبلی کیشنز، مؤناتھ بھنجن، یوپی مولانا ابوالکلام آزاد کے عاشقوں، مداحوں اور عقیدت مندوں کی بہت بڑی تعداد ہے جو دنیا بھر میں پھیلی ہوئی ہے۔ ان میں ہر قسم کے لوگ شامل ہیں۔ تعلیم یافتہ […]
مرکزی جمعیت اہل حدیث برطانیہ کے بانی رکن اور پہلے ناظم اعلی حافظ محمد یعقوب صاحب 17 آگست 2024 کو 91 سال عمر پاکر بقضائے الٰہی انتقال کر گئے۔ انا لله وانا اليہ راجعون۔ اللهم اغفر لہ وارحمہ وادخلہ الجنة الفردوس الأعلى۔ آمين حافظ یعقوب صاحب 17 دسمبر 1933 کو جالندھر پنجاب انڈیا میں پیدا […]
اسم الکتاب: اسھامات دائرۃ المعارف العثمانیۃ بحیدرآباد الھند فی نشر علوم الحدیث والمشیخات و الأثبات اسم المؤلف: راشد حسن المبارکفوری عدد الصفحات:280 الناشر: دارالمقتبس،بیروت،لبنان،2024 نوآبادیاتی ہندوستان میں مسلمانوں کے نشاطات کا ایک گوشہ اسلامی تراث کے احیا اور اشاعت سے عبارت ہے جس میں مسلم ریاستوں کے علم دوست ذمے داران کی توجہ،برطانوی استعمار
طبیعت میں لاابالی پن ہو تو بندہ دنیا میں ہر بھلائی سے محروم رہتا ہے، نظم و ضبط اور ترتیب و تنظیم ہر چھوٹے بڑے خیر کے حصول کے لیے ضروری شرائط میں سے ہیں۔ ساری عبادتیں بھی یہی درس دیتی ہیں خواہ وہ نماز ہو یا روزہ، زکوٰۃ ہو یا حج۔ تعلیم و تعلم […]
مئو ناتھ بھنجن کو شعر وشریعت کاشہر کہا جاتا ہے تو ٹھیک ہی کہا جاتا ہے، یہاں قدم قدم پر شعر وادب کے پارکھ اور فقہ و فتاوی کے ماہرین مل جاتے ہیں جو اپنے اپنے ذوق اور ظرف کے مطابق اسلامی تعلیم و ثقافت کے فروغ اور نئی نسل کی رہ نمائی میں مصروف […]
کاکا خاندان عمرآباد(تمل ناڈو) کا کاکا خاندان پورے علاقہ میں اپنی منفرد شناخت رکھتا ہے۔ اللہ نے انھیں مال ودولت سے نوازا تو اس کے صحیح استعمال کےلیے معروف علمی خانوادہ غزنوی خاندان کے علماء کے مشورہ سے کاکا عمر رحمہ اللہ نے دینی ادارہ جامعہ دارالسلام عمرآباد کی1924 میں بنیاد رکھی۔ خاندان کے مردوں […]
فَإِذَا جَاءَ وَعْدُ الْآخِرَةِ جِئْنَا بِكُمْ لَفِيفًا (الاسراء:۱۰۴) والجماعة بركة والفرقة عذاب 7 /اکتوبر2023ء کو فلسطینی مزاحمتی جماعت‘‘حماس’’ کی عسکری ونگ ‘‘کتائب عز الدین القسام’’ کے مجاہدین نے آپریشن ‘‘طوفان الاقصی’’ کی شکل میں صہیونی ریاست کے ایک بڑے حصے پر زمینی اور ہوائی حملہ کیا اور یہ حملہ اتنااچانک اور بھیانک تھا کہ صہیونی […]
اس تحریر میں کراماتِ اولیاء کے شرعی ضوابط، کرامت اور شیطانی حرکت میں فرق، تصوف کی حقیقت، قدیم صوفیا اور متاخرین صوفیا میں فرق، تزکیۃ نفس کا شرعی طریقہ وغیرہ مباحث بھی موجود ہیں۔ چند دن پہلے ڈاکٹر حافظ زبیر نے امام لالکائی -رحمہ اللہ- (متوفی 418ھ) اور ان کی عظیم تالیف ”شرح أصول اعتقاد […]
رحمۃ للعالمین (عربی، تین مجلدات) مصنف: قاضی سلیمان منصور پوری مترجم: ڈاکٹر مقتدی حسن ازہری، عبدالسلام عین الحق سلفی تقدیم و تعلیق: شیخ صلاح الدین مقبول احمد صفحات مجموعی:1801 ناشر: دارالایلاف الدولیۃ، الکویت، 2024 تقریباً ایک صدی پرانی بات ہے۔ 29؍مئی کا دن تھا اور 1930 کا سال۔ جدے سے ایک بحری جہاز قافلۂ حجاج […]
وسطیت اور اعتدال دور حاضر میں استعمال کی جانے والی سب سے خوبصورت اور پرکشش اصطلاح ہونے کے ساتھ ساتھ سب سے مظلوم اصطلاح ہے۔ اس کی مظلومیت کا یہ حال ہے کہ اسے کفار ومشرکین اور یہود ونصاری کے ساتھ ساتھ منحرف افکار کے حاملین اپنے مذموم مقاصد کے لیے خوب استعمال کرتے ہیں۔ […]
کتاب:فہم حدیث کے بنیادی اصول مصنف:ڈاکٹرعبدالصبور ابو بکر سن اشاعت:2023 صفحات:344 قیمت:430 روپے ناشر:ادارۃ البحوث الاسلامیۃ،جامعہ سلفیہ بنارس ’’حدیث فہمی کے منضبط اصول پر اردو میں ایک سنجیدہ علمی کتاب‘‘ (پیش لفظ، محمد ابوالقاسم فاروقی ص:12) رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے قول، فعل اور تقریر کو حدیث کہتے ہیں اورحدیث اسلامی شریعت کا […]
ہمارے یہاں خرید وفروخت کی ایک صورت یہ ہےکہ جس کے پاس تالاب ہوتا ہے، وہ اس میں مچھلیاں پالتا ہے، یا بارش اور سیلاب کی وجہ سے اس میں خود ہی مچھلیاں آجاتی ہیں، جب اس میں مچھلیاں بڑی ہوجاتی ہیں تو وہ مچھلیوں کو تالاب میں ہی کسی آدمی سےبیچ دیتا ہے، حالانکہ […]