شِئْتُمْ أَمْ أَبَیْتُمْ
اخوان المسلمون کی حقیقت، ان کے بیرونی روابط اور خوارج سے مشابہت پر مبنی ایک علمی اور تاریخی تجزیہ۔
کل 30 نتائج برآمد ہوئے۔
اخوان المسلمون کی حقیقت، ان کے بیرونی روابط اور خوارج سے مشابہت پر مبنی ایک علمی اور تاریخی تجزیہ۔
ممتاز عالم دین مولانا سعید الرحمن اعظمی کی یادگار باتیں، علمی خدمات اور ممبئی و مالیگاؤں کی ملاقاتوں کے احوال پر مبنی شیخ اسعد اعظمی ؍حفظہ اللہ کی خصوصی تحریر۔ پڑھیں مکمل مضمون۔
ہندوستان کے ممتاز عالم دین شیخ الحدیث مولانا شمس الحق سلفی کی علمی خدمات، تدریسی سفر اور دعوت و اصلاح کے کارناموں پر مبنی ایک تفصیلی اور معلوماتی مضمون۔
مولانا عبد المعید بنارسی رحمہ اللہ کی علمی، تدریسی اور تصنیفی خدمات کا ایک جامع تذکرہ۔ جانیے کہ کیوں انیں اپنے دور کا امام اور علم کا بحرِ ناپیدا کنار کہا جاتا تھا۔
مقلد اور غیر مقلد کی اصطلاح کا پس منظر کیا ہے؟ کیا سلفیت ان دونوں انتہاؤں کے درمیان اعتدال کا راستہ ہے؟ جانئے منہجِ سلف اور فہمِ صحابہ کی اہمیت اس تحریر میں۔
جانئے رمضان المبارک کی طاق راتوں اور لیلۃ القدر میں درس، تقریر اور قیامِ اللیل کا مسنون طریقہ، احادیث کی روشنی میں ایک مفصل اور تحقیقی تحریر۔
موت دنیا کی بے ثباتی اور زندگی کی ناپائیداری کا خاموش اعلان ہے، یہ انسانی زندگی کا سب سے بڑا تلخ مرحلہ ہے۔ اس دردناک لمحے کا عبرتناک پہلو یہ ہے کہ کسی کے جینے اور مرنے سے باہر کی دنیا پر کوئی اثر نہیں پڑتا، گردش لیل و نہار میں کوئی فرق واقع نہیں […]
تحریر: پروفیسر سعد بن ترکی خثلان ترجمہ: آصف تنویر تیمی پروفیسر سعد بن ترکی خثلان عالم عرب کی مشہور علمی اور دینی شخصیات میں سے ایک ہیں۔ سعودی عرب کی مشہور یونیورسٹی جامعہ الامام، ریاض کے وہ استاد ہیں۔ حرمین شریفین میں بھی ان کے لکچر ہوتے ہیں۔ اسلامی علوم وفنون میں انھیں غیر معمولی […]
ڈاکٹر ابو الحیات اشرف مورخہ 22 جون 2025ء کو دہلی میں وفات پاگئے۔ انا للہ وانا الیہ راجعون اللہ پاک ان کی قبر پر نور کی بارش برسائے۔ ان کے گناہوں پر عفو و درگزر کی چادر ڈال دے۔ ان کی خدمات جلیلہ کو قبولیت کا شرف بخشے۔ ان کے اہل خانہ کو صبر وسلوان […]
جامعہ سلفیہ بنارس میں زیر تعلیم رہتے ہوئے جن سینئر،جونیر اور ہم درس احباب سے روابط رہے ان میں خاصی بڑی تعداد ان حضرات کی تھی جن کا تعلق مئو سے تھا۔ دارالاقامہ کے میرے کمرے میں ایک کم عمر خوبصورت نوجوان اپنے شہر مئوکے ساتھیوں سے ملنے کے لیے آیا کرتا تھا، کافی […]
ڈسکہ، ضلع سیالکوٹ کی ایک اہم تحصیل اور معروف صنعتی شہر ہے۔ اس کی تاریخی حیثیت اور وجہ تسمیہ کے متعلق دو روایات ہیں: ڈسکہ شہر مغل بادشاہ شاہ جہاں (1592۔1666ء) کے دور میں قائم کیا گیا تھا اور اس کا پہلا نام شاہ جہان آباد تھا۔ ریونیو ریکارڈ کے مطابق علاقے کی زمین داس […]
’’اگر میں رکنِ یمانی اور مقام ابراہیم کے درمیان کھڑا ہوکر حلفاً کہوں کہ علم وعبادت، زہدو صبر وکرم، خوش اخلاقی اور بُردباری میں نہ زمین نے اپنی آنکھوں سے آپ جیسا کوئی دیکھا، نہ آپ ہی نے آپ جیسا کوئی دیکھا تو میرا حلف نہیں ٹوٹے گا۔ وہ معصوم نہیں لیکن میں نے ان […]
بروز جمعہ۵؍ شوال۱۴۴۶ھ بمطابق ۴؍ مارچ۲۰۲۵ء جمعہ سے کچھ دیر قبل مولانا محبوب الرحمن عمری مدنی کی خبر وفات نے سینکڑوں علماء، طلبہ اور عام لوگوں کو غمگین کردیا اور میرے لیے یہ خبر بڑی حیرت کا باعث بنی کیوں کہ آپ کی وفات سے کچھ گھنٹے پہلے ہی میں نے آپ سے فون پر […]
ہر تعلق میں دو لیئر ہوتے ہیں، قربت ہوتی ہے فاصلے ہوتے ہیں۔ قربت کے ابعاد میں فاصلے کی لکیریں ہوتی بھی ہیں اور دکھائی بھی دیتی ہیں۔ فاصلوں کی جہات میں قربتوں کے تار ہوتے بھی ہیں اور دکھائی بھی دیتے ہیں۔ یہ دونوں لیئر جس تعلق میں اپنی اپنی جگہ پر ہوتے ہیں […]
اللہ رب العالمین نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو لوگوں کے مابین معلم بنا کر بھیجا، آپ نے تئیس سال کی ایک لمبی مدت تک لوگوں کو دینِ اسلام کی تعلیم دی اور انھیں بار بار یہ احساس دلایا کہ ان کے پاس اللہ کی عطا کردہ نعمتوں میں سے سب سے عظیم نعمت […]
اچھے انسان کو برے آدمی کی بھی اچھی اچھی چیزیں ہی دکھائی دیتی ہیں، ہاتھ ملانے میں بدبو کا بھبھکا اتنا نہیں آتا جتنا گلے ملنے پر میل چپک جاتی ہے۔ میل ضروری نہیں ہے کہ دکھائی دے، سفید کتے کی بھی نجاست کہاں دکھائی دیتی ہے۔ اچھا انسان تو راستے میں پڑے ہوئے سور […]
علم حدیث کی تعلیم وتعلم کے لیے علماء اہل حدیث ہند ہمیشہ سے مشہور رہے ہیں۔ بالخصوص میاں نذیر حسین محدث دہلوی رحمہ اللہ کے دور میں دور دراز ملکوں سے طلبا ان کے مدرسہ میں آتے اور مختلف علوم وفنون کے ساتھ حدیث کا علم حاصل کرتے تھے۔ میاں صاحب کے شاگردان بلاد ہند […]
مولانا یوسف جمیل جامعی رحمہ اللہ کی شخصیت اہلِ علم، شعراء، دعاۃ و مبلغین، مدارسِ اسلامیہ کے طلبہ وطالبات، جماعت وجمعیت کے احباب تعلیم یافتہ عوام کے لیے محتاجِ تعارف نہیں ہے۔ مجھے اپنے مادرِ علمی جامعہ دار السلام عمر آباد میں دورانِ طالبِ علمی فنِ حدیث اور مسابقات میں شرکت کے علاوہ اردو اسلامی […]
چند دن قبل سوشل میڈیا پر ایک تحریر وائرل ہوئی جس کا عنوان تھا(سلفی تحریک کو عالمی سطح پر درپیش فکر اور شناخت کا شدید بحران) جس میں کاتب أبوالأعلی سبحانی صاحب نے سلفی دعوت کے ساتھ ظلم وناانصافی کی حدیں پارکردی ہیں۔ تحریر پڑھ کر پہلا تأثرتو یہی ابھرا کہ چھوٹا منہ بڑی بات […]
مرشد پبلیکیشن، نئی دہلی کے پروپرائٹر عزیزم مولانا عبد القدیر اکثر و بیشتر کسی نہ کسی کتاب کا اور بالخصوص نئی کتاب کا اشتہار یا اعلان سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتے رہتے ہیں۔ گزشتہ دنوں ان کی ایک پوسٹ سے ایک نئی کتاب ’’ساکنانِ قریۂ جاں‘‘ کا علم ہوا۔ تین وجوہات سے اس کتاب کو […]
چاروں طرف سے دین، عقیدہ، منہج اور علماء حق پر یلغار ہے۔ دین اور عقیدہ کی اصلاح اور خدمت کے نام پرکچھ ایسے لوگ میدان دعوت میں کود پڑے ہیں کہ اصلاح کم اور فساد زیادہ پھیل رہا ہے۔ سادہ لوح لوگ شکوک وشبہات میں مبتلا ہورہے ہیں۔ متشابہات ہی نہیں بلکہ محکمات میں بھی […]
۲۴؍دسمبر کی کہر آلود صبح تھی، اچانک ٹیلی فون کی گھنٹی بجی اور راشد اخلاق نے یہ خبر دی کہ مجاز صاحب کا انتقال ہو گیا ہے، زبان سے انا للہ و انا الیہ راجعون نکلا اور ان کے لیے دعائے مغفرت اور بلندیٔ درجات کے کلمات۔ خبر انہونی نہیں تھی کیوں کہ ان کی […]
مبصر: سہیل انجم کتاب: مولانا ابوالکلام آزاد مصنف: مولانا محمد اسحق بھٹی صفحات: 175 قیمت: 275 روپے ناشر: دانشکدہ پبلی کیشنز، مؤناتھ بھنجن، یوپی مولانا ابوالکلام آزاد کے عاشقوں، مداحوں اور عقیدت مندوں کی بہت بڑی تعداد ہے جو دنیا بھر میں پھیلی ہوئی ہے۔ ان میں ہر قسم کے لوگ شامل ہیں۔ تعلیم یافتہ […]
استاذِ جلیلِ قدر مولانا شفاء اللہ فیضی ’’ناظم صاحب‘‘ رحمہ اللہ کا انتقال ۷؍نومبر ۱۹۹۷ء کو ہوا۔ آج آپ کی وفات پر ایک لمبا عرصہ گزرچکا ہے۔ اب تک میں نے آپ کی شخصیت کو موضوع بناکر بہت کچھ لکھا، آپ کی شخصیت ہی ایسی تھی کہ آپ پر جتنا لکھا جائے، کم ہے۔ یہ […]
مرکزی جمعیت اہل حدیث برطانیہ کے بانی رکن اور پہلے ناظم اعلی حافظ محمد یعقوب صاحب 17 آگست 2024 کو 91 سال عمر پاکر بقضائے الٰہی انتقال کر گئے۔ انا لله وانا اليہ راجعون۔ اللهم اغفر لہ وارحمہ وادخلہ الجنة الفردوس الأعلى۔ آمين حافظ یعقوب صاحب 17 دسمبر 1933 کو جالندھر پنجاب انڈیا میں پیدا […]
تحصیل علم کو کسی خاص وقت یا عمر سے جوڑا نہیں جاسکتا۔ کسی بھی عمر میں علم حاصل کیا جاسکتا ہے۔ بے شمار ایسے دلائل اور واقعات موجود ہیں کہ لوگوں نے عمر کے آخری حصہ میں تحصیل علم کا آغاز کیا اور وہ اپنے مقصد میں پورے طور پر کامیاب ہوئے۔ عرب ملکوں میں […]
بہت دنوں پہلے جب بڑے بڑے ضلعے ہوا کرتے تھے، تو جھارکھنڈ کا ایک ضلع ’سنتھال پرگنہ‘ تھا، چوں کہ اس ضلع میں آدی واسیوں کی اچھی خاصی آبادی ہمیشہ رہی ہے، اس لیے اس کا یہ نام پڑا ہوگا، ورنہ ’سنتھال پرگنہ‘ کسی گاؤں، جگہ اور قصبہ یاشہر کا نام نہیں رہا ہے، بعد […]
’یادوں کی برات‘جوش ملیح آبادی کی نثری کاوشوں کا ثمرہ ہے۔ یہ ایک عظیم شاعر انقلاب و فطرت کی خودنوشت ہے۔ یہ آپ بیتی ایک تاریخ ساز عہد کی تہذیبی و تمدنی زندگی کا دلکش مرقع ہے۔ اس میں وادی گنگ و جمن کے اور سرزمین دکن کے قدیم معاشرے کی خوشنما […]