تلاش برائے: “مخلص”
کل 30 نتائج برآمد ہوئے۔
اصلاحِ مدارس عصرِ حاضر کا ناگزیر تقاضا
مدارسِ اسلامیہ کی اہمیت، نصابِ تعلیم میں اصلاح اور عصری چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے ایک جامع تجزیہ۔ جانئے مدارس کو جدید دور کے مطابق کیسے مستحکم بنایا جائے۔
شیطان کے مکر و فریب اور اس سے بچنے کی تدابیر
کیا آپ شیطان کے بہکاوے سے بچنا چاہتے ہیں؟ اس تحریر میں شیطان کے مکر و فریب کے مراتب اور اس سے محفوظ رہنے کے لیے قرآنی و نبوی تدابیر تفصیل سے بیان کی گئی ہیں۔
کیا کوئی عبد المعید اس دور میں پھر آئے گا؟
مولانا عبد المعید بنارسی رحمہ اللہ کی علمی، تدریسی اور تصنیفی خدمات کا ایک جامع تذکرہ۔ جانیے کہ کیوں انیں اپنے دور کا امام اور علم کا بحرِ ناپیدا کنار کہا جاتا تھا۔
پس منظر
بیماریاں جسمانی ہوں یا روحانی، دل و دماغ کو متاثر کیے بنا نہیں رہتیں۔ فکر وعمل میں تاثیر دکھائی دیتی ہے۔ جسمانی امراض کے اثرات تو ظاہر ہی ہوتے ہیں، مرض روح کو لگے تو عادات واطوار بھی مریضانہ ہوجاتے ہیں۔ عبادات بھی اعتدال سے اس قدر بڑھ جاتی ہیں کہ لوگ دھوکہ کھاجائیں، حالانکہ اعضاء وجوارح رکوع وسجود کے روحانی فوائد سے محروم رہ جاتے ہیں۔ قرآن کی ت
مقلد بنام غیر مقلد: بڑا گمراہ کون؟
مقلد اور غیر مقلد کی اصطلاح کا پس منظر کیا ہے؟ کیا سلفیت ان دونوں انتہاؤں کے درمیان اعتدال کا راستہ ہے؟ جانئے منہجِ سلف اور فہمِ صحابہ کی اہمیت اس تحریر میں۔
إنَّ حُسْنَ العَھدِ مِنَ الإیمانِ
اصول اور مفادات کے تصادم میں عموما پہلے مفادات کی جیت ہوتی ہے، اسی لیے انسان اکثر مفادات کی طرف بھاگتا ہے: (وکان الانسان عجولا) مفادات حالات کے تابع ہوتے ہیں، حالات بدلتے رہتے ہیں اس لیے مفادات عارضی ہوتے ہیں۔ اصولوں پر قائم رہنے کے لیے ایمان و یقین کے ساتھ جس صبر وشکر […]
علامہ نواب صدیق حسن خان بھوپالی: مراجع ومصادر کے آئینے میں
برصغیر ہندوپاک میں جماعت اہل حدیث کو جن شخصیتوں کی مبارک کوششوں سے پھیلاؤ اور استحکام نصیب ہوا، ان میں علامہ نواب صدیق حسن خان بھوپالی؍رحمہ اللہ (متوفیٰ ۱۳۰۷ھ) کی شخصیت بڑی اہمیت کی حامل ہے۔ علامہ نواب صدیق حسن خان بھوپالی؍رحمہ اللہ کی ولادت ۱۴؍اکتوبر ۱۸۳۲ء کو ننہال ’’بانس بریلی‘‘ میں ہوئی۔ بچپن ہی […]
شعور ہو تو سفر خود سفر کا حاصل ہے(چند اہم اسفار)
مولانا عبد الرؤف خاں ندوی سے شرف ملاقات استاد ذوق کا ایک خوبصورت شعر ہے: اے ذوق کسی ہمدمِ دیرینہ کا ملنا بہتر ہے ملاقاتِ مسیحا و خضر سے جماعت اہل حدیث ہند کے معروف عالم دین، مصنف، محقق، صحافی اور معرکۃ الآرا کتابی سلسلے ’’کاروان سلف‘‘ کے مصنف و مرتب فضیلۃ الشیخ مولانا عبدالرؤف […]
طلبا وطالبات، اساتذہ ومعلمات اور منتظمین مدارس وجامعات کے لیے چند قیمتی نصیحتیں
تحریر: پروفیسر سعد بن ترکی خثلان ترجمہ: آصف تنویر تیمی پروفیسر سعد بن ترکی خثلان عالم عرب کی مشہور علمی اور دینی شخصیات میں سے ایک ہیں۔ سعودی عرب کی مشہور یونیورسٹی جامعہ الامام، ریاض کے وہ استاد ہیں۔ حرمین شریفین میں بھی ان کے لکچر ہوتے ہیں۔ اسلامی علوم وفنون میں انھیں غیر معمولی […]
کتاب’سنگ گراں‘فلسطین کا حقیقی دکھڑا
دکتور وسیم محمدی حفظہ اللہ اپنی علمی، ادبی، تجزیاتی اور فاضلانہ اسلوب نگارش کے لیے جانے جاتے ہیں،آپ کی تحریریں اگرچہ لمبی ہوتی ہیں لیکن نظر پڑتے ہی قاری اخیر تک بے اختیار بہتا چلا جاتا ہے،علم کے ساتھ زبان کی لطافت قاری کو جکڑ لیتی ہے،آپ جس موضوع پر قلم اٹھاتے ہیں اس پر […]
حالیہ ایران اسرائیل جنگ: مقاصد اور اثرات
عصر حاضر کی سیاست کو سمجھنا بہت آسان نہیں ہے۔ اپنی عوام کو خوش کرنے اور اس کی نظروں میں خود کو اہل ثابت کرنے کے لیے حکم راں طبقہ کے لیے معصوموں کی جانوں سے کھیلنا اور بستیوں کو اجاڑدینابائیں ہاتھ کا کھیل بن چکا ہے۔ حکم رانوں کی لڑکھڑاتی ہوئی کرسی کے پائے […]
بجلیاں برسے ہوئے بادل میں بھی خوابیدہ ہیں
جامعہ سلفیہ بنارس میں زیر تعلیم رہتے ہوئے جن سینئر،جونیر اور ہم درس احباب سے روابط رہے ان میں خاصی بڑی تعداد ان حضرات کی تھی جن کا تعلق مئو سے تھا۔ دارالاقامہ کے میرے کمرے میں ایک کم عمر خوبصورت نوجوان اپنے شہر مئوکے ساتھیوں سے ملنے کے لیے آیا کرتا تھا، کافی […]
جماعت اسلامی کے دین کا خلاصہ
’’جماعت اسلامی کے دین کا خلاصہ‘‘ یہ کتاب ملت اسلامیہ کے مشہور مفکر اسلام جناب صوفی نذیر احمد کاشمیری رحمہ اللہ کی ہے۔میں نے ان کی اس کتاب کو کئی بار الٹ پلٹ کر دیکھا ہے اور ایک بار بالاستیعاب پڑھا ہے۔ ایک ایک عبارت پر غور و فکر کیا ہے اور ہر پیرایۂ بیان […]
نقشِ قدم: استاذ محترم شیخ نیاز احمد طیب پوری - کچھ یادیں کچھ باتیں
ہر تعلق میں دو لیئر ہوتے ہیں، قربت ہوتی ہے فاصلے ہوتے ہیں۔ قربت کے ابعاد میں فاصلے کی لکیریں ہوتی بھی ہیں اور دکھائی بھی دیتی ہیں۔ فاصلوں کی جہات میں قربتوں کے تار ہوتے بھی ہیں اور دکھائی بھی دیتے ہیں۔ یہ دونوں لیئر جس تعلق میں اپنی اپنی جگہ پر ہوتے ہیں […]
کُلَیْب
اچھے انسان کو برے آدمی کی بھی اچھی اچھی چیزیں ہی دکھائی دیتی ہیں، ہاتھ ملانے میں بدبو کا بھبھکا اتنا نہیں آتا جتنا گلے ملنے پر میل چپک جاتی ہے۔ میل ضروری نہیں ہے کہ دکھائی دے، سفید کتے کی بھی نجاست کہاں دکھائی دیتی ہے۔ اچھا انسان تو راستے میں پڑے ہوئے سور […]
مولانا یوسف جمیل جامعیؒ: شخصیت اور کچھ باتیں
مولانا یوسف جمیل جامعی رحمہ اللہ کی شخصیت اہلِ علم، شعراء، دعاۃ و مبلغین، مدارسِ اسلامیہ کے طلبہ وطالبات، جماعت وجمعیت کے احباب تعلیم یافتہ عوام کے لیے محتاجِ تعارف نہیں ہے۔ مجھے اپنے مادرِ علمی جامعہ دار السلام عمر آباد میں دورانِ طالبِ علمی فنِ حدیث اور مسابقات میں شرکت کے علاوہ اردو اسلامی […]
شیخ صلاح الدین مقبول احمد کی تصنیف”ساکنانِ قریۂ جاں“:ایک گراں قدر، دلچسپ اور معلوماتی کتاب
مرشد پبلیکیشن، نئی دہلی کے پروپرائٹر عزیزم مولانا عبد القدیر اکثر و بیشتر کسی نہ کسی کتاب کا اور بالخصوص نئی کتاب کا اشتہار یا اعلان سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتے رہتے ہیں۔ گزشتہ دنوں ان کی ایک پوسٹ سے ایک نئی کتاب ’’ساکنانِ قریۂ جاں‘‘ کا علم ہوا۔ تین وجوہات سے اس کتاب کو […]
سَنگِ گِرَاں
ایک آدمی جو کم علمی اور احساس کمتری کی وجہ سے اپنی ذاتی زندگی کے معاملات و مسائل میں اپنے نجی موقف کو دل میں دبا کر جیتا ہے وہ اجتماعی بے توجہی کا ایسا مارا ہوتا ہے کہ ہر سماجی ناہمواری پر لفظوں سے پتھراؤ کرتا ہے۔ منکر پر نکیر کی ہر سچویشن میں […]
داعی عظیم مولانا سید محمد اظہر بہاری رحمہ اللہ
حضرت مولانا سید محمد اظہر بہاری رحمہ اللہ کی حالات زندگی کی تفصیل تو دستیاب نہیں ہوسکی البتہ آپ رحمہ اللہ کے بارے میں بزرگوں کے اقوال اور بعض مختصر تحریریں ملتی ہیں جن کی مدد سے میں نے کچھ باتیں منظر عام پر لانے کوشش کی ہے۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے اس تحریر […]
دخترانِ حوا اور ہمارا غیر ذمہ دارانہ رویہ
ہر مسلمان کے لیے طلب علم کی فرضیت ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔ اس تقاضے کی تکمیل میں ہمارے رویے واقعی افراط و تفریط سے پاک نہیں ہیں۔ لیکن اس خرابی سے زیادہ ہمارے سماجی سروکار میں کرپشن ہے۔ مناسب حفاظتی انتظامات اور شرعی اطلاقات و انطباقات نہ ہونے کی وجہ سے صرف تعلیمی اداروں […]
وَيلٌ لِلْمُطَفِّفِين
دین کی سمجھ نہ ہو تو دنیا میں بندہ اندھوں سے بھی گیا گزرا ہے۔ آنکھوں سے جسے دکھائی نہیں دیتا وہ اپنے کان، ناک، ہاتھ اور پاؤں کی مدد سے کئی فائدے حاصل کرسکتا ہے اور متعدد نقصانات سے بچ سکتا ہے۔ فقہ فی الدین سے عاری انسان اپنی کھلی آنکھوں سے دنیا کے […]
مولانا شفاء اللہ فیضی ’ناظم صاحب‘: حیاتِ درخشاں اور تابندہ کارنامے
استاذِ جلیلِ قدر مولانا شفاء اللہ فیضی ’’ناظم صاحب‘‘ رحمہ اللہ کا انتقال ۷؍نومبر ۱۹۹۷ء کو ہوا۔ آج آپ کی وفات پر ایک لمبا عرصہ گزرچکا ہے۔ اب تک میں نے آپ کی شخصیت کو موضوع بناکر بہت کچھ لکھا، آپ کی شخصیت ہی ایسی تھی کہ آپ پر جتنا لکھا جائے، کم ہے۔ یہ […]
ہَوا ہے گو تُند و تیز لیکن
گزشتہ دنوں استاذ گرامی حضرت مولانا وصی اللہ عبد الحکیم مدنی حفظہ ورعاه کی طرف سے ان کی چند تالیفات موصول ہوئیں، اس توجہ کے لیے میں حضرت مولانا کا تہہ دل سے مشکور ہوں کہ انھوں نے اس بے نوا کو اپنی توجہات میں شامل رکھا، ملنے کے بعد ہی ارادہ ہوا کہ تشکر […]
شاہ اسماعیل شہید اور ان کی کتاب تقویۃ الایمان
برصغیر کی دینی تاریخ میں جو مقام شاہ اسماعیل شہید (۱۱۹۳ھ-۱۲۴۶ھ)کے عالی قدر خانوادے کو حاصل ہے، وہ کسی بیان کا محتاج نہیں۔ شاہ عبدالرحیم(۱۰۵۴ھ - ۱۱۳۱ ھ)، شاہ ولی اللہ محدث دہلوی(۱۱۱۴ھ-۱۱۷۴ھ)، شاہ عبدالعزیز(۱۱۵۹ھ -۱۲۳۹ھ )، شاہ رفیع الدین(۱۱۶۳ھ-۱۲۳۳ھ)، شاہ عبدالقادر(۱۱۶۶ھ-۱۲۳۰ھ)، شاہ عبدالغنی(متوفی:۱۲۰۳ھ) کی دینی اور علمی خدمات کے اثرات آج بھی موجود






























