مولانا سعید الرحمن اعظمی — کچھ یادیں، کچھ ملاقاتیں
ممتاز عالم دین مولانا سعید الرحمن اعظمی کی یادگار باتیں، علمی خدمات اور ممبئی و مالیگاؤں کی ملاقاتوں کے احوال پر مبنی شیخ اسعد اعظمی ؍حفظہ اللہ کی خصوصی تحریر۔ پڑھیں مکمل مضمون۔
کل 30 نتائج برآمد ہوئے۔
ممتاز عالم دین مولانا سعید الرحمن اعظمی کی یادگار باتیں، علمی خدمات اور ممبئی و مالیگاؤں کی ملاقاتوں کے احوال پر مبنی شیخ اسعد اعظمی ؍حفظہ اللہ کی خصوصی تحریر۔ پڑھیں مکمل مضمون۔
ہندوستان کے ممتاز عالم دین شیخ الحدیث مولانا شمس الحق سلفی کی علمی خدمات، تدریسی سفر اور دعوت و اصلاح کے کارناموں پر مبنی ایک تفصیلی اور معلوماتی مضمون۔
شیخ الجامعہ مولانا عبد الوحید رحمانی کی حیات و خدمات پر ایک تفصیلی خاکہ۔ ان کی خوش کلامی، تدریسی مہارت اور علمی بصیرت پر مبنی یادگار تحریر ضرور پڑھیں۔
مولانا عبد المعید بنارسی رحمہ اللہ کی علمی، تدریسی اور تصنیفی خدمات کا ایک جامع تذکرہ۔ جانیے کہ کیوں انیں اپنے دور کا امام اور علم کا بحرِ ناپیدا کنار کہا جاتا تھا۔
برصغیر ہندوپاک میں جماعت اہل حدیث کو جن شخصیتوں کی مبارک کوششوں سے پھیلاؤ اور استحکام نصیب ہوا، ان میں علامہ نواب صدیق حسن خان بھوپالی؍رحمہ اللہ (متوفیٰ ۱۳۰۷ھ) کی شخصیت بڑی اہمیت کی حامل ہے۔ علامہ نواب صدیق حسن خان بھوپالی؍رحمہ اللہ کی ولادت ۱۴؍اکتوبر ۱۸۳۲ء کو ننہال ’’بانس بریلی‘‘ میں ہوئی۔ بچپن ہی […]
مولانا عبد الرؤف خاں ندوی سے شرف ملاقات استاد ذوق کا ایک خوبصورت شعر ہے: اے ذوق کسی ہمدمِ دیرینہ کا ملنا بہتر ہے ملاقاتِ مسیحا و خضر سے جماعت اہل حدیث ہند کے معروف عالم دین، مصنف، محقق، صحافی اور معرکۃ الآرا کتابی سلسلے ’’کاروان سلف‘‘ کے مصنف و مرتب فضیلۃ الشیخ مولانا عبدالرؤف […]
کچھ اور ہی نظر آتا ہے کاروبار جہاں نگاہ شوق اگر ہو شریک بینائی (اقبال) تاریخ و تراجم ایک بہت اہم اور مہتم بالشان فن ہے، کاروان رفتہ کے نقوش کا سراغ لگانے، تاریخ و تراجم پڑھنے، اس کا مطالعہ کرنے اور سابقہ لوگوں کے احوال کی معرفت رکھنے میں بہت سارے فائدے ہیں۔ ان […]
برصغیر پاک وہند کے علمی حلقوں میں مولانا عارف جاوید محمدی حفظہ اللہ (ولادت: یکم اپریل 1953ء) کا نام کسی تعارف کا محتاج نہیں۔ آپ کی شخصیت طلبہ وعلماء کے لیے سراپا شفقت اور علم وتحقیق کی خدمت ومعاونت میں ہمہ تن گوش رہتی ہے۔ اسی وجہ سے عرب وعجم کے دعاة ومدرسین ہوں یا […]
حضرت مولانا سید محمد اظہر بہاری رحمہ اللہ کی حالات زندگی کی تفصیل تو دستیاب نہیں ہوسکی البتہ آپ رحمہ اللہ کے بارے میں بزرگوں کے اقوال اور بعض مختصر تحریریں ملتی ہیں جن کی مدد سے میں نے کچھ باتیں منظر عام پر لانے کوشش کی ہے۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے اس تحریر […]
۲۴؍دسمبر کی کہر آلود صبح تھی، اچانک ٹیلی فون کی گھنٹی بجی اور راشد اخلاق نے یہ خبر دی کہ مجاز صاحب کا انتقال ہو گیا ہے، زبان سے انا للہ و انا الیہ راجعون نکلا اور ان کے لیے دعائے مغفرت اور بلندیٔ درجات کے کلمات۔ خبر انہونی نہیں تھی کیوں کہ ان کی […]
علامہ ڈاکٹر محمد لقمان سلفی –رحمہ اللہ–ایک نامور مصنف، محقق اور مفسر قرآن تھے، آپ کی علمی ودینی خدمات متنوع ہیں، آپ نے عقیدہ، تفسیر، حدیث، سیرت، ادب وغیرہ مختلف فنون میں اہم اور قیمتی کتابیں تالیف فرمائیں، فقہ اسلامی پر آپ کی ایک عظیم اور شاہکار تصنیف"السعي الحثيث إلى فقه أهل الحديث" ہے۔ یہ […]
زوال علم و ہنر مرگ ناگہاں اس کی: پیدائش 1957 وفات، 15 اکتوبر 2022 ء ہر سینہ نشیمن نہیں جبریل امیں کا ہر فکر نہیں طائر فردوس کا صیاد (اقبال) آج سے تقریباً چوالیس (44) سال قبل کی بات ہے جب میں جامعہ محمدیہ نصرۃ الاسلام شنکر نگر سے جماعت رابعہ پڑھ کر فارغ ہوا […]
علی گڑھ کی پینتیس سالہ زندگی میں بہت سے مخلص اور مسلک اور جماعت کے بے لوث خادم ملے جن کی وجہ سے میرے لیے یہاں کی علمی اوردعوتی زندگی آسان بھی ہوئی اور وسیع بھی، جو قدم قدم پر ساتھ رہے اور ایک بے غرض دوست اور ساتھی کی حیثیت سے میرے ساتھ کھڑے […]
خاکسار کا آبائی وطن ضلع بلرام پور کی تحصیل تلسی پور کا ایک گاؤں ’’گورا بھاری‘‘ ہے۔ گاؤں کے مکتب سے نکل کر مدرسہ اتحاد قوم(دارالتوحید)میناں عیدگاہ، اس کے بعد مفتاح العلوم ٹکریا، اورسراج العلوم جھنڈانگر(نیپال)سے ہوتا ہوا جامعہ سلفیہ بنارس پہنچا۔ جامعہ سلفیہ بنارس میں تعلیم ختم ہونے کے بعد سب سے اہم مسئلہ […]
ہندوستان میں نزہۃ الخواطر کے مولف مولانا عبد الحی حسنی لکھنوی، تاریخ علمائے حدیث ہند کے مولف امام ابو یحیی خاں نوشہروی، نقوش عظمت رفتہ اور بزم ارجمنداں کے مولف مولانا محمد اسحاق بھٹی کے بعد گذشتہ ایک صدی کے اکابر واصاغر، سینئر وجونیئر علمائے اہل حدیث کی سوانح اور ان کا تذکرہ مرتب کرنے […]
درس دیتے ہیں بخاری کا حبیبِ نکتہ داں ابرِ نیساں کی طرح برسا رہے ہیں موتیاں فتح وتحفہ عون ومرعاۃ آپ کی ہیں حرزِ جاں پھر نہ کیوں یہ حرفِ زر سے لکھی جائے داستاں اس عالم آب و گل میں روزانہ ہزارہا انسان جنم لیتے ہیں، لیکن ایسی ہستیاں بہت کم جلوہ گر ہوتی […]
آج جب ”منہج سلف“ کی بات کی جاتی ہے تو بعض حضرات بڑی خوبصورتی سے یہ مغالطہ دینے کی کوشش کرتے ہیں کہ ہمارے بر صغیر کے اکابر علماے اہل حدیث کے یہاں بھی تصوف اور اسما وصفات وغیرہ کے ابواب میں خلل موجود ہے، تو ان کے منہج پر بھی اعتراض کریں۔ سب سے […]
دار العلوم ندوۃ العلماء لکھنؤ عالمی شہرت یافتہ ایک عظیم دینی درس گاہ ہے جس نے اپنے قیام سے لے کر اب تک مختلف علوم و فنون میں ماہر،جید اور چنندہ علماء پیدا کیے جنھوں نے ندوۃ کی ترقی میں نمایاں کردار ادا کیا۔ اس تاریخی درس گاہ کے قیام میں روز اول سے ہی […]
قرآن مجید میں جن پچیس انبیاء کرام کا تذکرہ ہے ان سب کے سوانح نہ قرآن میں دستیاب ہیں اور نہ ہی احادیث میں۔ انبیاء دنیا کی سب سے عظیم ہستیاں ہیں اور قرآن قیامت تک کے لیے سب سے عظیم کتاب۔ انسان کی مختلف ضروریات میں مناسب اور موزوں رہنمائی انسان کے خالق کو […]
حیات مستعار کے کچھ تشنہ پہلو تصنیف و تالیف فکر ونظر کی آئینہ دار ہوتی ہے، اس سے مصنف کا زاویۂ نگاہ معلوم ہوجاتا ہے۔ تحریر و تقریر نقطۂ نظر کا پرتو ہے، یہ ایک فطری ضابطہ ہےجس سے دانستن بھی سر مو تجاوز نہیں کیا جا سکتا۔امام ترمذی رحمہ اللہ نے "جامع ترمذی" میں […]
الحمدﷲ رب العالمین، والصلاۃ والسلام علی رسولہ محمد وعلیٰ آلہ وصحبہ أجمعین، أما بعد: تذکرہ، سیر اور سوانح ان اہم فنون میں سے ہیں جنھیں مسلم علما نے بامِ عروج پر پہنچایا، ان موضوعات پر اس قدر عظیم الشان لٹریچر فراہم کر دیا کہ آج تک دنیا کی کوئی قوم اور مذہب اس کا عشرِ […]
خطاب: حافظ عبدالحسیب عمرى مدنی اختصار: کاشف شکیل تمہيد: مہدی کے سلسلے میں تین نظریے پائے جاتے ہیں: پہلا نظریہ: سرے سے امام مہدی کے انکار کا ہے۔ اس کی وجوہات مع مختصر جواب درج ذیل ہیں: (۱) سنن ابن ماجہ میں نبیﷺ سے مروی ہے: "لا مهدي إلا عيسى" یعنی مہدی عیسیٰ علیہ السلام […]
امیر الملک والا جاہ نواب صدیق حسن خاں قنوجی رحمہ اللہ کا شمار ہندوستان کے ممتاز علماء میں ہوتا ہے۔ اپنی متنوع دینی خدمات اوراپنے کردار وعمل کی وجہ سے انھوں نے ہزاروں اور لاکھوں دلوں میں اپنے لیے محبوبیت پیدا کی اور بھرپور زندگی گزار کر جب اس جہان فانی سے رخصت ہوئے تو […]
الحمد لله رب العالمين و الصلاة و السلام على أشرف الأنبياء و المرسلين و من تبعهم بإحسانٍ إلى يوم الدين قربانی کا معنی: اونٹ، گائے، بیل، خصی، بکری میں جو عید الأضحی اور ایام تشریق میں بطور تقرب إلی اللہ ذبح کیا جاتا ہے اسے قربانی کہا جاتا ہے۔ (فقہ السنة ازسيد سابق:3/195) فیروز اللغات […]
علمائے ہندوپاک کے تراجم میں جن کتابوں کو مرجع اور مصدر کی حیثیت حاصل ہے، ان میں ایک اہم کتاب ’’تذکرہ علمائے حال‘‘ بھی ہے۔ اس کتاب کا اصل نام ’’تطییب الاخوان بذکر علماء الزمان‘‘ ہے۔ اس کے مصنف مولانا محمد ادریس نگرامی ہیں۔ کتاب کی اولین اشاعت مطبع منشی نولکشور، لکھنؤ سے۱۸۹۷ء میں عمل […]
عالم اسلام اور برصغیر کی بڑی معتبر شخصیت مولانا حافظ صلاح الدین یوسف آج ۱۲؍ جولائی ۲۰۲۰ء کو انتقال فرماگئے۔ انا للہ وانا الیہ راجعون۔ حافظ صاحب کی تربیت مشہور اہل حدیث عالم مولانا محمد عطاء اللہ حنیف بھوجیانی رحمہ اللہ نے فرمائی تھی اور تصنیف وتحقیق کے میدان میں وہی ان کے رہنما رہے […]
مفسر قرآن کی خبرِ وفات سے پوری علمی دنیا سوگوار ہے، برصغیر کے علمائے اہل حدیث بالخصوص ماتم کناں ہیں۔ ان کی خدمات وکارناموں سے زمانہ آگاہ ہے۔ جب سے ان کی شہرہ آفاق تفسیر "مجمع ملک فہد" سعودی عرب سے چھپی اس کے بعد سے ان کی شخصیت انٹرنیشنل بن گئی، ان کی تمام […]
پس منظر: تحریک شہیدین کا ذکر تو ہر کوئی فخر سے کرتا ہے لیکن اس کے پھیلاؤ کی جب بات آتی ہے تو پنجاب سے شروع ہوکر صادقپور میں آکر اٹک جاتا ہے۔ جب سید احمد شہید اور شاہ اسماعیل شہید نے پنجاب کے سرحدی علاقوں میں نئی اسلامی حکومت کی بنیاد رکھی تو کچھ […]
صرف تقسیم ہند کے نقصانات کا اندازہ ہی نہیں درست تھا امام الہند کا، تنظیم اہل حدیث کا تجزیہ بھی سو فیصد درست تھا۔ افسوس کی بات یہ ہے کہ مولانا ابوالکلام آزاد ہوں یا علامہ ابن تیمیہ ہم ان کی تحریریں وہیں نقل کرتے ہیں جہاں ہمیں اتفاق ہوتا ہے۔ جہاں اختلاف ہو یا […]
حضرت فاروقی صاحب استاذ الاساتذہ ہیں۔ استاذ مرکز امام بخاری تلولی صدیق بھائی نے پہلی بار ملاقات اپنے استاذ سے مرکزی دارالعلوم جامعہ سلفیہ بنارس میں کرائی تھی۔ مین گیٹ سے لگی ہوئی حضرت کی اس کیبن کی تصویر ابھی بھی نگاہوں میں بسی ہوئی ہے۔ دوسری ملاقات مرشد کے دانش کدے پر دلی میں […]