کتاب درشن: الاخوان المسلمون کے انحرافات: ایک علمی واصولی جائزہ
کتاب کا نام: الاخوان المسلمون کے انحرافات: ایک علمی واصولی جائزہ۔ از: شیخ محمد مقیم فیضی؍رحمہ اللہ۔ صفحات: 911، قیمت: 1100 روپے، رعایتی قیمت: 600 روپے۔ رابطہ واٹس ایپ: 9990674503۔
کل 30 نتائج برآمد ہوئے۔
کتاب کا نام: الاخوان المسلمون کے انحرافات: ایک علمی واصولی جائزہ۔ از: شیخ محمد مقیم فیضی؍رحمہ اللہ۔ صفحات: 911، قیمت: 1100 روپے، رعایتی قیمت: 600 روپے۔ رابطہ واٹس ایپ: 9990674503۔
مقلد اور غیر مقلد کی اصطلاح کا پس منظر کیا ہے؟ کیا سلفیت ان دونوں انتہاؤں کے درمیان اعتدال کا راستہ ہے؟ جانئے منہجِ سلف اور فہمِ صحابہ کی اہمیت اس تحریر میں۔
1948 میں اسرائیل بنا۔ اسرائیل کو 1948 میں ہی ایران نے تسلیم کرلیا۔ دوسرے سال یعنی 1949 میں ترکی نے بھی اسرائیل کو تسلیم کرلیا۔ قطر نے 1996 میں اسرائیل کے ساتھ تجارتی تعلقات قائم کیے۔ یہودیوں کی پشت پناہی فوری طور پر روافض نے کی، پھر ان کے حواری اور اخوانیوں نے۔ اسرائیل بنتے […]
مرشد پبلیکیشن، نئی دہلی کے پروپرائٹر عزیزم مولانا عبد القدیر اکثر و بیشتر کسی نہ کسی کتاب کا اور بالخصوص نئی کتاب کا اشتہار یا اعلان سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتے رہتے ہیں۔ گزشتہ دنوں ان کی ایک پوسٹ سے ایک نئی کتاب ’’ساکنانِ قریۂ جاں‘‘ کا علم ہوا۔ تین وجوہات سے اس کتاب کو […]
كچھ عرصے سے دیكھا جارہا كہ بعض مسجدوں میں مقتدی امام كے پیچھے «ربنا ولك الحمد» كو بلند آواز سے بولتے ہیں، حالاں كہ یہ عمل سنت نہیں ہے، ذیل میں اس كے چند دلائل پیش كیے جارہے ہیں: (۱)تمام دعاؤں میں اصل خاموشی ہے، الا یہ كہ كسی دعا كو بآواز بلند پڑھنے كی […]
کتاب:نفل نمازیں:احکام،مسائل،آداب مصنف:راشد حسن مبارک پوری ناشر: المجمع العلمی بالجامعۃ الاسلامیۃ فیض عام مئو ناتھ بھنجن(یوپی) سن اشاعت:2022 صفحات:400 قیمت:380 روپے نماز، اسلام کا دوسرا رکن ہے، اس کی اہمیت وفرضیت، احکام و آداب اور شرائط و مسائل بہت سی آیات واحادیث میں موجود ہیں، نیز نماز پڑھنے والے کے اجر و ثواب اور اس […]
ہندوستان میں مسلمانوں کی آبادی ایک سو پچاس ملین سے زیادہ ہے۔ انڈونیشیا کے بعد یہ دنیا کی دوسری سب سے بڑی مسلم آبادی ہے، جو بنگلہ دیش اور مشرق وسطی کے تمام ممالک سے زیادہ ہے، دنیا کے دس فیصد سے زیادہ مسلمان ہندوستان میں بستے ہیں اور یہاں کی کل آبادی کا14.4 فیصد […]
عربی زبان میں ”فرشتوں“ کے لیے ملائکہ کا لفظ مستعمل ہے، یہ مَلَک کی جمع ہے۔ ”فرشتوں پر ایمان“ ارکان ایمان کا ایک اہم اور عظیم رکن ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارکان ایمان کو بیان کرتے ہوئے فرمایا: «أَنْ تُؤْمِنَ بِاللهِ، وَمَلَائِكَتِهِ، وَكُتُبِهِ، وَرُسُلِهِ، وَالْيَوْمِ الْآخِرِ، وَتُؤْمِنَ بِالْقَدَرِ خَيْرِهِ وَشَرِّهِ»۔ […]
ظہیر الدین محمد بابر کی شاہ کار خود نوشت کو دنیا میں جو شہرت نصیب ہوئی وہ بہت کم آپ بیتیوں کو مل سکی، دنیا کی تیس سے زائد زبانوں میں اس کے ترجمے کیے گئے، نئے تراجم میں اسپینش(Spanish)، آذر بائجانی اور عربی زبانوں کو بھی شامل کیا جاسکتا ہے۔ بابر نے اس کتاب […]
بے شک اولیاء و صالحین کی سیرت کا مذاکرہ و مطالعہ دلوں کو جلا بخشتا ہے، عزم و حوصلے بلند ہوتے ہیں، خیر میں ان کی اقتدا کرنے میں آسانی ہوتی ہے، انبیاء کرام و مرسلین عظام کے بعد دنیا میں اگر کوئی جماعت سب سے بہتر و برتر، افضل و اعلی ہے تو وہ […]
خطاب: حافظ عبد الحسیب عمری مدنی تلخیص: کاشف شکیل سلفی اجتماعیت کا مفہوم: خود کو اوروں کے ساتھ ضم کرنے کا نام اجتماعیت ہے، آدمی یہ بھول جائے کہ وہ اکیلا ہے، اسے اس بات کا احساس رہے کہ میں سب کچھ ہوتے ہوئے بھی کچھ نہیں ہوں، جو میں نہیں کرسکتا وہ ہم کر […]
وضو میں ناک اور منہ میں پانی ڈالنے کے متعلق احادیث نبویہ میں دو طریقے مذکور ہیں۔ پہلا طریقہ: ایک چلو پانی لیا جائے اور اس کا کچھ حصہ ناک میں اور کچھ حصہ منہ میں داخل کیا جائے۔ ناک کے لیے الگ اور منہ کے لیے الگ چلو سے پانی نہ لیا جائے۔ عبد […]
پس منظر: تحریک شہیدین کا ذکر تو ہر کوئی فخر سے کرتا ہے لیکن اس کے پھیلاؤ کی جب بات آتی ہے تو پنجاب سے شروع ہوکر صادقپور میں آکر اٹک جاتا ہے۔ جب سید احمد شہید اور شاہ اسماعیل شہید نے پنجاب کے سرحدی علاقوں میں نئی اسلامی حکومت کی بنیاد رکھی تو کچھ […]
حاملہ اور مرضعہ اگر اپنے نفس پر خوف کی وجہ سے روزہ ترک کرتی ہیں تو ان پر قضا واجب ہے کیونکہ وہ مریض کے حکم میں ہیں۔ اس پر فقہاء مالکیہ میں زرقانی اور فقہاء حنابلہ میں ابن قدامہ اور عبد الرحمن المقدسی نے اہل علم کا اتفاق نقل کیا ہے۔ اور فقہاء حنفیہ […]
حاملہ اور مرضعہ کے روزہ کی قضا کے تعلق سے میں نے تین قسطوں میں ایک مضمون لکھا تھا جس پر کچھ لوگوں کی طرف سے بعض اعتراضات کیے گئے ہیں۔ ظاہر ہے کہ ہر کسی کا ہر دلیل سے مطمئن ہونا ضروری نہیں ہے اور دلیل کی روشنی میں ہر کسی کو مخالفت کا […]
تیسری قسط: صومِ حاملہ و مرضعہ کے متعلق ابن عمر رضی اللہ عنہ کے اثر کی تخریج چوتھی قسط: ابن عباس رضی اللہ عنہ سے ان کے درج ذیل تلامذہ نے یہ حدیث ان سے روایت کی ہے: (1) عطاء بن ابی رباح (2) عطاء الخراسانی (3) عکرمہ (4) سعید بن جبیر (5) مجاہد (6) علی […]
حیثیت کی تبدیلی کے لیے موجودہ حیثیت کو مدنظر رکھنا ضروری ہے۔ اگر ہم ایک ذلیل اور مظلوم و مقہور عوام ہیں تو ہمیں اپنے حالات میں بہتری لانے کے لیے اپنی عوامی حیثیت تسلیم کرنی ہوگی۔ اور پھر ایک عوام کی نگاہ سے پورے ماضی کو دیکھنا ہوگا اور مستقبل کی نقشہ بندی کرنی […]
چاند پر کمندیں ڈالنے والا، خلاؤں میں اڑنے والا، سمندر اور خشکی پر اپنا اقتدار جمانے والا اور ہواؤں کی لہروں پر تصاویر اور آواز آن واحد میں دنیا کے گوشے گوشے میں پہنچادینے والا انسان بسااوقات کتنا مجبور اور بے بس ہوجاتا ہے، اس کے فراہم کردہ تمام وسائل وذرائع بے معنی بن جاتے […]
آخر کار وطن عزیز کی عدالت عظمی نے 9 نومبر 2019 کو بابری مسجد کے اس مقدمے کا فیصلہ سنادیا جو برسوں سے معلق تھا اور جس نے ملک کی مذہبی رواداری اور آپسی بھائی چارہ کو متاثر کیے رکھا تھا۔ فیصلے کا خلاصہ یہ سامنے آیا کہ بابری مسجد کی جگہ رام مندر تعمیر […]
کتاب کا نام: علامہ محمد ابو القاسم سیف بنارسی: حیات اور خدمات مؤلف کا نام: محمد ابو القاسم فاروقی صفحات: 696 اشاعت اول: اپریل 2019م تعداد: 600 قیمت: 650 ناشر: مرشد پبلیکیشن، شاہین باغ، جامعہ نگر، اوکھلا، نئی دہلی ایک زمانہ تھا جماعت […]
ایک اور ماب لنچنگ کی دلدوز ویڈیو وائرل ہوئی ہے، وہی لاٹھی اور ڈنڈے کی وحشیانہ ضربیں، وہی جے شری رام کے نعرے، وہی درندگیت اور قہرمانیت، وہی فلک شگاف چیخیں، جو دادری سے سفر کرتے ہوئے یہاں تک پہونچی ہے، وہ نوجوان تھا، صحت مند تھا، سخت جان تھا لیکن ظالموں کی جارحیت اس […]
انشائیہ عالمی ادب میں ایک نومولود صنف کی حیثیت سے متعارف ہے۔ اردو انسائیکلوپیڈیا کے مطابق مختصر ادبی مضمون جس میں ذاتی تاثرات بیان کیے جائیں اور تحقیق و استدلال نہ ہو۔ بعض ارباب سخن کے نزدیک انشائیہ وہ صنف ادب ہے جس میں خیالات کے ایک ہلکے پھلکے تموج کو اختصار کا خیال رکھتے […]
بات کہاں سے شروع کی جائے؟؟ 1707 میں اورنگ زیب کی وفات سے؟؟ کہ اس شب کی سنگین سیاہی سے جنم لینے والی صبح نے مسلمانان ہند کو حسرت و نا امیدی کے ایسے لامتناہی سلسلوں سے ملایا کہ ہر ہر حقیقت خواب وخیال لگنے لگی۔ یہ کیسے اور کیونکر ہوا وہ واضح ہے البتہ […]
190/برس کی مسلسل جدوجہد کے بعد بالآخر 15/اگست 1947 کے دن ہندوستان نے آزادی حاصل کرلی۔ اور تقریبا تین برس کی شب وروز کوششوں اور 62 لاکھ 96 ہزار 792 روپیے کی خطیر رقم صرف کرکے 26/ جنوری 1950 کو اپنا ذاتی آئین نافذ کیا اور اس طرح یہ ملک دنیا کا سب سے بڑا […]
دمشق کے بعد استنبول دیکھنے کا پلان کیا۔ ان دنوں میں دبی میں مقیم تھا چنانچہ دبی میں موجود ٹرکش قونصلیٹ نے بہت آسانی سے میرے پاسپورٹ پر اپنا سیاحتی ویزا اسٹامپ کردیا، ائیرلائنز انڈسٹری کا ایک فرد ہونے کے ناطے امارات ائیرلائنز نے صرف ایک ہی ریکویسٹ پر فری ریٹرن ٹکٹ بنادیا اور باقی […]
کافی عرصہ سے ہندوستان اور دوسرے عجمی ممالک میں عربی زبان مذہب اسلام سے جڑی ہوئی تھی۔ یہ صرف اسلام سیکھنے اور سکھانےکے لیے پڑھی پڑھائی جاتی تھی، اسی لیے اس کی تعلیم مذہبی مدارس کی چہار دیواری میں ہی محصور تھی اور علماء کرام ہی تعلیم کا ذریعہ تھے۔ کچھ علماء اپنے آپ کو […]
ان دنوں مہاراشٹرا حکومت لوڈشیڈنگ کا اعلان کچھ اس طرح کر رہی ہے جیسے وہ اپنے ہر اقدام سے عوام کو اب تک با خبر کرتی رہی ہو۔ ڈگڈگی پیٹ کر پچھلے دو تین روز سے مسلسل خبر دی جا رہی ہے کہ بجلی کٹوتی ناگزیر ہے اس کے بغیر ملک اندھکار میں چلا جائے […]
"مجھے بھی جنسی طور پر ہراساں کیا گیا۔" جنسی ہراسانی کے خلاف ہالی ووڈ، امریکہ سے شروع ہونے والی یہ موومینٹ دھیرے دھیرے دوسرے ممالک میں بھی نظر آنے لگی ہے۔ اس میں کئی بڑے نام بھی سامنے آ رہے ہیں۔ یہاں تک کہ ان لوگوں پر بھی جنسی ہراسانی کا الزام لگ رہا ہے […]
اسلامی تاریخ میں جن مجددین امت کو یاد کیا جاتا اورجن کے علوم ومعارف سے استفادہ کیا جاتا ہے،ان میں شیخ الاسلام امام ابن تیمیہ رحمہ اللہ (1328-1263ء) کا مقام سب سے بلند ہے۔ ان کی حیات وشخصیت پر کافی کام ہوچکا ہے اور ابھی بہت کچھ ہونا باقی ہے۔اہل علم مسلسل ان […]
جشن آزادی ہمارے دلوں میں احترام سے ملی جلی خوشی لے کر آتی ہے، احترام ملک کی وفاداری کے تئیں، مجاہدین آزادی کے تئیں، ان علماء کرام اور شہداء کے تئیں جنہوں نے انگریزی ظلم واستبداد کے خلاف قربانیاں دیں۔ خوشی اس طور کہ آج ہم انہیں باوقار شخصیات کے طفیل ایک آزاد فضا میں […]