شِئْتُمْ أَمْ أَبَیْتُمْ
اخوان المسلمون کی حقیقت، ان کے بیرونی روابط اور خوارج سے مشابہت پر مبنی ایک علمی اور تاریخی تجزیہ۔
کل 30 نتائج برآمد ہوئے۔
اخوان المسلمون کی حقیقت، ان کے بیرونی روابط اور خوارج سے مشابہت پر مبنی ایک علمی اور تاریخی تجزیہ۔
بیماریاں جسمانی ہوں یا روحانی، دل و دماغ کو متاثر کیے بنا نہیں رہتیں۔ فکر وعمل میں تاثیر دکھائی دیتی ہے۔ جسمانی امراض کے اثرات تو ظاہر ہی ہوتے ہیں، مرض روح کو لگے تو عادات واطوار بھی مریضانہ ہوجاتے ہیں۔ عبادات بھی اعتدال سے اس قدر بڑھ جاتی ہیں کہ لوگ دھوکہ کھاجائیں، حالانکہ اعضاء وجوارح رکوع وسجود کے روحانی فوائد سے محروم رہ جاتے ہیں۔ قرآن کی ت
مقلد اور غیر مقلد کی اصطلاح کا پس منظر کیا ہے؟ کیا سلفیت ان دونوں انتہاؤں کے درمیان اعتدال کا راستہ ہے؟ جانئے منہجِ سلف اور فہمِ صحابہ کی اہمیت اس تحریر میں۔
جانئے رمضان المبارک کی طاق راتوں اور لیلۃ القدر میں درس، تقریر اور قیامِ اللیل کا مسنون طریقہ، احادیث کی روشنی میں ایک مفصل اور تحقیقی تحریر۔
اصول اور مفادات کے تصادم میں عموما پہلے مفادات کی جیت ہوتی ہے، اسی لیے انسان اکثر مفادات کی طرف بھاگتا ہے: (وکان الانسان عجولا) مفادات حالات کے تابع ہوتے ہیں، حالات بدلتے رہتے ہیں اس لیے مفادات عارضی ہوتے ہیں۔ اصولوں پر قائم رہنے کے لیے ایمان و یقین کے ساتھ جس صبر وشکر […]
دکتور وسیم محمدی حفظہ اللہ اپنی علمی، ادبی، تجزیاتی اور فاضلانہ اسلوب نگارش کے لیے جانے جاتے ہیں،آپ کی تحریریں اگرچہ لمبی ہوتی ہیں لیکن نظر پڑتے ہی قاری اخیر تک بے اختیار بہتا چلا جاتا ہے،علم کے ساتھ زبان کی لطافت قاری کو جکڑ لیتی ہے،آپ جس موضوع پر قلم اٹھاتے ہیں اس پر […]
علم حدیث کی تعلیم وتعلم کے لیے علماء اہل حدیث ہند ہمیشہ سے مشہور رہے ہیں۔ بالخصوص میاں نذیر حسین محدث دہلوی رحمہ اللہ کے دور میں دور دراز ملکوں سے طلبا ان کے مدرسہ میں آتے اور مختلف علوم وفنون کے ساتھ حدیث کا علم حاصل کرتے تھے۔ میاں صاحب کے شاگردان بلاد ہند […]
چند دن قبل سوشل میڈیا پر ایک تحریر وائرل ہوئی جس کا عنوان تھا(سلفی تحریک کو عالمی سطح پر درپیش فکر اور شناخت کا شدید بحران) جس میں کاتب أبوالأعلی سبحانی صاحب نے سلفی دعوت کے ساتھ ظلم وناانصافی کی حدیں پارکردی ہیں۔ تحریر پڑھ کر پہلا تأثرتو یہی ابھرا کہ چھوٹا منہ بڑی بات […]
ایک آدمی جو کم علمی اور احساس کمتری کی وجہ سے اپنی ذاتی زندگی کے معاملات و مسائل میں اپنے نجی موقف کو دل میں دبا کر جیتا ہے وہ اجتماعی بے توجہی کا ایسا مارا ہوتا ہے کہ ہر سماجی ناہمواری پر لفظوں سے پتھراؤ کرتا ہے۔ منکر پر نکیر کی ہر سچویشن میں […]
حضرت مولانا سید محمد اظہر بہاری رحمہ اللہ کی حالات زندگی کی تفصیل تو دستیاب نہیں ہوسکی البتہ آپ رحمہ اللہ کے بارے میں بزرگوں کے اقوال اور بعض مختصر تحریریں ملتی ہیں جن کی مدد سے میں نے کچھ باتیں منظر عام پر لانے کوشش کی ہے۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے اس تحریر […]
طبیعت میں لاابالی پن ہو تو بندہ دنیا میں ہر بھلائی سے محروم رہتا ہے، نظم و ضبط اور ترتیب و تنظیم ہر چھوٹے بڑے خیر کے حصول کے لیے ضروری شرائط میں سے ہیں۔ ساری عبادتیں بھی یہی درس دیتی ہیں خواہ وہ نماز ہو یا روزہ، زکوٰۃ ہو یا حج۔ تعلیم و تعلم […]
اسلام کی علمی تاریخ میں دلائل کے مزاج کو فروغ منہج سلف سے حاصل ہوا ہے، اس طرز فکر نے ایک ایسا شعوری ماحول پیدا کیا کہ ہر کہ و مہ کی زبان پر "ھاتوا برھانکم ان کنتم صادقین" کا مطالبہ ہوتا ہے، دلائل بھی منطقیانہ و فلسفیانہ نہیں بلکہ کتاب و سنت پر مبنی […]
مولانا ارشد مدنی صاحب جمعیت علماء ہند کے صدر، دار العلوم دیوبند کے شیخ الحدیث اور مسلک دیوبند کے صف اول کے عالم دین اور ترجمان ہیں، آپ نے حالیہ ایک ویڈیو میں اپنے طلبہ کو یہ دعوت دی ہے کہ وہ آنکھ بند کرکے دیوبندی مسلک کے خلیفہ ثانی مولانا رشید احمد گنگوہی کی […]
آگ گرمی دیتی ہے اور جلاکر راکھ بھی کردیتی ہے۔ ہوا سفوکیشن سے بچاتی ہے اور توڑ مروڑ کر بھی رکھ دیتی ہے۔ پانی زندگی دیتا ہے اور ڈبوکر مار بھی ڈالتا ہے۔ انسان بھی اللہ کی ان تینوں سہولتوں کا اپنی سمجھ اور ضرورت کے حساب سے غلط اور صحیح دونوں استعمال کرسکتا ہے۔ […]
وسطیت اور اعتدال دور حاضر میں استعمال کی جانے والی سب سے خوبصورت اور پرکشش اصطلاح ہونے کے ساتھ ساتھ سب سے مظلوم اصطلاح ہے۔ اس کی مظلومیت کا یہ حال ہے کہ اسے کفار ومشرکین اور یہود ونصاری کے ساتھ ساتھ منحرف افکار کے حاملین اپنے مذموم مقاصد کے لیے خوب استعمال کرتے ہیں۔ […]
کتاب:فہم حدیث کے بنیادی اصول مصنف:ڈاکٹرعبدالصبور ابو بکر سن اشاعت:2023 صفحات:344 قیمت:430 روپے ناشر:ادارۃ البحوث الاسلامیۃ،جامعہ سلفیہ بنارس ’’حدیث فہمی کے منضبط اصول پر اردو میں ایک سنجیدہ علمی کتاب‘‘ (پیش لفظ، محمد ابوالقاسم فاروقی ص:12) رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے قول، فعل اور تقریر کو حدیث کہتے ہیں اورحدیث اسلامی شریعت کا […]
کتاب: آبشار خیال(مجموعۂ مقالات شعبان بیدار) مرتب: ابوالمیزان صفحات: 336 قیمت: 550 سن اشاعت: 2023 ناشر: مرشد پبلی کیشن،شاہین باغ،نئی دہلی ’آبشار خیال‘شعبان بیدار کے متنوع مضامین کا مجموعہ ہے اوریہ تنوع موضوعات تک محدود نہیں ہے بلکہ مضامین کے حجم میں بھی نظرآتا ہے۔ مضامین کازیادہ تر حصہ تخلیقی ہے لیکن عربی اور […]
بعض فتنے ایسے ہوتے ہیں کہ انسان لا شعوری طور پر اس کا شکار ہو جاتا ہے، اور ایک مدت گزرنے کے بعد اس کے اثرات اس پر مرتب ہوتے ہیں، تب تک بہت دیر ہو چکی ہوتی ہے۔ اس فتنے میں مبتلا شخص رفتہ رفتہ خالق کائنات کے انکار تک پہنچ جاتا ہے، اس […]
ادھر چند سالوں سے منہج کے نام پر ایک ناخوشگوار بحث کا آغاز ہوا ہے، کبھی کبھار یہ بحث تندوتلخ تبصروں کے دائرے میں داخل ہوکر سوشل میڈیا کی فضا کو مکدر کر دیتی ہے۔ یہ بحث اس وقت شروع ہوتی ہے جب کسی کے انحراف اور کجروی پر تنقید کی جاتی ہے، کسی کے […]
ہمارا آبائی مکان مالتی باغ میں تھا، باگڑ بلی مسجد کے ہم مصلی تھے، ابتداء عمر سے ہی وہیں نمازیں ادا کرتے تھے، کچھ سوجھ بوجھ ہوئی تو امام کو اچک اچک کر دیکھنے لگے۔ میں نے سب سے پہلے شیخ محمد بن عبد القیوم مدنی رحمۃ اللہ علیہ کو اپنا امام پایا، شیخ رحمہ […]
زندگی کی بھاگ دوڑ میں انسان مقصد زندگی کو پسِ پشت ڈال چکا ہے۔ مادیت پرستی کے حصار میں مقید ہے۔ چکا چوند زندگی کے پیچھے سرپٹ بھاگ رہا ہے۔مغربیت کی پُر فریب ترقی سے مرعوبیت کا شکار ہے۔عالم سراب کو حقیقی زندگی سمجھ بیٹھا ہے۔شب و روز کسب معاش میں سرگرداں ہے، اتنا کہ […]
برصغیر ہندوپاک میں جماعت اہل حدیث کی صحافتی خدمات کی تاریخ کافی وسیع ہے، سلفیان ہند جہاں ایک طرف سیف وسنان کے ساتھ باطل طاقتوں سے نبرد آزما تھے، مسند تدریس پر جلوہ افروز ہوکر تعلیم وتعلم کی مجلسیں سجائے ہوئے تھے وہیں ان سب کے شانہ بشانہ ان محترم حضرات کا قلمی کارواں بھی […]
جنوبی ہندکے صوبہ کرناٹک کاایک مشہورضلع بیجاپور ہے۔سلاطین عادلشاہیہ نےیہاں تقریبا دوسو سال 1489ء سے 1686ء تک حکومت کی۔آزادئ ہندسےپہلےاوربعدمیں بھی دس سالوں تک یہ صوبہ تین الگ الگ حصوں میں بٹا ہواتھا،شمال مشرقی حصہ ’حیدرآباد کرناٹک‘ شمال مغربی(حصہ) ’بامبے کرناٹک‘ اورجنوبی حصہ ’میسور اسٹیٹ‘سےجانا جاتاتھا۔آخر یکم نومبر 1956ء میں ان تینوں حصوں کوملاکر ’
صحافت بھی ابلاغ وترسیل کا ایک مؤثر ذریعہ ہے، تحریریں زندہ رہتی ہیں، آوازیں فضاؤں میں تحلیل ہوجاتی ہیں، قلم کا اثر باقی رہتا ہے جبکہ لفظوں کا نشان مٹ جاتا ہے، کتنے ہیں جنھیں ہم ان کی تحریروں سے جانتے ہیں، کتنے ہیں جن کو ان کے قلم نے زندہ جاوید بنا دیا ہے، […]
آج جب ”منہج سلف“ کی بات کی جاتی ہے تو بعض حضرات بڑی خوبصورتی سے یہ مغالطہ دینے کی کوشش کرتے ہیں کہ ہمارے بر صغیر کے اکابر علماے اہل حدیث کے یہاں بھی تصوف اور اسما وصفات وغیرہ کے ابواب میں خلل موجود ہے، تو ان کے منہج پر بھی اعتراض کریں۔ سب سے […]
گزشتہ سال اور سال رواں میں وبا کے دوران جو علماء ربانی دنیا سے رخصت ہوئے انھی میں علامہ دکتور ابو محمد فلاح بن إسماعیل بن أحمد المندکار رحمہ اللہ بھی ایک تھے۔ دکتور فلاح مندکار رحمہ اللہ نے کویت ہی میں تعلیم حاصل کی جو کہ آپ کی جاۓ پیدائش تھی، وہیں آپ کی […]
شمالی بہار خطہ متھلانچل جسے ترہت کے نام سے بھی جانا جاتا ہے اور اسے کوہ ہمالہ نے اپنی آغوش میں لیا ہوا ہے، اپنی گوناگوں خوبیوں،سرسبزی و شادابی، مردم خیزی اور سب سے بڑھ کر جو حریت پسندوں کا مرکز وپناہ گاہ اور آرام گاہ بھی ہے، کبھی اسی متھلانچل اور ترہت کے سرسبز […]
کیا آپ کی اہل حدیثیت یا سلفیت اتنی کمزور ہے کہ کسی کی موت پر تعزیت کرنے سے وہ ختم ہو جاتی ہے؟ در اصل یہ سوال منہج سلف سے ناواقفیت کی دلیل ہے، اگر سوال کرنے والے نے سلف کے بارے میں اہل بدعت کے تعلق سے کچھ بھی پڑھا ہوتا تو وہ ایسا […]
اسلام کی ایک تعبیر وہ ہے: جس میں رب العالمین عرش پر مستوی ہے، اپنی تمام مخلوقات سے جدا ہے، وہ بہترین صفات سے متصف بھی ہے لیکن اس جیسا کوئی نہیں، اس رب نے اپنے رسول کو تمام انس وجن کے لیے کامل نمونہ بنا کر بھیجا ہے اور اس آخری شریعت کے ذریعہ […]
مولانا وحید الدین بین الاقوامی شہرت کے حامل عالم دین تھے۔مولانا پر لکھنا یا ان کو سمجھنا بہت آسان نہیں ہے۔ اس لیے کہ ان کی علمی اور دعوتی سرگرمیاں پورے سو سال پر پھیلی ہوئی ہیں۔ اگر کوئی یہ سمجھے کہ چند صفحات یا چند سطروں میں لکھ کر ان کا حق ادا کردے […]