آفر کی دلپذیری: دنیوی لذت یا اخروی سعادت؟
کیا آپ جانتے ہیں کہ 'آفر' کا لفظ آپ کو کیسے گمراہ کر سکتا ہے؟ دنیاوی لالچ اور شیطانی وسوسوں کے فرق کو سمجھیں اور اپنی اخروی زندگی کو محفوظ بنائیں۔
کل 30 نتائج برآمد ہوئے۔
کیا آپ جانتے ہیں کہ 'آفر' کا لفظ آپ کو کیسے گمراہ کر سکتا ہے؟ دنیاوی لالچ اور شیطانی وسوسوں کے فرق کو سمجھیں اور اپنی اخروی زندگی کو محفوظ بنائیں۔
مدارسِ اسلامیہ کی اہمیت، نصابِ تعلیم میں اصلاح اور عصری چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے ایک جامع تجزیہ۔ جانئے مدارس کو جدید دور کے مطابق کیسے مستحکم بنایا جائے۔
اللہ تعالیٰ نے اس کار گاہ عالم فانی میں خوشی و غم، آرام و تکلیف، بیماری و تندرستی اور طرح طرح کی راحتوں اور مصیبتوں کو پیدا فرمایا ہے۔ انسان کو وہ کبھی نعمتیں عطا کرکے آزماتا ہے تو کبھی نعمتیں چھین کر اس کا امتحان لیتا ہے۔ انسان جہاں متنوع انعامات و […]
انسانی تہذیب کا سب سے روشن باب ہمیشہ سے مطالعۂ کتاب سے وابستہ رہا ہے۔ کتاب محض کاغذ اور سیاہی کا مجموعہ نہیں بلکہ فکر کی روشنی، دل کا سکون اور روح کا توشہ ہے۔ دنیا کے ہر بڑے انقلاب اور ہر بیداری کے پیچھے کتاب ہی کا چراغ روشن رہا ہے۔ قرآنِ حکیم نے […]
موجودہ دور کی اہم خرابیوں میں سے ایک یہ ہے کہ لوگ ایک دوسرے کی عزت و احترام کا لحاظ نہیں رکھتے۔ نہ بڑوں کے ادب ووقارکا کوئی پاس ہے نہ چھوٹوں پر شفقت و مہربانی کا خیال۔ ہر سو طوفانِ بدتمیزی بپا ہے۔ عدم برداشت، غیر سنجیدگی، جلدی بازی اور تذلیل و تحقیر کی […]
گھر کا بڑا بیٹا ایک ایسا کردار ہے جو بظاہر سب کے درمیان ہوتا ہے مگر حقیقت میں سب سے زیادہ تنہا ہوتا ہے۔ وہ بچپن ہی سے والدین کی نگاہوں میں توقعات کا ایک الگ مرکز بن جاتا ہے۔ جب چھوٹے بہن بھائی اپنی شرارتوں میں مصروف ہوتے ہیں، تب اس کے کانوں میں […]
بہار کی سرزمین ہمیشہ سے ہندوستانی سیاست کا محور رہی ہے۔ یہاں کے کھیت کھلیان ہوں یا کارواں در کارواں چلنے والی تحریکیں، ہر دور میں بہار نے ملک کے مستقبل پر اپنی گہری چھاپ چھوڑی ہے۔ ایسے میں کانگریس کے رہنما راہل گاندھی کا حالیہ بہار کا دورہ محض ایک سیاسی سفر نہیں بلکہ […]
ہر مسلمان کے لیے طلب علم کی فرضیت ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔ اس تقاضے کی تکمیل میں ہمارے رویے واقعی افراط و تفریط سے پاک نہیں ہیں۔ لیکن اس خرابی سے زیادہ ہمارے سماجی سروکار میں کرپشن ہے۔ مناسب حفاظتی انتظامات اور شرعی اطلاقات و انطباقات نہ ہونے کی وجہ سے صرف تعلیمی اداروں […]
فرد کے مقابلے میں جماعت کی بڑی اہمیت ہے۔ بسا اوقات اجتماعی طور پر وہ کام ہو سکتا ہے جس کا انفرادی طور پر تصور بھی نہیں کیا جا سکتا۔ اس لیے جماعات و جمعیات اور مراکز و تنظیمات کا قوم و ملت کی تعلیمی، اقتصادی،سماجی اور سیاسی ترقی میں ہمیشہ […]
دینی علم کی اہمیت وفضیلت ہر صاحب ایمان واسلام کے نزدیک دو دو چار کی طرح واضح اور روز روشن کی طرح عیاں ہے۔ توحید، رسالت، نماز، روزہ، زکات، حج اور معاشرت کے دیگر اسلامی آداب و احکام کا ضروری و بنیادی علم حاصل کرنا ہر مسلمان پر فرض ہے۔ ایک مسلمان کو اگر توحید […]
میں، میرے لیے، میرے پاس، یہ تین باتیں ایسی ہیں کہ اگر ان کا اطلاق اپنی جائز حدود کے اندر ہو تب تو ٹھیک ہے۔ لیکن جب ان کا استعمال اپنی حدوں سے متجاوز ہو جائے تو یہ انسان کی ہلاکت و بربادی کا سبب بن جاتے ہیں۔ یہ ان الفاظ میں سے ہیں جن […]
سامعین کے احوال و کوائف، ان کے معیار علم اور مقتضائے وقت کا پاس و لحاظ خطابت کے بنیادی آداب میں سے ہے۔ ایسا انداز تکلم اختیار کرنا جو سامعین کے دائرۂ فہم سے خارج ہو خطابت کی توہین ہے۔ مریض پیٹ درد کی شکایت کرے اور ڈاکٹر اسے آنکھ درد کی دوا دے تو […]
وطن سے جذباتی وابستگی اورمحبت والفت فطرت کا تقاضا ہے۔ جائے پیدائش سے ہر کسی کا والہانہ تعلق ہوتا ہے۔انسان تو انسان دیگر تمام مخلوقات کے طرز زندگی اور اسلوب بودوباش پر اگر آپ غور کریں گے تو آپ کو ہر مخلوق کی اپنے مقر ومسکن سے دل بستگی واضح طور پر نظر آئے گی۔پرندہ […]
اللہ تعالی نے انسان کو تمام مخلوقات میں سب سے افضل اور اشرف بنایا ہے۔اس کے بدن کی ساخت تمام مخلوقات میں سب سے خوبصورت ہے۔ اسے اللہ تعالی نے دراز قامت اور سیدھا بنایا ہے۔ اس کے اعضا وجوارح کو نہایت ہی تناسب کے ساتھ مرکب کیا ہے۔اسے دو ہاتھ، دو پیر، دو آنکھیں […]
مذہب اسلام کے تمام تر احکام وتعلیمات انسانی فطرت کے عین مطابق اور دینی و دنیاوی ہر اعتبار سے مفید ہیں۔ اس میں ہر اس چیز کی ہدایت وترغیب دی گئی ہے جس میں انسانیت کی فلاح وبہبود اور سماج ومعاشرے کے حق میں ادنی سی بھی بھلائی وبہتری موجود ہو۔ اور ہر اس چیز […]
اسلام کے پانچ بنیادی ارکان میں سے ایک اہم رکن رمضان المبارک کے مہینے میں روزہ رکھنا ہے۔ تمام مسلمانوں پر اس ماہِ مقدس کے روزے کی ادائیگی فرض ہے۔ یہ عبادت نفس کی طہارت اور تزکیہ کے لیے بہت ہی اہم ہے۔ اس کی ایک امتیازی خصوصیت یہ بھی ہے کہ ہر قوم میں […]
مذہب اسلام میں علم کی اہمیت کی سب سے بڑی اور واضح دلیل یہی ہے کہ اس کی تعلیمات وہدایات کا آغاز ہی "اقرأ" سے ہوا ہے۔ آدم علیہ السلام کی تخلیق کے بعد سب سے پہلے اللہ تعالی کی طرف سے جو چیز انھیں عطا کی گئی وہ علم ہی ہے۔ کائنات ارضی پر […]
اسلام کی تمام تر تعلیمات امن وامان، صلح وآشتی،اخوت ومحبت اور رفق ونرمی کی داعی ہیں۔اس میں تشدد اور ظلم وجور کی کوئی گنجائش نہیں۔اللہ تعالی خود رفیق ہے اور رفق ونرمی کو پسند فرماتا ہے۔نرم خوئی وخوش مزاجی گلشنِ اخلاقِ اسلامیہ کا وہ گلِ سرسبد ہے جس کی خوش بو مشام جاں کو معطر […]
تصنیف و تالیف ایک عظیم الشان، رفیع القدر اور باوقار عمل ہے۔ گنجینۂ علوم و معارف کی صیانت وحفاظت اسی کی مرہون منت ہے۔ ہر شخص کی دلی خواہش ہوتی ہے کہ اس کے اندر تحریری ملکہ پیدا ہو، اس کے لیے وہ حتی المقدور جتن بھی کرتا ہے، لیکن یہ ملکہ معدودے چند افراد […]
کتاب وسنت میں اخلاق حسنہ کی بڑی فضیلت وارد ہوئی ہے۔آپ ﷺ نے مکارم اخلاق کی تکمیل کو اپنی بعثت ونبوت کا مقصد قرار دیا ہے۔ایک با اخلاق آدمی ہی وہ حقوق وفرائض صحیح معنوں میں ادا کر سکتا ہے جو بندوں پر بندوں کی طرف سے عائد ہوتے ہیں۔اگر انسانوں میں سیرت و کردار […]
تعلیم نسواں کی اہمیت وضرورت کسی سے مخفی نہیں۔خواتین چوں کہ نصف ِمعاشرہ ہیں، اس لیے ان کی تعلیم وتربیت اتنی ہی ضروری ہے جتنی ضروری مردوں کی تعلیم وتربیت۔ بلکہ تعلیم نسواں تعلیم مرداں کے مقابلے میں اس لحاظ سے زیادہ اہمیت کی حامل ہے کہ تربیتِ اولاد میں ان کا مربیانہ کردار زیادہ […]
آج پوری امت مسلمہ نہایت ہی نا گفتہ بہ حالات سے گزر رہی ہے۔ حصن اسلام پر چہار طرف سے اعداے دین کی یلغار ہے۔ مسلمانوں کی حالت سمندروں کے جھاگ کی مانند بے وقعت اور اس خس و خاشاک کی طرح بے ثبات ہو چکی ہے جسے آب باراں کی معمولی سی روانی بہا […]
آج پوری دنیاے انسانیت امن وامان، صلح و آشتی اور سکون و اطمینان کی تلاش میں سرگرداں ہے۔ ظلم و بربریت، وحشت و دہشت اور خوف و ہراس سے پریشان انسانی سوسائٹی لفظ امن کو سننے کے لیے بے تاب ہے۔ خوف و دہشت کے انسداد اور امن وامان کے قیام کے لیے ہر مذہب […]
دوہزار نو میں جامعہ عالیہ عربیہ مئو سے فراغت کے بعد جامعۃ الامام البخاری سپتری نیپال میں تدریس کا آغاز کیا۔دو ہزار تیرہ تک وہاں تدریسی سفر جاری رہا۔ پھر اسی سال کے اخیر میں جامعۃ الہدی الاسلامیہ کولکاتا سے جڑ گیا۔ اور ہندوستان کے تعلیمی افق پر چمکتے دمکتے اس آفتاب علم و عرفان […]
سیمانچل میں ہر سال کی طرح امسال بھی جلسوں کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔یہ جلسے عام طور پرمدارس کے فقر واحتیاج کو عوام الناس کے سامنے رکھنے اور ان کی جیبوں کے بوجھ کو ہلکا کرکے ا داروں کے مالی حالات مستحکم کرنے کے لیے منعقد ہوتے ہیں۔لیکن رنگ برنگ کے دیدہ زیب اشتہارات […]
تاریخ کا مطالعہ کرنے والے پر یہ بات مخفی نہیں ہے کہ پوری دنیاے انسانیت نزول قرآن سے پہلے ضلالت وگمراہی کی عمیق کھائیوں میں ٹامک ٹوئیاں ماررہی تھی۔خصوصاً عرب معاشرہ ہر اعتبار سے ظلمت وجہالت، شرک وبت پرستی اور ظلم وجور کی اتھاہ گہرائیوں میں ڈوبا ہوا تھا۔مذہبی،معاشرتی،اخلاقی،سیاسی ہرلحاظ سےفسادزدگی وابتری کا شکار تھا۔ہر […]
مناظر طبیعت اور اشیاے خلقت کا اگر بغور مشاہدہ کیا جائے تو معلوم ہوگا کہ دنیاوی لحاظ سے اسی چیز کو استحکام وپائیداری حاصل ہے جس کی نشوو نما میں ایک معتد بہ وقت لگا ہو اور جس کے پروان چڑھنے میں صبر آزما انتظار کے مرحلے سے گزرنا پڑا ہو۔ بیل اور درخت ہی […]
چند سالوں سے رمضان المبارک کے ماہ مقدس کی آمد ورفت کے موقعے پر دو اختلافی اور ٹھیٹھ علمی وشرعی مسئلے بڑے ہی زور و شور سے معرض بیان و نگارش میں لائے جاتے ہیں۔ ایک رویت ہلال اور امت مسلمہ کے مابین اتحاد واتفاق کا مسئلہ اور دوسرا فطرانے میں نقدی کےجواز اور […]
ملک کے حالات دن بدن ناگفتہ بہ ہوتے جارہے ہیں،یہاں کا ہرذمہ دار اور باشعور باشندہ اپنے اور اپنے بچوں کے مستقبل کے تئیں فکرمندہے۔سماجی تانا بانا پورے طور پر بکھر چکا ہے۔فرقہ وارانہ ہم آہنگی کا ستیاناس ہوچکا ہے۔اقتصادی صورت حال روزبروز خستہ ہوتی جارہی ہے۔نوجوان طبقہ نان ونمک کے لیے پریشان ہے۔ملازمت کا […]
دنیا کا سب سے طاقتور ہتھیار صحافت ہے۔روے زمین پر جتنے بھی ذہنی انقلابات رونما ہوئے ہیں،سب کا مدار اسی صحافت پر ہے۔جمہوریت کی کامیابی کا راز عوام کے بیدار اور باشعور ہونے میں ہےاور عوام کی بیداری میں صحافت کا ہمیشہ سےزبردست رول رہا ہے۔ اسی لیے صحافت کو جمہوری نظام کا چوتھا […]