جمعہ، 23 اکتوبر، 2026
ہوم پیج

تلاش برائے: “ام ہشام”

کل 25 نتائج برآمد ہوئے۔

ہیں کتنے روز یہ بوڑھے شجر نہیں معلوم

(۱)پروگرام کے دوران بار بار میری نظریں اس بزرگ خاتون کے چہرے پر کچھ اس طرح جاکر ٹھہر جاتیں کہ میری لڑکھڑانے لگتی۔ محسوس ہوتا کہ وہ مجھ سے کچھ کہنا چاہتی ہیں۔ جوں ہی پروگرام ختم ہوا، ضعیفہ بھیڑ کو ہٹاتی ہوئی سیدھی مجھ تک آگئیں۔میں نے سلام کو ہاتھ بڑھائے تو نظر […]

قلم قرطاس
1,72521 مئی، 2021

نئی تہذیب کے انڈے

ایک انٹرویو کے انکشافات نے پوری دنیا کو حیرت وتاسف میں ڈال دیا ہے۔ اوپرا ونفری (Oprah winfrey) عالمی سطح پر ایک مشہور ٹاک شو کی پروڈیوسر اور ساتھ ہی ایک مقبول ومعروف میڈیائی ہستی ہیں۔ان کے انٹرویوز دنیا بھر میں اپنی شہرت بٹورتے ہیں، وجہ ان کا بیباکانہ انداز اور پرا عتماد لہجے میں […]

قلم قرطاس
1,51421 مارچ، 2021

میں چاند ہوں یا داغ ہوں

آس پاس کتنا شور ہے۔عجیب و غریب سی فضا چل نکلی ہے۔ ہر کوئی اپنی ذات کو فراموش کیے دوسروں سے یہ امیدیں وابستہ کیے بیٹھا ہے کہ وہ اس کے تئیں اپنی ذمہ داریاں ٹھیک سے نبھائے اور اسے عزت واحترام نصیب ہو۔انسانی بستی کے اس شور نے ہم سے قوت بصیرت چھین لی […]

قلم قرطاس
1,6758 مارچ، 2021

زندہ رہنے کی یہ ترکیب نکالی جائے

دنیا ایک بازار ہے اور یہاں موجود ہر شئے کی قیمت ’محنت کی کرنسی‘ ہے۔جتنی زیادہ محنت اتنی اچھی خرید یعنی نیکی، بھلائی، برکت، خوشی، سکون، کامیابی وغیرہ۔ انسان کے لیے تو وہی ہے جس کی وہ کوشش کرتا ہے، یہ فطرت کا ایک اٹل اصول ہے۔نیتیں اچھی ہوں، عزم راسخ ہو تو […]

قلم قرطاس
1,39822 فروری، 2021

فری لانسر پورٹل: متعدد متبادلات کے درمیان

زندہ اور صحت مند رہنے کے لیے موسم کا لحاظ رکھنا پڑتا ہے۔ سردی میں سویٹر، گرمی میں کاٹن اور برسات میں رین کوٹ کا اہتمام انسان کے جہد للبقا کے مظاہر ہی کا نمونہ ہے۔ دنیا کی دیگر چیزوں کے ساتھ بھی یہی حکمت عملی کارگر ہوتی ہے۔ کاغذ جب اسکرین کے مقابل ہوا […]

منظر نما
2,1272 جنوری، 2021

کمر سے کمرے تک کا سفر: علاج کیا؟

دن بھر کی خواری کے بعد گھر آتے ہی ان پر نظر پڑتے ہی تکان اور بیزاری سو کا لیول پار کرچکی ہوتی ہے۔اور ہو بھی کیوں نہ جہاں جہاں نظریں جاتی ہیں سلم ٹرم چیزیں دیکھنے کی عادت جو ہوچکی ہے حتی کہ ہتھیلی میں دبے ہوئے فون کے وال پیپر پر موجود دبلی […]

قلم قرطاس
1,88423 دسمبر، 2020

زندگی کی بڑی غلطی

ہمارے گھر بچپن ہی سے خالص سرسوں کا تیل کھانے میں استعمال ہوتا تھا پھر ہم سب پڑھ لکھ گئے۔ ٹیلی ویژن پر سرسوں تیل کی مخالفت کے رنگ برنگے اشتہارات اور گرج دار خبریں دیکھ دیکھ کر لگتا تھا جیسے ہم سرسوں کا تیل نہیں بلکہ کوئی زہریلا سیّال استعمال کررہے ہیں جو ہم […]

قلم قرطاس
2,04213 جون، 2020

غیرت

جب اس نے نئے اسکول میں جانا شروع کیا تو تقریبا ہر روز ہمیں ایک سی بات سننے کو ملتی۔ امی! ٹیچر بہت سارا میک اپ لگاکر آتی ہیں امی! ٹیچر دوپٹہ نہیں لیتیں امی! ٹیچر ساڑی کیوں پہنتی ہیں؟ ہم اس کی بات سنتے اور اسے اپنے طریقے سے مطمئن کرنے کی کوشش کرنے […]

قلم قرطاس
1,98221 مئی، 2020

غلطیاں محبت چاہتی ہیں

ہم مہذب معاشرے کے افراد، ہم نے ترقی کرتے کرتے آج   دنیا کی سبھی قدریں سیکھ لی ہیں لیکن نہیں سیکھا تو محبت کرنا، کسی بگڑے ہوئے، بھٹکے ہوئے کو سہارا دے کر اسے سیدھے راستے تک پہنچانے کا حوصلہ ہم میں نہیں آیا۔ ہم سمجھتے ہیں صرف ہاتھ اور ڈنڈے سے مارا جاتا ہے […]

قلم قرطاس
1,7271 مارچ، 2020

کمال کا ایک شہر...

اللہ کی بنائی ہوئی زمین واقعی گول ہے۔ وقت، ماحول، حالات، حوادث سب کچھ گردش کرتے رہتے ہیں اور زندگی میں ان تمام چیزوں کو دوبارہ ایک دوسرے کے روبرو ہونا پڑجاتا‌ ہے۔ بڑا ہی منحوس وقت تھا (اس وقت صرف میری نظر میں) جب ایتھلیٹ بننے کے خواب دیکھنے والی لڑکی کو اس کے […]

قلم قرطاس
2,0111 جنوری، 2020

2019 کا آخری مضمون

ہم سبھی نے اپنے اپنے زعم کے مطابق اپنے لیے نیکیوں کے دائرے کھینچ رکھے ہیں۔ جس کی پیمائش کبھی اس کے متعین نصف قطر سے ایک انچ ادھر ادھر نہیں ہوتی۔ اور جن کاموں کو ہم نے اپنے لیے نیکیاں سمجھ رکھا ہے ہم صرف وہی کام کرتے ہیں۔ ایک مسلمان کی سبھی اچھائیاں، […]

قلم قرطاس
2,13631 دسمبر، 2019

صرف سوال!

ہم اپنے بچّوں کے لیے کس قسم کے ڈاکٹرز، دایہ اور اساتذہ کا انتخاب کرنا پسند کرتے ہیں؟ بہتر سے بہترین کیونکہ ہمیں اس بات کا یقین ہے کہ کمزور دایہ ہمارے بچّوں کے لیے طبّی نقطہ نظر سے خطرے سے خالی نہیں۔ ایک جھولا چھاپ ڈاکٹر ہمارے بچے کی جان سے کھیل سکتا ہے۔ […]

قلم قرطاس
1,2575 اکتوبر، 2019

حاجی ساب کا کیمرہ

(ہندی دیوس پر مہاراشٹر کالج کی جانب سے منعقدہ شیام کشن نگم ٹرافی طنزیہ و مزاحیہ تقریری مقابلے 14 ستمبر 2019 میں انعام یافتہ تقریر) اللہ کے یہ مہمان اپنے گرد آلود قدموں سے ہوائی طیّاروں میں سوار ہوچکے ہیں۔ اپنوں سے بچھڑتے وقت حاجی ساب کی آنکھیں خوب جم کر برسیں، اعزہ و اقارب […]

قلم قرطاس
1,89229 ستمبر، 2019

صبر و عزیمت کے انمٹ نقوش

اس مرد آہن پر آزمائشوں کا سلسلہ ابھی تھما ہی کہاں تھا کہ پھر سے ایک نئی آزمائش آکر گویا اسے پرکھنا چاہتی تھی۔ اس کے رب کا حکم تھا کہ ابراھیم!! (علیہ السلام) بیوی اور بیٹے کو فلاں مقام پر چھوڑ آؤ۔ مرد آہن نے رب کے حکم کو سنا اور "سمعنا و اطعنا" […]

قلم قرطاس
1,5946 ستمبر، 2019

اسلام کب زندہ ہوتا ہے؟

اللہ مغفرت فرمائے مولانا محمد علی جوہر کی یہ کیسا شعر کہہ گئے قتل حسین اصل میں مرگ یزید ہے اسلام زندہ ہوتا ہے ہر کربلا کے بعد اسلام کب زندہ ہوتا ہے؟ اسلام تب زندہ ہوتا ہے جب بوڑھی سمیہ اسلام کی خاطر بڑی بے دردی سے شہید کردی جاتی ہیں اور جواں قوم […]

قلم قرطاس
1,6021 ستمبر، 2019

ننّھی روداد

میں ایک طالب علم ہوں ابھی کچھ سیکھا نہیں لیکن بہت کچھ سیکھنے کی تمنا رکھتا ہوں۔ اپنے والدین کے ہر خواب اور خواہش کو میں اپنے ننھے ہاتھوں سے تعبیر دینا چاہتا ہوں۔ آج میرے پاس سب کچھ ہے۔ ایک شاندار ائیر کنڈیشنڈ کلاس روم، ڈیجیٹل بلیک بورڈ، میرے چھوٹے سے بیگ میں ڈھیروں […]

قلم قرطاس
1,9487 جولائی، 2019

شیطان کو کنکری مار اللہ کے گھر پہنچو

"ماہنامہ دارالعلوم، شمارہ 11، جلد 90، شوال المکرم" ایک صاحب اس شمارہ میں خواتین کے مسجد جانے کے تعلق سے کچھ اس طرح اپنی قلمی جولانی دکھاتے ہیں کہ مکمل تحریر میں مسجد جانے کو زنا کے قوی ترین محرکات میں سے ایک بڑا محرک قرار دے دیتے ہیں اور مسجد جانے والی تمام خواتین کو زانیہ […]

قلم قرطاس
1,89629 اپریل، 2019

خاک ڈالو ایسے خیرخواہوں پر

یہ آپ کے ان دشمنوں میں سے ہیں جو آنکھوں سے نظر نہیں آتے لیکن ان کی نظریں برابر آپ پر گڑی ہوئی ہوتی ہیں۔ بڑے ہی غیر محسوس طریقے سے ایسے لوگ اپنا زہر آپ کے اندر انڈیلتے رہتے ہیں اور آپ کے دفاعی نظام کو بیکار کرتے رہتے ہیں۔ اور پھر ایک دن آتا […]

قلم قرطاس
1,62431 مارچ، 2019

ذکر آبگینوں کا

ذکر آبگینوں کا ہو اور چھم سے نسوانیت ذہن میں نہ آئے ممکن ہی نہیں۔ ٹھیک سمجھے یہاں خواتین کا ہی ذکر ہورہا ہے- دنیا کی سب سے سچی زبان مبارک (صلی اللہ علیہ وسلم)  نے انھیں " آبگینہ " کہہ کر پکارا ہے۔ کیا کبھی یہ سوچنے کی زحمت کی گئی کہ یہ آبگینے کیوں ہیں، […]

قلم قرطاس
1,95522 مارچ، 2019

قرآن سے بچوں کا تعلق کیسے مضبوط کریں

ایک مسلمان خواہ وہ تعلیم یافتہ ہو یا ناخواندہ اللہ سبحانہ و تعالی کی مبارک کتاب قرآن مجید  کے حوالے سے اس کی سب سے بڑی تمنا اور آرزو یہ ہوتی ہے کہ اس کی اولاد اس کتاب سے جڑجایے، اسے یاد کرنے اور سمجھنے والی ہو اور اسے وہ اپنے لیے بہت بڑا اعزاز […]

قلم قرطاس
1,60916 مارچ، 2019

یہ مشکل ضرور ہے، ناممکن نہیں!

انسان وہی ہے جو اپنی خانہ بدوش طبیعت سے باہر نکل کر اپنی حیثیت کے لیے کوئی مستقل ٹھکانہ بنالے۔ اور اس کی تیاری کی خاطر اپنے آپ کو نکھارنے اور سنوارنے کی کوشش کرتا رہے۔ اور یقینا انسان یہ عمل کرتا بھی رہتا ہے اپنی پیدائش سے لے کر زندگی کے ختم ہو جانے […]

قلم قرطاس
2,11428 جنوری، 2019

مذہبی انٹرٹینمنٹ

ہمارے معاشرے میں دو طرح کے لوگ پائے جاتے ہیں ایک وہ جو بطور انٹرٹینمنٹ ملٹی پلیکسز اور مال کا رخ کرتے ہیں۔ دوسرا طبقہ وہ جو مذہبی قسم کا ہے اور اپنے انٹرٹینمنٹ کے لیے جلسے، جلوس، دروس وغیرہ میں گروپ کی شکل بناکر جاتا ہے۔ الحمدللہ ممبئی میں آج کل جلسے اور دینی […]

قلم قرطاس
1,3329 دسمبر، 2018

مسلم لڑکیوں میں ارتداد کا فتنہ: کچھ اہم زاویے

کچھ درد ہیں جو میرے نہیں ہیں لیکن  پھر بھی مجھے رلاتے ہیں، کچھ آبلے ہیں جو اوروں کے پاؤں میں ہیں لیکن ان کی سوزش مجھے بے چین رکھتی ہے، کسی اور کی بے ردائی مجھے اپنے آنچل میں منہ چھپاکر شرمانے پر مجبور کرتی ہے، عفت وعصمت کے اٹھتے ہوئے جنازوں پر میں […]

قلم قرطاس
1,29815 اکتوبر، 2018

یہ دور اپنے براہیم کی تلاش میں ہے

حضرت ابراھیم علیہ السلام کی زندگی پر غور کرنے سے ایسے ہزاروں زاویے کھل کر سامنے آتے ہیں کہ ایک صاحب بصیرت کا ذہن عش عش کر اٹھتا ہے اور بالخصوص جن الفاظ میں اللہ تبارک وتعالی نے قرآن میں ان کا تذکرہ فرمایا ہے وہ سارے Superlative form میں ہیں یعنی مبالغے کے صیغے […]

قلم قرطاس
1,42620 اگست، 2018

ٹیوشن کلاسز اور کوچنگ سینٹر: ضرورت یا وبال

اس دنیا کی بیش قیمت چیزوں میں سے ایک ہےنئی "سوچ اور آئیڈیا "۔اگر آپ کے پاس دنیا کےکسی کام آجانے یا ان کی علمی وتفریحی اور نفسیاتی معاملات سے متعلق  کوئی اچھوتا پلان ہے تو پھر آپ کی یہ سوچ خود بخود لوگوں کے دل ودماغ پر حکومت کرنے لگے گی۔لوگوں کے شعور میں […]

قلم قرطاس
1,23613 مئی، 2018
دی فری لانسر | The Freelancer Urdu Magazine Mumbai