مقلد بنام غیر مقلد: بڑا گمراہ کون؟
مقلد اور غیر مقلد کی اصطلاح کا پس منظر کیا ہے؟ کیا سلفیت ان دونوں انتہاؤں کے درمیان اعتدال کا راستہ ہے؟ جانئے منہجِ سلف اور فہمِ صحابہ کی اہمیت اس تحریر میں۔
کل 30 نتائج برآمد ہوئے۔
مقلد اور غیر مقلد کی اصطلاح کا پس منظر کیا ہے؟ کیا سلفیت ان دونوں انتہاؤں کے درمیان اعتدال کا راستہ ہے؟ جانئے منہجِ سلف اور فہمِ صحابہ کی اہمیت اس تحریر میں۔
برصغیر پاک وہند کے علمی حلقوں میں مولانا عارف جاوید محمدی حفظہ اللہ (ولادت: یکم اپریل 1953ء) کا نام کسی تعارف کا محتاج نہیں۔ آپ کی شخصیت طلبہ وعلماء کے لیے سراپا شفقت اور علم وتحقیق کی خدمت ومعاونت میں ہمہ تن گوش رہتی ہے۔ اسی وجہ سے عرب وعجم کے دعاة ومدرسین ہوں یا […]
’’جماعت اسلامی کے دین کا خلاصہ‘‘ یہ کتاب ملت اسلامیہ کے مشہور مفکر اسلام جناب صوفی نذیر احمد کاشمیری رحمہ اللہ کی ہے۔میں نے ان کی اس کتاب کو کئی بار الٹ پلٹ کر دیکھا ہے اور ایک بار بالاستیعاب پڑھا ہے۔ ایک ایک عبارت پر غور و فکر کیا ہے اور ہر پیرایۂ بیان […]
مرکزی جمعیت اہل حدیث برطانیہ کے بانی رکن اور پہلے ناظم اعلی حافظ محمد یعقوب صاحب 17 آگست 2024 کو 91 سال عمر پاکر بقضائے الٰہی انتقال کر گئے۔ انا لله وانا اليہ راجعون۔ اللهم اغفر لہ وارحمہ وادخلہ الجنة الفردوس الأعلى۔ آمين حافظ یعقوب صاحب 17 دسمبر 1933 کو جالندھر پنجاب انڈیا میں پیدا […]
سنت سے انحراف کی تاریخ بڑی قدیم ہے۔ جتنے بھی گمراہ فرقے پیدا ہوئے ان میں ایک مشترک چیز یہ پائی جاتی ہے کہ وہ سنت سے دور ہیں۔عقلی قیاس آرائیاں، منطق وفلسفہ اور جدت پسندی کے چکر میں سنت کا کلی یا جزوی انکار ان کی علامت بن گئی ہے۔ بعض نے جہاں کلی […]
گذشتہ ماہ کے بالکل اخیر میں دو دنوں کے لیے دہلی جانا ہوا۔دو دنوں میں سے ایک دن ٹرین کی غیر معمولی تاخیر کی وجہ سے ضائع ہوگیا۔ جس کی وجہ سے بہت سارے پروگرام درہم برہم ہوگئے۔ایک دن ہی بچا۔ جلدی جلدی اپنا سارا کام مکمل کیا۔چند گھنٹوں کے لیے مکتبہ ترجمان اردو بازار […]
انسان چاہے کسی بھی مذہب کا پیروکار ہو، حتی کہ ملحد اور لبرل ہی کیوں نہ ہو اسے نکاح کی ضرورت ہے۔ یہ انسان کی فطری ضرورت ہے، اور ہر مذہب و معاشرے میں اس کے کچھ طور طریقے ہیں، رسم ورواج ہیں، قواعد وضوابط ہیں، جن کی روشنی میں ہونے والی شادی کو سماج […]
اسلام ایک مکمل ضابطۂ حیات ہے،انسانی زندگی کا کوئی گوشہ اس کی رہنمائی سے خالی نہیں ہے،اسی لیے وہ دنیا کے تمام مذاہب اور جدید افکار ونظریات کے سلسلے میں یہ واضح نقطۂ نظر رکھتا ہے کہ وہ انسان کی اس اعتدال وتوازن کے ساتھ رہنمائی نہیں کرسکتے، جو وہ کرسکتا ہے،اس کی نظر میں […]
موجودہ دور میں ٹیکنالوجی کی اہمیت وافادیت کسی سے مخفی نہیں ہے۔ یہ آج معلومات کی حصولیابی اور جانکاری کی فراہمی کا سب سے تیز ترین وسیلہ ہے۔ جس کے پیش نظر دنیا کا ہر فرد ٹیکنالوجی کے جہان میں اپنا اثرورسوخ قائم کرنے کی کوشش میں ہے۔ چاہے وہ تجارت سے جڑا ہو یا […]
مسلم معاشرے میں مسلم خواتین کی صورت حال پر جب گفتگو کی جاتی ہے تو عام طور پر ان کا موازنہ غیر مسلم معاشرے کی خواتین سے کیا جاتا ہے اور کئی ایک پہلووں سے یہ دکھانے کی کوشش کی جاتی ہے کہ مسلم معاشرے میں صورت حال قدرے غنیمت ہے۔ اس میں کوئی شبہ […]
جامعہ رحمانیہ بنارس میں داخلہ کے لیے درخواست بھیج چکا تھا، لیکن قدیم طلبۂ جامعہ سلفیہ بنارس کی شوال میں سوئے بنارس روانگی کے دن صبح تک مجھے کوئی جواب موصول نہ ہوا۔ یاس وامید کی اس خلجانی کیفیت اور اپنے مقصد عزیز سے متعلق خیالات میں محو تھا کہ اسٹیشن کی طرف خالی ہاتھ […]
زیر نظر مقالے کا تعلق گزشتہ مضمون 'صاحب قلم عالم دین: مولانا محمد خالد فیضی' میں مذکور ایک غیر مطبوعہ کتاب 'برسر محفل' کے موضوع سے ہے۔ تصور سے تصویر تک اور خواب سے تعبیر تک مرکزی دارالعلوم یعنی جامعہ سلفیہ بنارس کی ایک تاریخ ہے۔ اس تاریخ کے بیانیے میں ایک موڑ پر اختلاف […]
شادی بیاہ ایک فطری امر اور انسانی ضرورت ہے۔اسلام نے اس فطری وانسانی ضرورت پر بہت تاکید کی ہے۔بعض فقہائے کرام نے شادی کو ایک قسم کی عبادت سے تعبیر کیا ہے۔کیونکہ یہی وہ طریقہ ہے جس کے ذریعے انسانی نسل پروان چڑھتی ہے اور روئے زمین پر اللہ کے پیغام کی اطاعت اور اس […]
ہندوستان میں نزہۃ الخواطر کے مولف مولانا عبد الحی حسنی لکھنوی، تاریخ علمائے حدیث ہند کے مولف امام ابو یحیی خاں نوشہروی، نقوش عظمت رفتہ اور بزم ارجمنداں کے مولف مولانا محمد اسحاق بھٹی کے بعد گذشتہ ایک صدی کے اکابر واصاغر، سینئر وجونیئر علمائے اہل حدیث کی سوانح اور ان کا تذکرہ مرتب کرنے […]
[مورخ اہل حدیث مولانامحمد اسحاق بھٹی رحمہ اللہ(۱۵؍مارچ ۱۹۲۵ء-۲۲؍دسمبر ۲۰۱۵ء) کی شخصیت محتاج تعارف نہیں، انھوں نے تاریخ،تذکرہ اور سوانحی خاکوں کی ایک پوری دنیا آباد کردی ہے۔برصغیر کی علمی اور تہذیبی تاریخ کا کوئی مورخ انھیں نظر انداز نہیں کرسکتا۔ اللہ تعالیٰ نے انھیں غضب کا حافظہ عطا فرمایا تھا۔اس خطہ ارضی کے سیکڑوں […]
مدارس اسلامیہ کو اسلام کا قلعہ سمجھا جاتا ہے جہاں قرآن و حدیث کی روشنی میں معاشرتی، سماجی وتعلیمی اصلاح کا درس دیا جاتا ہے۔ اسلام کی ترقی وبقا، تعلیمات اسلامیہ کی نشر واشاعت اور قرآن وحدیث کی دعوت و تبلیغ میں مدارس کا ایک عظیم کردار رہا ہے تو دوسری طرف مسلمانوں کی اقتصادی […]
عربی زبان میں ”فرشتوں“ کے لیے ملائکہ کا لفظ مستعمل ہے، یہ مَلَک کی جمع ہے۔ ”فرشتوں پر ایمان“ ارکان ایمان کا ایک اہم اور عظیم رکن ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارکان ایمان کو بیان کرتے ہوئے فرمایا: «أَنْ تُؤْمِنَ بِاللهِ، وَمَلَائِكَتِهِ، وَكُتُبِهِ، وَرُسُلِهِ، وَالْيَوْمِ الْآخِرِ، وَتُؤْمِنَ بِالْقَدَرِ خَيْرِهِ وَشَرِّهِ»۔ […]
الحمد للہ رب العالمین والصلاۃ والسلام علی اشرف الانبیاء والمرسلین نبینا محمد وعلی آلہ وصحبه وسلم تسليما كثيرا، أما بعد قال الله تعالى: وَمَا كَانَ لِنَفْسٍ أَنْ تَمُوتَ إِلَّا بِإِذْنِ اللَّهِ كِتَابًا مُؤَجَّلا(سورة آل عمران:۱۴۵) ایک انسان کے لیے یہ بہت بڑی خوش نصیبی ہے کہ وہ اپنی زندگی کے ایام کو نیک اور […]
حالیہ دنوں کورونا وائرس نے ایک بار پھر نظام زندگی درہم برہم کر دیا، اکثر جگہوں خاص کر ہندوستان میں رات کے کرفیو اور لاک ڈاؤن نے نظام زندگی موقوف ہی نہیں بلکہ بہت حد تک مفلوج کردیا، نہ جانے کتنے لوگ جان کی بازی ہار چکے اور یہ سلسلہ روز بروز بڑھتا اور تشویشناک […]
متحدہ گونڈہ وبلرام پور،بستی وسدھارتھ نگر تاریخی حیثیت کے اضلاع ہیں، ڈیڑھ صدی قبل اس کاایک مشہور علاقہ ’کنڈؤ بونڈیہار‘بدعات وخرافات،غلط رسوم،جاہلانہ رواج، شرک وکفر،تعزیہ داری،تقلید اور شخصیت پرستی کاگہوارہ تھا۔شیخ الکل فی الکل میاں سید نذیر حسین محدث دہلوی رحمہ اللہ کے ارشد تلامذہ کی مخلصانہ کوششوں اورداعیانہ کاوشوں سے ضلالت و گمرہی […]
جب دعوت بردرس کی خطرناکیوں اور سنگینیوں کے متعلق کچھ لکھا جاتا ہے تو بہت سارے خیرخواہ یہ مشورہ دیتے ہیں: چونکہ وہ میدان میں کام کر رہے ہیں اس لیے انھیں میدان سے یک دم دور نہ کرکے ساتھ لے کر کام کرنا چاہیے۔ یہ بات سننے میں چاہے جتنی اچھی کیوں نہ لگے […]
بردرس کی دعوت کے متعلق جب بھی بات کی جاتی ہے ایک اشکال یا اعتراض ضرور پیش کیا جاتا ہے کہ علما کی کوتاہیوں کی وجہ سے انھیں میدان میں اترنا پڑا ہے۔ اگر علما نے دعوتی میدان ٹھیک سے سنبھالا ہوتا تو ان کو میدان میں اترنے کی ضرورت ہی نہ پڑتی۔ میرے خیال […]
سیدھا رستہ ایک ہے، ٹیڑھے میڑھے بے شمار۔ سفر قیامت تک جاری رہے گا، راہی منزل کی تلاش میں کچھ (قلیلا) سیدھے، باقی (اکثر) دائیں بائیں چلتے رہیں گے۔ بھٹکنے والوں کی اصلاح بھٹکانے والوں کی مرمت (ریپیرنگ) میں ہی ممکن ہے، ہاں زور زبردستی سے رہنما اکڑ بھی جاتا ہے۔ اللہ جنھیں دین کی […]
آہ۔۔۔علم حدیث کے بحر بے کراں،مخدوم العلماء والصلحاء، یادگار اسلاف شیخ الحدیث مولانا مفتی ثناءاللہ مدنی وفات پاگئے۔اناللہ وانا الیہ راجعون قدرت حق نے آپ کو خوبیوں کا مرقع بنایا تھا۔جذبہ صادق کے ساتھ حدیث کی خدمت وصیانت کے آپ زندگی بھر کوشاں رہے۔حضرت شیخ الحدیث کی رحلت پورے عالم اسلام کے لیے صدمہ ہے۔ع […]
آج کل پوری دنیا خصوصا بلاد عربیہ میں اسلاف کرام کی علمی تراث کی تحقیق وتدوین کا کام زوروں پر ہے۔ یونیورسٹیوں میں اس پر ایم فل وپی ایچ ڈی کی اعلی علمی ڈگریاں تفویض کی جاتی ہیں۔ علمی میدان میں اس سے اعلی کوئی ڈگری نہیں ہوتی۔ اسی سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے […]
امام مسلم رحمہ اللہ نے اپنی صحیح میں ابن عباس رضی اللہ عنہ سے ایک حدیث روایت کی ہے، فرماتے ہیں: كنت ألعب مع الصبيان، فجاء رسول الله صلى الله عليه وسلم فتواريت خلف باب، قال: فجاء، فحطأني حطأة، وقال: «اذهب وادع لي معاوية» قال: فجئت فقلت: هو يأكل، قال: ثم قال لي: «اذهب فادع […]
کسی لفظ پر حرکت لگانے کے لیے عربی میں ”ضبط“ اور ”شکل“ کا لفظ معروف ہے، حالانکہ لفظ ”اعراب“ بھی مستعمل ہے جیسا کہ امام سیوطی نے تدریب الراوی (۱/۴۹۶-۴۹۷) میں استعمال کیا ہے، لیکن اکثر وبیشتر لفظ ”اعراب“ سے ترکیب کرنے کا معنی سمجھا جاتا ہے۔ عربی بلکہ اردو میں بھی بعض کلمات ایسے […]
کسی بھی عربی کتاب میں بہت سارے ایسے الفاظ اور علمی اصطلاحات ہوتے ہیں جہاں تک بہت سارے قارئین کی رسائی نہیں ہوتی، خصوصًا علمائے متقدمین کی کتابوں میں ایسے بے شمار کلمات اور اصطلاحات ہوتے ہیں جن کا صحیح معنی ہمیں معلوم نہیں ہوتا۔ ان مشکل الفاظ کی معرفت اور تفہیم کے لیے ہمیں […]
ملت اسلامیہ جب سیاسی اعتبار سے زوال کا شکار ہوئی اور استعماری قوتوں نے ایک ایک کرکے اس کے بیشتر ممالک پر اپنا تسلط جمالیا تو ملت کے کئی ایک مخلصین نے اس زوال وشکست کے اسباب کا تجزیہ کیا اور ملت اسلامیہ میں در آنے والی بیماریوں کی نشان دہی کی،اس تجزیے اور […]
سائنسی ترقیات کی وجہ سے علمی شعبوں میں بھی بے حدترقی ہوئی ہے،علم گویاکٹورے میں سما گیا، اس علمی ترقی نے مسافت کو بے معنی کردینے کے ساتھ ایک جگہ بیٹھے دنیاکے کسی کونے سے رابطہ کرنااور کچھ بھی استفادہ کرناآسان سے آسان تربنادیا ہے۔ سوشل میڈیا جس کے مختلف پلیٹ فارمزجیسے […]