بدھ، 28 اکتوبر، 2026
ہوم پیج

علامہ نذیر احمد املوی

کلام: کاشف شکیل28 اکتوبر، 20262,173قارئین0 تبصرےمطالعے کا وقت: ۳ منٹ
فونٹ سائز:
یہ تحریر سنئے
مطالعہ کا انداز:
علامہ نذیر احمد املوی
فل اسکرین دیکھیں
جامع المعقول تھے وہ جامع المنقول وہ
گلشنِ اسلام میں رب کا مہکتا پھول وہ
تھا وہ سن انیس سو چھ جب ظہور ان کا ہوا
املوی صاحب کا اِس دنیا سے جب ملنا ہوا
وہ نذیر احمد تھے اور املو میں وہ پیدا ہوئے
پھر کتاب و سنت نبوی کے وہ شیدا ہوئے
تن چھریرا تھا مگر وہ علم کا کوہ گراں
سانولی رنگت پہ تھی انوار کی بارش عیاں
آسمانی قلب ان کا معتدل قالب میں تھا
سیکھنے کا ولولہ بھر پور اس طالب میں تھا
گاؤں میں مکتب کی وہ تعلیم میں کامل ہوئے
مدرسہ اصلاح کی جانب وہ پھر مائل ہوئے
بعدہ تعلیم کی خاطر گئے وہ فیضِ عام
تھا مشایخ کے یہاں ان کا بہت اعلی مقام
مدرسہ رحمانیہ میں پڑھ کے رحمانی ہوئے
پھر نئے اسلوبِ فکر و فن کے وہ بانی ہوئے
صاحبِ تحفہ ہوں یا ہوں آروی عبدالوہاب
علمِ نقل و عقل کو سیکھا انھی سے بے حساب
اک طرف قرآن و سنت، فقہ و سیرت میں کمال
دوسری جانب ادب اور فکر و فن میں بے مثال
آٹھ سالہ طالب علمی کی مدت تھی وہاں
پھر اسی رحمانیہ میں ہو گئے جلوہ کُناں
اپنے استاذوں کے ہر اک حکم کی تعمیل کی
طالبانِ علم کے ذہنوں کی پھر تشکیل کی
جس چمن میں وہ کھلے اس کے ہی مالی بن گئے
مسندِ تدریسِ علمِ دیں کے والی بن گئے
مادر علمی میں پوری طرح سے آباد تھے
سن اٹھائس سے وہ سینتالس تلک استاد تھے
ایک سالہ دور دربھنگہ میں تھا تدریس کا
احمدیّہ کے جہانِ علم میں جلوہ نما
آخری منزل بنارس کا مدن پورہ بنی
سولہ سالوں تک یہاں تدریس کی مدت رہی
جامعہ رحمانیہ تھا یہ بنارس کا جگر
پڑھ کے طلبہ اس چمن میں بن رہے تھے معتبر
تھا وہ سن انیس سو پینسٹھ سبھی کو یاد ہے
آج تک رحلت سے ان کی جامعہ ناشاد ہے
وہ مصنف وہ محقق وہ خطیبِ بے بدل
کر گئی غمگین امّت کو بہت ان کی اجل
کاش میں بھی دیکھ پاتا نیک دل انسان کو
درد تھا انسانیت کا جس عظیم الشان کو
آؤ کاشف ہم سبھی مل کر دعا میں یہ کہیں
امْلوِی فردوس میں رب کی عنایت میں رہیں
اعلامیہ و ادارتی وضاحت: اس تحریر میں ظاہر کی گئی آراء اور بیانات مصنف کی ذاتی رائے ہیں، ادارہ ‘دی فری لانسر’ کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ کسی بھی تحریر کی اخلاقی و قانونی ذمہ داری خود مصنف پر عائد ہوتی ہے۔ مزید تفصیلات کے لیے ہمارا قانونی اعلامیہ و ٹیک ڈاؤن پالیسی ملاحظہ فرمائیں۔
اس مضمون کا علمی کوئز تیار کیا جا رہا ہے...
آفیشل واٹس ایپ چینل — The Freelancer Urdu

دی فری لانسر کے باضابطہ واٹس ایپ چینل سے جڑیں

تمام نئی وقیع تحریریں، علمی و تحقیقی مضامین اور ادبی کالم براہِ راست اپنے موبائل پر حاصل کریں۔

تبصرے و آراء (0)

ابھی تک اس تحریر پر کوئی تبصرہ شائع نہیں ہوا۔

آپ اپنی قیمتی رائے کا اظہار نیچے فارم کے ذریعے کر سکتے ہیں!

اپنا تبصرہ یا رائے ارسال کریں

متعلقہ مضامین

علامہ نذیر احمد املوی - دی فری لانسر | دی فری لانسر