جمعہ، 23 اکتوبر، 2026
ہوم پیج

ایک ہوں مسلم حرم کی پاسبانی کے لیے

کلام: شیخ صلاح الدین مقبول احمد مدنی20 اکتوبر، 20261,335قارئین0 تبصرےمطالعے کا وقت: ۲ منٹ
فونٹ سائز:
یہ تحریر سنئے
مطالعہ کا انداز:
ایک ہوں مسلم حرم کی پاسبانی کے لیے
فل اسکرین دیکھیں
کوششِ پیہم ضروری ہے نشانی کے لیے
وقت اب باقی نہیں ہے لن ترانی کے لیے
بن گیا ہے کیسا اب تیرا غلامانہ مزاج
توُ تو آیا تھا جہاں کی حکمرانی کے لیے
تیری نظروں سے ہے اوجھل اپنے آبا کا مقام
تھے نمایاں راہِ حق میں جاں فشانی کے لیے
کس قدر سوہانِ جاں ہے عظمتِ رفتہ کی یاد
وقت مت برباد کر اب،اس کہانی کے لیے
کُھل گیا ہے یوں کتاب وسنت و سیرت کا راز
اس سے بہتر مشغلہ کیا ہے جوانی کے لیے
خوابِ غفلت سے اٹھو اور پھر چمن بندی کرو
منتظر ہو کیا،بلائے ناگہانی کے لیے
آگیا ہے عرش سے پیغام آخر فرش تک
کیا تجھے فرصت نہیں اپنی روانی کے لیے
یہ حرم ہے ظلم اور الحاد کی یہ جا نہیں
ورنہ پھر تو رُک،عذابِ آسمانی کے لیے
ملّتِ بیضا ہے زد میں،دورِ پُر آشوب ہے
اور تو تیار ہے شعلہ بیانی کے لیے
ہے مقابل تیرا،اس میدان میں وہ شر پسند
جو ہے شہرت یافتہ ریشہ دوانی کے لیے
اب کہاں باقی وقارِ آلُ و اصحابِ رسول
یہ تو ہیں مشہور اپنی بد زبانی کے لیے
کس قدر منحوس ہے،تخریب کاری کا مزاج
کتنے ہیں مجبور اب نقلِ مکانی کے لیے
قرمطیؔ تاریخ دہرانے کا منصوبہ ہے کیا
اب کوئی موقع نہ دو،اعداے جانی کے لیے
ابرہہ ہے اور توحیدی ابابیلوں کی فوج
اب ہے یہ تیار، اس کی میہمانی کے لیے
حکمراں دنیا میں ہیں کتنے،مگر آلِ سعوؔد
خاص ہیں حجّاج کی وہ میزبانی کے لیے
ان کے علماء آج ہیں توحید و سنت کے امیں
ہے دعا ہر وقت ان کی کامرانی کے لیے
وقت کی حاجت ہے مصلح،ؔ اتفاق واتحاد
’’ایک ہوں مسلم حرم کی پاسبانی کے لیے‘‘
۷؍۵؍۱۴۴۸ھ ۱۹؍۱۰؍۲۰۲۶ء
اعلامیہ و ادارتی وضاحت: اس تحریر میں ظاہر کی گئی آراء اور بیانات مصنف کی ذاتی رائے ہیں، ادارہ ‘دی فری لانسر’ کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ کسی بھی تحریر کی اخلاقی و قانونی ذمہ داری خود مصنف پر عائد ہوتی ہے۔ مزید تفصیلات کے لیے ہمارا قانونی اعلامیہ و ٹیک ڈاؤن پالیسی ملاحظہ فرمائیں۔
اس مضمون کا علمی کوئز تیار کیا جا رہا ہے...
آفیشل واٹس ایپ چینل — The Freelancer Urdu

دی فری لانسر کے باضابطہ واٹس ایپ چینل سے جڑیں

تمام نئی وقیع تحریریں، علمی و تحقیقی مضامین اور ادبی کالم براہِ راست اپنے موبائل پر حاصل کریں۔

تبصرے و آراء (0)

ابھی تک اس تحریر پر کوئی تبصرہ شائع نہیں ہوا۔

آپ اپنی قیمتی رائے کا اظہار نیچے فارم کے ذریعے کر سکتے ہیں!

اپنا تبصرہ یا رائے ارسال کریں

متعلقہ مضامین

ایک ہوں مسلم حرم کی پاسبانی کے لیے - دی فری لانسر | دی فری لانسر