جمعہ، 23 اکتوبر، 2026
ہوم پیج

تلاش برائے: “ایم اے فاروقی”

کل 28 نتائج برآمد ہوئے۔

بھلاتا لاکھ ہوں لیکن برابر یاد آتے ہیں

پیاروں کی محفل ہی ایسی ہوتی ہے کہ کوئی ایک اٹھ جائے تو محفل میں چپ سی لگ جاتی ہے، گذشتہ دو تین سالوں میں اتنے علما رخصت ہوئے کہ چمنستان علم سونا سونا نظر آنے لگا، مولانا محمد مدنی استاد جامعہ سلفیہ کا چٹ پٹ دنیا سے جانا ان کے تمام احباب کے لیے […]

قلم قرطاس
1,8489 مئی، 2024

میرے یار، میرے دوست تم بھی ساتھ چھوڑ گئے

کل شام چھ بجے میرے ماموں زاد بھائی مولانا حسان صاحب سلفی ناظم دارا الدعوۃ لال گوپال گنج الہ آباد کی اہلیہ کے انتقال کی خبر ملی مرحومہ رشتہ میں میری بہن ہوتی تھیں، نہایت دین دار خاتون تھیں، عمر کے آخری پڑاؤ میں شریک حیات کا جدا ہوجا نے کا صدمہ بے حد اذیت […]

قلم قرطاس
1,22714 مارچ، 2024

آزادی کے بعد ہندوستانی مسلمان

ہندوستان میں مسلمانوں کی آبادی ایک سو پچاس ملین سے زیادہ ہے۔ انڈونیشیا کے بعد یہ دنیا کی دوسری سب سے بڑی مسلم آبادی ہے، جو بنگلہ دیش اور مشرق وسطی کے تمام ممالک سے زیادہ ہے، دنیا کے دس فیصد سے زیادہ مسلمان ہندوستان میں بستے ہیں اور یہاں کی کل آبادی کا14.4 فیصد […]

قلم قرطاس
1,7759 اگست، 2023

گہے خنداں: نوحۂ غم اور خندۂ بہار کا حسین امتزاج

کتاب: گہے خنداں (مزاحیہ مضامین اور کہانیاں) مصنف: ایم اے فاروقی ناشر: مرشد پبلیکیشن،جامعہ نگر،نئی دہلی سن اشاعت: 2022 صفحات:208 قیمت:250 روپے ’گہے خنداں‘ بائیس (22) مزاحیہ مضامین اور اٹھائیس (28) کہانیوں پر مشتمل ہے۔ فاروقی صاحب نے ’پیش لفظ‘ میں اپنے ادبی اور تخلیقی سفر کے بارے میں کئی اہم باتوں خصوصاً اردو فکشن […]

پس نوشت
1,22714 مئی، 2023

مجھ سا ملنے کا نہیں اہل وفا میرے بعد

مولانا علی حسین سلفی کی وفات کا سانحہ معمولی نہیں تھا، چند لفظوں کا پیغام 'شیخ علی حسین سلفی نہیں رہے' صاعقہ بن کر گرا دل کی دنیا میں تہلکہ مچا گیا، ہوش و حواس گم ہوگئے، کسے خبر تھی کہ وہ اس طرح چٹ پٹ آنا فانا رخصت ہوجائیں گے۔ ان کے جانے کی […]

قلم قرطاس
1,45910 فروری، 2021

حافظ صلاح الدین یوسف: ایسی عظمت و رفعت کہ دنیا رشک کرے

تقریظ تقسیم ہند کے بعد جن علما نے منہج سلف کے فروغ اور دفاع کتاب و سنت کا علم سنبھالا، ان میں ایک بڑا نام مولانا حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ کا ہے، آپ تقریبا نصف صدی تک علمی افق پر نیر تاباں کی طرح چمکتے رہے۔ مولانا کی دینی اور علمی خدمات کی […]

قلم قرطاس
1,9576 فروری، 2021

یادوں کے کچھ سائے (استاذ گرامی مولانا محمد ادریس آزاد رحمانی رحمہ اللہ)

مولانا محمد ادریس آزاد رحمانی ہمارے ان اساتذہ میں سے تھے، جن سے بے تکلف ہی نہیں بلکہ بے باک بھی تھا، وجہ یہ تھی کہ آپ ابا (مولانا ابو الخیر فاروقی) کے دوست اور رحمانیہ دہلی کے زمانے کے ان کے ساتھیوں میں سے تھے، مرنجاں مرنج طبیعت کے مالک اور انتہائی سادہ مزاج […]

قلم قرطاس
2,09222 جنوری، 2021

فری لانسر پورٹل: متعدد متبادلات کے درمیان

زندہ اور صحت مند رہنے کے لیے موسم کا لحاظ رکھنا پڑتا ہے۔ سردی میں سویٹر، گرمی میں کاٹن اور برسات میں رین کوٹ کا اہتمام انسان کے جہد للبقا کے مظاہر ہی کا نمونہ ہے۔ دنیا کی دیگر چیزوں کے ساتھ بھی یہی حکمت عملی کارگر ہوتی ہے۔ کاغذ جب اسکرین کے مقابل ہوا […]

منظر نما
2,1272 جنوری، 2021

تزک بابری اور اس کے چند اہم تراجم

ظہیر الدین محمد بابر کی شاہ کار خود نوشت کو دنیا میں جو شہرت نصیب ہوئی وہ بہت کم آپ بیتیوں کو مل سکی، دنیا کی تیس سے زائد زبانوں میں اس کے ترجمے کیے گئے، نئے تراجم میں اسپینش(Spanish)، آذر بائجانی اور عربی زبانوں کو بھی شامل کیا جاسکتا ہے۔ بابر نے اس کتاب […]

قلم قرطاس
1,44510 ستمبر، 2020

بر صغیر میں تذکرہ نویسی کی روایت

الحمدﷲ رب العالمین، والصلاۃ والسلام علی رسولہ محمد وعلیٰ آلہ وصحبہ أجمعین، أما بعد: تذکرہ، سیر اور سوانح ان اہم فنون میں سے ہیں جنھیں مسلم علما نے بامِ عروج پر پہنچایا، ان موضوعات پر اس قدر عظیم الشان لٹریچر فراہم کر دیا کہ آج تک دنیا کی کوئی قوم اور مذہب اس کا عشرِ […]

قلم قرطاس
1,27120 اگست، 2020

کتنا مشکل ہے الوداع کہنا

عزیزی سلمان راغب کی موت کے سانحے نے مجھے ہلا کر رکھ دیا، آنی کو تو کوئی نہیں ٹال سکتا ہے، قضا ہر ایک کے لیے مقدر ہے، کل نفس ذائقة الموت۔ جن کے جانے کی عمر ہے ان کو جانا ہی ہے لیکن کچھ لوگ ایسے ہوتے ہیں جن کی جدائی خون کے آنسو […]

قلم قرطاس
1,63320 جون، 2020

محمد ابوالقاسم فاروقی (ایم اے فاروقی)

حضرت فاروقی صاحب استاذ الاساتذہ ہیں۔ استاذ مرکز امام بخاری تلولی صدیق بھائی نے پہلی بار ملاقات اپنے استاذ سے مرکزی دارالعلوم جامعہ سلفیہ بنارس میں کرائی تھی۔ مین گیٹ سے لگی ہوئی حضرت کی اس کیبن کی تصویر ابھی بھی نگاہوں میں بسی ہوئی ہے۔ دوسری ملاقات مرشد کے دانش کدے پر دلی میں […]

قلم قرطاس
1,59418 جون، 2020

احتجاجی مظاہرے جو تحریک بن گئے: 2

احتجاجی مظاہرے جو تحریک بن گئے: 1 ۱۵/ اگست ۱۹۴۷ کو ہمارا ملک آزاد ہوا، آزادی آئی بھی تو کفن اوڑھے آئی، تقسیم ہند کے خونیں واقعات نے جشن بھی ٹھیک سے نہ منانے دیا، اللہ اللہ کرکے حالات میں کچھ سدھار ہوا تو ہمارے رھنماؤں نے طرز حکومت کے لیے ڈیموکریسی کا انتخاب کیا۔ہندوستانیوں […]

قلم قرطاس
1,36411 مارچ، 2020

احتجاجی مظاہرے جو تحریک بن گئے: 1

* یہ عجیب اتفاق ہے کہ ۱۹۱۹ء میں ہندوستان میں انگریزوں نے رولٹ ایکٹ نافذ کیا، جس کا مقصد ظلم اور جبر کے خلاف آواز اٹھانے والوں کو کچلنا تھا، ٹھیک سو سال کے بعد ۲۰۱۹ ء میں بر سر اقتدار پارٹی بی جے پی نےسی اے اے یعنی شہریت ترمیمی بل پاس کیا، جس […]

قلم قرطاس
1,8774 فروری، 2020

میں اور فن خطابت

۱۵/اپریل ۲۰۱۹ بروز دوشنبہ بعد نماز عشا ایک دینی نشست میں شرکت کا موقع ملا، مجھے کسی اچھے موضوع پر لکچر دینے کے لیے کہا گیا۔ تقریر، خطابت اور لکچر سے مجھے بے حد وحشت ہوتی ہے، جب بھی کوئی مجھ سے تقریر کی فرمائش کرتا ہے پطرس بخاری کا مضمون "مرید پور کا پیر" […]

قلم قرطاس
1,29518 اپریل، 2019

زنانہ کلچر

میری نظر میں آج دنیا کے سنگین مسائل میں سے ایک اہم مسئلہ عورتوں کے حقوق کا ہے، افراط و تفریط سماج میں بگاڑ اور انتشار کو فروغ دیتا ہے، اللہ نے مرد و زن دونوں کو انسان بنایا، لیکن دونوں ٖکی جنس اور جسمانی ساخت الگ بنائی، مرد کو طاقت ور جفاکش بنایا، تو […]

قلم قرطاس
1,3588 مارچ، 2019

عاشق معشوق بنارس

مسجد تو اللہ کا گھر ہے، اس میں صرف اسی کی عبادت کی جاتی ہے، لیکن امتیاز اور فرق کرنے کے لیے مسجد کے عرفی نام بھی ہوتے ہیں۔ زیادہ تر مسجدیں اولیا، صلحا، بادشاہ یا مسجد تعمیر کرنے والوں کی طرف منسوب ہوتی ہیں، ہم اپنے بنارس کی چند مساجد کا نام بتاتے ہیں: […]

قلم قرطاس
1,33122 فروری، 2019

بڑبھس

بڑبھس شوکت تھانوی کا مشہور ناول ہے، نئی نسل اس ناول کو بھول چکی ہوگی، اب تو شوکت تھانوی اور ان کے افسانہ سودیشی ریل کے واقف کار بھی کم ہی ہوں گے۔ آج میں آپ کو ایک اور بڑبھس سے ملواتا ہوں جس سے میرا سابقہ پڑا تھا۔ سعودیہ میں مجھے ایک میڈیکل اسٹور […]

قلم قرطاس
2,0703 فروری، 2019

عشق چیست؟

عشق عربی زبان کا لفظ ضرور ہےلیکن“ محبت” کی سحر انگیز یوں نے اسے پنپنے کا موقع ہی نہیں دیا،عرب کے ریگستانوں اور صحراؤں میں عشق کو اس کی فطری شادابی بھی نہ مل سکی، قیس لیلی کا ایسا اسیر ہوا کہ آہیں بھرتا تو ضعف سے غش کھا جاتا،باپ سے دیکھا نہ گیا، نجد […]

قلم قرطاس
1,56931 جنوری، 2019

اردو ادب اور دینی مدارس

اردو زبان و ادب کی تاریخ کا مطالعہ کریں تو آپ دیکھیں گے کہ اس کے ارتقا اور تشکیل میں ہمارے علما اور صوفیا کا اہم کردار رہا ہے۔ اردو کے بالکل ابتدائی دور کے جو نثری نمونے ملتے ہیں وہ سب علما کے اقوال اور ملفوظات پر مشتمل ہیں، ہمارے بزرگان دین نے اسلام […]

قلم قرطاس
1,65620 جنوری، 2019

ماہئ اودھ کے اسرار

مچھلی دنیا بھر کے لوگوں کی مرغوب غذا ہے، بنگال اور بنگلہ دیش میں تو مچھلی کے بغیر کھانے کا تصور بھی نہیں کیا جاتا ہے،کھانا کیسا بھی ہو اس میں مچھلی کی خوشبو ضرور آنی چاہیے، ہم نے تو یہ بھی سنا ہے کہ بنگالیوں کے کھانے میں اگر مچھلی نہیں ہوتی تو وہ […]

قلم قرطاس
1,79023 دسمبر، 2018

ہم بھی وہیں موجود تھے

ابنائے جامعہ سلفیہ کا دوسرا دو روزہ اجتماع کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا، پہلا اجتماع آج سے تقریبا تیئیس سال قبل غالبا ۱۹۹۵ ء دسمبر کے مہینے میں ہوا تھا، اس اجتماع میں جامعہ کے فارغین اور مشاہیر اساتذہ میں کئی ایسی شخصیات نے پورے جوش و خروش سے حصہ لیا تھا، جو […]

قلم قرطاس
1,2283 دسمبر، 2018

مولانا عبدالسلام مدنی؛ پھول سا چہرہ زرد نہ تھا

آہ مولانا عبدالسلام مدنی رحمہ اللہ بھی آج بتاریخ ۱۶/ جولائی ۲۰۱۸ء تقریبا ساڑھے پانچ بجے اس دار فانی سے رخصت ہوگئے، جب بھی آپ کانام آتا، حفظہ اللہ لکھتا آج پہلی بار آپ کو رحمہ اللہ لکھتے ہوئے انگلیاں کانپ رہی ہیں، تصور میں آپ کا پر نورچہرہ بار بار گھومنے لگتا ہے، پرسوں ہی […]

قلم قرطاس
1,99216 جولائی، 2018

کیا اہلحدیثیت نے اپنی ترجیحات بدل دیں؟

استاذ فاروقی حفظہ اللہ کی زیر نظر تاثراتی تحریر شیخ رفیق احمد رئیس سلفی کے مضمون "سلفیت اپنے مداحوں اور مخالفین کے نرغے میں" پر ایک استدراک نما ہے۔ اگر دونوں تحریروں کی موضوعیت کا فرق نظر میں نہ ہو تو قارئین کنفیوزن کا شکار ہوسکتے ہیں۔ اور اصل مسئلہ قارئین کا ہی ہے۔ مناظرین […]

قلم قرطاس
1,4376 جولائی، 2018

قصۂ درد

یہ داستان ہے، ان معصوم صفت، مظلوم جہاں، بدنام زمانہ سفیروں، محصلوں اور مچنّدوں کی جو ماہ صیام کے اس تپتے ہوئے دن اور جلتی ہوئی راتوں میں غول بیابانی کی طرح ہندوستان کے طول و عرض میں بکھری ہوئی مسلم آبادیوں میں گھر گھر دستک دیتے ہیں اور چندہ کی رقوم […]

قلم قرطاس
1,71728 مئی، 2018

مولانا عبدالوہاب خلجی رحمہ اللہ

روشن چراغ بجھتے ہیں تو تاریکیوں کا احساس فزوں تر ہوجاتا ہے، تارے ٹوٹتے ہیں تو دنیا کی بے ثباتی نگاہوں کے سامنے آجاتی ہے، پرانے احباب جو علم کے  نگینے تھے ایک ایک کرکے اٹھتے جارہے ہیں، ابھی ایک ہفتہ قبل فضیلۃ الشیخ صلاح الدین ایک محفل میں کہنے لگے:” فاروقی صاحب ہم لوگ […]

قلم قرطاس
1,61114 اپریل، 2018

حلالہ خور

مفتی رجب علی کے حلالے کی دکان بیسیوں سال سےبڑے مزے سے چل رہی تھی، مفتی کے دونوں ہاتھوں میں لڈو تھےدنیا بن رہی تھی اور آخرت سنور رہی تھی، حلالہ کرنے والا بندہ ایڈوانس بک ہو تا اور مفتی صاحب کی مرضی کا ہوتا،مجال ہے حلال کی ہوئی زوجہ کو خود ڈکار لے، ایک […]

قلم قرطاس
1,73329 مارچ، 2018
دی فری لانسر | The Freelancer Urdu Magazine Mumbai