جمعہ، 23 اکتوبر، 2026
ہوم پیج

ضلعی سطح پر ستر (۷۰) اساتذۂ مدارس کے درمیان مالی امداد کی تقسیم

تحریر: اداریہ5 مارچ، 20211,335قارئین0 تبصرےمطالعے کا وقت: ۳ منٹ
فونٹ سائز:
یہ تحریر سنئے
مطالعہ کا انداز:
ضلعی سطح پر ستر (۷۰) اساتذۂ مدارس کے درمیان مالی امداد کی تقسیم
فل اسکرین دیکھیں

ضلعی جمعیت اہل حدیث سدھارتھ نگر کے تمام ذمہ داران و کارکنان اپنے ان اہل ثروت احباب اور غم گساران ملت کی خدمت میں ہدیۂ تشکر و امتنان پیش کرتے ہوئے مسرت و شادمانی محسوس کررہے ہیں جنھوں نے جمعیت کی مخلصانہ اپیل برائے تعاون اساتذۂ مدارس و مکاتب کی خوب تحسین فرمائی،بڑے پیمانے پر اس پیغام کو واٹس ایپ اور فیس بک کے ذریعہ عام کیا،اخلاقی اور مالی تعاون پیش کرکے ہم لوگوں کی حوصلہ افزائی کی،اسی طرح قابل مبارکباد اور شکریہ کے مستحق ہیں ضلعی جمعیت کے تمام حلقوں کے مخلص و قابل قدر نظماء وامراء اور ان کے دیگر معاونین و اراکین جن کی شبانہ روز کاوشوں اور مفید مشوروں سے ہمیں یہ نمایاں کامیابی ملی اور ہمارا خواب شرمندۂ تعبیر ہوا۔

ہر حلقہ کے امیر و ناظم کے باہمی مشوروں سے دس دس افراد کے نام مع ضروی تفصیلات طلب کیے گئے تھے اور ناظم جمعیت نے مورخہ۱۸ فروری۲۰۲۱ء بروز جمعرات ضلعی جمعیت کی مجلس عاملہ کی میٹنگ میں اس فارم کو پر کرکے ہمراہ لانے کی درخواست کی تھی۔معزز شرکائے میٹنگ نے موصول تعاون کی رقم کی تخصیص اور تقسیم کے طریقۂ کار پر گفتگو کرتے ہوئے یہ طے کیا کہ فی کس دوہزار اور ناظم حلقہ کی معاونت اور وساطت سے مستحقین تک یہ رقم پہنچائی جائے،ضلع کے تمام حلقوں سے آئے ہوئے مستحق اساتذۂ مدارس اور ائمہ مساجد کے اسماء کی کل تعداد ستر سے متجاوز ہے اور بعض احباب اپنی باری کے انتظار میں ہیں،تعاون کی تقسیم کا آغاز سب سے پہلے جمعیت اہل حدیث حلقہ بانسی اور ناظم حلقہ جناب مولانا عبدالرب سلفی صاحب کی نگرانی اور ذمہ داری میں کیا گیا،رواں ہفتے میں یکے بعد دیگرے تمام حلقوں کے نظماء کی نگرانی اور بعض ذمہ داران جمعیت جناب مولانا عبدالرب سلفی صاحب(نائب ناظم)،جناب مولانا عبدالرحمن اثری صاحب(خازن) اورجناب مولانا ابوبکر سلفی صاحب (داعی/آفس سکریٹری) کی موجودگی میں تعاون تقسیم کرنے کا یہ کام مکمل کر لیا جائے گا،ان شاء الله تعالى۔

محسنین کرام کے گراں قدر مالی تعاون کا سلسلہ ہنوز جاری ہے،دوسری قسط بھی جلد ہی نظمائے حلقہ و ہمدردان جمعیت کے توسط اور باہمی مشوروں سے دیگر مستحقین اور ضرورت مند حضرات تک نہایت ہی خاموشی سے پہنچانے کی حتی المقدور کوشش کریں گے۔

کشادہ دست اور معماران قوم و ملت کے قدر دانوں سے دوبارہ گزارش ہے کہ جمعیت کی اس تحریک و مشن سے خود کو منسلک کریں،اسے مضبوط کریں اور اپنے عطیات اور صدقہ و خیرات کے ذریعہ اپنی قوم کے بہترین لوگوں کی دل کھول کر مدد کریں،یہ آپ کے لیے صدقہ جاریہ ہوگا اور اللہ آپ کو دنیا و آخرت کی سعادتوں سے شاد کام کرے گا۔

(مولانا) محمد ابراہیم مدنی(امیر جمعیت)

وصی اللہ عبدالحکیم مدنی (ناظم جمعیت)

اعلامیہ و ادارتی وضاحت: اس تحریر میں ظاہر کی گئی آراء اور بیانات مصنف کی ذاتی رائے ہیں، ادارہ ‘دی فری لانسر’ کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ کسی بھی تحریر کی اخلاقی و قانونی ذمہ داری خود مصنف پر عائد ہوتی ہے۔ مزید تفصیلات کے لیے ہمارا قانونی اعلامیہ و ٹیک ڈاؤن پالیسی ملاحظہ فرمائیں۔
اس مضمون کا علمی کوئز تیار کیا جا رہا ہے...
آفیشل واٹس ایپ چینل — The Freelancer Urdu

دی فری لانسر کے باضابطہ واٹس ایپ چینل سے جڑیں

تمام نئی وقیع تحریریں، علمی و تحقیقی مضامین اور ادبی کالم براہِ راست اپنے موبائل پر حاصل کریں۔

تبصرے و آراء (0)

ابھی تک اس تحریر پر کوئی تبصرہ شائع نہیں ہوا۔

آپ اپنی قیمتی رائے کا اظہار نیچے فارم کے ذریعے کر سکتے ہیں!

اپنا تبصرہ یا رائے ارسال کریں

متعلقہ مضامین

ضلعی سطح پر ستر (۷۰) اساتذۂ مدارس کے درمیان مالی امداد کی تقسیم - دی فری لانسر | دی فری لانسر