محترم ایڈیٹر صاحب
السلام علیکم و رحمة الله وبركاته
"دی فری لانسر" کی ٹیم کو ڈھیر ساری مبارکباد
روایتی ڈگر سے ہٹ کر آپ لوگوں نے ایک نیا طرز ایجاد کیا جس سے افہام و تفہیم اور تنقید و تبصرے کی ایک نئی راہ ہموار ہوئی،
یہ پہلا موقع تھا کہ سطور نے آزاد ہوکر انقلاب کا نعرہ لگایا اور جب وہ چپ ہوئیں تو خاموشیوں نے اپنا جلوہ بکھیر دیا. بلامبالغہ کہا جاسکتا ہے کہ جتنا زیادہ اس مجلے کا انتظار ہوتا تھا اور کسی کا نہیں تھا وجہ صاف تھی کہ مختلف مجلات اپنی خاص خوبیوں کے لیے جانے جاتے ہیں لیکن بہت ساری خوشبوؤں کا گلشن دی فری لانسر ہے،
جب سے اپنا دیار چھوٹا دی فری لانسر بھی نظروں سے اوجھل ہوگیا تھا،
لگے رہیے،





