جمعہ، 23 اکتوبر، 2026
ہوم پیج

بزدل مؤمن

تحریر: شمس الرب خان8 جنوری، 20201,238قارئین1 تبصرےمطالعے کا وقت: ۱ منٹ
فونٹ سائز:
یہ تحریر سنئے
مطالعہ کا انداز:

قائد ملت شیروانی صاحب اپنے دفتر میں بیٹھے ٹی وی دیکھ رہے تھے. ان کے ساتھ ان کا سکریٹری بھی تھا. شیروانی صاحب جلدی جلدی چینل بدل رہے تھے. تقریبا سبھی چینلوں پر پورے ملک میں ہونے والے مظاہروں کو دکھایا جا رہا تھا. ایک چینل پر ٹھہر گئے. اس چینل کے بارے میں مشہور تھا کہ وہ حکومت کے اشاروں پر ناچتا ہے. چینل کا اینکر کچھ مظاہرین سے بات کر رہا تھا. اس نے سوال کیا:

اگر مظاہرہ کرنا کوئی نیک کام ہوتا تو کیا قائدین مظاہروں میں حصہ نہ لیتے؟

وضع قطع سے مذہبی دکھائی دینے والے ایک لڑکے نے جواب دیا:

سنیے،ایک مرتبہ ہمارے نبی سے پوچھا گیا کہ کیا مؤمن بزدل ہو سکتا ہے؟ آپ نے جواب دیا: ہاں،مؤمن بزدل ہو سکتا ہے.

شیروانی صاحب بے چین ہوکر پہلو بدلنے لگے. سکریٹری نے ان کی جانب سوالیہ نظروں سے دیکھا. شیروانی صاحب نے نظریں چراتے ہوئے انتہائی مدھم آواز میں کہا:

یہ حدیث ضعیف ہے.

اعلامیہ و ادارتی وضاحت: اس تحریر میں ظاہر کی گئی آراء اور بیانات مصنف کی ذاتی رائے ہیں، ادارہ ‘دی فری لانسر’ کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ کسی بھی تحریر کی اخلاقی و قانونی ذمہ داری خود مصنف پر عائد ہوتی ہے۔ مزید تفصیلات کے لیے ہمارا قانونی اعلامیہ و ٹیک ڈاؤن پالیسی ملاحظہ فرمائیں۔
اس مضمون کا علمی کوئز تیار کیا جا رہا ہے...
آفیشل واٹس ایپ چینل — The Freelancer Urdu

دی فری لانسر کے باضابطہ واٹس ایپ چینل سے جڑیں

تمام نئی وقیع تحریریں، علمی و تحقیقی مضامین اور ادبی کالم براہِ راست اپنے موبائل پر حاصل کریں۔

تبصرے و آراء (1)

م
محمد ایوب خان
30 جنوری، 2020
Bhai kitne logon ko pyasa rakhein ge ? Sherwani Sahab ne jo Kaha Sahi tha ya Nahi ? Ye alag baat hai ki aap Apne paigham pahunchane me alhamdulillah kamiyab hain

اپنا تبصرہ یا رائے ارسال کریں

متعلقہ مضامین

بزدل مؤمن - دی فری لانسر | دی فری لانسر