جمعہ، 23 اکتوبر، 2026
ہوم پیج
صفحۂ اول/زمرہ جات/خبیب حسن مبارکپوری

خبیب حسن مبارکپوری

تمام تحریریں: 15

مضامین (13)

پہنچا جو حرم کی چوکھٹ پر (٢)

بیت اللہ کے طواف سے فارغ ہوئے تھے کہ مکہ کی وادیوں میں اذان کے مقدس کلمات گونجنے لگے اور ساتھ ہی لوگ بڑی تعداد میں حرم کے اندر داخل ہونے لگے، جب تلک ہم دو رکعت ادا کرتے اور صفا مروہ کے چکر کاٹتے مجسمہ معصیت بارگاہ الہٰی میں سربسجود اسلامی مساوات کا درس […]

قلم قرطاس
1,52914 دسمبر، 2022

سحر ہوئی تو گل و لالہ کا نشاں نہ رہا (شاہ جی مرحوم کی یاد میں)

برصغیر کے علمی و ادبی افق پر جن یگانہ روزگار شخصیتوں نے اپنے کمال فن کے جوہر دکھلائے اور لمبے عرصے تک عوام وخواص کے دل و دماغ پر راج کرتے رہے ان میں سید عطاء اللہ شاہ بخاری بھی تھے، جنھیں لوگ شاہ جی اور امیر شریعت کے نام سے جانتے اور پکارتے تھے۔ […]

قلم قرطاس
1,69514 جون، 2020

پہنچا جو حرم کی چوکھٹ پر

جگہ جگہ صحراؤں میں بسنے والے لوگ گہری نیند کی آغوش میں جاچکے تھے، البتہ دور چھوٹی بڑی پہاڑیوں کے پیچھے پھیلی پھیلی سی روشنی تیزی سے قریب ہوتی جارہی تھی کہ اتنے میں آواز بلند ہوتی ہے "شعیب بھائی اٹھ جائیں" وہ نیند سے بیدار ہوتے ہی آنکھیں ملتے ہوئے سیدھے ہاتھ شیشے سے […]

قلم قرطاس
2,01918 اکتوبر، 2019

آزادئ ہند میں جماعت اہلحدیث کا صحافتی کردار

ہمیں بھی یاد رکھیں جب لکھیں تاریخ گلشن کی کہ ہم نے بھی لٹایا ہے چمن میں آشیاں اپنا صحافت کی اہمیت مسلم ہے، اس کی افادیت سے مجال انکار نہیں، اس فن کے ذریعہ خوابیدہ اشخاص کو بیدار اور ان کے روح و قلب میں جوش، ولولہ اور انقلابی جذبات پروان چڑھایا جاسکتا ہے۔ […]

قلم قرطاس
1,8692 اگست، 2019

صنفِ دل رباب

انشائیہ عالمی ادب میں ایک نومولود صنف کی حیثیت سے متعارف ہے۔ اردو انسائیکلوپیڈیا کے مطابق مختصر ادبی مضمون جس میں ذاتی تاثرات بیان کیے جائیں اور تحقیق و استدلال نہ ہو۔ بعض ارباب سخن کے نزدیک انشائیہ وہ صنف ادب ہے جس میں خیالات کے ایک ہلکے پھلکے تموج کو اختصار کا خیال رکھتے […]

قلم قرطاس
1,9707 مئی، 2019

زندہ رہنا ہے تو...

مشہور انگریزی شاعر ایڈمنڈ اسپینسر (Edmund Spenser) اپنی شہرہ آفاق نظم ون ڈے آئی روٹ ہر نیم (one day i wrote her name) میں بڑے ہی منفرد لہجے اور اچھوتے اسلوب میں تحریر کی اہمیت و افادیت اور اس کی اثراندازی پر روشنی ڈالتے ہوئے لکھتے ہیں کہ الفاظ کی صورت اوراق پر بکھرے موتی […]

قلم قرطاس
1,96421 مارچ، 2019

اپنے اجڑے ہویے گلشن کو بہت یاد کیا

شفق کے رنگین سایے جب لہرانے شروع ہوتے ہیں تو جامع مسجد کی سیڑھیوں پر بیٹھنے میں عجیب لطف و سرور حاصل ہوتا ہے۔ شام ڈھلے ان سیڑھیوں پر جب تنہائی سرگوشی کرتی ہے تو ایسا محسوس ہوتا ہے کہ وقت کے رباب پر کوئی شوخ، چنچل اور البیلی سی حسینہ کچھ گنگنا رہی ہے، […]

قلم قرطاس
1,69018 فروری، 2019

کہانی اپنے ہندوستان کی

بات کہاں سے شروع کی جائے؟؟ 1707 میں اورنگ زیب کی وفات سے؟؟ کہ اس شب کی سنگین سیاہی سے جنم لینے والی صبح نے مسلمانان ہند کو حسرت و نا امیدی کے ایسے لامتناہی سلسلوں سے ملایا کہ ہر ہر حقیقت خواب وخیال لگنے لگی۔ یہ کیسے اور کیونکر ہوا وہ واضح ہے البتہ […]

قلم قرطاس
1,60913 فروری، 2019

دستور ہند کی ترتیب وتنظیم میں مسلم ممبران کا کردار

190/برس کی مسلسل جدوجہد کے بعد بالآخر 15/اگست 1947 کے دن ہندوستان نے آزادی حاصل کرلی۔ اور تقریبا تین برس کی شب وروز کوششوں اور 62 لاکھ 96 ہزار 792 روپیے کی خطیر رقم صرف کرکے 26/ جنوری 1950 کو اپنا ذاتی آئین نافذ کیا اور اس طرح یہ ملک دنیا کا سب سے بڑا […]

قلم قرطاس
1,83526 جنوری، 2019

ٹمٹماتی لو، صبح نو

آج ہی یعنی 6 دسمبر 1992 کے تاریخی سیاہ دن تمام تر اعلانات وانتظامات کے سایہ میں رام راج کے علمبرداروں نے سیکولرزم کے ٹھیکیداروں کی سرپرستی میں تمام تر حدود کو پار کرتے ہوئے بابری مسجد پر دھاوا بول دیا اور پانچ سو سالہ پرانی مسجد جس کی فضاؤں میں 1528 سے لے کر […]

قلم قرطاس
2,0666 دسمبر، 2018

حسرت ٹپک رہی ہے حسرت کے گیٹ سے

(یہ شعر آزادی سے قبل جناح صاحب کی موہان آمد پر کسی "صاحب بصیرت" نے وہاں کے استقبالیہ دروازے پر لکھ ڈالا تھا- چونکہ پڑوسیوں کی دل آزاری ہوگی سو شعر کی تکمیل سے معزور ہوں) یہ موہان ہے ___اس علاقے کی یادیں بھی ایسے ہمہ گیر وہمہ جہت انسان سے وابستہ ہیں جن کے […]

قلم قرطاس
1,57917 اکتوبر، 2018

مرید پور کے پیر

جی ہاں! آج ہی کے دن "مرید پور کے پیر" بلکہ میرے پیر اور پسندیدہ ترین مصنف احمد شاہ بخاری (پطرس بخاری) پیدا ہوئے تھے- وہ نہ صرف بہترین شاعر وادیب اور مزاح نگار تھے بلکہ اردو و انگریزی زبان پر مکمل دسترس رکھنے کے ساتھ پایہ کے مؤلف ومترجم بھی تھے- 1/اکتوبر 1898 کو […]

قلم قرطاس
1,3611 اکتوبر، 2018

رمضان کا یہ آخری عشرہ

21ویں شب کی دہلیز پر چاند کے دستک دیتے ہی آخری عشرے کی شروعات ہوچکی، برکتوں کے نزول کا مہینہ آخری مرحلہ میں ہے، معصیت میں ڈوبی انسانیت سجدہ ریز ہے اورمزید عاصیوں کو دعوت مغفرت دے رہی ہے کہ آو!!! ابھی روح نرخرے تک نہیں پہنچی، زندگی کے صفحات پر پھیلے روسیاہ کارناموں کو […]

قلم قرطاس
2,0116 جون، 2018

کلام (2)

خبیب حسن مبارکپوری - دی فری لانسر میگزین | دی فری لانسر