جمعہ، 23 اکتوبر، 2026
ہوم پیج

خلد میں ہو بس رفاقت آپ کی

کلام: نذیر اظہر کٹیہاری27 اپریل، 20211,413قارئین0 تبصرےمطالعے کا وقت: ۱ منٹ
فونٹ سائز:
یہ تحریر سنئے
مطالعہ کا انداز:
رب بیاں کرتا ہے عظمت آپ کی
سب سے اعلی ہے نبوت آپ کی
چاند دیکھوں یا میں چہرہ آپ کا
چاند سے بڑھ کر ہے صورت آپ کی
پڑھ لو قرآں! عائشہؓ نے یہ کہا
پورا ہے قرآن سیرت آپ کی
رب نے خود یہ کہہ دیا ہے مومنو!
پوری امت پر ہے رحمت آپ کی
آپ ہیں صادق امیں سب نے کہا
کتنی اعلی ہے صداقت آپ کی
رب نے بخشا آپ کو ایسا مقام
ہر اذاں میں ہوتی مدحت آپ کی
دل سے چاہت تم مٹا سکتے نہیں
جاگزیں ہے مجھ میں الفت آپ کی
ہے کھلا دشمن وہ رب کا بالیقیں
جس کے دل میں ہے عداوت آپ کی
التجا ہے رب سے اظہرؔ کی یہی
خلد میں ہو بس رفاقت آپ کی
اعلامیہ و ادارتی وضاحت: اس تحریر میں ظاہر کی گئی آراء اور بیانات مصنف کی ذاتی رائے ہیں، ادارہ ‘دی فری لانسر’ کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ کسی بھی تحریر کی اخلاقی و قانونی ذمہ داری خود مصنف پر عائد ہوتی ہے۔ مزید تفصیلات کے لیے ہمارا قانونی اعلامیہ و ٹیک ڈاؤن پالیسی ملاحظہ فرمائیں۔
اس مضمون کا علمی کوئز تیار کیا جا رہا ہے...
آفیشل واٹس ایپ چینل — The Freelancer Urdu

دی فری لانسر کے باضابطہ واٹس ایپ چینل سے جڑیں

تمام نئی وقیع تحریریں، علمی و تحقیقی مضامین اور ادبی کالم براہِ راست اپنے موبائل پر حاصل کریں۔

تبصرے و آراء (0)

ابھی تک اس تحریر پر کوئی تبصرہ شائع نہیں ہوا۔

آپ اپنی قیمتی رائے کا اظہار نیچے فارم کے ذریعے کر سکتے ہیں!

اپنا تبصرہ یا رائے ارسال کریں

متعلقہ مضامین

خلد میں ہو بس رفاقت آپ کی - دی فری لانسر | دی فری لانسر