جمعہ، 23 اکتوبر، 2026
ہوم پیج

دنیا میں بے مثال رسالت ہے آپ کی

کلام: نذیر اظہر کٹیہاری24 اپریل، 20211,705قارئین0 تبصرےمطالعے کا وقت: ۱ منٹ
فونٹ سائز:
یہ تحریر سنئے
مطالعہ کا انداز:
ہر شخص کی زبان پہ مدحت ہے آپ کی
’’دنیا میں بے مثال رسالت ہے آپ کی‘‘
مفلس ہو یا امیر، ملا ہے سبھی کو حق
انصاف والی ایسی عدالت ہے آپ کی
گر چاہتے ہو رب کی رضاتو یہ جان لو
ہر حال میں ضروری اطاعت ہے آپ کی
اک بار آپ سے جو ملا آپ کا ہوا
ایسی بلا کی صورت و سیرت ہے آپ کی
اپنا لیا ہے جس نے بھی اسوہ رسول کا
لاریب اس کے حق میں شفاعت ہے آپ کی
اپنی طرف سے دین میں کچھ بھی نہیں کہا
وحی خدائے پاک ہی سنت ہے آپ کی
اپناؤ اتحاد کو فرقوں میں نہ بٹو
بے شک یہی سبھی کو نصیحت ہے آپ کی
سر تن سے ہو بھی جائے جدا کوئی غم نہیں
اظہرؔ عزیز، جان سے حرمت ہے آپ کی
اعلامیہ و ادارتی وضاحت: اس تحریر میں ظاہر کی گئی آراء اور بیانات مصنف کی ذاتی رائے ہیں، ادارہ ‘دی فری لانسر’ کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ کسی بھی تحریر کی اخلاقی و قانونی ذمہ داری خود مصنف پر عائد ہوتی ہے۔ مزید تفصیلات کے لیے ہمارا قانونی اعلامیہ و ٹیک ڈاؤن پالیسی ملاحظہ فرمائیں۔
اس مضمون کا علمی کوئز تیار کیا جا رہا ہے...
آفیشل واٹس ایپ چینل — The Freelancer Urdu

دی فری لانسر کے باضابطہ واٹس ایپ چینل سے جڑیں

تمام نئی وقیع تحریریں، علمی و تحقیقی مضامین اور ادبی کالم براہِ راست اپنے موبائل پر حاصل کریں۔

تبصرے و آراء (0)

ابھی تک اس تحریر پر کوئی تبصرہ شائع نہیں ہوا۔

آپ اپنی قیمتی رائے کا اظہار نیچے فارم کے ذریعے کر سکتے ہیں!

اپنا تبصرہ یا رائے ارسال کریں

متعلقہ مضامین

دنیا میں بے مثال رسالت ہے آپ کی - دی فری لانسر | دی فری لانسر