جمعہ، 23 اکتوبر، 2026
ہوم پیج

مجھے یاد طیبہ کی تڑپا رہی ہے

کلام: نذیر اظہر کٹیہاری23 اپریل، 20211,461قارئین0 تبصرےمطالعے کا وقت: ۱ منٹ
فونٹ سائز:
یہ تحریر سنئے
مطالعہ کا انداز:
محمد سے مجھ کو ہدایت ملی ہے
فدا ان پہ بے شک مری زندگی ہے
بہت دن ہوئے ہیں مدینے سے آئے
مجھے یاد طیبہ کی تڑپا رہی ہے
ہواؤں میں بھی اک عجب تازگی ہے
معطر مدینے کی ہر اک گلی ہے
مدینے کی برکت کا عالم نہ پوچھو
برستی عنایت یہاں ہر گھڑی ہے
وہ خیر الوری ہے، شہ انبیاء ہے
سبھی میں مقدم ہمارا نبی ہے
ہوئی ہے اسے رب کی رحمت بھی حاصل
محمد کی جس نے بھی کی پیروی ہے
جو رحمت کا پیکر ہے اظہرؔ سراپا
وہ پیارا نبی ہے وہ پیارا نبی ہے
اعلامیہ و ادارتی وضاحت: اس تحریر میں ظاہر کی گئی آراء اور بیانات مصنف کی ذاتی رائے ہیں، ادارہ ‘دی فری لانسر’ کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ کسی بھی تحریر کی اخلاقی و قانونی ذمہ داری خود مصنف پر عائد ہوتی ہے۔ مزید تفصیلات کے لیے ہمارا قانونی اعلامیہ و ٹیک ڈاؤن پالیسی ملاحظہ فرمائیں۔
اس مضمون کا علمی کوئز تیار کیا جا رہا ہے...
آفیشل واٹس ایپ چینل — The Freelancer Urdu

دی فری لانسر کے باضابطہ واٹس ایپ چینل سے جڑیں

تمام نئی وقیع تحریریں، علمی و تحقیقی مضامین اور ادبی کالم براہِ راست اپنے موبائل پر حاصل کریں۔

تبصرے و آراء (0)

ابھی تک اس تحریر پر کوئی تبصرہ شائع نہیں ہوا۔

آپ اپنی قیمتی رائے کا اظہار نیچے فارم کے ذریعے کر سکتے ہیں!

اپنا تبصرہ یا رائے ارسال کریں

متعلقہ مضامین

مجھے یاد طیبہ کی تڑپا رہی ہے - دی فری لانسر | دی فری لانسر