جمعہ، 23 اکتوبر، 2026
ہوم پیج

سب کو انوکھے خواب دکھاتی ہے زندگی

کلام: نذیر اظہر کٹیہاری24 جنوری، 20211,603قارئین0 تبصرےمطالعے کا وقت: ۱ منٹ
فونٹ سائز:
یہ تحریر سنئے
مطالعہ کا انداز:
امید پر ہی جینا سکھاتی ہے زندگی
سب کو انوکھے خواب دکھاتی ہے زندگی
احساس بندگی کا دلاتی ہے زندگی
غفلت کی نیند سے یوں جگاتی ہے زندگی
دستور ہے یہی کہ سدا اس جہان میں
ہر شخص کو ہنساتی رلاتی ہے زندگی
سچ ہے کہ بے پناہ محبت کے باوجود
اک دن سبھی کو چھوڑ کےجاتی ہے زندگی
غفلت کی نیند جو کبھی سوتا ہے دوستو!
ناکامیوں پہ اس کو رلاتی ہے زندگی
منزل کی جستجو میں جورہتا ہےروز وشب
اس کے لیے ہی رستہ بناتی ہے زندگی
اظہر کو یاد موت تو آتی نہیں کبھی
تابوت روز جبکہ اٹھاتی ہے زندگی
اعلامیہ و ادارتی وضاحت: اس تحریر میں ظاہر کی گئی آراء اور بیانات مصنف کی ذاتی رائے ہیں، ادارہ ‘دی فری لانسر’ کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ کسی بھی تحریر کی اخلاقی و قانونی ذمہ داری خود مصنف پر عائد ہوتی ہے۔ مزید تفصیلات کے لیے ہمارا قانونی اعلامیہ و ٹیک ڈاؤن پالیسی ملاحظہ فرمائیں۔
اس مضمون کا علمی کوئز تیار کیا جا رہا ہے...
آفیشل واٹس ایپ چینل — The Freelancer Urdu

دی فری لانسر کے باضابطہ واٹس ایپ چینل سے جڑیں

تمام نئی وقیع تحریریں، علمی و تحقیقی مضامین اور ادبی کالم براہِ راست اپنے موبائل پر حاصل کریں۔

تبصرے و آراء (0)

ابھی تک اس تحریر پر کوئی تبصرہ شائع نہیں ہوا۔

آپ اپنی قیمتی رائے کا اظہار نیچے فارم کے ذریعے کر سکتے ہیں!

اپنا تبصرہ یا رائے ارسال کریں

متعلقہ مضامین

سب کو انوکھے خواب دکھاتی ہے زندگی - دی فری لانسر | دی فری لانسر