جمعہ، 23 اکتوبر، 2026
ہوم پیج

یاد سلف میں

کلام: شمیم عرفانی7 اکتوبر، 20201,578قارئین0 تبصرےمطالعے کا وقت: ۲ منٹ
فونٹ سائز:
یہ تحریر سنئے
مطالعہ کا انداز:
پوچھے ہو ہم سے کیا دل مضطر کا حال زار
ٹوٹے ہیں کوہِ غم کئی اس دل پہ بار بار
سال رواں نے دی ہمیں کیسی یہ یادگار
بحر الم کی موج ہے، ناپید ہے کنار
لو دیکھو گر یقیں نہیں دل کی جراحتیں
اب تو لباسِ زخم بھی اپنا ہے تار تار
دنیائے دوں سے رشتۂ الفت رکھیں تو کیا؟
ہے کون لازوال یہاں کیا ہے پائیدار
اس کارگاہ زیست كو اے دل یہ کیا ہوا
اپنے وجود کا بھی رہا کچھ نہ اعتبار
موت و حیات پر کہاں بندوں کا زور ہے
انسان چاہے کر بھی لے سامان صد ہزار
لڑتی ہے زندگی یہاں ہر گام موت سے
ہر آن صبح و شام پہ ہے موت کا حصار
گلہائے رنگارنگ سے شاداب تھا چمن
اس کے رخ حیات پہ کیا خوب تھا نکھار
ناگاہ، آکے دست اجل نے یہ کیا کیا؟
ہر چشم اشکبار ہے ہر دل ہے سوگوار
پوچھے ہے دل وہ گوہر نایاب کیا ہوئے
مردان حق شناس وہ جنت کے خواستگار
دیدہ وران قوم ہمارے کدھر گئے؟
وہ مخزنِ علوم نبوت کے پاسدار
روشن تھی جن کے دم سے ہر اک بزم آگہی
تھے جان ودل سے ملت بیضا پہ جو نثار
سلک گہر کے وہ سبھی دانے بکھر گئے
ڈھونڈھے ہے ہر نظر وہی لولوئے آبدار
کیسے بھلائے جائیں گے وہ رہروان شوق
دنیائے علم و فضل کے بے مثل تاجدار
کس کس کا ذکر کیجیے کس کس کو روئیے
ہر ایک علم وفن میں تھا قدرت کا شاہکار
اے دل! ہجوم غم میں ہے پنہاں حیات نو
ہر چند، دل خراش ہیں غم ہائے روزگار
اے مرغ نالہ کوش! تو آہ وفغاں نہ کر
آئے گی دیکھنا ترے گلشن میں پھر بہار
دشت وفا کے صحرانوردو! تمھیں سلام
تم پر خدائے پاک کی رحمت ہو بے شمار
حور و قصور، اطلس وجام طہور سے
خلد بریں سے شاد کرے رب کردگار
اعلامیہ و ادارتی وضاحت: اس تحریر میں ظاہر کی گئی آراء اور بیانات مصنف کی ذاتی رائے ہیں، ادارہ ‘دی فری لانسر’ کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ کسی بھی تحریر کی اخلاقی و قانونی ذمہ داری خود مصنف پر عائد ہوتی ہے۔ مزید تفصیلات کے لیے ہمارا قانونی اعلامیہ و ٹیک ڈاؤن پالیسی ملاحظہ فرمائیں۔
اس مضمون کا علمی کوئز تیار کیا جا رہا ہے...
آفیشل واٹس ایپ چینل — The Freelancer Urdu

دی فری لانسر کے باضابطہ واٹس ایپ چینل سے جڑیں

تمام نئی وقیع تحریریں، علمی و تحقیقی مضامین اور ادبی کالم براہِ راست اپنے موبائل پر حاصل کریں۔

تبصرے و آراء (0)

ابھی تک اس تحریر پر کوئی تبصرہ شائع نہیں ہوا۔

آپ اپنی قیمتی رائے کا اظہار نیچے فارم کے ذریعے کر سکتے ہیں!

اپنا تبصرہ یا رائے ارسال کریں

متعلقہ مضامین

یاد سلف میں - دی فری لانسر | دی فری لانسر