جمعہ، 23 اکتوبر، 2026
ہوم پیج

آہ! حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

کلام: زلفی مظہر اعظمی14 جولائی، 20201,923قارئین0 تبصرےمطالعے کا وقت: ۱ منٹ
فونٹ سائز:
یہ تحریر سنئے
مطالعہ کا انداز:
واحد یکتا نے اک گل کر دیا روشن چراغ
جس نے قرآں کے معانی کا لگایا تھا سراغ
جس نے ہر اک موڑ پر کی خدمت دین متیں
اب اگر دھبہ لگے تو کون دھوئے گا وہ داغ
آپ بھی ان انبیاء کے وارثوں میں ایک تھے
جن کے دم سے تھا معطر ساری دنیا کا یہ باغ
جسم نے ہی تو فقط چھوڑا ہے اس عالَم کا ساتھ
ان کی تصنیفات سے روشن ہیں ہم سب کے دماغ
عالم ثانی میں رب ان سے سدا راضی رہے
وہ تو پہنچا ہی دیا جتنا بھی تھا ان پر بلاغ
انبیاء کے سب ہی وارث اس جہاں سے جا رہے
زلف ان کے علم سے کچھ تو بھی بھر اپنا ایاغ
اعلامیہ و ادارتی وضاحت: اس تحریر میں ظاہر کی گئی آراء اور بیانات مصنف کی ذاتی رائے ہیں، ادارہ ‘دی فری لانسر’ کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ کسی بھی تحریر کی اخلاقی و قانونی ذمہ داری خود مصنف پر عائد ہوتی ہے۔ مزید تفصیلات کے لیے ہمارا قانونی اعلامیہ و ٹیک ڈاؤن پالیسی ملاحظہ فرمائیں۔
اس مضمون کا علمی کوئز تیار کیا جا رہا ہے...
آفیشل واٹس ایپ چینل — The Freelancer Urdu

دی فری لانسر کے باضابطہ واٹس ایپ چینل سے جڑیں

تمام نئی وقیع تحریریں، علمی و تحقیقی مضامین اور ادبی کالم براہِ راست اپنے موبائل پر حاصل کریں۔

تبصرے و آراء (0)

ابھی تک اس تحریر پر کوئی تبصرہ شائع نہیں ہوا۔

آپ اپنی قیمتی رائے کا اظہار نیچے فارم کے ذریعے کر سکتے ہیں!

اپنا تبصرہ یا رائے ارسال کریں

متعلقہ مضامین

آہ! حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ - دی فری لانسر | دی فری لانسر