جمعہ، 23 اکتوبر، 2026
ہوم پیج

گڑیا

کلام: وارث جمال11 جولائی، 20202,127قارئین0 تبصرےمطالعے کا وقت: ۱ منٹ
فونٹ سائز:
یہ تحریر سنئے
مطالعہ کا انداز:
بچوں کی ہے پیاری گڑیا
سب کی راج دلاری گڑیا
دیکھ کے جلتی میری سکھیاں
میرے ہاتھ میں پیاری گڑیا
اس کی آنکھیں پھولوں جیسی
اور گلشن سی کیاری گڑیا
میلا تُجھ کو لے جانا ہے
جلدی کر تیاری گڑیا
اللہ پاک کی تم ہو رحمت
تم ہو میری پیاری گڑیا
میرے بابا میرے خاطر
لائے راج کماری گڑیا
چاند ستارے سب ہیں پیارے
لیکن سب پر بھاری گڑیا
رشتے ناطے سارے چھوٹے
اِک تُجھ سے ہے یاری گڑیا
بال سنہرے پیارے پیارے
مجھ کو جان سے پیاری گڑیا
وارث منا میلے میں تم
دیکھو کتنی ساری گڑیا
اعلامیہ و ادارتی وضاحت: اس تحریر میں ظاہر کی گئی آراء اور بیانات مصنف کی ذاتی رائے ہیں، ادارہ ‘دی فری لانسر’ کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ کسی بھی تحریر کی اخلاقی و قانونی ذمہ داری خود مصنف پر عائد ہوتی ہے۔ مزید تفصیلات کے لیے ہمارا قانونی اعلامیہ و ٹیک ڈاؤن پالیسی ملاحظہ فرمائیں۔
اس مضمون کا علمی کوئز تیار کیا جا رہا ہے...
آفیشل واٹس ایپ چینل — The Freelancer Urdu

دی فری لانسر کے باضابطہ واٹس ایپ چینل سے جڑیں

تمام نئی وقیع تحریریں، علمی و تحقیقی مضامین اور ادبی کالم براہِ راست اپنے موبائل پر حاصل کریں۔

تبصرے و آراء (0)

ابھی تک اس تحریر پر کوئی تبصرہ شائع نہیں ہوا۔

آپ اپنی قیمتی رائے کا اظہار نیچے فارم کے ذریعے کر سکتے ہیں!

اپنا تبصرہ یا رائے ارسال کریں

متعلقہ مضامین

گڑیا - دی فری لانسر | دی فری لانسر