جمعہ، 23 اکتوبر، 2026
ہوم پیج

آپ کا مشورہ ہے، اچھا ہے

کلام: سراج عالم زخمی5 جولائی، 20201,405قارئین0 تبصرےمطالعے کا وقت: ۱ منٹ
فونٹ سائز:
یہ تحریر سنئے
مطالعہ کا انداز:
آپ کا مشورہ ہے، اچھا ہے
پیار کا راستہ ہے، اچھا ہے
شاعری وجہ بود و باش نہیں
شاعری مشغلہ ہے، اچھا ہے
وہ مرا ہے اسے برا نہ کہو
جو بھی اچھا برا ہے، اچھا ہے
وہ بھی چپ ہے خموش میں بھی ہوں
کوئی تو رابطہ ہے، اچھا ہے
میری چاہت سے اس کی نفرت تک
درد کا سلسلہ ہے، اچھا ہے
ترک الفت کوئی خیار نہیں
ہاں اگر فیصلہ ہے، اچھا ہے
اعلامیہ و ادارتی وضاحت: اس تحریر میں ظاہر کی گئی آراء اور بیانات مصنف کی ذاتی رائے ہیں، ادارہ ‘دی فری لانسر’ کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ کسی بھی تحریر کی اخلاقی و قانونی ذمہ داری خود مصنف پر عائد ہوتی ہے۔ مزید تفصیلات کے لیے ہمارا قانونی اعلامیہ و ٹیک ڈاؤن پالیسی ملاحظہ فرمائیں۔
اس مضمون کا علمی کوئز تیار کیا جا رہا ہے...
آفیشل واٹس ایپ چینل — The Freelancer Urdu

دی فری لانسر کے باضابطہ واٹس ایپ چینل سے جڑیں

تمام نئی وقیع تحریریں، علمی و تحقیقی مضامین اور ادبی کالم براہِ راست اپنے موبائل پر حاصل کریں۔

تبصرے و آراء (0)

ابھی تک اس تحریر پر کوئی تبصرہ شائع نہیں ہوا۔

آپ اپنی قیمتی رائے کا اظہار نیچے فارم کے ذریعے کر سکتے ہیں!

اپنا تبصرہ یا رائے ارسال کریں

متعلقہ مضامین

آپ کا مشورہ ہے، اچھا ہے - دی فری لانسر | دی فری لانسر