جمعہ، 23 اکتوبر، 2026
ہوم پیج

اے مری جانِ وفا شام سے پہلے پہلے

کلام: وارث جمال5 جولائی، 20201,493قارئین1 تبصرےمطالعے کا وقت: ۱ منٹ
فونٹ سائز:
یہ تحریر سنئے
مطالعہ کا انداز:
طرحی غزل
اے مری جانِ وفا شام سے پہلے پہلے
میں ہوا تجھ پہ فنا شام سے پہلے پہلے
اس نے یہ ظلم کیا شام سے پہلے پہلے
وہ مجھے چھوڑ گیا شام سے پہلے پہلے
بن کے آئی تھی قضا شام سے پہلے پہلے
خوبصورت سی بلا شام سے پہلے پہلے
وہ مرے ساتھ میں ہے اور حسیں موسم ہے
اس پہ مدھم سا دیا شام سے پہلے پہلے
چھت پہ جو بال سکھانے وہ حسینہ آئی
دل مچل میرا اٹھا شام سے پہلے پہلے
پیار سے مجھ کو گلے آ کے لگا لے جانم
روٹھنے کا ہے مزا شام سے پہلے پہلے
رات اب عشق کے عالم میں کٹے گی وارؔث
اس نے بانہوں میں لیا شام سے پہلے پہلے
اعلامیہ و ادارتی وضاحت: اس تحریر میں ظاہر کی گئی آراء اور بیانات مصنف کی ذاتی رائے ہیں، ادارہ ‘دی فری لانسر’ کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ کسی بھی تحریر کی اخلاقی و قانونی ذمہ داری خود مصنف پر عائد ہوتی ہے۔ مزید تفصیلات کے لیے ہمارا قانونی اعلامیہ و ٹیک ڈاؤن پالیسی ملاحظہ فرمائیں۔
اس مضمون کا علمی کوئز تیار کیا جا رہا ہے...
آفیشل واٹس ایپ چینل — The Freelancer Urdu

دی فری لانسر کے باضابطہ واٹس ایپ چینل سے جڑیں

تمام نئی وقیع تحریریں، علمی و تحقیقی مضامین اور ادبی کالم براہِ راست اپنے موبائل پر حاصل کریں۔

تبصرے و آراء (1)

ا
انصاری سبطین عالم
5 جولائی، 2020
بہت خوب اچھا لکھا۔۔۔

اپنا تبصرہ یا رائے ارسال کریں

متعلقہ مضامین

اے مری جانِ وفا شام سے پہلے پہلے - دی فری لانسر | دی فری لانسر