جمعہ، 23 اکتوبر، 2026
ہوم پیج

پہلے ہوجائے ذرا لعل و گہر کی باتیں

کلام: محمد محمود عالم14 جون، 20201,411قارئین0 تبصرےمطالعے کا وقت: ۱ منٹ
فونٹ سائز:
یہ تحریر سنئے
مطالعہ کا انداز:
پہلے ہوجائے ذرا لعل و گہر کی باتیں
پھر سناؤں گا تمھیں شمس و قمر کی باتیں
درد محسوس درختوں کا اگر کرلیتے
پھر خزاؤں میں نہیں کرتے ثمر کی باتیں
لوگ بزدل تجھے سمجھیں گے کبھی سوچا ہے
کرتا رہتا ہے ہمیشہ ہی تُو ڈر کی باتیں
طشت ازبام ہوئیں کیسے یہ معلوم نہیں
رات کے قصے مری جان سحر کی باتیں
پاؤں کے چھالے ہی اس کی بھی گواہی دیں گے
کتنی سچی ہیں مسافر کے سفر کی باتیں
اس زمانے میں بتا کون ہے جو کرتا ہے
"پیار ایثار و وفا شعر و ہنر کی باتیں"
راس آتی نہیں محمود فضا گلشن کی
یا سمجھ میں نہیں آتی ہیں شجر کی باتیں
اعلامیہ و ادارتی وضاحت: اس تحریر میں ظاہر کی گئی آراء اور بیانات مصنف کی ذاتی رائے ہیں، ادارہ ‘دی فری لانسر’ کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ کسی بھی تحریر کی اخلاقی و قانونی ذمہ داری خود مصنف پر عائد ہوتی ہے۔ مزید تفصیلات کے لیے ہمارا قانونی اعلامیہ و ٹیک ڈاؤن پالیسی ملاحظہ فرمائیں۔
اس مضمون کا علمی کوئز تیار کیا جا رہا ہے...
آفیشل واٹس ایپ چینل — The Freelancer Urdu

دی فری لانسر کے باضابطہ واٹس ایپ چینل سے جڑیں

تمام نئی وقیع تحریریں، علمی و تحقیقی مضامین اور ادبی کالم براہِ راست اپنے موبائل پر حاصل کریں۔

تبصرے و آراء (0)

ابھی تک اس تحریر پر کوئی تبصرہ شائع نہیں ہوا۔

آپ اپنی قیمتی رائے کا اظہار نیچے فارم کے ذریعے کر سکتے ہیں!

اپنا تبصرہ یا رائے ارسال کریں

متعلقہ مضامین

پہلے ہوجائے ذرا لعل و گہر کی باتیں - دی فری لانسر | دی فری لانسر