اے زندگی!
فونٹ سائز:
یہ تحریر سنئے
مطالعہ کا انداز:
زندگی! کتنا ستائے گی مجھے یہ تو بتا
کس قدر اشک پلائے گی مجھے یہ تو بتا
میں ہوں مضبوط، میرا عزم بہت پختہ ہے
کتنے راہوں سے ہٹائے گی مجھے یہ تو بتا
صنف نازک ہوں جو ہر بات میں سہ جاتی ہوں
بجلیاں کتنی گرائے گی مجھے یہ تو بتا
قبل اس کے کہ چھلک جائے میرے صبر کا جام
کتنا تو ضبط کرائے گی مجھے یہ تو بتا
تیرے ہر لفظ سے ملتی ہے اذیت مجھ کو
کب تلک زندہ جلائے گی مجھے یہ تو بتا
اعلامیہ و ادارتی وضاحت: اس تحریر میں ظاہر کی گئی آراء اور بیانات مصنف کی ذاتی رائے ہیں، ادارہ ‘دی فری لانسر’ کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ کسی بھی تحریر کی اخلاقی و قانونی ذمہ داری خود مصنف پر عائد ہوتی ہے۔ مزید تفصیلات کے لیے ہمارا قانونی اعلامیہ و ٹیک ڈاؤن پالیسی ملاحظہ فرمائیں۔
اس مضمون کا علمی کوئز تیار کیا جا رہا ہے...
آفیشل واٹس ایپ چینل — The Freelancer Urdu
دی فری لانسر کے باضابطہ واٹس ایپ چینل سے جڑیں
تمام نئی وقیع تحریریں، علمی و تحقیقی مضامین اور ادبی کالم براہِ راست اپنے موبائل پر حاصل کریں۔
تبصرے و آراء (0)
ابھی تک اس تحریر پر کوئی تبصرہ شائع نہیں ہوا۔
آپ اپنی قیمتی رائے کا اظہار نیچے فارم کے ذریعے کر سکتے ہیں!





