زمانہ گوش بر آواز ہے ولی چپ ہے
فونٹ سائز:
یہ تحریر سنئے
مطالعہ کا انداز:
(پروفیسر ولی اختر ندوی کی وفات حسرت آیات پر)
زمانہ گوش بر آواز ہے ولیؔ چپ ہے
رگوں میں دوڑ رہی تھی جو زندگی چپ ہے
سراپا تقوی و عزم و عمل تھی اس کی ذات
رواں تھی نبضِ عمل میں جو سادگی چپ ہے
بہت ہی ناز تھا جس پر تجھے زبانِ عرب!
وہ علم وفضل کا پیکر وہ آگہی چپ ہے
زباں عرب کی تھی بھارت میں ضوفشاں جس سے
وہ نور بجھ گیا دیکھو! وہ روشنی چپ ہے
جو ناخدائے زبانِ عرب تھا دہلی میں
وہ جس کے پیچھے تھا اک کارواں، وہی چپ ہے
یہ اپنے اپنے مقدر کی بات ہے یارو
وہ دیکھو بول رہا ہے کوئی، کوئی چپ ہے
کہاں سے لائیں گے آبِ زُلال تشنہ بہ لب
خموش علم کا دریا ہے تشنگی چپ ہے
نفاق وکینہ وبغض وحسد سے پاک تھا جو
خلوصِ قول وعمل کی وہ چاشنی چپ ہے
زبانِ دل سے جو کرتا تھا گفتگو، اس کے
سخن کی تازگی اور لب کی نازکی چپ ہے
سروں پہ آج وہ ٹوٹا ہمارے کوہ الم
غموں کی دھوپ برستی ہے اور خوشی چپ ہے
سراپا درد ہے ہر شخص اس کی رحلت سے
سخن خموش، زباں گنگ، آدمی چپ ہے
الٰہی اخترِ ندوی کا ہر عمل ہو قبول
اب اس کا دفترِ اعمال دنیوی چپ ہے
میں آج شمسؔ لکھوں کیسے منقبت اس کی
قلم ہے سکتے میں میرا، زباں مری چپ ہے
اعلامیہ و ادارتی وضاحت: اس تحریر میں ظاہر کی گئی آراء اور بیانات مصنف کی ذاتی رائے ہیں، ادارہ ‘دی فری لانسر’ کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ کسی بھی تحریر کی اخلاقی و قانونی ذمہ داری خود مصنف پر عائد ہوتی ہے۔ مزید تفصیلات کے لیے ہمارا قانونی اعلامیہ و ٹیک ڈاؤن پالیسی ملاحظہ فرمائیں۔
اس مضمون کا علمی کوئز تیار کیا جا رہا ہے...
آفیشل واٹس ایپ چینل — The Freelancer Urdu
دی فری لانسر کے باضابطہ واٹس ایپ چینل سے جڑیں
تمام نئی وقیع تحریریں، علمی و تحقیقی مضامین اور ادبی کالم براہِ راست اپنے موبائل پر حاصل کریں۔
تبصرے و آراء (10)
S
Suhaib Ahmad
13 جون، 2020بہت عمدہ خراج عقیدت پیش کیا اللہ آپ کے قلم میں مزید توانائی دے. اور مرحوم کے درجات بلند فرمائے
ع
عبد الحکیم
12 جون، 2020واقعی آپ نے ان کے ہر ہر گوشے کی ترجمانی کر واقعی وہ مرد خدا ایسا ہی تھا
ذ
ذوالفقار نقوی
12 جون، 2020السلام علیکم
ماشاء اللہ بہت عمدہ خراجِ عقیدت پیش کیا گیا ہے
اللہ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے آمین
م
محمد عمران صادق
11 جون، 2020اللہ ڈاکٹر صاحب کے حسنات کو قبول فرمائے،ان کی سیئات کو در گذر فرماۂے اور انہیں جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے
J
Jameel akhtar
11 جون، 2020Aj hum ek nek seerat bhai se mahroom ho dil moh leya ap k khataj ne,ap sb se dua ki darkhast hai.gaye,
J
Jameel akhtar
11 جون، 2020Jazakallahu khaira,ap sb se dua ki darkhast hai
ح
حسیب الرحمن
11 جون، 2020پچھلی 25 سالہ شفقت یاد آتی ہے تو دل پھٹنے لگتا ہے، آپ کی نظم نے اشکبار کر دیا، بہت عمدہ شمس بھائی۔۔واقعی وہ مرد خدا ایسا ہی تھا
D
Dr. Abdul Hafeez
11 جون، 2020رنگ و خوشبو کے حسن و خوبی کے
تم سے تھے جتنے استعارے تھے
بچھڑا کچھ اس ادا سے کہ رت ہی بدل گئی
اک شخص سارے شہر کو ویران کر گیا
رہنے کو سدا دہر میں آتا نہیں کوئی
تم جیسے گئے ایسے بھی جاتا نہیں کوئی
سر، آپ نے بہترین خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ سر یہ آپ کے کمالات ہیں جن میں ہر ایک کے دلی جذبات و احساسات پنہاں ہیں۔ اللہ مرحوم کے نیک اعمال کو قبول فرمائے اور اعزاء و أقرباء کو صحت و تندرستی اور صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین
M
Meraj Taimy
11 جون، 2020جزاكم الله خيرا ورحم فقيدنا الغالي وجمعنا به في الفردوس الأعلى
ع
عبدالمتين
11 جون، 2020بہت خوبصورت منظوم خراج عقيدت ڈاکٹر صاحب. بارك الله فيكم، ورحم البروفسور ولي أختر الندوي وأسكنه فسيح جناته.آمين يا رب العالمين.





