جمعہ، 23 اکتوبر، 2026
ہوم پیج

اے وطن کے جیالو اٹھو ساتھ دو

کلام: عبدالکریم شاد27 دسمبر، 20191,250قارئین1 تبصرےمطالعے کا وقت: ۲ منٹ
فونٹ سائز:
یہ تحریر سنئے
مطالعہ کا انداز:
باغ میں خار و گل تو رہیں گے سدا
حق وطن کا اسی طور ہوگا ادا
ایک صف میں کھڑے ہوں امیر و گدا
ہر بشر کی زباں پر یہی ہو صدا
احتجاج، احتجاج، احتجاج، احتجاج
انقلاب، انقلاب، انقلاب، انقلاب
اے وطن کے جیالو اٹھو ساتھ دو
ضابطہ ہے جیو یا مرو ساتھ دو
کالا قانون نافذ نہ ہو ساتھ دو
ایک نعرہ لگاؤ چلو ساتھ دو
احتجاج، احتجاج، احتجاج، احتجاج
انقلاب، انقلاب، انقلاب، انقلاب
کوئی مذہب ہو چاہے کوئی دھرم ہو
شرط یہ ہے تمھارا لہو گرم ہو
گرچہ لہجہ ہر اک بات میں نرم ہو
چیخ اٹھو ستم پر اگر شرم ہو
احتجاج، احتجاج، احتجاج، احتجاج
انقلاب، انقلاب، انقلاب، انقلاب
ملک اس بار تقسیم ہونے نہ دو
ناؤ وحدت کی ہرگز ڈبونے نہ دو
یہ وراثت شہیدوں کی کھونے نہ دو
چین کی نیند ظالم کو سونے نہ دو
احتجاج، احتجاج، احتجاج، احتجاج
انقلاب، انقلاب، انقلاب، انقلاب
خوف کھاؤ نہ ان کی کسی چال سے
کام لیتے ہیں وہ مکرِ پامال سے
اے پرندو! گریزاں ہر اک جال سے
پیچھے ہٹنا نہ تم اپنی ہڑتال سے
احتجاج، احتجاج، احتجاج، احتجاج
انقلاب، انقلاب، انقلاب، انقلاب
اپنی تہذیب تعمیر کرتے رہو
ہر طرح غور و تدبیر کرتے رہو
ڈھال سے ردّ شمشیر کرتے رہو
خون دل سے یہ تحریر کرتے رہو
احتجاج، احتجاج، احتجاج، احتجاج
انقلاب، انقلاب، انقلاب، انقلاب
یہ دکھا دو زمانے کو غالب ہیں ہم
راہ کیسی بھی ہو حق کی جانب ہیں ہم
وہ اگر حکم راں ہے محاسب ہیں ہم
شادؔ! اس دور کے فیضؔ و جالبؔ ہیں ہم
احتجاج، احتجاج، احتجاج، احتجاج
انقلاب، انقلاب، انقلاب، انقلاب
اعلامیہ و ادارتی وضاحت: اس تحریر میں ظاہر کی گئی آراء اور بیانات مصنف کی ذاتی رائے ہیں، ادارہ ‘دی فری لانسر’ کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ کسی بھی تحریر کی اخلاقی و قانونی ذمہ داری خود مصنف پر عائد ہوتی ہے۔ مزید تفصیلات کے لیے ہمارا قانونی اعلامیہ و ٹیک ڈاؤن پالیسی ملاحظہ فرمائیں۔
اس مضمون کا علمی کوئز تیار کیا جا رہا ہے...
آفیشل واٹس ایپ چینل — The Freelancer Urdu

دی فری لانسر کے باضابطہ واٹس ایپ چینل سے جڑیں

تمام نئی وقیع تحریریں، علمی و تحقیقی مضامین اور ادبی کالم براہِ راست اپنے موبائل پر حاصل کریں۔

تبصرے و آراء (1)

ش
شفیق الرحمن سلفی
13 جنوری، 2020
بہت عمدہ غزل ماشاء اللہ

اپنا تبصرہ یا رائے ارسال کریں

متعلقہ مضامین

اے وطن کے جیالو اٹھو ساتھ دو - دی فری لانسر | دی فری لانسر