جمعہ، 23 اکتوبر، 2026
ہوم پیج

دیکھتا کون ہے پرائی چوٹ

کلام: عبدالکریم شاد26 اکتوبر، 20192,093قارئین0 تبصرےمطالعے کا وقت: ۱ منٹ
فونٹ سائز:
یہ تحریر سنئے
مطالعہ کا انداز:
دیکھتا کون ہے پرائی چوٹ
میں نے ہی کب کسے دکھائی چوٹ
آئنہ دیکھ کر سنورتا کیا
"آنکھ اٹھائی ہی تھی کہ کھائی چوٹ"
ایک حصے میں وہ ستم گر ہے
اور دل میں ہے دو تہائی چوٹ
لوگ کرتے رہے نمک پاشی
اور دیتی رہی دہائی چوٹ
شمعِ امید طاق پر رکھیے
لگ نہ جائے کہیں ہوائی چوٹ
تیری آنکھیں ابھار دیتی ہیں
میں نے ہر طرح سے چھپائی چوٹ
ملتفت ہو گیا مرا محبوب
اس بہانے سے کام آئی چوٹ
چارہ گر نے پہاڑ کر ڈالا
ورنہ تھی صرف ایک رائی چوٹ
در تو دیوار میں ہوا ہی نہیں
ہر طرح اپنے سر میں آئی چوٹ
مار مجھ کو تو احتیاط بھی کر
تجھ کو آئے نہ میرے بھائی! چوٹ
کاٹتا ہے فراق میں بستر
رات بھر دیتی ہے رضائی چوٹ
اپنی صورت بدل بدل کر شاد!
کرتی رہتی ہے خود نمائی چوٹ
اعلامیہ و ادارتی وضاحت: اس تحریر میں ظاہر کی گئی آراء اور بیانات مصنف کی ذاتی رائے ہیں، ادارہ ‘دی فری لانسر’ کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ کسی بھی تحریر کی اخلاقی و قانونی ذمہ داری خود مصنف پر عائد ہوتی ہے۔ مزید تفصیلات کے لیے ہمارا قانونی اعلامیہ و ٹیک ڈاؤن پالیسی ملاحظہ فرمائیں۔
اس مضمون کا علمی کوئز تیار کیا جا رہا ہے...
آفیشل واٹس ایپ چینل — The Freelancer Urdu

دی فری لانسر کے باضابطہ واٹس ایپ چینل سے جڑیں

تمام نئی وقیع تحریریں، علمی و تحقیقی مضامین اور ادبی کالم براہِ راست اپنے موبائل پر حاصل کریں۔

تبصرے و آراء (0)

ابھی تک اس تحریر پر کوئی تبصرہ شائع نہیں ہوا۔

آپ اپنی قیمتی رائے کا اظہار نیچے فارم کے ذریعے کر سکتے ہیں!

اپنا تبصرہ یا رائے ارسال کریں

متعلقہ مضامین

دیکھتا کون ہے پرائی چوٹ - دی فری لانسر | دی فری لانسر