جمعہ، 23 اکتوبر، 2026
ہوم پیج

تیری زلفوں کے سائے میں بیٹھا ہوا کون تھا

کلام: عبدالکریم شاد26 اکتوبر، 20191,828قارئین0 تبصرےمطالعے کا وقت: ۱ منٹ
فونٹ سائز:
یہ تحریر سنئے
مطالعہ کا انداز:
تیری زلفوں کے سائے میں بیٹھا ہوا کون تھا
"ٹوٹ کر جس پہ برسی بھیانک گھٹا کون تھا"
شام ہوتے ہی مجھ میں جو آیا ہے یہ کون ہے
صبح سے دہر میں جو بھٹکتا رہا کون تھا
میرے اندر تو بس تیرا دیوانہ ہے آج کل
تیرے ملنے سے پہلے مجھے کیا پتا کون تھا
جس کے پنہاں ارادوں سے ہم دونوں انجان تھے
درمیاں تیرے میرے بھلا تیسرا کون تھا
آئنوں سے تو میری شناسائی ہے لیکن آج
صورتِ عکس جو شخص حیران تھا، کون تھا
آدمی ہوں سو میں یاد رکھتا ہوں ہر ٹھیس کو
بھول جاتا ہوں جس نے سہارا دیا کون تھا
جس سے تیرے قرار و قسم کے رہے سلسلے
دیکھ کر میری آنکھوں میں یارا! بتا کون تھا
شاد جی! دل میں آیا تھا جو وہ کوئی اور تھا
تم نے دیکھا مگر دل سے جاتا ہوا کون تھا
اعلامیہ و ادارتی وضاحت: اس تحریر میں ظاہر کی گئی آراء اور بیانات مصنف کی ذاتی رائے ہیں، ادارہ ‘دی فری لانسر’ کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ کسی بھی تحریر کی اخلاقی و قانونی ذمہ داری خود مصنف پر عائد ہوتی ہے۔ مزید تفصیلات کے لیے ہمارا قانونی اعلامیہ و ٹیک ڈاؤن پالیسی ملاحظہ فرمائیں۔
اس مضمون کا علمی کوئز تیار کیا جا رہا ہے...
آفیشل واٹس ایپ چینل — The Freelancer Urdu

دی فری لانسر کے باضابطہ واٹس ایپ چینل سے جڑیں

تمام نئی وقیع تحریریں، علمی و تحقیقی مضامین اور ادبی کالم براہِ راست اپنے موبائل پر حاصل کریں۔

تبصرے و آراء (0)

ابھی تک اس تحریر پر کوئی تبصرہ شائع نہیں ہوا۔

آپ اپنی قیمتی رائے کا اظہار نیچے فارم کے ذریعے کر سکتے ہیں!

اپنا تبصرہ یا رائے ارسال کریں

متعلقہ مضامین

تیری زلفوں کے سائے میں بیٹھا ہوا کون تھا - دی فری لانسر | دی فری لانسر