جمعہ، 23 اکتوبر، 2026
ہوم پیج

کیا میں اس کے پیار کے قابل نہیں؟

کلام: سحر محمود1 ستمبر، 20191,300قارئین0 تبصرےمطالعے کا وقت: ۱ منٹ
فونٹ سائز:
یہ تحریر سنئے
مطالعہ کا انداز:
کیا میں اس کے پیار کے قابل نہیں؟
یا پھر اس کے پاس ہی وہ دل نہیں
سانس لینے کے لیے ٹھہرا ہوں میں
جانتا ہوں یہ مری منزل نہیں
سچ کی راہیں تو کٹھن ہیں، سچ مگر
جھوٹ کا تو کوئی مستقبل نہیں
لمحہ لمحہ کھائے جاتا ہے وجود
وہم سے بڑھ کر کوئی قاتل نہیں
کچھ نہ کچھ انساں اگر کرتا رہے
سعیِ لا حاصل بھی لا حاصل نہیں
کچھ تو ہو بوے وفا جس میں سحر
اس جہاں میں کیا وہ آب و گِل نہیں؟
سحر محمود
اعلامیہ و ادارتی وضاحت: اس تحریر میں ظاہر کی گئی آراء اور بیانات مصنف کی ذاتی رائے ہیں، ادارہ ‘دی فری لانسر’ کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ کسی بھی تحریر کی اخلاقی و قانونی ذمہ داری خود مصنف پر عائد ہوتی ہے۔ مزید تفصیلات کے لیے ہمارا قانونی اعلامیہ و ٹیک ڈاؤن پالیسی ملاحظہ فرمائیں۔
اس مضمون کا علمی کوئز تیار کیا جا رہا ہے...
آفیشل واٹس ایپ چینل — The Freelancer Urdu

دی فری لانسر کے باضابطہ واٹس ایپ چینل سے جڑیں

تمام نئی وقیع تحریریں، علمی و تحقیقی مضامین اور ادبی کالم براہِ راست اپنے موبائل پر حاصل کریں۔

تبصرے و آراء (0)

ابھی تک اس تحریر پر کوئی تبصرہ شائع نہیں ہوا۔

آپ اپنی قیمتی رائے کا اظہار نیچے فارم کے ذریعے کر سکتے ہیں!

اپنا تبصرہ یا رائے ارسال کریں

متعلقہ مضامین

کیا میں اس کے پیار کے قابل نہیں؟ - دی فری لانسر | دی فری لانسر