جمعہ، 23 اکتوبر، 2026
ہوم پیج

تری ظالم طرف داری نہیں کی

کلام: شہاب الدین کمال18 اگست، 20191,259قارئین1 تبصرےمطالعے کا وقت: ۱ منٹ
فونٹ سائز:
یہ تحریر سنئے
مطالعہ کا انداز:
تری ظالم طرف داری نہیں کی
"خطا میں نے کوئی بھاری نہیں کی"
نصیحت کی بہت، یاروں نے لیکن
کسی نے میری غم خواری نہیں کی
بلندی پر پہنچ جاتا میں لیکن
کسی کی ناز برداری نہیں کی
ہمیشہ حق بجانب ہی رہا ہوں
کبھی میں نے طرف داری نہیں کی
انھیں امید ہے ہم سے وفا کی
جنھوں نے خود وفاداری نہیں کی
بدل جاتے ہیں موسم کی طرح لوگ
یہی بس سوچ کر یاری نہیں کی
اعلامیہ و ادارتی وضاحت: اس تحریر میں ظاہر کی گئی آراء اور بیانات مصنف کی ذاتی رائے ہیں، ادارہ ‘دی فری لانسر’ کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ کسی بھی تحریر کی اخلاقی و قانونی ذمہ داری خود مصنف پر عائد ہوتی ہے۔ مزید تفصیلات کے لیے ہمارا قانونی اعلامیہ و ٹیک ڈاؤن پالیسی ملاحظہ فرمائیں۔
اس مضمون کا علمی کوئز تیار کیا جا رہا ہے...
آفیشل واٹس ایپ چینل — The Freelancer Urdu

دی فری لانسر کے باضابطہ واٹس ایپ چینل سے جڑیں

تمام نئی وقیع تحریریں، علمی و تحقیقی مضامین اور ادبی کالم براہِ راست اپنے موبائل پر حاصل کریں۔

تبصرے و آراء (1)

م
محفوظ
18 اگست، 2019
Right

اپنا تبصرہ یا رائے ارسال کریں

متعلقہ مضامین

تری ظالم طرف داری نہیں کی - دی فری لانسر | دی فری لانسر