جمعہ، 23 اکتوبر، 2026
ہوم پیج

جب کسی سے ملتے ہیں

کلام: سحر محمود9 اگست، 20191,396قارئین0 تبصرےمطالعے کا وقت: ۱ منٹ
فونٹ سائز:
یہ تحریر سنئے
مطالعہ کا انداز:
جب کسی سے ملتے ہیں
ہم خوشی سے ملتے ہیں
ہم انھی سے ملتے ہیں
جو خوشی سے ملتے ہیں
عام آدمی ہیں ہم
عام ہی سے ملتے ہیں
ڈرتا ہوں میں جب احباب
عاجزی سے ملتے ہیں
دل پہ زخم بھی گہرے
دوستی سے ملتے ہیں
فلسفے محبت کے
عاشقی سے ملتے ہیں
شاعروں کو اب درجے
گائیکی سے ملتے ہیں
آئیے سحر چل کر
زندگی سے ملتے ہیں
اعلامیہ و ادارتی وضاحت: اس تحریر میں ظاہر کی گئی آراء اور بیانات مصنف کی ذاتی رائے ہیں، ادارہ ‘دی فری لانسر’ کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ کسی بھی تحریر کی اخلاقی و قانونی ذمہ داری خود مصنف پر عائد ہوتی ہے۔ مزید تفصیلات کے لیے ہمارا قانونی اعلامیہ و ٹیک ڈاؤن پالیسی ملاحظہ فرمائیں۔
اس مضمون کا علمی کوئز تیار کیا جا رہا ہے...
آفیشل واٹس ایپ چینل — The Freelancer Urdu

دی فری لانسر کے باضابطہ واٹس ایپ چینل سے جڑیں

تمام نئی وقیع تحریریں، علمی و تحقیقی مضامین اور ادبی کالم براہِ راست اپنے موبائل پر حاصل کریں۔

تبصرے و آراء (0)

ابھی تک اس تحریر پر کوئی تبصرہ شائع نہیں ہوا۔

آپ اپنی قیمتی رائے کا اظہار نیچے فارم کے ذریعے کر سکتے ہیں!

اپنا تبصرہ یا رائے ارسال کریں

متعلقہ مضامین

جب کسی سے ملتے ہیں - دی فری لانسر | دی فری لانسر