جمعہ، 23 اکتوبر، 2026
ہوم پیج

منقبت عثمان رضی اللہ عنہ

کلام: کاشف شکیل9 جولائی، 20191,358قارئین2 تبصرےمطالعے کا وقت: ۱ منٹ
فونٹ سائز:
یہ تحریر سنئے
مطالعہ کا انداز:
دنیا کا خزانہ ہے اور دین کی دولت بھی
عثمان پہ ہے رب کی رحمت بھی، عنایت بھی
اخلاص کی مورت ہیں ایثار کا پیکر ہیں
ہیں فخر مروت بھی اور رشکِ سخاوت بھی
رب ان سے ہوا راضی دنیا میں خلافت دی
اور اس پہ عطا کی ہے جنت کی بشارت بھی
دو نور ملے ان کو دربار نبوت سے
لوگوں کو بتانی ہے عثمان کی عظمت بھی
اسلام کی خدمت میں رہتے تھے سدا آگے
حاصل ہے انھیں پہلی ہجرت کی سعادت بھی
اللہ نے لکھی تھی عثمان کی قسمت میں
قرآں کی تلاوت بھی اور جام شہادت بھی
کاشف کی دعا ہے یہ، گستاخِ غنی پر ہو
اللہ کی لعنت بھی، اور لعنتِ خلقت بھی
اعلامیہ و ادارتی وضاحت: اس تحریر میں ظاہر کی گئی آراء اور بیانات مصنف کی ذاتی رائے ہیں، ادارہ ‘دی فری لانسر’ کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ کسی بھی تحریر کی اخلاقی و قانونی ذمہ داری خود مصنف پر عائد ہوتی ہے۔ مزید تفصیلات کے لیے ہمارا قانونی اعلامیہ و ٹیک ڈاؤن پالیسی ملاحظہ فرمائیں۔
اس مضمون کا علمی کوئز تیار کیا جا رہا ہے...
آفیشل واٹس ایپ چینل — The Freelancer Urdu

دی فری لانسر کے باضابطہ واٹس ایپ چینل سے جڑیں

تمام نئی وقیع تحریریں، علمی و تحقیقی مضامین اور ادبی کالم براہِ راست اپنے موبائل پر حاصل کریں۔

تبصرے و آراء (2)

ر
ریاض مبارک
9 جولائی، 2019
بہت عمدہ! وقت کی ضرورت ہے!! سبحان اللہ!!
R
Rasheed salafi
9 جولائی، 2019
ماشاءاللہ خوب منقبت بیان کی ہے سحر آگیں الفاظ وتعبیرات سے شادکام کئے اللہ کرے زور قلم اور زیادہ آمین۔

اپنا تبصرہ یا رائے ارسال کریں

متعلقہ مضامین

منقبت عثمان رضی اللہ عنہ - دی فری لانسر | دی فری لانسر