جمعہ، 23 اکتوبر، 2026
ہوم پیج

تم کو کھونے سے تم کو پانے تک

کلام: فوزان جے راجپوری9 جولائی، 20192,059قارئین4 تبصرےمطالعے کا وقت: ۱ منٹ
فونٹ سائز:
یہ تحریر سنئے
مطالعہ کا انداز:
تم کو کھونے سے تم کو پانے تک
ہم گماں میں ہی تھے زمانے تک
ہر ادا مجھ کو یاد ہے تیری
مسکرانے سے دل دکھانے تک
آج تم کو نشے میں دیکھیں گے
تم بھی آؤ  شراب خانے تک
لوٹ آیا ہوں جس کی خاطر میں
منتظر تھا وہ لوٹ آنے تک
آپ سے ایک بس گذارش ہے
صبر رکھیے گا آزمانے تک
فاصلہ کچھ تو رکھ لیا ہوتا
اس بہانے سے اس بہانے تک
سچ میں دنیا ہے صرف مطلب کی
ہم  بھی ان کے تھے کام  آنے تک
کتنا مصروف ہے بھلا فوزان
دل بھی آتا نہیں دکھانے تک
اعلامیہ و ادارتی وضاحت: اس تحریر میں ظاہر کی گئی آراء اور بیانات مصنف کی ذاتی رائے ہیں، ادارہ ‘دی فری لانسر’ کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ کسی بھی تحریر کی اخلاقی و قانونی ذمہ داری خود مصنف پر عائد ہوتی ہے۔ مزید تفصیلات کے لیے ہمارا قانونی اعلامیہ و ٹیک ڈاؤن پالیسی ملاحظہ فرمائیں۔
اس مضمون کا علمی کوئز تیار کیا جا رہا ہے...
آفیشل واٹس ایپ چینل — The Freelancer Urdu

دی فری لانسر کے باضابطہ واٹس ایپ چینل سے جڑیں

تمام نئی وقیع تحریریں، علمی و تحقیقی مضامین اور ادبی کالم براہِ راست اپنے موبائل پر حاصل کریں۔

تبصرے و آراء (4)

F
Fauzan ahmad
10 جولائی، 2019
Shukriaa janabb
S
Sirajul Haque
10 جولائی، 2019
Wow mohtarm lajawab
F
Fauzan ahmad
10 جولائی، 2019
بہت بہت شکریہ خبیب حسن
خ
خبیب حسن
9 جولائی، 2019
واہ یار فوزان... تم نے تو کمال ہی کردیا❤️❤️

اپنا تبصرہ یا رائے ارسال کریں

متعلقہ مضامین

تم کو کھونے سے تم کو پانے تک - دی فری لانسر | دی فری لانسر