جمعہ، 23 اکتوبر، 2026
ہوم پیج

مقابل کی نگاہوں کا بھرم رکھنا ضروری ہے

کلام: عبدالکریم شاد26 اپریل، 20192,035قارئین0 تبصرےمطالعے کا وقت: ۱ منٹ
فونٹ سائز:
یہ تحریر سنئے
مطالعہ کا انداز:
مقابل کی نگاہوں کا بھرم رکھنا ضروری ہے
یہاں ہر ایک چہرے کو کوئی چہرہ ضروری ہے
کئی رنگین چہرے کھو گئے دنیا کے رنگوں میں
نظر آنے کی خاطر منفرد رہنا ضروری ہے
مسلسل جہد سے صحرا میں چشمہ پھوٹ پڑتا ہے
مگر پہلے خدا کی ذات پر تکیہ ضروری ہے
بھٹک جاؤ گے اے لوگو! بیابانِ محبت میں
تمھارے قافلے میں ایک دیوانہ ضروری ہے
جہانِ علم کی ویسے تو کوئی حد نہیں لیکن
عمل اتنا ہی کرتے ہیں جہاں جتنا ضروری ہے
اگر قطرہ سمندر کے بنا کچھ بھی نہیں اے شاد!
سمندر کے لیے بھی تو ہر اک قطرہ ضروری ہے
اعلامیہ و ادارتی وضاحت: اس تحریر میں ظاہر کی گئی آراء اور بیانات مصنف کی ذاتی رائے ہیں، ادارہ ‘دی فری لانسر’ کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ کسی بھی تحریر کی اخلاقی و قانونی ذمہ داری خود مصنف پر عائد ہوتی ہے۔ مزید تفصیلات کے لیے ہمارا قانونی اعلامیہ و ٹیک ڈاؤن پالیسی ملاحظہ فرمائیں۔
اس مضمون کا علمی کوئز تیار کیا جا رہا ہے...
آفیشل واٹس ایپ چینل — The Freelancer Urdu

دی فری لانسر کے باضابطہ واٹس ایپ چینل سے جڑیں

تمام نئی وقیع تحریریں، علمی و تحقیقی مضامین اور ادبی کالم براہِ راست اپنے موبائل پر حاصل کریں۔

تبصرے و آراء (0)

ابھی تک اس تحریر پر کوئی تبصرہ شائع نہیں ہوا۔

آپ اپنی قیمتی رائے کا اظہار نیچے فارم کے ذریعے کر سکتے ہیں!

اپنا تبصرہ یا رائے ارسال کریں

متعلقہ مضامین

مقابل کی نگاہوں کا بھرم رکھنا ضروری ہے - دی فری لانسر | دی فری لانسر